empty
 
 
08.02.2022 08:38 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجزیہ برائے 08 فروری - صبح کی تجارتوں کا تجزیہ - توقع ہے کہ پاؤنڈ 1.3536 سے اوپر چلا جائے گا

جی بی پی/ یو ایس ڈی پر پر لانگ پوزیشنز کھولنے کے لیے آپ کو درکار ہے

صبح کی پیش گوئی میں، میں نے 1.3536 کی ریزسٹنس پر توجہ دی تھی اور مارکیٹ میں داخل ہونے کے بارے میں فیصلے کرنے کی سفارش کی تھی ۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ کیا ہوا تھا ۔ میں نے کہا تھا کہ بنیادی اعداد و شمار کی کمی پاؤنڈ کی مانگ کو واپس لا سکتی ہے۔ اگر ہم 1.3536 سے اوپر بریک کرتے ہیں تو خریداری زیادہ فعال ہونا شروع ہو جائے گی - اور ایسا ہی ہوا تھا ۔ 1.3536 سے آگے بڑھ کر اور اس سطح کے واپس ٹیسٹ نے لانگ پوزیشنیں کھولنے کا اشارہ دیا۔ تحریر کے وقت یہ پئیر پہلے ہی انٹری پوائنٹ سے 25 سے زیادہ پوائنٹس اوپر جا چکا ہے۔ دن کے دوسرے نصف حصے میں تکنیکی صورتحال جزوی طور پر تبدیل ہو چکی ہے اور آج صبح یورو کے لئے داخلے کے مقامات کیا تھے؟

This image is no longer relevant

امریکی دورانیہ میں این ایف آئی بی کے چھوٹے کاروباری امید افزا اشاریہ اور امریکی غیر ملکی تجارتی توازن کے اعداد و شمار جاری کئے جانے ہیں۔ غالب امکان ہے کہ ان رپورٹوں کا زرمبادلہ مارکیٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ اس کا اثر صرف اسٹاک مارکیٹ پر پڑے گا، لہذا پاؤنڈ کے خریداروں کے پاس اضآفہ جاری رکھنے اور گزشتہ ہفتے مشاہدہ کئے جانے والے اضافہ کے رجحان کو دوبارہ شروع کرنے کا پورا امکان ہے۔ بُلز کا اہم کام 1.3530 کی سپورٹ کا تحفظ کرنا ہوگا جسے انہوں نے آج دن کے پہلے نصف حصے میں کامیابی سے پسپا کر دیا۔ پاؤنڈ کو نیچے لے جاتے ہوئے خریداروں کو دوبارہ اضافہ کے رجحان پر قابو کھونے کا خطرہ ہے۔

اس حد سے خریداری صرف اسی صورت میں کی جاسکتی ہے کہ جب مصنوعی بریک ڈاؤن مل جائے۔ یہ لانگ پوزیشنوں میں پہلا انٹری پوائنٹ فراہم کرے گا اور امریکی معیشت کے کمزور اعداد و شمار برطانوی پاؤنڈ کی مانگ واپس ہو جائے گی ۔ خریداروں کو بھی 1.3577 کی سطح سے اوپر جانے کی ضرورت ہے، جو ماہانہ بلند ترین سطح کے لئے براہ راست راہ کھولے گی ۔ صرف اوپر سے نیچے تک اس رینج کا ایک ٹیسٹ 1.3611 تک اضافے کے ساتھ ایک اضافی خریداری کا اشارہ بناتا ہے، جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ امریکی دورانیہ میں جی بی پی/ یو ایس ڈی میں کمی اور 1.3530 پر بُلز کی عدم موجودگی کی صورت میں بہتر ہے کہ پُر خطر اثاثے خریدنے میں جلدی نہ کی جائے۔ میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ اگلی بڑی سطح 1.3489 کے ٹیسٹ ہونے کا انتظار کریں - صرف مصنوعی بریک کی تشکیل ہی لانگ پوزیشن کے لئے داخلے کا مقام دے گی۔ آپ اس ماہ کی کم ترین سطح 1.3407 سے 1.3445 یا اس سے بھی نیچے سے ری باؤنڈ پر پاؤنڈ فوری طور پر خرید سکتے ہیں، ایک دن کے اندر 20-25 پوائنٹس کی تصحیح پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔

جی بی پی/ یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشنز کھولنے کے لیے آپ کو درکار ہے

بئیرز اب تک ایک طرف منتقل ہو چکے ہیں، کیونکہ 1.3536 کے دفاع کی ان کی تمام فعال کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ کافی کچھ اس بات پر منحصر ہوگا کہ مارکیٹ دن کے آخر میں 1.3530 سے نیچے بند ہو سکے گی یا نہیں۔ فروخت کنندگان کا بنیادی کام 1.3577 کی حد کی حفاظت کرنا ہے کیونکہ اس سطح سے ایک پاؤنڈ جاری کرنا "خودکشی" کے مترادف ہوگا ۔ امریکہ کے بارے میں مضبوط اعداد و شمار کے ساتھ مصنوعی بریک کی تشکیل مختصر پوزیشنوں میں داخلے کا مقام ہے۔ اس صورت میں، ہم بئیرش مارکیٹ کی واپسی اور پئیر کی 1.3530 کے سپورٹ ایریا میں کمی پر بھروسہ کر سکتے ہیں، جہاں موونگ ایوریج بُلز کے حق میں موجود ہے۔ ایک بریک ڈاؤن اور نیچے سے اوپر تک اس رینج کا ایک ٹیسٹ مختصر پوزیشنوں میں ایک اضافی انٹری پوائنٹ دے گا تاکہ 1.3489 اور 1.3445 تک کمی ہوسکے ، جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر یہ پئیر امریکی سیشن کے دوران بڑھتا ہے اور ساتھ ہی فروخت کنندگان کی کمزور سرگرمی 1.3577 پر بڑھتی ہے تو بہتر ہے کہ فروخت کو ماہانہ بلند ترین سطح 1.3611 تک ملتوی کر دیا جائے۔

میں آپ کو یہ بھی مشورہ دیتا ہوں کہ مصنوعی بریک کی صورت میں وہاں شارٹ پوزیشن کھولیں- 1.3656 یا اس سے بھی زیادہ سے زیادہ 1.3697 کے علاقے میں بلند ترین سطح سے واپسی کے لئے فوری طور پر جی بی پی / یو ایس ڈی میں فروخت کرنا ممکن ہے، ایک دن کے اندر اندر پئیر کی ری باؤنڈ پر 20-25 پوائنٹس کی کمی پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے

This image is no longer relevant


یکم فروری کے لئے سی او ٹی کی رپورٹوں (کمیٹمنٹ آف ٹریڈرز) میں شارٹ پوزیشنوں میں تیزی سے اضافہ اور لانگ عہدوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس سب کی وجہ سے ڈیلٹا کی منفی قدر میں اضافہ ہوا۔ تاہم یہ سمجھنا چاہئے کہ رپورٹ میں بینک آف انگلینڈ کے اجلاس کے نتائج کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے جس میں شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود اس سے پاؤنڈ کو زیادہ مدد نہیں ملی کیونکہ ہر کوئی سمجھتا ہے کہ اس طرح کی پالیسی تبدیلیاں پسندیدہ طور پر نہیں بلکہ زیادہ افراط زر کے خلاف جنگ کی وجہ سے کی گئیں ہیں

یہ دیکھتے ہوئے کہ برطانوی معیشت اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہے اور کسی بھی لمحے معاشی ترقی کی رفتار سنگین طور پر سست پڑ سکتی ہے، ریٹ میں اضافے سے برطانوی پاؤنڈ میں واضح طور پر اضافہ نہیں ہوا ہے ۔ ہمیں رواں سال مارچ میں فیڈرل ریزرو سسٹم کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بارے میں نہیں بھولنا چاہئے جو جی بی پی/ یو ایس ڈی کے خریداروں کے لئے ایک اضافی رکاوٹ ثابت ہوگا۔ کچھ تاجروں کو توقع ہے کہ مرکزی بینک زیادہ جارحانہ اقدامات کا سہارا لے سکتا ہے اور شرحوں میں 0.25 فیصد کے بجائے یک مُشت 0.5 فیصد اضافہ کر سکتا ہے- یہ امریکی ڈالر کے لئے ایک طرح سے تیزی کا اشارہ بن جائے گا۔ یکم فروری کے لئے سی او ٹی کی رپورٹ میں اشارہ دیا گیا ہے کہ لانگ غیر تجارتی پوزیشنیں 36,666 کی سطح سے کم ہو کر 29,597 کی سطح پر آ گئیں ہیں جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 44,429 کی سطح سے بڑھ کر 53,202 کی سطح پر آ گئیں ہیں ۔ اس کی وجہ سے منفی غیر تجارتی نیٹ پوزیشن میں -7,763 سے -23,605 تک اور بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.3488 سے کم ہوکر 1.3444 ہوگئی ہیں


انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر ہوئی ہے جو کہ بُلش مارکیٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے بُلز کی جانب سے مارکیٹ کو دوبارہ سمبھالنے کی کوشش کو ظآہر کرتا ہے

انڈیکیٹرز کے اشارے

تنزلی کی صورت میں انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.3510 کے گرد سپورٹ کا کام کرے گی

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

جنوری 25 کے لئے سی او ٹی کی رپورٹوں (کمیٹمنٹ آف ٹریڈرز) میں شارٹ پوزیشنوں میں اضافہ اور لانگ پوزیشنوں میں تیزی سے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس سب کی وجہ سے مارکیٹ فروخت کنندگان کی طرف واپس آ گئی ہے، لیکن اس ہفتے صورتحال ڈرامائی طور پر تبدیل ہوسکتی ہے۔ چونکہ بئیرز نے نیچے کی طرف رجحان جاری رکھنے کی کوشش نہیں کی تھی، یہ کافی بری ثابت ہوا تھا۔ مالیاتی پالیسی کے اجلاس کے بعد فیڈرل ریزرو سسٹم کے بیانات سے فروخت کنندگان کو کوئی مدد نہیں نہ ملی تھی کہ ریگولیٹر مارچ میں امریکہ میں شرح سود بڑھانا شروع کر دیں گے۔ غالب امکان ہے کہ پاؤنڈ کی مانگ بتدریج بہتر ہو جائے گی کیونکہ بینک آف انگلینڈ کی کمیٹی کا اجلاس اس جمعرات کو ہوگا جس میں شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بہرحال پاؤنڈ پر دباؤ دیکھا گیا دباؤ بنیادی انداز کی وجہ سے برقرار رہے گا، جو اضافہ کے امکانات کو محدود کرنے والے کئی مزید سنجیدہ مواقع فراہم کرسکتا ہے۔ تاہم، اگر آپ مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو برطانوی پاؤنڈ کے امکانات بہت اچھے نظر آتے ہیں، اور دیکھی جانے والی تنزلی کی تصحیح اسے زیادہ پرکشش بناتی ہے۔ ویسے بھی بینک آف انگلینڈ کی جانب سے رواں سال شرح سود میں مزید اضافے کا فیصلہ پاؤنڈ کو نئی بلند ترین سطح تک لے جائے گا۔ 25 جنوری کے لئے سی او ٹی کی رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے کہ لانگ غیر تجارتی پوزیشنیں 39,760 کی سطح سے کم ہو کر 36,666 کی سطح پر آ گئیں جبکہ شارٹ غیر تجارتی پوزیشنیں 40,007 کی سطح سے بڑھ کر 44,429 کی سطح پر آ گئیں ہیں۔ اس کی وجہ سے منفی غیر تجارتی نیٹ پوزیشن -247 سے کم ہو کر -7,763 رہ گئی۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.3647 کی سطح سے کم ہوکر 1.3488 کی سطح پر آ گئی ہیں

بولینجر بینڈز

تنزلی کی صورت میں انڈیکیٹر کی اوسط حد 1.1389 کے گرد سپورٹ کے طور پر کام کرے گی جب کہ انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.3417 کے گرد ٹوٹ جانے سے پاؤنڈ میں اضافہ کا ایک نیاء عمل ملے گا

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback