یورو / یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشنز
میں نے اپنی صُبح کی پیش گوئی میں 1.1218 کی سطح پر توجہ مبذول کروائی تھی اور اس سطح سے مارکیٹ میں داخل ہونے کی تجویز دی تھی - آئیے 05 منٹ والے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور جائزہ لیتے ہیں کہ کیا ہوا تھا - صبح کے وقت 1.1218 کی سطح پر مصنوعی بریک آؤٹ سے یورو میں سیل کا اشارہ ملا تھا جس سے ایک مضبوط سیل ہوئی تھی اور پئیر کو 40 پپس تک اُٹھایا تھا - پئیر 1.1163 کی سطح تک نہ جا سکا تھا لیکن اس کے ٹوٹ جانے کے امکان واضح ہے - دن کے دوسرے حصّہ میں تکنیکی اعتبار سے کچھ تبدیل نہیں ہوا ہے
یوکرائن میں روسی فوج کی پیش قدمی سے یورو پر ایک واضح دباؤ بنا ہے جس سے رسکی ایسٹ میں اضافہ محدود ہوا ہے - بہت سوں کا خیال ہے کہ یوکرائن کے حُکام کو روس کی جانب سے پیش کئے گئے متعدد مطالبات کو ماننے کے لئے 12 گھنٹے کی مہلت ختم ہونے کے بعد صورتحال میں مزید سنگینی آئے گی - غالب امکان ہے کہ کیو (یوکرائن) کے حُکام کوئی رعایت نہیں برتیں گے جس کی وجہ سے روسی فوج کی جارحیت میں مزید اضافہ ہوگا - یہ صورتحال یورو میں شارٹ پوزیشنز کو بڑھانے کے لئے ایک مُحرک ہوگی - اسی وجہ سے میں لانگ پوزیشنز لینے کے لئے جلدی بازی نہ کرنے کی تجویز دیتا ہوں
دن کے دوسرے حصّے میں بُلز کو قیمت 1.1162 کی سطح سے اوپر رکھنے کی ضروت ہے - صرف مصنوعی بریک ڈاؤن کا بننا ہی لانگ پوزیشنز کے لئے پہلا انٹری پوائنٹ ہوگا جس سے قدرے تصحیح مل سکے گی - یورو / یو ایس ڈی میں بہتری کا ایک بڑا عمل صرف فوجی کیشیدگی کے کم ہونے اور خریداروں کے 1.1211 کے نئے ریزسٹنس لیول کے گرد متحرک ہونے سے ہی ممکن ہے - جب امریکہ کی جانب سے اخراجات اور آمدن کے حوا لے سے کمزور رپورٹ جاری ہو تو اس حد کا ٹوٹ جانا اور ٹیسٹ ہونا خرید کا اشارہ بنائے گا جس سے براہ راست 1.1269 کی سطح تک بہتری ملے گی - جہاں موونگ ایوریج فروخت کنندگان کے حق میں ہے - اُدھر میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں
بہرحال جیساء کہ میں نے اوپر بیان کیا ہے علاقائی سیاسی صورت حال یورو پر اثر انداز ہوسکتی ہے - روس اور یوکرائن میں کشیدگی کا مزید بڑھ جانا امریکی ڈالر کی طلب میں اضافہ کا سبب ہوگا- اگر 1.1162 کی سطح پر کوئی سرگرمی نہیں ملتی تو تاجران لانگ پوزیشن بند کرنا شروع کر دیں گے جس سے صرف پئیر پر دباؤ ہی بڑھے گا - لہذا یہ بہتر ہے کہ خرید کو کل کی کم ترین سطح 1.1108 کے قریب مصنوعی بریک آؤٹ کے بننے تک ملتوی کر دیا جائے -یورو میں لانگ پوزیشن کو 1.1070 سے واپسی پر یا مزید نیچے 1.1034 سے واپسی پر لیا جائے جس سے دن کے دوران 20-25 پوائنٹس اضافہ کی یومیہ تصحیح مل سکتی ہے
یورو / یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشنز
بئیرز مکمل طور پر مارکیٹ اپنے قابو میں رکھے ہوئے ہیں - مزید یہ کہ امریکہ کی جانب آمدن اور اخراجات ، ڈائیورایبل گُڈز اور مشی گن کنزیومر سینٹیمنٹ کی اہم رپورٹس آج جاری ہونگی - جب تک پئیر 1.1211 سے نیچے تجارت کر رہا ہے اس میں کمی کے جاری رہنے کا امکان ہے - دن کے دوسرے حصّہ میں بئیرز کو قیمت ریزسٹنس لیول سے نیچے رکھنے کی ضرورت ہے - اس سطح پر مصنوعی بریک آؤٹ کے ملنے سے بلکل ویسے ہی جیساء میں نے اوپر تجزیہ کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ روس اور یوکرائن کے حوالے سے منفی خبروں سے 1.1162 سے نیچے ہدف کے ساتھ شارٹ پوزیشن کھولنے کا اشارہ مل سکتا ہے
اس ایریا کے ٹوٹ جانے اور نیچے سے اوپر کی جانب کے واپس ٹیسٹ ہونے سے شارٹ پوزیشن کھولنے کا اشارہ ملے گا جس سے 1.1108 اور مزید نیچے 1.1070 کی طرف تنزلی کا امکان ہے جہاں تاجران نفع حاصل کرسکتے ہیں - امریکہ کی جانب سے مضبوط رپورٹ کے جاری ہونے پر 1.1034 کے ٹیسٹ ہونے کی توقع کی جا سکتی ہے - جس کا ہدف 1.0994 پر بندش ہے - اگر امریکی دورانیہ میں یورو میں اضافہ ملتا ہے اور 1.1211 پر بئیرز کی سرگرمی کم رہتی ہے تو پئیر میں فروخت کو ملتوی کرنا بہتر ہے - شارٹ پوزیشن کھولنے کے لئے ذیادہ بہتر صورتحال 1.1259 کے نزدیک مصنوعی بریک آؤٹ کا ملنا ہوگی - یورو / یو ایس ڈی میں 1.1290 کی سطح یا 1.1325 کی بلند ترین سطح سے فوری واپسی پر یورو / یو ایس ڈی کی سیل ممکن ہوسکے گی جس سے 15-20 پپس تنزلی کی تصحیح بن سکے گی
دی سی او ٹی رپورٹ (کمیٹمنٹ آف ٹریڈر) برائے 15 فروری میں دونوں لانگ پوزیشنز اور شارٹ پوزیشن میں کمی درج کی گئی ہے - جس کی وجہ سے مثبت ڈیلٹا میں اضافہ ہوا ہے - کیونکہ یہاں خاصی کم تعداد میں شارٹ پوزیشنز ہیں - یورپی مرکزی بنک اور اُس کی صدر کریسٹن لگارڈے کی مبہم پالیسی کہ جنہوں کے حال ہی میں کہا تھا کہ بڑھتے ہوئے انفالیشن کے دباؤ کے سبب مزید جارحانہ حکمت عملی اپنانا ضروری ہے جب کہ گزشتہ ہفتہ اُنہوں نے اپنی پالیسی کو یکسر تبدیل کر لیا ہے جس کی وجہ سے تاجران تعطل کا شکار ہوگئے ہیں - جب کہ ڈیلٹا میں مثبت اضافہ سے قطع نظر رپورٹنگ پریڈ کے اختتام تک یورو میں ایک واضح کمی ہو چُکی ہے - یہ روس اور یوکرائن کے درمیان فوجی کشیدگی کے خطرہ کے سبب ہو رہا ہے - حال ہی میں روسی ارباب اختیار نے ایل این آر ڈی کی آذادی کو تسلیم کیا ہے جس کی وجہ دُنیا بھر میں علاقائی (جیو پولیٹیکل) کشیدگی بڑھ گئی ہے - یورو میں گراوٹ کی ایک اور مضبوط دلیل امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے انٹرسٹ ریٹ کے حوالے سے عمل در آمد ہے - ایف ای ڈی کی فروری کی میٹنگ کے منٹس کے مطابق مرکزی بنک کی جانب سے مزید ہاکش طرز عمل اپنائے جانے کی توقع ہے اور جیساء کہ منصوبہ تھا اس سال مارچ میں 0.25 فیصد کی بجائے ریٹ میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوسکتا ہے - یہ امریکی ڈالر کے لئے ایک بُلش اشارہ ہے
سی او ٹی رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لانگ نان کمرشل پوزیشنز 218،973 سے معمولی کمی کے بعد 217،899 ہو گئیں ہیں جب کہ شارٹ نان کمرشل پوزیشنز 180،131 سے کمی کے بعد 170،318 ہوگئی ہیں - اس کا مطلب یہ ہے کہ یورو کی فروخت کے لئے رضا مند تاجران کی تعداد خاصی کم ہے جب کہ خریداروں کی تعداد میں اضافہ بھی نہیں ہو رہا ہے- ایساء معلوم ہوتا ہے کہ تاجران واقعات کے وقوع پذیر ہونے کے انتظار میں ہیں - ہفتہ کے اختتام پر مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز میں 38،842 کے برخلاف 47،581 تک اضافہ ہوا تھا - ہفتہ وار اختتامی قیمت ایک ہفتہ قبل کی سطح 1.1441 سے 1.1305 تک نیچے آگئی ہے
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت یومیہ 30 اور 50 موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو بئیرز مارکیٹ کو ظاہر کرتا ہے
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1245 کی سطح پر ریزسٹنس کے طور پر کام کرے گی
انڈیکیٹرز کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے موجود رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )
فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے