جی بی پی/ یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنز
آج صبح اپنی پیش گوئی میں میں نے 1.3236 کی سطح پر توجہ دی اور اس سطح سے مارکیٹ میں داخل ہونے کی تجویز دی تھی۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور اندراج پوائنٹس کا تجزیہ کرتے ہیں۔ چارٹ سے پتہ چلتا ہے کہ پئیر نے بریک کی تھی اور 1.3236 سے نیچے رُک گئی تھی۔ اس علاقے نیچے کی جانب اوپر کی جانب ٹیسٹ اور بُلز کی قیمت کو اوپر واپس کرنے کی ناکام کوشش نے پاؤنڈ میں فروخت کا اشارہ فراہم کیا تھا۔ تاہم 15 پپس کی کمی کے بعد بئیرز مارکیٹ سے چلے گئے، حالانکہ اس کی کوئی وجوہات نہیں تھیں۔ اسی وجہ سے پاؤنڈ میں اضافہ ہوا ہے اور پئیر کی تکنیکی صورتحال پر مکمل طور پر دوبارہ غور کیا گیا ہے۔ صبح کے وقت یورو/ یو ایس ڈی پئیر نے کیا اشارے بنائے؟
دن کے دوسرے حصے میں برطانیہ میں اہم اعداد و شمار جاری کیے جانے ہیں۔ بینک اسٹریس ٹیسٹ کے نتائج اور بینک آف انگلینڈ کی مالی استحکام رپورٹ متوقع ہے۔ بہت سے تاجر بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی کی تقریر پر بات کر رہے ہیں جو زیادہ افراط زر کی وجہ سے مالیاتی پالیسی پر اپنا بیانیہ تبدیل کرسکتے ہیں۔ کوئی بھی یہ توقع نہیں کرتا کہ یہ سخت گیر یعنی ہاکش ہوگا، لیکن یہ یقینی طور پر ریگولیٹر کے مفاد میں نہیں ہے کہ وہ ساتھ کھڑے ہوں اور افراط زر میں اضافے کو دیکھیں۔
پاؤنڈ کے خریداروں کے لئے یہ ایک اچھا اشارہ ہے، جس کی آج حیرت انگیز طور پر مانگ ہے۔ اگر پاؤنڈ دن کے دوسرے حصے میں نیچے آتا ہے تو بُلز کو 1.3232 کی سپورٹ سے اوپر کی قیمت کو رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے جو دن کے پہلے حصّہ میں ٹریڈنگ کے نتائج کی صورت میں تشکیل دی گئی تھی۔ اگر یہ پئیر وہاں مصنوعی بریک آؤٹ کرتا ہے تو یہ رجحان کے خلاف طویل پوزیشنوں کو کھولنے کا اشارہ دے گی۔
اگر 1.3223 پر کوئی تجارتی سرگرمی نہیں ہوتی ہے تو میں تجویز کروں گا کہ جب تک یہ پئیر 1.3187 اور 1.3163 پر نئی مقامی نچلی سطح پر نہ پہنچ جائے تب تک لانگ پوزیشنز کو مئوخر کریں اور جہاں تاجر واپسی پر لمبی پوزیشنیں کھولی جاسکتی ہیں، جس سے کم از کم 15-20 پپس تک انٹرا ڈے تصحیح ممکن ہوسکے گی
اگر بُلز قیمت کو 1.3223 سے اوپر رکھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو انہیں 1.3258 تک پہنچنے کی ضرورت ہوگی۔ اگر یہ پئیر اس سطح پر واپس آتی ہے اور اسے اوپر سے نیچے کی جانب ٹیسٹ کرتی ہے تو یہ 1.3286 پر موجود ریزسٹنس ایریا میں جی بی پی/ یو ایس ڈی بحالی کے مقصد سے خریداری کا اشارہ بنائے گی۔ اگر یہ پئیر اس سطح کو توڑ لیتی ہے تو اس سے 1.3317 اور 1.3349 کی بلند ترین سطح کے حصّول کی راہ ہموار ہوسکتی ہے جہاں تاجروں کو منافع حاصل کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔
جی بی پی/ یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں
بئیرز نے اس کام کا مکمل طور پر مقابلہ کیا، لیکن وہ مارکیٹ کو اپنے قابو میں رکھنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ دن کے دوسرے حصے کے لئے بئیرز کا ابتدائی کام 1.3258 کی ریزسٹنس سے نیچے کی قیمت کو رکھنا ہو گا جو یورپی دورانیہ میں تشکیل دی گئی تھی۔ صرف ایک مصنوعی بریک آؤٹ مختصر پوزیشنز کھولنے کے لئے ایک اچھا انٹری پوائنٹ فراہم کر سکتا ہے، 1.3223 کے علاقے میں دوبارہ تنزلی کے ساتھ، جہاں موونگ ایوریج موجود ہے، جس کا بُلز کی حمایت کرنے کا امکان ہے۔
بریک ڈاؤن اور نیچے سے اوپر کی جانب کا واپس ٹیسٹ مختصر پوزیشنز کھولنے کے لئے ایک اضافی انٹری پوائنٹ تشکیل دے سکتا ہے جس میں ماہانہ کم ترین سطح 1.3187 اور 1.3163 کے علاقے تک کمی کا امکان ہے، جہاں تاجر منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر یہ پئیر امریکی دورانیہ میں بڑھتا ہے اور برطانیہ میں بنیادی اعداد و شمار کے اجراء اور اینڈریو بیلے کی تقریر کے بعد مارکیٹ 1.3258 پر کمزور سرگرمی ظاہر کرتی ہے تو بہتر ہے کہ اس پئیر کی فروخت کو اس وقت تک ملتوی کر دیا جائے جب تک کہ یہ 1.3286 پر سائیڈ ویز چینل کی بالائی حد تک نہ پہنچ جائے۔
اگر پئیر مصنوعی بریک آؤٹ کرتا ہے تو ہی وہاں مختصر پوزیشنیں کھولنا بہتر ہے۔ جی بی پی/ یو ایس ڈی پئیر میں فروخت کرنا صرف 1.3317 پر موجود ریزسٹنس سے واپسی پر ہی ممکن ہے، یا اس سے بھی زیادہ 1.3349 کی بلند ترین سے واپسی پر سیل کی جاسکتی ہے جس سے دن کے دوران 20-25 پپس کی تنزلی یومیہ بنیادوں پر مل سکتی ہے
نومبر 30 کے لئے سی او ٹی (کمیٹمنٹ آف ٹریڈرز) کی رپورٹوں میں مختصر پوزیشنوں اور طویل پوزیشنز دونوں میں اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم طویل پوزیشنیں ذیادہ تھیں جس کی وجہ سے منفی ڈیلٹا میں اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ ہفتے برطانیہ کی معیشت کے بارے میں بہت کم بنیادی اعداد و شمار سامنے جاری ہوئے تھے اور بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلے کی تمام تقریریں ڈووش تھیں جس سے تاجروں کو جی بی پی کے مستقبل پر زیادہ اعتماد نہیں ملا تھا
اگرچہ بنک آف انگلینڈ کے نمائندوں نے انتظار کرو اور دیکھو کا رویہ اختیار کرنے کو ترجیح دی لیکن اس کے برعکس ایف ای ڈی کے چیئرمین جیروم پاول کی تقریریں سخت گیر / ہاکش تھیں۔ ان کے تبصروں نے مالیاتی پالیسی میں اس کی سختی کی طرف متوقع تبدیلیوں کے بارے میں بہت کچھ ظاہر کیا۔ اس کی وجہ افراط زر کا ذیادہ ہے جس نے اپنی "عارضی" حیثیت کھو دی ہے جس سے مرکزی بینک کے لئے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
برطانیہ کے لئے بھی اتنا ہی سنگین مسئلہ کورونا وائرس اومائیکرون کا نیا تناؤ ہے جو ایک اور لاک ڈاؤن کا باعث بن سکتا ہے۔ اب تک حکام کو نئے تناؤ کے حوالے سے صورتحال پر گہری نظر رکھنا ہوگی جس سے معیشت منفی طور پر متاثر ہو رہی ہے۔ بانڈ خریدنے کے پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے اگلے ہفتے فیڈرل ریزرو کا اجلاس ہے، لہذا توقع ہے کہ امریکی ڈالر کی مانگ قلیل مُدتی تناظر میں برقرار رہے گی۔
سی او ٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لانگ نان کمرشل پوزیشنز 50,122 سے بڑھ کر 52,099 ہو گئی ہیں جبکہ شارٹ نان کمرشل پوزیشنز 84,701 سے بڑھ کر 90,998 ہو گئی ہیں۔ اس کی وجہ سے منفی غیر منافع بخش نقد پوزیشن میں اضافہ ہوا، ڈیلٹا ایک ہفتہ قبل -34,579 کے مقابلے میں -38,899 تھا۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.3397 سے کم ہو کر 1.3314 ہوگئی ہے
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ بُلز مارکیٹ میں واپس آنے کی کوشش میں ہیں
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
اگر انڈیکیٹر کی زیریں حد پئیر 1.3223 کی سطح پر توڑ لیتا ہے تو پئیر میں کمی ہوسکتی ہے - اگر پئیر میں اضافہ ہوتا ہے تو ریزسٹنس 1.3275 کی سطح پر ملے گی
انڈیکیٹر کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )
فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے