یورو / یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشن کھولنے کے لئے شرائط
میری طرف سے صبح فراہم کی جانے والی پیش گوئی میں توجہ 1.1381 کی سطح پر مبذؤل کروائی گئی تھی - آئیے 5 منٹس والا چارٹ دیکھتے ہیں اور مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں- ایشیائی تجارت کے دوران ایک بڑی سیل کے بعد یورو میں اضافہ نے خریداروں کو صورتحال واپس اپنے قابو میں کرنے اور 1.3181 کا ریزسٹنس لیول چھو لینے کے قابل کیا تھا - مصنوعی بریک آؤٹ کے ملنے نے سیل کا مضبوط اشارہ دیا تھا - نتیجہ کے طور پر پئیر میں 40 پپس کی کمی ہوئی تھی - تکنیکی تناظر میں مارکیٹ کی صورتحال دن کے دوسرے حصّہ میں یکساں ہی رہے گی
امریکی تجارت کے دوران ہم مزید اہم فنڈامینٹل عناصر / رپورٹس دیکھیں گے جو کہ یورو / ڈالر پئیر پر اثر انداز ہوسکتی ہیں - سرفہرست امریکی لیبر مارکیٹ کی رپورٹ ہے - پہلی مرتبہ کے دعوؤں میں کمی سے امریکی ڈالر میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ روزگاری کی شرح میں کمی کا امکان ہے - اسی وجہ سے 1.1332 کے سپورٹ لیول تک تنزلی کی تصحیح کے بعد مصنوعی بریک آؤٹ یورو میں خرید کی آڈرز کے لئے بہترین صورتحال ہی رہے گا - بُلش رجحان کے تسلسل کے لئے پئیر کا 1.1381 کے ریزسٹنس لیول سے اوپر جانا لازم ہے جس نے دن کے پہلے حصّہ میں یورو میں اضافہ کو محدود کئے رکھا تھا - اگر پئیر مذکورہ سطح کو توڑ لیتا ہے اور امریکہ کی جانب سے کمزور لیبر مارکیٹ اور فیلی ایف ای ڈی انڈیکس کی رپورٹ جاری ہوتی ہے تو تاجران خرید کا ایک نیاء اشارہ حاصل کریں گے - جس سے پئیر 1.1414 اور اس کے بعد 1.1452 کی سطح تک جاسکے گا - جہاں نفع حاصل کرنے کی تجویز ہے
اگر امریکی تجارت کے دوران پئیر میں تنزلی جاری رہتی ہے اور یہ 1.1332 کی سطح پر رُکنے میں ناکام رہتا ہے تو بُلز نیاء اضافہ کا چینل بنانے میں واضح مسائل کا سامنا کر سکتے ہیں - اسی وجہ سے بہتر یہ ہے کہ 1.1283 کی سطح کے حاصل ہونے اور مصنوعی بریک آؤٹ دیکھ لینے تک یورو کی خرید سے اجتناب کیا جائے - 20 - 25 پوائنٹس اضافہ کی تصحیح کی توقع کرتے ہوئے یورو میں 1.1235 کی سطح سے خرید ممکن ہے
یورو/ یو ایس ڈی پر فروخت کی تجارتیں کھولنے کی شرائط
فروخت کنندگان مارکیٹ پر قابو قائم رکھنے میں کامیاب رہے ہیں - یورو/ یو ایس ڈی پئیر کو 1.1381 سے اوپر جانے کی اجازت نہیں دی ہے ۔ تاہم وہ اس پئیر کو 1.1332 تک دھکیلنے میں ناکام رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یورو کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ۔ قابو قائم رکھنے کے لئے بئیرز کو 1.1381 کی ریزسٹنس کی سطح کی حفاظت کرنی چاہئے۔ مذکورہ سطح پر بریک آؤٹ اور اس کے ساتھ ساتھ امریکی لیبر مارکیٹ کی مضبوط رپورٹ اور ایف او ایم سی کے ممبر جیمز بُلراڈ کی جانب سے ہاکش تبصروں سے 1.1332 کے ہدف کے ساتھ فروخت کا اشارہ مل سکتا ہے - قابل توجہ ہے کہ یہ سطح درمیانی سپورٹ کے طور پر کام کر رہی ہے - اگر پئیر اس سطح کو اوپر کی جانب توڑ لیتا ہے تو تاجران کو شارٹ پوزیشن لینے کا ایک اور اشارہ ملے گا جس کے اہداف 1.1283 اور 1.1235 کی کم ترین سطح پر ہیں- مزید آگے کا ہدف 1.1200 کی سطح ہوگی جہاں نفع حاصل کرنے کی تجویز ہے - بہرحال اتنی بڑی کمی امریکی لیبر مارکیٹ کی خاصی مضبوط رپورٹ کے بعد ہی ممکن ہوسکتی ہے - اگر یورو میں اضآفہ ہوتا ہے اور بئیرز 1.1381 کی سطح کے تحفظ میں ناکام رہتے ہیں تو بہتر یہ ہے کہ اس اثاثہ کی فروخت سے اجتناب کیا جائے - فروخت کی تجارت 1.1414 کے قریب مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد کھولی جاسکتی ہے - تاجران 15-20 پپس کی تنزلی کی تصحیح پر نظر رکھتے ہوئے 1.1452 یا 1.1491 سے بھی پوزیشن کھول سکتے ہیں
کمیٹمنٹ آف ٹریڈرز رپورٹ
سی او ٹی رپورٹ برائے 08 فروری میں لانگ پوزیشنز میں اضافہ جب کہ شارٹ پوزیشنز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے - اس رپورٹ میں پہلے ہی یورپی مرکزی بنک کی میٹنگ کو مدِنظر رکھا گیا ہے کہ جس میں صدر کریسٹن لیگارڈے نے تمام شُرکاء پر یہ واضح کیا تھا کہ ارباب اختیار اگر انفالیشن میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھتے یا صورتحال کو مزید بدتر ہوتا ہوا دیکھتے ہیں تو وہ ذیادہ جارحانہ حکمت عملی اپنائیں گے - گزشتہ ہفتہ ای سی بی کے نمائندوں نے دیکھو اور صبر کرؤ کی حکمت عملی اپنائی تھی اور بُلز مارکیٹ سے تکنیکی واپسی سے یورو / یو ایس ڈی پئیر میں تنزلی ملی تھی - روس اور یوکرائن کے درمیان فوجی کشیدگی کی وجہ سے پُر خطر اثاثہ جات کی طلب میں بھی کمی ملی ہے بہرحال کمی کی بنیادی وجہ کلیدی انٹرسٹ ریٹ کے حوالے سے ایف ای ڈی کا طرز عمل بنا تھا
پیر 14 فروری کے روز ایک غیر معمولی مجلس منعقد کی گئی تھی جس کے نتائج کو عوام الناس کے لئے مخفی رکھنے کو ترجیح دی گئی تھی - اس نے جلتی پر مزید ایندھن کا کام کیا جس کی وجہ امریکہ میں بڑھتا ہوا انفالیشن کا دباؤ ہے - بعض ماہرین معیشت کو توقع ہے کہ مرکزی بنک اپنی جارحانہ حکمت عملی دوبارہ اپنائے گا اور در اصل 0.25 فیصد کے منصوبہ کی بجائے اس سال مارچ میں ریٹس میں فوری طور پر 0.5 فیصد کا اضافہ کرے گا - یہ امریکی ڈالر کے لئے ایک طرح کا بُلش اشارہ ہے
سی او ٹی رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لانگ نان کمرشل پوزیشنز 213563 کی سطح سے بڑھ کر 218973 کی سطح پر پہنچ گئی ہیں جب کہ شارٹ نان کمرشل پوزیشنز 183847 کی سطح سے کم ہو کر 180131 ہوگئی ہیں - ایسی تبدیلیاں اس صورتحال کا اشارہ ہے کہ تاجران یورپی کرنسی میں کسی بھی عمدہ کمی پر خرید جاری رکھیں گے - لہذا اختتامِ ہفتہ پر مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز میں قدرے اضافہ ملا ہے اور یہ 219716 کے مقابلہ میں 38842 ہوگئی ہیں - ہفتہ وار اختتامی قیمت اوپر گئی ہے اور ایک ہفتہ قبل کی سطح 1.1229 کے مقابلہ میں 1.1441 ہو گئی ہے
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت 30 اور 50 روزہ موونگ ایوریج سے کچھ نیچے ہوئی ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مارکیٹ فروخت کنندگان کے قابو میں ہے
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
اگر یورو / یو ایس ڈی پئیر میں کمی ہوتی ہے تو 1.1345 کی سطح پر موجود انڈیکیٹر کی زیریں حد سپورٹ کا کام کرے گی - اگر پئیر کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو 1.1390 کی سطح پر موجود انڈیکیٹر کی بالائی حد ریزسٹنس کا کام کرے گی
انڈیکیٹرز کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے موجود رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )
فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے