آج صبح اپنی پیشن گوئی میں، میں نے آپ کی توجہ 1.1134 کی سطح کی طرف مبذول کروائی تھی اور اس سے مارکیٹ میں داخل ہونے کی سفارش کی تھی۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر ایک نظر ڈالیں اور تجزیہ کریں کہ کیا ہوا تھا۔ یہ پئیر 1.1134 تک اوپر گیا ہے اور یورو کے لیے فروخت کے اشارے کے ساتھ ایک مصنوعی بریک آؤٹ بنایا، لیکن اس کی وجہ سے 20 پِپس کی معمولی کمی واقع ہوئی تھی۔ یورپی مزکری بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ کی تقریر کے دوران، بُلز 1.1134 تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے اور ریورس ٹیسٹ ٹاپ/باٹم نے اچھی خریداری کا اشارہ دیا تھا۔ اس کے نتیجہ میں پئیر میں 25 پپیس سے زیادہ اضافہ ہوا ہے
یورو / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشن
آج، ای سی بی کے صدر کرسٹین لیگارڈ نے کہا کہ روس کے اقدامات یورو زون کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم خطرات پیدا کر رہے ہیں، اور ساتھ ہی اقتصادی نقطہ نظر میں اہم غیر یقینی کی صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں جو کہ اب ریگولیٹر کے لیے تقریباً ایک پیچیدہ مسئلہ ہے، ساتھ ہی خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور سپلائی چین میں رکاوٹیں مستقبل میں مہنگائی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔ یہ ای سی بی کو زیادہ جارحانہ انداز میں کام کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ لیگارڈ کے مطابق، مالیاتی پالیسی اس غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کا بہترین طریقہ تدریجی اور لچک کے اصولوں پر مبنی ہے۔ اس قسم کے بیانات نے زیادہ جارحانہ پالیسی کے بارے میں ای سی بی کے خیالات کی تصدیق کی، جس کا گزشتہ ہفتے لیگارڈے نے اعلان کیا تھا۔ یورو میں تیزی سے اضافے کے باوجود، بُلز 1.1134 پر صبح کی ریزسٹنس سے اوپر مضبوط ہونے کا انتظام نہیں کر پائے، جس کی وجہ سے تکنیکی تصویر پر نظر ثانی کی گئی۔
اے ڈی پی روزگار کی تبدیلی اور کیو 4 2021 کے جی ڈی پی میں تبدیلی سے متعلق ڈیٹا آج جاری کیا جائے گا۔ صرف بہت مضبوط اجراء ہی امریکی ڈالر کی مانگ کو واپس لانے کے قابل ہوں گی۔ اگر اعداد و شمار کے اجراء کے بعد پئیر میں کمی آتی ہے، تو بُلز کو 1.1108 پر نئی سپورٹ سے اوپر کی قیمت رکھنے کی ضرورت ہو گی ، جو یورپی دورانیہ کے بعد عمل میں آئی ہے۔ اس سطح پر صرف مصنوعی بریک آؤٹ لمبی پوزیشنوں کو کھولنے کا اشارہ دے سکتا ہے۔ ایک اور اہم کام صبح کی بُلند ترین سطحوں کو 1.1158 پر توڑنا اور اس سے اوپر مضبوط ہونا ہے، جو ماہانہ بُلند ترین سطح پر واپس آنے کی امید کو زندہ رکھ سکتا ہے۔ ایک بریک آؤٹ اور اس سطح کے اوپر/نیچے ٹیسٹ سے خریداری کا اشارہ ملنے اور 1.1195 کے علاقے تک پئیر کی بحالی کا راستہ کھلنے کا امکان ہے۔ اگلا ہدف 1.1230 کی سطح ہے، جہاں تاجر منافع کو حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سطح پر ایک بریک آؤٹ صرف روس اور یوکرین کے درمیان کل کی بات چیت کے بعد پیدا ہونے والے بُلش رجحان کو تقویت دے گی۔ اگر جوڑی میں کمی آتی ہے اور بُلز 1.1108 پر کمزور سرگرمی دکھاتے ہیں، تو بہتر ہے کہ لانگ پوزیشنوں کی شروعات کو ملتوی کر دیا جائے۔ 1.1047 پر زیریں سطح کا مصنوعی بریک آؤٹ، جہاں موونگ ایوریجز موجود ہیں ، خرید کی ایک بہترین صورت ہے۔ تاجر یورو میں 1.1035 سے واپسی پر لانگ پوزیشنیں بھی کھول سکتے ہیں، جس سے 30-35 پِپس یومیہ اضافہ کی تصحیح ممکن ہوسکتی ہے۔
یورو / یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں
بئیرز نے مارکیٹ میں اپنی موجودگی ظاہر کی تھی کہ جب پئیر ایک نئی ہفتہ وار بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا اور ایم اے سی ڈی نے ڈائیورجنس ظاہر کی تھی - اگرچہ بئیرز مکمل طور پر مارکیٹ کو اپنے قابو میں رکھتے ہیں، آج ایف او ایم سی کے ایسٹر جارج کے بیانات پئیر میں ایک بڑی تصحیح کا باعث بن سکتے ہیں۔ آج، بئیرز کو 1.1158 پر ایک نئی ریزسٹنس سے نیچے قیمت رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس سطح کا مصنوعی بریک آؤٹ پہلا سیل کا اشارہ ہو گا، اور مضبوط امریکی رپورٹس اور فیڈرل ریزرو کے ہاکش بیانات ایک بار پھر سرمایہ کاروں کو امریکی ڈالر کی مضبوطی کی یاد دلائیں گے، جس سے یورو / یو ایس ڈی پئیر میں 1.1108 تک گراؤٹ کا امکان ہے۔ . ایک بریک آؤٹ اور اس سطح کا واپس ٹیسٹ 1.1074 پر نچلی سطح پر جانے کے امکان کے ساتھ، مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لیے ایک اضافی اشارہ فراہم کر سکتا ہے۔ بئیرز کا اس سطح پر زیادہ فعال ہونے کا امکان ہے اور ایک نئے اضافہ کے تجارتی چینل کی زیریں حد کو قائم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اگلا ہدف 1.1035 کے علاقے میں واقع ہے۔ اگر یورو بڑھتا ہے اور بئیرز 1.1158 پر کمزور سرگرمی دکھاتے ہیں تو بُلز ماہانہ بُلند ترین سطح تک پئیر کی واپسی کی امید کرتے ہوئے لانگ پوزیشن لینا جاری رکھ سکتے ہیں۔ اگر 1.1158 پر بئیرز کی طرف سے کارروائی کی کمی ہو تو پئیر میں فروخت کو ملتوی کرنا بہتر ہے۔ شارٹ پوزیشن لینے کے لیے بہترین صورتحال یہ ہوگی کہ اگر 1.1195 کے قریب مصنوعی بریک آؤٹ ہوتا ہے۔ یورو / یو ایس ڈی پئیر کو فوری طور پر 1.1230، یا 1.1271 کے آس پاس سے واپسی پر فروخت کرنا زیادہ ممکن ہے، جس سے 20-25 پِپس تنزلی کی تصحیح ممکن ہے۔
مارچ 22 کی سی او ٹی رپورٹ (تاجروں کی کمٹمنٹ) میں مختصر پوزیشنوں میں کمی اور لمبی پوزیشنوں میں مضبوط اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اگلی سالانہ کم ترین سطح اور بڑے سپورٹ لیول کے علاقے میں پئیر کی موجودگی سے یورو پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ تاہم، اگر آپ نمبروں پر نظر ڈالیں، تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ شارٹ پوزیشنز میں کمی کم ترین تھی۔ گزشتہ ہفتے فیڈ کے چیئرمین جیروم پاول کی جانب سے اچانک اپنی پوزیشن کو مزید جارحانہ کرنے کے بعد یورو / یو ایس ڈی جوڑی پر دباؤ واپس آ گیا ہے۔ پیر کو مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا کہ وہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں اہم شرح سود میں 50 پوائنٹس کے اضافے کی توقع رکھتے ہیں۔ اسی طرح کے بیانات فیڈرل ریزرو سسٹم کے دیگر نمائندوں کی طرف سے دیے گئے، جس کی وجہ سے مارکیٹ کے متعدد شرکاء کی جانب سے پیشین گوئیوں پر نظر ثانی کی گئی ہے
مرکزی بینک کی پالیسی میں اس طرح کی تبدیلیوں کی بنیادی وجہ امریکہ میں مہنگائی میں اضافے کا خطرہ ہے۔ تاہم، یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ یورپی مرکزی بینک نے بھی حال ہی میں ایک میٹنگ کی تھی، جس میں صدر کرسٹین لیگارڈ نے معیشت کو سہارا دینے اور شرح سود میں اضافے کے اقدامات کو مزید جارحانہ انداز میں کم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا - یہ درمیانی مدت کے امکانات کے لیے اچھا ہے۔ کرنسی جو اب امریکی ڈالر کے مقابلے میں خاصی اوور سولڈ ہے۔ روس اور یوکرین کے نمائندوں کی میٹنگ کے مثبت نتائج اور جغرافیائی سیاسی تنازعہ میں کمی یورپی کرنسی کے خریداروں کی حمایت میں ہوگی - اس بات کو بھی مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ سی او ٹی رپورٹ بتاتی ہے کہ لانگ غیر تجارتی پوزیشنیں 202,040 کی سطح سے بڑھ کر 207,051 کی سطح پر آگئیں ہے جب کہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 183,246 کی سطح سے کم ہوکر 183,208 کی سطح پر آگئیں ہیں- ہفتے کے اختتام پر، کُل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن 18,794 کے مقابلے میں 23,843 تک بڑھ گئی ہیں- ہفتہ وار اختتامی قیمت میں 1.0942 سے 1.1016 تک کا قدرے اضافہ ہوا ہے
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت یومیہ 30 اور 50 موونگ ایوریج سے اوپر ہوئی ہے جو بُلز کی جانب سے مارکیٹ میں سبقت لے جانے کا اشارہ ہے
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
تنزلی کی صورت میں انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.1070 پر سپورٹ کے طور پر کام کرے گی
انڈیکیٹرز کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے موجود رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )
فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے