empty
 
 
25.03.2022 08:08 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجارتی منصوبہ برائے 25 مارچ (صُبح کی تجارتوں) کا تجزیہ

جی بی پی / یو ایس ڈی پر کب لانگ پوزیشن لی جانا ہے

اپنے صبح کے تجزیہ ، میں نے 1.3200 اور 1.3158 کی سطحوں پر توجہ دی اور کہا کہ آپ کو وہاں سے مارکیٹ میں داخل ہونے پر غور کرنا چاہیے۔ آئیے اب 5 منٹ کے چارٹ کی طرف آتے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کیا ہوا تھا ۔ برطانیہ میں ریٹیل سیلز کے مایوس کن اعداد و شمار کے بعد پاؤنڈ کی گراوٹ اور نیچے سے اوپر کی جانب کے دوبارہ ٹیسٹ ہونے نے فروخت کا اشارہ دیا تھا ۔ پئیر 1.3158 پر سپورٹ حاصل کرنے کے لیے 40 پِپس سے نیچے چلا گیا ہے۔ وہاں ایک مصنوعی بریک آؤٹ نے خرید کا اشارہ فراہم کیا ہے اور قیمت میں 30 پپس کا اضافہ ہوا ہے۔ تکنیکی طور پر، کچھ بھی نہیں بدلا ہے، اور تجارتی حکمت عملی اب بھی وہی ہے۔

This image is no longer relevant

یوکے ریٹیل سیلز میں کمی دن کے پہلے نصف میں پاؤنڈ میں گراوٹ کی ایک بڑی وجہ بنی تھی۔ اگرچہ بینک آف انگلینڈ کے لیے یہ یقینی طور پر اچھی خبر ہے کیونکہ وہ ایک لمحے کے لیے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو بھول سکتے ہیں۔ جغرافیائی سیاسی پیش رفت ایک بار پھر نظر میں ہے۔ آج روس کے پریس سکریٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ امن مذاکرات کے مستقبل کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے کیونکہ حقیقت بدل چکی ہے اور موجودہ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اِن کا اس سے کیا مطلب ہے۔ امریکہ میں دن کے دوسرے نصف میں جاری ہونے والی میکرو رپورٹس میں اتار چڑھاؤ کے بڑھنے کا امکان بہت کم ہے۔ لہذا، صبح کے وقت نمایاں کردہ سطحیں اب بھی کار آمد ہیں۔ اس طرح نفع کو بڑھانے کے لیے، بُلز کو 1.3200 کی سطح پر دوبارہ قابو حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ بریک آؤٹ، کنسولیڈیشن، اور نیچے سے اوپر کی جانب کا دوبارہ ٹیسٹ 1.3242 پر ہدف کے ساتھ خریداری کا اشارہ فراہم کرے گا۔ یہ پئیر صرف ایک مثبت بنیادی پس منظر اور خطرناک اثاثوں کی مانگ میں اضافے کی صورت میں اس رکاؤٹ سے اوپر جا سکے گا، جس کا شمالی امریکی دورانیہ میں ہونے کا امکان نہیں ہے۔ ایک بریک آؤٹ اور 1.3242 کی سطح کا ٹیسٹ ایک خرید اشارہ دے گا، جس سے بُلز کو 1.3286 اور 1.3340 کی بُلند ترین سطحوں تک پہنچنے کا موقع ملے گا۔ مزید آگے کا ہدف 1.3390 ہے، جہاں منافع لینے پر غور کیا جانا چاہیے۔ تاہم، یہ پئیر اس کا ٹیسٹ اس صورت میں کر سکے گا جب روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات میں کوئی پیش رفت ہو ۔ شمالی امریکن دورانیہ میں جی بی پی / یو ایس ڈی میں بئیرش اور 1.3200 پر بُلش سرگرمی میں کمی کی صورت میں، جب قیمت 1.3158 پر سپورٹ تک پہنچ جائے اور غلط بریک آؤٹ ہو جائے تو آپ لانگ پوزیشن لے سکتے ہیں۔ جی بی پی / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنیں 1.3121 یا 1.3089 کی کم ترین سطح سے واپسی پر لی جا سکتی ہیں، جس سے یومیہ 30-35 پپس کی تصحیح ممکن ہوسکتی ہے

جی بی پی / یو ایس ڈی پر کب شارٹ ہو جانا ہے

بئیرز صبح مقرر کردہ ہدف تک پہنچ چکے ہیں اور اب سب کچھ 1.3200 پر ریزسٹنس کی سطح پر ان کے رویے پر منحصر ہے۔ دن کے دوسرے نصف حصے میں اس کے ٹیسٹ ہونے کے کچھ زیادہ امکانات نہیں ہے کیونکہ بُلز مارکیٹ پر دوبارہ قابو حاصل کرنے اور منافع کو بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ 1.3200 پر مصنوعی بریک آؤٹ کی صورت میں، پئیر 1.3158 کے سپورٹ لیول تک گر سکتا ہے۔ ایک مصنوعی بریک آؤٹ اور نیچے کی اوپر کی جانب کا دوبارہ ٹیسٹ 1.3121 اور 1.3089 کے اہداف کے ساتھ ایک اضافی سیل کا اشارہ فراہم کرے گا، جہاں آپ کو منافع لینے پر غور کرنا چاہیے۔ 1.3046 کی سطح مزید آگے کا ہدف کے طور پر کام کرتی ہے۔ دن کے دوسرے نصف میں جی بی پی / یو ایس ڈی میں بُلش عمل اور 1.3200 پر بئیرش سرگرمی میں کمی کی صورت میں، جب قیمت 1.3242 پر مزاحمت تک پہنچ جائے تو آپ شارٹ پوزیشن کھول سکتے ہیں، اور صرف اس صورت میں جب کوئی غلط بریک آؤٹ ہو۔ جی بی پی / یو ایس ڈی پر شارٹ پوزیشنز 1.3286 یا 1.3340 کی بُلند ترین سطح سے واپسی پر لی جا سکتی ہیں، جس سے دن کے دوران 20-25 پپس کی تصحیح ممکن ہوسکتی ہے۔

This image is no longer relevant

مارچ 15 کی سی او ٹی رپورٹس (تاجروں کی کمٹمنٹ) میں لمبی پوزیشنوں میں زبردست کمی اور مختصر پوزیشنوں میں صرف مختصر تبدیلیاں ریکارڈ کی گئیں۔ بینک آف انگلینڈ کی میٹنگ کے نتاَئج برطانوی پاؤنڈ پر بری طرح اثر انداز ہوئے ہیں۔ شرح سود میں اضافے کے باوجود، جس کی توقع کی جا رہی تھی، ریگولیٹر نے جارحانہ پالیسی میں اضافے کا اشارہ نہیں دیا، بلکہ افراط زر جو کہ برطانیہ میں تاریخی بُلند ترین سطح تک پہنچ رہی سے قطع نظر ڈووش طرز عمل اپنایا ہے

گرتی ہوئی ہاؤس ہولڈ انکم اور گِرتا ہوا معیارِ ذندگی برطانوی ریگولیٹرز کو دباؤ میں لا رہا ہے، موجودہ مشکل جغرافیائی سیاسی حالات میں منتظیمن زیادہ جارحانہ اقدامات اُٹھانے سے گُریزاں ہیں۔ ذیادہ جارحانہ انداز میں سختی معیشت کو فائدہ پہنچانے کی بجائے اُلٹا نقصان پہنچا سکتی ہے - منتظمین کو بڑھتی ہوئی انفالیشن کو روکنے اور نقصان کا سبب بننے والے اقدامات لینے سے گرُیز کرنا چاھیے بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ موسم باہر میں افراط زر میں اضافہ جاری رہ سکتا ہے لہذا تاجروں کو برطانوی پاؤنڈ خریدنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، جب یہ کہ امریکی ڈالر کے مقابلہ اپنی قدر کو کھو رہا ہے۔ فیڈرل ریزرو کی میٹنگ بھی گزشتہ ہفتے کی مرکزی تقریب تھی۔ نتیجے کے طور پر، کمیٹی نے شرح سود میں 0.25 فیصد اضافہ کیا، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں کوئی واضح تبدیلیاں نہیں ہوئی ہیں، جیسا کہ بہت سے لوگوں کو ایسے فیصلوں کی توقع تھی۔

اس پس منظر میں، میں تجویز کرتا ہوں کہ ڈالر خریدنا جاری رکھیں، کیونکہ جی بی پی / یو ایس ڈی پئیر کے لیے بئیرش رجحان ختم نہیں ہوا ہے۔ صرف ایک چیز جو اب پاؤنڈ کو بڑی فروخت سے روکتی ہے وہ برطانیہ میں بلند افراط زر ہے، جو بالآخر بینک آف انگلینڈ کو زیادہ فعال طور (ہاکش طرز عمل ) پر کام کرنے پر مجبور کرے گی۔ 15 مارچ کی سی او ٹی رپورٹ نے اشارہ کیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنز 50,982 سے کم ہوکر 32,442 ہوگئیں ہیں جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 63,508 سے کم ہوکر 61,503 ہوگئیں ہیں۔ اس کی وجہ سے غیر تجارتی نیٹ پوزیشن کی منفی قدر میں -12,526 سے -29,061 تک اضافہ ہوا ہے۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.3113 کے مقابلے میں 1.3010 تک کم ہوگئی ہے۔

This image is no longer relevant

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت یومیہ 30 اور 50 موونگ ایوریج کے ایریا میں ہوئی ہے جو کہ سائیڈ ویز مارکیٹ کا اشارہ ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

زیریں حد 1.3160 کی سطح پر بطور سپورٹ قائم ہے - ریزسٹنس 1.3230 پر ہے جو کہ بالائی حد ہے

انڈیکیٹرز کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے موجود رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback