empty
 
 
30.03.2022 05:54 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی: 30 مارچ کو امریکی سیشن کے لیے تجارتی منصوبہ۔ صبح کی تجارت کا جائزہ۔ جی بی پی کل کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔


صبح کے تجزیہ میں، میں نے 1.3114 کی سطح پر روشنی ڈالی تھی اور اس سطح پر توجہ دیتے ہوئے فیصلے کرنے کی سفارش کی تھی - اب آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھیں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ اصل میں کیا ہوا ہے۔ نیچے کی طرف ٹیسٹ کے ساتھ اس سطح کے اوپر بریک آؤٹ اور کنسولیڈیشن نے خرید کا اشارہ دیا۔ خاص طور پر، بیان کی گئی سطح سے اوپر بریک کی متعدد کوششیں ہوئی ہیں۔ نتیجے کے طور پر، پاؤنڈ/ڈالر پئیر 1.3155 کی بُلند ترین پہنچ پر گیا تھا۔ نتیجے کے طور پر، پئیر نے تقریباً 40 پِپس حاصل کیے تھی ۔ 1.3155 پر مصنوعی بریک آؤٹ نے فروخت کا اشارہ دیا تھا اس مضمون کو لکھنے کے وقت، جوڑا تقریباً 25 پپس تک نیچے چلا گیا ہے ۔ تکنیکی اشارے کے مطابق، رفتار میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔ تاہم، داخلے کے نئے مقامات ہیں جن پر تاجروں کو توجہ دینی چاہیے۔

This image is no longer relevant


جی بی پی / یو ایس ڈی پر لمبی پوزیشنیں کھولنے کے لیے کیا ضروری ہے۔

دوپہر میں، 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے جی ڈی پی رپورٹ اور اے ڈی پی رپورٹ جاری ہونا ہیں۔ امریکی ڈالر کے دوبارہ مضبوط ہونے کا امکان صرف اسی صورت میں ہے جب یہ رپورٹس مضبوط ہوں۔ اگر اعداد و شمار ماہرین معاشیات کی پیشین گوئیوں سے کمزور جاری ہوتے ہیں تو پئیر 1.3155 سے اوپر بڑھ سکتا ہے۔ اوپر کی طرف تصحیح کے تسلسل کے لیے، بُلز کو موجودہ رینج کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ دن کے پہلے نصف میں ایسا کرنے میں ناکام رہے تھے ۔ صرف ایک بریک آؤٹ، کنسولیڈیشن، اور 1.3155 کا نیچے کی طرف ٹیسٹ ایک اضافی خرید سگنل دے گا۔ اس کے بعد، پئیر 1.3187 تک پہنچ سکتا ہے۔ اس سطح سے اوپر کی کنسولیڈیشن بئیرز کے زیادہ تر اسٹاپ آرڈرز کو مسمار کر دے گی ۔ پاؤنڈ سٹرلنگ 1.3219 تک بڑھ سکتا ہے، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ یو ایس میکرو اکنامک ڈیٹا کی کمزوری صرف اس میں اضافہ کا سبب ہوگی۔ ایک بریک آؤٹ اور 1.3219 کا نیچے کی طرف ٹیسٹ خریدنے کا سگنل فراہم کرے گا، جس سے پئیر 1.3253 اور 1.3289 تک مضبوط ہو سکتا ہے- اگر امریکی دورانیہ میں پاؤنڈ/ڈالر پئیر میں کمی آتی ہے، تو بہتر ہے کہ 1.3106 کی سپورٹ لیول تک لمبی پوزیشنوں کو ملتوی کیا جائے۔ اس سطح پر، موونگ ایوریج مثبت زون میں گزر رہی ہے۔ میں وہاں لمبی پوزیشنیں کھولنے کا مشورہ صرف مصنوعی بریک آؤٹ کے ملنے کی صورت میں ہی دوں گا - آپ 30-35 پپس کی یومیہ تصحیح کو ذہن میں رکھتے ہوئے، 1.3062 سے یا مزید نیچے 1.3033 سے فوری واپسی پر جی بی پی / یو ایس ڈی خرید سکتے ہیں۔


جی بی پی / یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لیے کیا ضروری ہے۔

بئیرز نے ایک بار پھر 1.3155 کی سطح کا دفاع کیا ہے۔ جب تک پئیر اس سطح سے نیچے تجارت کر رہا ہے، اس کا امکان ہے کہ یہ ایک وسیع سائیڈ وے چینل میں رہے گا۔ یہ گراؤٹ کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔ اس صورت میں، قریب ترین ہدف کی سطح 1.3106 ہوگی۔ فروخت کے نئے اشارے صرف بریک آؤٹ اور اس سطح کے اوپر کی طرف ٹیسٹ کے دوران ظاہر ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، امریکی لیبر مارکیٹ کے مضبوط اعداد و شمار، چوتھی سہ ماہی کے لیے جی ڈی پی کے ساتھ ساتھ فیڈ پالیسی سازوں کی طرف سے سخت بیانات بھی بئیرش جذبات میں حصہ ڈالیں گے۔ اس صورت میں، پئیر 1.3062 کی کم ترین سطح پر گرؤاٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔ 1.3033 کا سپورٹ لیول مزید آگے کا ہدف ہوگا۔ اگر پئیر 1.3155 کی سطح کو توڑ لیتا ہے تو اسٹاپ آرڈرز میں کمی ہوگی۔ نتیجے کے طور پر، یہ ایک بڑی اضافہ کی تصحیح کا سبب بن سکتا ہے۔ بئیرز کو 1.3187 کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس سطح پر مصنوعی بریک آؤٹ کی تشکیل پئیر میں اضافہ کو کم کرنے کے لیے مختصر پوزیشنوں میں ایک اور انٹری پوائنٹ فراہم کرے گی۔ اگر 1.3187 پر کوئی سرگرمی نہیں ہوتی ہے تو بئیرز کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس صورت میں، مختصر پوزیشنوں کو 1.3219 تک ملتوی کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔ مصنوعی بریک آؤٹ کی صورت میں اس سطح پر مختصر پوزیشنیں کھولنا بھی دانشمندی ہوگی۔ 20-25 پِپس کی یومیہ تنزلی کی تصحیح کو ذہن میں رکھتے ہوئے، 1.3253 یا مزید اوپر 1.3286 سے واپسی شارٹ پوزیشن لی جاسکتی ہیں

This image is no longer relevant

مارچ 22 کے لیے سی او ٹی رپورٹس (تاجروں کی کمٹمنٹ) میں شارٹ پوزیشنز میں تیزی سے اضافہ اور لانگ پوزیشنوں میں صرف ہلکی سی مضبوطی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے فیڈرل ریزرو سسٹم کے نمائندوں کے متعدد بیانات نے برطانوی پاؤنڈ پر دباؤ واپس ڈالا تھا جو پہلے ہی معیشت میں مسائل کی وجہ سے اضافہ کے لئے خاصے سنگین مسائل کا سامنا کر رہا ہے، جس کی وجہ سے گھریلو معیار زندگی پہلے ہی گرا ہوا ہے۔ ماہرین نوٹ کرتے ہیں کہ صورت حال مزید خراب ہوگی، کیونکہ افراط زر کے خطرات، جو بنیادی طور پر معیشت پر منفی اثر ڈالتے ہیں کا اندازہ لگانا اب کافی مشکل ہے۔ توانائی کی بُلند قیمتیں اور یوکرین کی جغرافیائی سیاسی صورتحال، برطانیہ اور دیگر ممالک کی طرف سے متعدد پابندیوں کے ساتھ - یہ سب معاشی سُست روی کی وجہ ہیں۔

اس ہفتے بینک آف انگلینڈ کے گورنر کی نرم پوزیشن پہلے ہی برطانوی پاؤنڈ کی ایک اور فروخت کا باعث بنی ہے، جو اچھی خبر نہ ملنے کی وجہ سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ بُلز اب صرف ایک چیز پر بھروسہ کر سکتے ہیں جو روس اور یوکرین کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے مثبت نتائج اور تنازع کے حل کی طرف پیش رفت ہے۔ 22 مارچ کی سی او ٹی رپورٹ نے اشارہ کیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 32,442 کی سطح سے بڑھ کر 32,753 کی سطح پر پہنچ گئیں ہیں جب کہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 61,503 کی سطح سے 69,997 کی سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔ اس کی وجہ سے غیر تجارتی نیٹ پوزیشن کی منفی قدر میں -29,061 سے -37,244 تک اضافہ ہوا ہے ۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.3010 سے 1.3169 تک بڑھ گئی ہے۔

This image is no longer relevant


تکنیکی انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت یومیہ 30 اور 50 موونگ ایوریج کے ایریا سے اوپر ہوئی ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ بُلز نے اضافہ کے عمل کو جاری رکھنے کی کوشیشں ترک نہیں کی ہیں

تاثرات : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

کمی کی صورت میں 1.3065 کی سطح سپورٹ کے طور پر کام کرے گی - 1.1337 پر بالائی حد کے ٹوٹ جانے سے یورو میں ایک نیاء بُلش عمل ملے گا - متبادل طور پر انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.1305 پر ٹوٹ جانے سے یورو پر دباؤ آئے گا

انڈیکیٹرز کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے موجود رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback