جی بی پی/ یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنیں کھولنے کے لیے آپ کو درکار ہے
میں نے اپنی صبح کی پیش گوئی میں 1.3389 کی سطح پر توجہ دی اور مارکیٹ میں داخل ہونے کے بارے میں فیصلے کرنے کی سفارش کی تھی۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ کیا ہوا تھا ۔ ایشیائی تجارت میں سب سے بڑی کمی کے بعد یورپی دورانیہ کے آغاز پر پاؤنڈ کی مانگ برقرار رہی تھی جس کے نتیجے میں 1.3389 کی ریزسٹنس کا ٹیسٹ ہوا تھا
بدقسمتی سے اس سطح پر فروخت کنندگان نے فعال انداز میں تجارت نہیں کی تھی ، حالانکہ مصنوعی بریک ڈاؤن اور فروخت کا اشارہ بھی عمل میں آیا تھا۔ پاؤنڈ کی کمی کے دوبارہ شروع ہونے پر بھروسہ کرنا بالکل ممکن تھا، خاص طور پر اس وقت دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پس منظر کے خلاف ۔ تکنیکی تناظر میں صورتحال دن کے دوسرے حصے کے لئے تبدیل ہو گئی ہے۔ اور آج صبح یورو کے لئے داخلے کے مقامات کیا تھے؟
یوکرائن کی سرزمین پر روسی فوجیوں کی پیش قدمی سے یورو پر شدید دباؤ قائم ہے لیکن یقینا مذاکرات کے آغاز کے بارے میں خوشخبری سے مارکیٹیں متحرک ہو جائیں گی۔ یہ بالکل ممکن ہے کہ پاؤنڈ کے خریداروں نے اس لمحے کا فائدہ اٹھایا ہو، صبح کی فروخت کے بعد پرکشش قیمتوں پر کئی لانگ پوزیشنز حاصل کھولی ہیں۔
دوپہر کے وقت اگرچہ امریکی معیشت کے بارے میں کئی بنیادی اعداد و شمار جاری کیے جانے ہیں جن میں اشیاء میں غیر ملکی تجارت کے توازن اور امریکہ میں ہول سیل گوداموں میں ذخائر کے حجم میں تبدیلیوں سے متعلق رپورٹس شامل ہیں تاہم تمام توجہ اجلاس کے نتائج سے وابستہ رہے گی جو معلوم نہیں کہ یہ کب ختم ہوگا اور یہ کیسے ختم ہوگا۔
دوپہر کے وقت بُلز کا اہم کام یورپی اجلاس کے اختتام پر عمل میں آئی 1.3378 کے نئے سپورٹ لیول کا تحفظ کرنا ہوگا۔ یقینا سب سے بہترین صورت 1.3378 کی سطح پر مصنوعی بریک ڈاؤن کی صورت میں خریداری ہوگی، لیکن اس کے فورا بعد، اس پئیر میں مضبوط اضافہ ہونا چاھیے۔ اگر یہ وہاں نہیں ہے اور امریکہ کے اعداد و شمار بہت اچھے سامنے آرہے ہوں تو میں آپ کو یہ مشورہ دیتا ہوں کہ لانگ پوزیشنز کو کم از کم 1.3327 تک ملتوی کر دیں۔
صرف وہاں مصنوعی بریک ڈاؤن کا بننا ہی لانگ پوزیشنز پر داخلے کا مقام دے گی۔ آپ ایک دن کے اندر 20-25 پوائنٹس کی تصحیح پر نظر رکھتے ہوئے پاؤنڈ میں 1.3276 یا اس سے بھی نیچے 1.3232 سے واپسی پر فوری طور پر خرید کر سکتے ہیں۔ بئیرش رجحان کو روکنے کے لئے بُلز کو 1.3435 سے اوپر دن کا اختتام کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے، جو بئیرش گیپ کو مکمل طور پر روک دے گا۔
ایسا کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا، خاص طور پر اس لئے کہ مذاکرات کا نتیجہ غیر متوقع ہوسکتا ہے۔ بہت کمزور امریکی اعداد و شمار کے بعد بھی ایک بریک تھرو اور 1.3435 کا ٹیسٹ پاؤنڈ میں تیزی سے اضافے کا باعث نہیں بنے گا۔ اگر 1.3435 کا بریک ڈاؤن اب بھی ہوتا ہے تو ہم 1.3489 اور 1.3542 کے ایریا تک پاؤنڈ میں اضافہ دیکھ سکتے ہیں-.
جی بی پی/ یو ایس ڈی پر شارٹ پوزیشنز کھولنے کے لیے آپ کو درکار ہے
بئیرز ابھی تک زیادہ متحرک نہیں ہیں، جو بہت عجیب ہے - خاص طور پر بازار کی اس طرح کے اعصاب شکن صورتحال میں ۔ کسی بھی صورت میں انہیں دن کا اختتام 1.3378 سے اوپر نہیں ہونے دینا چاہئے، کیونکہ اس سے خریداروں کی تقویت واپس مل جائے گی؟ اس سے آج کی ایشیائی فروخت کے بعد پاؤنڈ کی مزید کمی پر بھروسہ کرنے والے تاجروں کے لئے مزید تکنیکی مسائل بھی پیدا ہوں گے - یوکرائن کی سرزمین پر فوجی کارروائیوں میں تیزی سے اس پئیر میں کمی کی ایک نئی لہر بنے گی۔
یہ کہ 1.3435 پر ایک مصنوعی بریک آؤٹ کی تشکیل جو کہ قریب ترین مزاحمت کی سطح ہے، مختصر پوزیشنوں میں ایک بہترین انٹری پوائنٹ فراہم کرے گا جس کے بعد کمی سے 1.3378 پر سپورٹ کے ٹوٹ جانا عمل میں آئے گا. وہاں خریداروں کی جانب سے سرگرمی کی کمی کے ساتھ ساتھ نیچے سے اوپر کی جانب اس سطح کا بریک ڈاؤن اور واپس ٹیسٹ، شارٹ پوزیشنز کے لئے میں ایک اضافی انٹری پوائنٹ دے گا جس سے 1.3327 اور 1.3276 تک کمی ہو جائے گ۔ ایک زیادہ آگے کا ہدف 1.3232 علاقہ ہوگا، جہاں میں منافع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔
اگر یہ پئیر امریکی دورانیہ میں اوپر جاتا ہے اور ساتھ ہی کمزور فروخت کنندگان کی سرگرمی 1.3435 پر بڑھتی ہے تو بہتر ہے کہ فروخت کو ملتوی کر دیا جائے۔ 1.3435 کے ٹوٹ جانے سے فروخت کنندگان کے اسٹاپ آرڈرز کے پس منظر میں پاؤنڈ میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس صورت میں آپ کو مشورہ یہ ہے کہ 1.3489 یا اس سے بھی اوپر 1.3542 کے آس پاس سے واپسی کے لئے فوری طور پر جی بی پی/ یو ایس ڈی میں مختصر پوزیشنیں کھولیں اس صورت میں دن کے اندر 20-25 پوائنٹس کی تصحیح پر نظر رکھ سکتے ہیں۔
دی سی او ٹی رپورٹس (کمیٹمنٹ آف ٹریڈر) برائے 15 فروری میں لانگ پوزیشنز میں ایک تیز رفتار اضافہ جب کہ شارٹ پوزیشن میں کمی درج کی گئی ہے - جس کی وجہ سے ڈیلٹا اپنی مثبت قدر میں واپس آیا ہے - اگرچہ بنک آف انگلینڈ کی میٹنگ کے نتائج حیران کُن نہ تھے لیکن منتظمین کی جانب سے مالیاتی پالیسی میں زیادہ جارحانہ انداز میں سختی کے اشاروں سے بڑے تاجران میں خطرہ مول لینے کی سکت بڑھی ہے
اگر روس اور یوکرائن کے مابین متنازعہ صورتحال نہ ہوتی جو کہ نئی سطح پر پہنچ گئی ہے تو پاؤنڈ میں بھرپور بہتری کو ذہن میں رکھا جاسکتا تھا - اسی دوران پُر خطر اثاثہ کی مزید طلب پر سوالیہ نشان ہے - یہ بھی حقیقت ہے کہ برطانوی معیشت اپنے بہترین وقت سے نہیں گُزر رہی اور کسی بھی لحمہ معاشی ترقی کی رفتار واضح طور پر سُست پڑ سکتی ہے - قیمتوں میں اضافہ مستقبل قریب میں بہتری کے عمل کی رفتار پر اثر انداز ہوسکتا ہے
بہرحال ریٹیل سیلز کی حالیہ عمدہ رپورٹس نے اُمید کا دیا جلائے رکھا ہے - یہ اشاریہ میں مضبوط اضافہ کا عکاس ہے - یہ حقیت ہے کہ ماہِ جنوری میں انفالیشن کی سطح میں تبدیلی نہیں ملی تھی اور سالانہ بنیادوں پر اس میں کسی تبدیلی کا نہ ہونا بنک آف انگلینڈ کے منصوبوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے جس سے پالیسی کو سخت کرنے کے عمل میں میانہ روی برتی جاسکتی ہے
روس اور یوکرائن کے درمیان علاقائی صورتحال کے تناظر میں مزید واقعات کے ساتھ ساتھ اس سال مارچ میں مستقبل میں انٹرسٹ ریٹ کے حوالے فیڈرل ریزرو سسٹم کے فیصلہ کُن اقدامات - یہ تمام عوامل پاؤنڈ کے خریداروں پر دباؤ ڈالنا جاری رکھیں گے
بعض تاجران کو یہ توقع ہے کہ امریکی مرکزی بنک مزید جارحانہ اقدامات کا سہارا لیتے ہوئے 0.25 فیصد کی بجائے یک بار 0.5 فیصد تک ریٹس میں اضافہ کرسکتا ہے - یہ امریکی ڈالر کے لئے ایک طرح سے بُلش اشارہ ہے
سی او ٹی رپورٹ برائے 15 فروری یہ ظاہر کرتی ہے نان کمرشل نیٹ پوزیشنز 44،709 سے 50،151 تک بڑھ گئی ہیں جب کہ شارٹ نان کمرشل پوزیشنز میں 53،254 سے 47،914 کی سطح تک کمی ہوئی ہے - اس وجہ سے نان کمرشل نیٹ پوزیشنز میں منفی 8545 سے 2247 تک اضافہ ہوا ہے - ہفتہ وار اختتامی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1.3537 کے مقابلہ میں 1.3532 رہی ہے
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت یومیہ 30 اور 50 موونگ ایوریج کے گرد ہوئی ہے جو مزید سمت کے حوالے سے مارکیٹ کے مبہم ہونے کا اشارہ ہے
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.3420 کے گرد ریزسٹنس کا کام کرے گی - اگر کمی ہوتی ہے تو انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.3330 کی ایریا میں سپورٹ کا کام کرے گی
انڈیکیٹرز کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے موجود رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )
فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے