empty
 
 
23.03.2022 04:34 PM
یورو / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجارتی منصوبہ برائے 23 مارچ (صُبح کی تجارتوں) کا تجزیہ - یورو قدرے کمزور ہوا ہے - 1.1004 کی سطح کے لئے کوشش ہے


یورو / یو ایس ڈی پر لمبی پوزیشنیں کھولنے کے لیے، آپ کو ضرورت ہے

اپنی صبح کی پیشین گوئی میں، میں نے 1.1004 کی سطح پر توجہ دی تھی اور اس سے مارکیٹ میں داخل ہونے کے بارے میں فیصلے کرنے کی سفارش کی تھی ۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھیں اور معلوم کریں کہ کیا ہوا تھا۔ دن کے پہلے نصف میں، یورو پر دباؤ واپس آیا تھا اور ہم نے 1.1004 کی حمایت کے نیچے ایک فعال بریک اور کنسولیڈیشن کا مشاہدہ کیا تھا۔ نیچے سے اس سطح کے ٹیسٹ کے نتیجے میں یورو کی فروخت کے لیے ایک اشارے کی تشکیل ہوئی تھی، تاہم، ابھی جب یہ لکھا جا رہا ہے تو اس وقت، اس میں کوئی بڑی کمی نہیں آئی ہے اور امکان ہے کہ، ہم دوپہر میں شاید ہی کوئی بڑی فروخت دیکھیں گے۔ تکنیکی تناظر میں کچھ خاص تبدیل نہیں ہوا ہے. اور آج صبح پاؤنڈ کے داخلے کے پوائنٹس کیا تھے؟

This image is no longer relevant

یورو زون کے بارے میں بنیادی اعدادوشمار کی کمی اور یورو زون میں کنزیومر کانفڈنس انڈیکس پر توجہ دیں جو دوپہر میں جاری کیا جائے گی، خریداروں کو انتظار اور دیکھو کی پوزیشن رکھنے پر مجبور کرتا ہے، جس سے پُر خطر اثاثوں پر دباؤ پڑتا ہے، بشمول یورپی کرنسی. پرائمری یو ایس مارکیٹ میں گھروں کی فروخت کے حجم کے بارے میں صرف ایک رپورٹ دوپہر کے وقت جاری ہونی ہے، جو امریکی ڈالر کی مضبوطی کا باعث بن سکتی ہے۔ تاہم فیڈرل ریزرو سسٹم کے نمائندوں کی تقریر پر زیادہ توجہ دی جائے گا۔

ابھی حال ہی میں، ایف ای ڈی کے چیئرمین جیروم پاول نے شرح سود میں مزید جارحانہ اضافے کا اعلان کیا تھا۔ زیادہ غالب امکان ہے، اس کے ساتھی اسی پوزیشن پر قائم رہیں گے۔ اگر پئیر میں کمی ہوتی ہے تو، 1.0965 کی سطح پر صرف ایک مصنوعی بریک آؤٹ، جو کل کے نتائج کے بعد تشکیل دیا گیا تھا، طویل پوزیشنوں میں پہلا انٹری پوائنٹ بناتا ہے۔ لیکن یورو / یو ایس ڈی میں ایک بڑا اضافے کا عمل دیکھنے کے لیے، فعال اقدامات اور 1.1004 کی ریزسٹنس تک واپسی کی ضرورت ہے۔ یورو بیچنے والوں کے حق میں موونگ ایوریج موجود ہیں

یہ دیکھتے ہوئے کہ ہمارے پاس دنیا کی جغرافیائی سیاسی صورتحال میں کوئی مثبت تبدیلیاں نہیں ہیں، پُر خطر اثاثوں کی مانگ محدود رہے گی۔ صرف 1.1004 کا بریک آؤٹ اور اوپر سے نیچے کا ٹیسٹ ہی خرید کا اشارہ دے گا، جو کہ پئیر کے 1.1049 کے علاقے میں بحالی کے امکانات کھول دے گا - کل کی ایک بڑی ریزسٹنس زیادہ آگے کا ہدف 1.1091 کی بلند ترین سطح ہوگی، جہاں میں منافع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ اس رینج کا ٹوٹ جانا بئیرش رجحان کو بدل دے گا اور فروخت کنندگان کے اسٹاپ آرڈرز کو متاثر کرے گا اور 1.1136 اور 1.1181 کی بُلند ترین سطحوں تک کی راہ براہ راست ہموار ہو جائے گی۔ تاہم، اس طرح کے صورتحال کو یوکرین میں جغرافیائی سیاسی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے اگلی اچھی خبر کے ساتھ شمار کیا جا سکتا ہے۔ اگر پئیر میں کمی ہوتی ہے اور 1.0965 پر کوئی بُلز موجود نہیں ہوتے ہیں تو لانگ پوزیشنوں کو ملتوی کرنا بہتر ہے۔ خریدنے کے لیے بہترین منظر نامہ 1.0928 کے کم ترین علاقہ میں مصنوعی بریک ہوگی، لیکن یہ ممکن ہے کہ یورو پر فوری طور پر 1.0891 سے واپسی کے لیے لانگ پوزیشنز کھولی جائیں جس کا مقصد دن کے دوران 30-35 پوائنٹس کی اضآفہ کی تصحیح ہے۔

یورو / یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لیے، آپ کو درکار ہے

بئیرز نے آج دن کے پہلے نصف حصے میں خود کو ظاہر کیا تھا ، لیکن اس نے قوتوں کی صف بندی میں کوئی سنجیدہ تبدیلی حاصل نہیں کی۔ اس کے باوجود، بیچنے والوں کو 1.1004 کی مزاحمت کی حفاظت کے بارے میں سوچتے رہنے کی ضرورت ہے۔ صرف 1.1004 کو توڑنے کی ناکام کوشش کے بعد اس سطح پر ایک اور مصنوعی بریک ڈاؤن کے بننے کی صورت میں، 1.0965 کی سپورٹ تک کمی کرنے کے لیے مختصر پوزیشنیں کھولی جا سکتی ہیں۔ وہاں، بُلز دوبارہ اس سطح پر قابو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، کیونکہ یہ مختصر مدت میں مسلسل ترقی کے لیے ان کی آخری امید ہے۔ 4 مارچ سے ایسنڈنگ چینل کی زیریں حد بھی وہیں سے گزرتی ہے۔ ایف او ایم سی ممبران میری ڈیلی اور جیمز بلارڈ کے مضبوط بنیادی اعدادوشمار اور ہاکش بیانات کی صورت میں، اس ایریا کا ٹوٹ جانا قیاس آرائی کرنے والے خریداروں سے کئی اسٹاپ آرڈرز حاصل کر سکتا ہے جنہوں نے فیڈ میٹنگ کے بعد گزشتہ ہفتے طویل پوزیشن حاصل کی تھیں ۔ نیچے سے اوپر 1.0965 کا واپس ٹیسٹ 1.0928 اور 1.0891 کی سطح پر گرنے کے امکان کے ساتھ مختصر پوزیشنوں کو کھولنے کے لیے ایک اضافی اشارہ دے گا۔ مزید ہدف ایک نئی کم ترین سطح 1.0855 ہوگا۔ اگر یورو بڑھتا ہے اور 1.1004 پر کوئی بئیرز نہیں ہوتے ہے، تو بیل دوبارہ اضافہ کا رجحان برقرار رکھنے کی امید میں لمبی پوزیشنیں بنانا شروع کر دیں گے - جس کے لیے یومیہ بُلند ترین سطح کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس صورت میں، سیلز کے ساتھ اپنا وقت دینا بہتر ہے۔ 1.1049 کے علاقے میں مصنوعی بریک ڈاؤن کی صورت میں بہترین صورتحال مختصر پوزیشنوں کو لینا ہوگی۔ آپ 1.091، یا اس سے بھی اوپر - 1.1136 کے قریب سے 15-20 پوائنٹس کی تنزلی کی تصحیح کو شمار کرتے ہوئے فوری طور پر یورو / یو ایس ڈی فروخت کر سکتے ہیں۔


This image is no longer relevant


سی او ٹی رپورٹ (تاجروں کی کمٹمنٹ) برائے 15 مارچ نے طویل اور مختصر دونوں پوزیشنوں میں کمی کو ظاہر کیا ہے۔ تاہم، اگر آپ اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مختصر پوزیشنوں کی کمی طویل پوزیشنوں کے برعکس بہت کم تھی، جو بہت کم ہوگئی۔ یوکرین کی سرزمین پر روسی فوجی خصوصی آپریشن کے پس منظر میں یہ کوئی حیرت کی بات نہیں تھی۔ فیڈرل ریزرو کی میٹنگ گزشتہ ہفتے کی مرکزی تقریب تھی۔

نتیجے کے طور پر، کمیٹی نے شرح سود میں 0.25% اضافہ کیا، جس سے مارکیٹ میں کوئی واضح تبدیلیاں نہیں آئیں، جیسا کہ بہت سے لوگوں کو ایسے فیصلوں کی توقع تھی۔ ایک اور بات یہ ہے کہ ایف ای ڈی کے سربراہ جیروم پاول نے اپنی تقریر کے دوران انتظار اور دیکھو کا طریقہ اختیار کیا، زیادہ جارحانہ پالیسی کا اشارہ دینے میں ناکام رہے، جس نے پُر خطر اثاثوں میں طویل پوزیشنوں کو لینے کے عمل میں تیزی بنائی ۔ تاہم، اس ہفتے کے آغاز میں، فیڈ چیئرمین نے انٹرویو میں یہ کہتے ہوئے اپنا نقطہ نظر تبدیل کیا کہ اگلی ایف او ایم سی میٹنگ میں شرح سود میں 0.5% پوائنٹس اضافے کا خاصے ذیادہ امکانات ہیں۔ یہ امریکی ڈالر کے لیے ایک مضبوط بُلش اشارہ ہے جس کا امکان ہے کہ یورو کے مقابلے میں اس کا اضافہ جاری رہے گا۔

تاہم، یورپی مرکزی بینک نے بھی ایک میٹنگ منعقد کی، جہاں صدر کرسٹین لیگارڈ نے اقتصادی معاونت کے اقدامات اور شرح سود میں اضافے کو مزید جارحانہ انداز میں کم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ یہ یورپی کرنسی کے درمیانی مدت کے آؤٹ لک کے لیے اچھا تھا، جو پہلے ہی امریکی ڈالر کے مقابلے میں بہت زیادہ فروخت ہو رہی ہے۔ سی او ٹی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنز 242,683 سے کم ہو کر 202,040 ہو گئی ہیں، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنز 183,839 سے کم ہو کر 183,246 ہو گئی ہیں۔ ہفتے کے اختتام پر، کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشننگ 58,844 کے مقابلے میں 18,794 تک گر گئی ہیں۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.0866 سے تھوڑا سا بڑھ کر 1.0942 ہوگئی ہے

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت یومیہ 30 اور 50 موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو بئیرز مارکیٹ کو ظاہر کرتا ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1049 کی سطح پر ریزسٹنس کے طور پر کام کرے گی - انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.1004 پر ٹوٹ جانے یورو میں ایک بڑی سیل ملے گی

انڈیکیٹرز کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے موجود رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback