empty
 
 
15.12.2021 07:30 PM
یورو/ یو ایس ڈی: 15 دسمبر کو امریکی اجلاس کا منصوبہ (صبح کے سودوں کا تجزیہ)۔ فیڈ اجلاس کے بعد یورو میں اضافہ ہوسکتا ہے


یورو/ یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنیں کھولنے کے لئے آپ کو درکار ہے

صبح کی پیش گوئی میں میں نے 1.1276 کی سطح پر توجہ دی تھی اور تاجران کو مشورہ دیا کہ وہ مارکیٹ میں داخل ہونے کے بارے میں فیصلے کریں ۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ کیا ہوا تھا۔ یورو زون کے ممالک میں افراط زر کے اعداد و شمار جو دن کی پہلے حصّہ میں جاری کیے گئے تھے، اس کا متوقع اثر نہیں ہوا کیونکہ یہ معاشی ماہرین کی پیش گوئیوں کے مطابق تھے۔ اس کے نتیجے میں یورو 1.1276 کی سطح کے آس پاس رک گیا تھا۔ اس رینج کے متعدد مصنوعی بریک آؤٹ کی وجہ سے مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لئے سگنل تشکیل دیا گیا۔ اب تک انٹری پوائنٹ سے زیادہ سے زیادہ نیچے کی طرف تجارت 10 پوائنٹس کی ہوئی تھی ، لیکن یورو میں بڑی کمی کا حساب برقرار ہے۔ جب تک تجارت 1.1276 سے نیچے کی جائے گی ہم بئیرش صورت میں ترقی کی توقع کر سکتے ہیں. تکنیکی تناظر بھی کچھ تبدیل نہیں ہوا ہے۔

This image is no longer relevant

دوپہر میں تمام تر توجہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے مالیاتی پالیسی کو سخت کرنے پر مرکوز ہوگی۔ مثال کے طور پر اگر مرکزی بینک کے گورنر ہمیں کسی بیان سے حیران کر دیں تو وہ معیشت کی معاونت کے اقدامات میں زیادہ فعال کمی کا اعلان کرسکتے ہیں - صرف اس صورت میں، ہم یورو/ یو ایس ڈی پئیر میں تیزی سے کمی دیکھ سکتے ہیں۔ اگر تمام رپورٹیں معاشی ماہرین کی توقعات کے مطابق جاری ہوتی ہیں تو یورو اپنی پوزیشن کو نمایاں طور پر مضبوط کر سکتا ہے اور کل یورپی مرکزی بینک کی جانب سے مزید جارحانہ پالیسی پر بھروسہ کر سکتا ہے۔ خریداروں کے لئے لانگ پوزشنز کے لئے بہترین انٹری پوائنٹ 1.1255 کے علاقے میں مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل ہے جو ایشیائی دورانیہ کے نتائج کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔

تاہم یہ سطح درمیانی ہے اور اگر ہمیں اس پر بُلز کی سرگرمی نظر نہیں آتی تو بہتر ہے کہ مارکیٹ میں داخل ہونے کے فیصلے میں جلدی نہ کی جائے۔ اتنا ہی اہم کام 1.1276 کی اہم ریزسٹنس پر قابو پانا ہوگا جو دن کے پہلے حصے میں نہیں کیا جا سکا تھا ۔ خریداروں کی حمایت کرتی موونگ ایوریج اس کے اوپر سے گزر رہی ہے، لہذا بریک ڈاؤن کافی مضبوط ہوگا۔ لیکن فیڈ اجلاس کے علاوہ امریکہ کے بارے میں بنیادی اعداد و شمار کو نہ بھولیں۔ خوردہ تجارت اور ایمپائر مینوفیکچرنگ انڈیکس کے حجم میں تیزی سے اضافہ دن کے اندر امریکی ڈالر کی مضبوطی کا باعث بنے گا اور اس سے یورو پر دباؤ بڑھے گا۔ اس کے برعکس کمزور اعداد و شمار سے 1.1276 سے اوپر کی بریک ممکن ہو سکے گی اور اوپر سے نیچے تک اس سطح کا واپس ٹیسٹ یورو خریداری میں ایک اضافی انٹری پوائنٹ تشکیل دے گا جس سے 1.1301 تک واپسی کا امکان ہے۔

اس سطح سے اوپر صرف 1.1323 کا ایریا باقی ہے جو ایک وسیع سائیڈ چینل کی بالائی حد کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کا ٹوٹ جانا یورو/ یو ایس ڈی میں تنزلی کے رجحان کو سنجیدگی سے متاثر کر سکتا ہے، لہذا اس سطح پر بہت محتاط رہیں۔ ایک بریک آؤٹ اور 1.1323 کا اوپر سے نیچے کی جانب کا ٹیسٹ بلند ترین سطحوں کے علاقے 1.1381 - 1.1353 تک بڑے اضافے کا باعث بنے گا - ایک زیادہ آگے کا ہدف 1.1415 کی سطح ہوگی، جہاں میں منافع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر امریکی دورانیہ میں پئیر میں کمی ہوتی ہے اور 1.1255 پر بُلز کی کوئی سرگرمی نہیں ہوتی ہے تو بہتر ہے کہ فروخت کو 1.1230 کی بڑی سپورٹ تک ملتوی کر دیا جائے۔ میں کم از کم 1.1208 یا اس سے بھی کم ترین سطح سے واپسی کے لئے فوری طور پر یورو/ یو ایس ڈی خریدنے کا مشورہ دیتا ہوں - تقریبا 1.1188 جس کا مقصد ایک دن کے اندر 20-25 پوائنٹس کی اضافہ کی تصحیح کرنا ہے۔

یورو/ یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لئے آپ کو درکار ہے

فروخت کنندگان نے صبح کے اہداف کا حاصل کیا تھا اور 1.1276 کی ریزسٹنس کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے تھے ۔ جب تک تجارت اس حد سے نیچے کی جائے گی تب تک ہم یورو میں مزید کمی کی توقع کر سکتے ہیں، خاص طور پر امریکہ میں خوردہ فروخت کے بارے میں مضبوط بنیادی اعداد و شمار کے پس منظر میں۔ دن کے دوسرے حصے کے لئے بئیرز کا بنیادی کام 1.1276 کی سطح کی حفاظت کرنا ابھی باقی ہے، جس سے بالکل نیچے موونگ ایوریج فروخت کنندگان کے حق میں ہے۔ صرف وہاں مصنوعی بریک ڈاؤن کی اگلی تشکیل، مضبوط امریکی اعداد و شمار کے ساتھ، پئیر پر دباؤ برقرار رکھنے کی امید میں شارٹ پوزیشنوں میں ایک بہترین انٹری پوائنٹ کا باعث بنے گی۔

یورو/ یو ایس ڈی کے فروخت کنندگان کے لئے اتنا ہی اہم کام 1.1255 کی درمیانی سپورٹ کو توڑنا ہے جو ایشیائی دورانیہ کے نتائج کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔ بریک ڈاؤن اور 1.1255 کا نیچے سے اوپر کی جانب ٹیسٹ 1.1230 کے علاقے میں کمی کے امکان کے ساتھ مختصر پوزیشنز کھولنے کے لئے سگنل کی تشکیل کا باعث بنے گا۔ ایک زیادہ آگے کا ہدف 1.1208 کی سطح ہو گی، جہاں میں منافع طے کرنے کی سفارش کرتا ہوں. یورو میں اضافہ اور 1.1276 پر بئیرز کی سرگرمی کی عدم موجودگی کی صورت میں، فروخت کے لئے جلدی نہ کرنا بہتر ہے۔ 1.1301 کے علاقے میں مصنوعی بریک ڈاؤن بناتے وقت بہترین صورتحال مختصر پوزیشن ہوگی ۔ 1.1323 اور 1.1353 کی بُلند ترین سے واپسی پر فوری طور پر یورو/ یو ایس ڈی میں فروخت کرنا ممکن ہے جس کا مقصد 15-20 پوائنٹس تنزلی کی تصحیح ہے۔ تاہم یہ سب کچھ صرف شرح سود کے بارے میں فیڈرل ریزرو کے فیصلے کی اشاعت تک ہی درست ہے۔

This image is no longer relevant


دسمبر 07 کے لئے سی او ٹی کی رپورٹ (کمیٹمنٹ آف ٹریڈ) میں مختصر پوزیشنوں میں کمی اور لانگ پوزیشنوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے ڈیلٹا کی منفی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ بہت سے تاجر مرکزی بینکوں کے اجلاسوں کی تیاری کر رہے تھے جو اس ہفتے منعقد ہوں گے۔ فیڈرل ریزرو سسٹم کے ساتھ ساتھ یورپی مرکزی بینک کی مالیاتی پالیسی میں خاصی اہم تبدیلیوں کی توقع ہے۔ افراط زر کے اعداد و شمار انتظامیہ کو زیادہ جارحانہ انداز میں کام کرنے پر مجبور کرسکتے ہیں، لیکن وہ کس طریقے کو منتخب کرے گی یہ ایک مشکل سوال ہے۔ گزشتہ ہفتے فیڈرل ریزرو سسٹم کے چیئرمین جیروم پاول کی کئی تقریریں ہوئیں جنہوں نے اپنے تبصروں میں مالیاتی پالیسی میں اس کی سختی کی جانب متوقع تبدیلیوں کے بارے میں کافی بات کی۔

اومائیکرون کورونا وائرس کا تناؤ یورپی باشندؤں اور امریکیوں کو بے فکر نہیں ہونے دے رہا جس کی وجہ یورپی مرکزی بینک کی مستقبل کی پالیسی کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پُر خطر اثاثوں کی مانگ کو محدود کرتا ہے۔ نومبر سی او ٹی کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 191,048 کی سطح سے بڑھ کر 194,869 کی سطح پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 214,288 کی سطح سے کم ہو کر 203,168 کی سطح پر آ گئیں ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ تاجروں نے تشکیل شدہ سائیڈ چینل کے حالات میں اہم واقعات سے پہلے منافع کا کچھ حصہ حاصل کرنے کو ترجیح دی ہے ۔ ہفتے کے اختتام پر مجموعی غیر تجارتی نیٹ پوزیشن ن اپنی منفی قدر -23,240 سے کم کر کے -8,299 کر دی ہے ۔ اس کے برعکس ہفتہ وار اختتامی قیمت میں سائیڈ چینل کی وجہ سے کوئی تبدیلی نہیں آئی جو 1.1292 کے مقابلے میں 1.1283 رہی ہے

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو یورو پر تسلس کے ساتھ دباؤ کا اشارہ ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.1255 کے ایریا میں ٹوٹ جانے سے یورو پر دباؤ بڑھے گا جب کہ انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1276 کے ایریا میں ٹوٹ جانے سے یورو میں اضافہ کا ایک نیاء عمل بنے گا

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback