یورو/ یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشنیں کھولنے کے لئے آپ کو درکار ہے
دن کے پہلے حصے میں مارکیٹ میں داخل ہونے کے لئے کئی اشارے فراہم کئے گئے تھے ۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ کیا ہوا تھا۔ 1.1612 کی سطح کی اپ ڈیٹس کہ جس پر میں نے اپنی پیشگوئی میں توجہ دی تھی سے ایک مصنوعی بریک ڈاؤن اور شارٹ پوزیشنوں میں ایک اچھا انٹری پوائنٹ بنا تھا۔ اس کے نتیجے میں یورو میں 1.1590 کے سپورٹ ایریا تک تنزلی کا مشاہدہ کرنا ممکن ہوا تھا ۔ پیشگوئی لکھنے کے وقت وہاں ایک عمدہ مصنوری بریک ڈاؤن تشکیل دیا گیا تھا جس نے دوپہر میں یورو کی بحالی کے امکان کے ساتھ طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے پہلے ہی ایک بہترین انٹری پوائنٹ فراہم کیا تھا۔ تکنیکی نقطہ نظر سے کچھ زیادہ تبدیل نہیں ہوا ہے۔
یہ دیکھتے ہوئے کہ یورپی دورانیہ میں مارکیٹ کے کسی بڑے اُتار چڑھاؤ کے بغیر گزر گیا اور جاری ہونے والے بنیادی اعداد و شمار معاشی ماہرین کی پیش گوئیوں سے زیادہ مختلف نہیں تھے اب پوری توجہ دوپہر اور امریکی معیشت پر رپورٹوں پر مرکوز ہو جائے گی۔ اگر امریکہ میں طویل مدتی اشیاء کے آرڈرز کے حجم میں تبدیلی کے اعداد و شمار معاشی ماہرین کی پیش گوئیوں سے بھی کمزور جاری ہوتے ہیں تو بُلز دوبارہ 1.1616 کی ریزسٹنس تک واپس آجائیں گے۔ پئیر میں مزید اضافہ کا انحصار اس بات پر ہے۔ امکان ہے کہ مضبوط اعداد و شمار یورو خریداروں کو اس ریزسٹنس سے اوپر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ صرف اس کی تحریک کے ساتھ ساتھ اوپر سے نیچے تک کا واپس ٹیسٹ یورو خریدنے کا اشارہ بناتا ہے، جو ہمیں 1.1630 کے ریزسٹنس ایریا میں اضافہ کی تصحیح دیکھنے کی اجازت دے گا۔
اوپر سے نیچے تک اس سطح کا اسی طرح کا بریک ڈاؤن اور ٹیسٹ طویل پوزیشنز کے لئے ایک اور انٹری پوائنٹ فراہم کرے گا، جو 1.1649 اور 1.1668 تک کا راستہ کھول دے گا، جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر پئیر پر دباؤ برقرار رہا تو بُلز کا ایک ہی کام 1.1588 کی زیریں حد کی حفاظت کرنا ہوگا۔ وہاں ایک مصنوعی بریک کی اگلی تشکیل جس کا میں نے اوپر ذکر کیا تھا، طویل پوزیشنوں میں ایک اچھا اندراج نقطہ فراہم کرتا ہے۔ اگر اس سطح پر خریداروں کی کوئی سرگرمی نہیں ملتی تو میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ خریداری کو 1.1568 کے علاقے تک ملتوی کر دیں۔ کم سے کم 1.1542 سے واپسی پر فوری طور پر اس پئیر میں خرید کرنا بہتر ہے اور صرف ایک دن کے اندر 15-20 پوائنٹس اضافہ کی تصحیح مل سکتی ہے۔
یورو / یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو درکار ہے
یورو فروخت کنندگان کا ابتدائی کام 1.1616 کی صبح والی ریزسٹنس کو تحفظ کرنا ہوگا جہاں مختصر پوزیشنز کے لئے ایک عمدہ انٹری پوائنٹ تشکیل دیا گیا۔ صرف وہاں مصنوعی بریک ڈاؤن کی اگلی تشکیل ، طویل مدتی اشیاء کے آرڈرز کے حجم میں تبدیلیوں اور امریکی غیر ملکی تجارت کے توازن کے بارے میں مضبوط اعداد و شمار کے ساتھ - یہ سب عوامل یورو/ یو ایس ڈی پر حقیقی دباؤ واپس لائیں گے اور اس پئیر کو 1.1588 کی زیریں حد تک بھیج دے گا۔ دن کے پہلے حصے میں اس سطح سے نیچے قدم جمانا ممکن نہیں تھا۔
ایک بریک آؤٹ اور نیچے سے اوپر کی جانب 1.1588 کا ٹیسٹ نئی شارٹ پوزیشنز کھولنے کے لئے ایک اشارے کی تشکیل کا باعث بنے گا، جس کے بعد 1.1568 کے ایریا میں کمی آئے گی۔ اس حد کے ٹوٹ جانے سے نیچے واقع خریداروں کے اسٹاپ آرڈرز بھی مسمار ہو جائیں گے - اس سے یورو/ یو ایس ڈی تیزی سے 1.1542 تک نیچے چلا جائے گا اور 1.1510 تک کھلی رسائی حاصل ہو جائے گی، جہاں میں منافع طے کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ دوپہر کے وقت پئیر میں اضافہ اور 1.1616 کی سطح پر فروخت کنندگان کی عدم موجودگی کی صورتحال کے تحت زیادہ سے زیادہ 1.1630 کے ٹیسٹ ہونے تک فروخت ملتوی کرنا بہتر ہے جس کے اوپر بُلز نے کل بریک نہیں کی تھی ۔ 1.1649 کی بڑی ریزسٹنس سے 15-20 پوائنٹس کی تنزلی کی تصحیح کی بنیاد پر واپسی کے لئے فوری طور پر مختصر پوزیشنز کھولنا ممکن ہے۔
اکتوبر 19 کے لئے سی او ٹی رپورٹ (کمیٹمنٹ آف ٹریڈرز رپورٹ) میں شارٹ اور لانگ پوزیشنوں میں کمی دیکھی گئی ہے جس کی وجہ سے منفی ڈیلٹا کی معمولی بحالی ہوئی ہے ، کیونکہ خریداروں سے زیادہ فروخت کنندگان مارکیٹ سے باہر نکلے ہیں ۔ گزشتہ ہفتے یورو زون میں افراط زر سامنے آیا تھا جس میں اضافہ معاشی ماہرین کی توقعات کے مطابق ہوا تھا۔ اس نے یورپی مرکزی بینک کے بہت سے نمائندوں کو مالیاتی پالیسی میں تبدیلیوں کے بارے میں دوبارہ بات کرنے پر مجبور کیا۔ تاہم یہ حقیقت کہ تقریبا ہر کوئی انتظار کرو اور دیکھو کے رویے پر قائم رہا اور اگلے سال مارچ میں پی ای پی پی پروگرام مکمل کرنے کے بعد بانڈ کی خریداری کی شکل میں مسلسل محرکات نے یورپی کرنسی پر کچھ دباؤ ڈالا۔
یورو زون کی مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں میں سرگرمی میں سست روی نے یورو خریداروں کو بھی 17 کی سطح سے آگے نہیں بڑھنے دیا۔ تاہم قلیل مدت میں اہم مسئلہ جو یورو کی ترقی کو نقصان پہنچا سکتا ہے وہ پوری یورپی یونین میں کورونا وائرس انفیکشن کی چوتھی لہر کا تیزی سے پھیلاؤ ہے۔ جہاں تک امریکہ کا تعلق ہے، امریکی معیشت کی بحالی کی اچھی رفتار امریکی ڈالر کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ حقیقت کہ فیڈرل ریزرو پہلے ہی نومبر میں ہونے والے اگلے اجلاس میں بانڈ خریداری پروگرام کو کم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو میں اضافہ کی صلاحیت کو بھی محدود کر دے گا۔
سی او ٹی کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 202,512 سے کم ہو کر 193,320 کی سطح پر آ گئیں جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 220,910 کی سطح سے کم ہو کر 205,427 کی سطح پر آ گئیں۔ ہفتے کے اختتام پر مجموعی غیر تجارتی نیٹ پوزیشن میں کمی آئی اور یہ -18,398 کے مقابلے میں -12,107 رہی ہیں ۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.1553 کے مقابلے میں 1.1613 کی سطح تک بڑھ گئی ہیں
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت 30 اور 50 یومیہ موونگ ایوریج کے گرد ہوئی ہے جو دن کے پہلے نصف حصے میں بازار کی طرفی نوعیت کی نشاندہی کرتا ہے۔
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1610 کی سطح پر ٹوٹ جانے سے یورو میں ایک نیاء اضافہ ملے گا - تنزلی کی صورت میں انڈیکیٹڑ کی زیریں حد 1.1588 کے ایریا میں سپورٹ کا کام کرے گی
انڈیکیٹر کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )
فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے