empty
 
 
22.02.2022 04:07 PM
یورو / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا منصوبہ برائے 22 فروری (صبح کی تجارتوں کا تجزیہ) - جرمنی کی مضبوط رپورٹوں نے یورو کی تائید کی ہے - لیکن روس کے عمل کی وجہ سے اضافہ محدود ہوا تھا


یورو / یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشنز

میں نے صبح کی پیش گوئی میں 1.1318 کی سطح پر توجہ مبذول کروائی تھی اور یہاں سے مارکیٹ میں داخل ہونے کی تجویز دی تھی - آئیے 5 منٹ والے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور تجزیہ کرتے ہیں کہ کیا ہوا تھا - یورپی دورانیہ میں جرمن کی مضبوط رپورٹس کے سبب یورو میں اضافہ ہوا تھا لیکن دن کے دوسرے حصّہ میں رجحان میں واپسی ہوسکتی ہے - 1.1318 کا ٹوٹ جانا اور اس سے اوپر کی مضبوطی واپس ٹیسٹ کے بغیر ہوئی ہے لہذا لانگ پوزیشنز کے لئے انٹری پوائنٹس نہ مل سکے تھے - دن کے پہلے حصّہ نے کوئی تجارتی سرگرمی ظاہر نہیں کی ہے - لہذا امریکی دورانیہ کے لئے تکنیکی صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہوگئی تھی

This image is no longer relevant


یورو میں مزید گراوٹ کا خطرہ خاصا ذیادہ ہے - لہذا دن کے پہلے حصّہ میں مشاھدہ کی جانے والی خریداری نے ابھی تک کوئی فرق نہیں ڈالا ہے - روس اور یوکرائن میں بدتر ہوتی صورتحال جو ایک جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے نے یورو سمت پُر خظر اثاثوں پر دباؤ ڈالا ہے - بعد ازاں امریکی معاشی رپورٹس جاری ہونا ہیں جو بغیر کسی رکاؤٹ کے امریکی ڈالر کی طلب واپس لاسکتی ہیں

کنزیومر کانفڈنس انڈیکس کی مضبوط رپورٹ ممکنہ طور پر یورو / یو ایس ڈی پئیر کو نیچے لے جائے گی - دن کے دوسرے حصّہ میں بُلز کو قیمت 1.1296 کے سپورٹ لیول سے اوپر رکھنے کی ضرورت ہے جو دن کے پہلے حصّہ میں بنا تھا - صرف اس سطح کا مصنوعی بریک آؤٹ ہی لانگ پوزیشنز کھولنے کا اشارہ ہوگا جس سے اضافہ کی تصحیح مل سکے گی

بہرحال یورو ایک مضبوط بہتری دیکھا سکتا ہے ، مزید متحرک تاجران کی موجودگی سے سائیڈ ویز چینل ٹوٹ سکتا ہے اور 1.1340 کے ریزسٹنس لیول پر بریک آؤٹ عمل میں آسکتا ہے - اس سطح سے نیچے موونگ ایوریجز کی موجودگی اضافہ کے عمل کو محدود کر رہی ہیں - 1.1340 کا ٹیسٹ اور بریک آؤٹ بمعہ کمزور مینوفکچرنگ ایکٹوٹی انڈیکس ، پی ایم آئی آف سروسز اور امریکی کمپوزٹ انڈیکس - ان تمام سے ایک اور خرید کا اشارہ ملے گا اور 1.1379 کی سطح تک بہتری کے لئے راہ ہموار ہوگی - جہاں تاجران نفع حاصل کرسکتے ہیں

پئیر کے اس حد سے اوپر جانے کے واضح امکانات نہیں ہیں اس کے ٹوٹ جانے سے بُلش رجحان دوبارہ شروع ہوگا اور قیمت براہ راست 1.1414 اور 1.1452 کی بُلند ترین سطح تک جائے گی جہاں تاجران نفع بنا سکتے ہیں - بہرحال جیساء کہ میں نے اوپر بیان کیا ہے علاقائی کشیدگی میں اضافہ سے یورو میں ترقی کے متاثر ہونے کا امکان ہے - اگر روس - یوکرائن کے تنازعہ میں مزید بگاڑ آتا ہے تو امریکی ڈالر کی طلب واپس آ سکتی ہے

اگر امریکی دورانیہ میں پئیر میں کمی ہوتی ہے اور 1.1296 کی سطح پر کوئی سرگرمی نہیں ملتی تو یہ بڑی کمی کا شکار ہوسکتا ہے - لہذا بہتر یہ ہے کہ 1.1245 کی سطح پر مصنوعی بریک آؤٹ کے بننے تک لانگ پوزیشنز کو ملتوی کر دیا جائے - تاجران 1.1201 یا مزید نیچے 1.1154 سے واپسی پر بھی یورو خرید سکتے ہیں جس سے 20-25 پوائنٹ یومیہ اضافہ کی تصحیح مل سکتی ہے

یورو / یو ایس ڈی پر شارٹ پوزیشنز

بئیرز نے ابھی تک ہفتہ وار کم ترین سطح کے قریب کوئی عمل در آمد نہیں دیکھایا ہے اور یورو زون کی عمدہ رپورٹس نے مارکیٹ کے تاجران کی حوصلہ شکنی کی ہے - جب تک پئیر 1.1340 کی سطح سے نیچے تجارت کر رہا ہے تب تک ہمیں پئیر میں گراوٹ کی توقع ہے - چونکہ بعد ازاں خاصی دلچسپ رپورٹ جاری ہونی ہیں لہذا ہمیں خاصے اُتار چڑھاؤ کی توقع ہے - ہم یہ توقع بھی کرسکتے ہیں کہ پئیر واپس ہفتہ کی کم ترین سطح تک جائے گا اور اس میں اوپر کی سمت سے چھید کرے گا - بہرحال بئیرز کو 1.1340 کی ریزسٹنس کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے - اس سطح پر مصنوعی بریک آؤٹ بلکل ویساء ہی کہ جس کا میں نے اُوپر ذکر کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ امریکی کنزیومر کانفڈنس انڈیکیٹر کی مضبوط رپورٹ نیچے کی جانب کے ہدف 1.1296 کے ساتھ شارٹ پوزیشنز لینے کا ایک اشارہ ہوگی - اس ایریا کے ٹوٹ جانے اور نیچے سے اوپر کی جانب اس کے واپس ٹیسٹ ہونے سے شارٹ پوزیشنز لینے کا ایک اضافی اشارہ ملے گا جس کا ہدف 1.1245 کی کم ترین سطح ہے - اگلا ہدف 1.1201 پر موجود ہے لیکن اس کا ٹیسٹ یوکرائن میں فوجی تنازعہ میں شدت کی صورت میں بڑی حد تک ممکن ہوگا - میں 1.1201 کی سطح پر نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں - اگر امریکی دورانیہ میں یورو میں اضافہ ہوتا ہے اور 1.1340 پر بئیرز کی سرگرمی معدوم پڑتی ہے تو پئیر میں فروخت کو ملتوی کردینا ہی بہتر ہے - شارٹ پوزیشنز لینے کی بہترین صورت 1.1379 کے گرد مصنوعی بریک آؤٹ کا بننا ہوگی - یورو میں 1.1414 یا مزید اوپر 1.1452 سے واپسی پر فوری طور فروخت ممکن ہے جس سے 15-20 پپس تنزلی کی تصحیح مل سکتی ہے

This image is no longer relevant

دی سی او ٹی رپورٹ (کمیٹمنٹ آف ٹریڈر) برائے 15 فروری میں دونوں لانگ پوزیشنز اور شارٹ پوزیشن میں کمی درج کی گئی ہے - جس کی وجہ سے مثبت ڈیلٹا میں اضافہ ہوا ہے - کیونکہ یہاں خاصی کم تعداد میں شارٹ پوزیشنز ہیں - یورپی مرکزی بنک اور اُس کی صدر کریسٹن لگارڈے کی مبہم پالیسی کہ جنہوں کے حال ہی میں کہا تھا کہ بڑھتے ہوئے انفالیشن کے دباؤ کے سبب مزید جارحانہ حکمت عملی اپنانا ضروری ہے جب کہ گزشتہ ہفتہ اُنہوں کے اپنی پالیسی کو یکسر تبدیل کر لیا ہے جس کی وجہ سے تاجران تعطل کا شکار ہوگئے ہیں - جب کہ ڈیلٹا میں مثبت اضافہ سے قطع نظر رپورٹنگ پریڈ کے اختتام پر یورو میں ایک واضح کمی ہوئی ہے - یہ روس اور یوکرائن کے درمیان فوجی کشیدگی کے خطرہ کے سبب ہو رہا ہے - حال ہی میں روسی ارباب اختیار نے ایل این آر ڈی کی آذادی کو تسلیم کیا ہے جس کی وجہ دُنیا بھر میں علاقائی (جیو پولیٹیکل) کشیدگی بڑھ گئی ہے - یورو میں گراوٹ کی ایک اور مضبوط دلیل امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے انٹرسٹ ریٹ کے حوالے سے عمل در آمد ہے - ایف ای ڈی کی فروری کی میٹنگ کے منٹس کے مطابق مرکزی بنک کی جانب سے مزید ہاکش طرز عمل اپنائے جانے کی توقع ہے اور جیساء کہ منصوبہ تھا اس سال مارچ میں 0.25 فیصد کی بجائے ریٹ میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوسکتا ہے - یہ امریکی ڈالر کے لئے ایک بُلش اشارہ ہے

سی او ٹی رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لانگ نان کمرشل پوزیشنز 218،973 سے معمولی کمی کے بعد 217،899 ہو گئیں ہیں جب کہ شارٹ نان کمرشل پوزیشنز 180،131 سے کمی کے بعد 170،318 ہوگئی ہیں - اس کا مطلب یہ ہے کہ یورو کی فروخت کے لئے رضا مند تاجران کی تعداد خاصی کم ہے جب کہ خریداروں کی تعداد میں اضافہ بھی نہیں ہو رہا ہے- ایساء معلوم ہوتا ہے کہ تاجران واقعات کے وقوع پذیر ہونے کے انتظار میں ہیں - ہفتہ کے اختتام پر مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز میں 38،842 کے برخلاف 47،581 تک اضافہ ہوا تھا - ہفتہ وار اختتامی قیمت ایک ہفتہ قبل کی سطح 1.1441 سے 1.1305 تک نیچے آگئی ہے

This image is no longer relevant

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت یومیہ 30 اور 50 موونگ ایوریج کے قریب ہوئی ہے جو کہ مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال کا اظہار ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1340 پر ٹوٹ جانے سے یورو میں مزید اضافہ ملے گا - گراوٹ کی صورت میں انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.1285 پر سپورٹ لیول ہوگی

انڈیکیٹرز کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے موجود رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback