empty
 
 
19.07.2021 01:47 PM
یورو / امریکی ڈالر: 19 جولائی کو یورپی سیشن کا منصوبہ۔ سی او ٹی رپورٹیں۔ مارکیٹ ایک بار پھر پُرسکون ہے۔ بئیرز کو 1.1797 کو عبور کرنے کی ضرورت ہے

یورو / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

پچھلے جمعہ کو امریکی معیشت پر اہم بنیادی رپورٹ کے باوجود، دن غیر دلچسپ تھا۔ مارکیٹ میں کم اتار چڑھاؤ کے پسِ منظر کے خلاف، دن کے پہلے اور دوسرے نصف میں یورو خریدنے کا صرف ایک اشارہ تھا۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر نظر ڈالتے ہیں۔ یہ امریکی ریٹیل سیل رپورٹ کی اشاعت کے بعد دیکھا جا سکتا ہے، جو ماہرِ معیشت کی پیش گوئی سے بہت بہتر نکلی، یورو/امریکی ڈالر بئیرز نے 1.1797 کے سپورٹ ایریا کے نیچے جانے کی کوشش کی، لیکن یہ صرف غلط بریک آوٹ اور یورو کی خرید کے اشارے کا باعث بنی۔ 15 پوائنٹس سے اوپر حرکت کے بعد، اوپر کا رحجان تیزی سے ختم ہو گیا۔

This image is no longer relevant

آج کے یورپی سیشن کے بارے میں کچھ دلچسپ نہیں ہے جو تاجروں کو اپنی طرف کھینچے گا۔ اس کا امکان نہیں ہے کہ بندس بینک کی ماہانہ رپورٹ مارکیٹ کو متاثر کر سکے گی اور جوڑی کو 1.1797-1.1822 پر افقی چینل سے باہر محدود کرے گی۔ بہت امکان ہے کہ ہفتے کے شروع میں اتار چڑھاؤ اور تجارتی حجم کم سطح پر رہے گا۔ بُلز دن کے پہلے نصف میں 1.1822 کی سطح پر توجہ دیں گے۔ نیچے کی جانب جانچ کے بعد، اس رینج سے پیش رفت اور استحکام طویل پوزیشنز کو کھولنے کا اشارہ پیدا کرے گا، اس امید میں کہ قیمت 1.1849 کی بلند سطح تک جائے گی۔ اگلا ہدف 1.1874 پر مزاحمت ہو گا جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ یورو/امریکی ڈالر کے یورپی سیشن میں گرنے کی صورت میں، بُلز کو 1.1797 سپورٹ کی حفاظت کے لئے بہت زیادہ کوشش کی ضرورت ہے، جہاں سے پچھلے جمعہ کو غلط بریک آؤٹ بنا تھا۔ مزید اضافہ اس لیول پر منحصر ہے۔ وہاں غلط بریک آؤٹ بنانا مختصر مدتی اوپر کے چینل کے نچلے بورڈر کی حفاظت ہوگا اور یورو کو 1.1822 میں بحال کرنے کے لئے طویل پوزیشنز کھولنے کا اشارہ ملے گا۔ بُلز کے 1.1797 ایریا مین سرگرم نہ ہونے کی صورت میں، میں آپ کو طویل پوزیشنز ملتوی کرنے اور پچھلے ہفتے کی کم سطح کے 1.1773 ایریا میں اپ ڈیٹ ہونے تک انتظار کرنے کا مشورہ دیتا ہوں جہاں سے آپ دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی اوپر کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے یورو/امریکی ڈالر کو ری باؤنڈ پر فوری خرید سکتے ہیں۔ اگلی بڑی سپورٹ 1.1740 کے گرد دیکھی جاتی ہے۔

یورو / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

بہت امکان ہے آج بئیرز مارکیٹ پر دوبارہ قابو پانے کی کوشش کریں گے، تاہم، یہ آسان نہیں ہو گا کیونکہ اہم بنیادی رپورٹیں آج جاری نہیں ہوں گی۔ آج کی تمام تر جدوجہد 1.1822 کی سطح کے گرد ہو گی۔ اس پر غلط بریک آؤٹ بنانا بئیرش رحجان کی توقع کرتے ہوئے مختصر پوزیشنز کھولنے کا اشارہ پیدا کرتا ہے جو جاری رہنے کے لئے پچھلے ہفتے کے وسط میں بنا تھا۔ ایک برابر اہم کام 1.1797 پرسپورٹ ہو گا، کیونکہ اس کا بریک ڈاؤن یہ تعین کرے گا کہ آیا بُلز جوڑی کے قابو میں ہیں کہ نہیں۔ اس رینج سے نیچے مستحکم ہونا اور اس کی نیچے سے اوپر جانچ کرنا، جوڑی کے 1.1773 جیسی کم سطح پر گرنے کی توقع کرتے ہوئے مختصر پوزیشنز کھولنے کا اچھا اشارہ پیدا کر سکتی ہے۔ اگلا ہدف 1.1740 کا ایریا ہو گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ یورو/امریکی ڈالر کے یورپین سیشن میں اضافے اور 1.1822 کی سطح پر بُلز کے سرگرم نہ ہونے کی صورت میں، 1.1849 یا 1.1874 کی سطح پر بڑی مزاحمت کی جانچ ہونے تک مختصر پوزیشن کو ملتوی کرنا بہتر ہے، جہاں آپ 15-20 پوائنٹس کی نیچے کی اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے جوڑی کو پلٹنے پر فوری فروخت کر سکتے ہیں۔۔۔

This image is no longer relevant

ہم 6 جولائی کی کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ میں مجموعی مثبت نیٹ پوزیشن میں کمی دیکھ سکتے تھے اور یہ مختصر پوزیشنز میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے تھی۔ طاقت کا یہ توازن اس اضافے کو نہیں لیتا ہے جو گذشتہ ہفتے کے آخر میں دیکھا گیا تھا جب ای سی بی نے اپنے افراطِ زر کا ہدف 2.0 فیصد تک بڑھایا تھا اور تسلیم کیا تھا کہ اس سے مستقبل میں افراطِ زر کو ہدف سے تجاوز کرنے کی اجازت دے گا۔ یہ بُلز کے لئے طویل پوزیشنز تشکیل دینے کے لئے کافی تھا۔ اب توجہ ای سی بی کی میٹنگ پر ہو گی، جو 22 جولائی کو ہو گی اور جس میں مانیٹری پالیسی میں تبدیلیوں کا اعلان ہو گا۔ تب تک، یورپی کرنسی میں کسی قسم کی کمی طویل پوزیشن کی تشکیل میں ایک اچھی وجہ کے طور پر دیکھی جائے گی۔ سی او ٹی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنز 209,058 سے 212,998 تک بڑھیں، جبکہ مختصر پوزیشنز 121,912 سے 135,808 تک بڑھیں۔ اس ہفتے یورو ایریا کی کوئی اہم بنیادی رپورٹیں نہیں ہیں، اس لئے توجہ امریکی افراطِ زر اور ریٹیل سیل کی جانب منتقل ہو جائے گا۔ مزید سمت ان انڈیکیٹرز پر منحصر ہو گی۔ لیکن وہ جو بھی ہیں، یورپی کرنسی میں اضافے کی کلید موسمِ گرما میں معیشت کی بحالی ہے، اس لئے میں رسک والے اثاثوں میں اضافے پر شرط لگانے کی تجویز دیتا ہوں۔ کُل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن میں87,146 سے 77,190 تک کمی ہوئی۔ ہفتہ وار بند ہونے والی قیمت 1.1928 سے 1.1862 تک گری۔

انڈیکیٹر سگنلز:

تجارت 30 دن اور 50 دن کی موونگ ایوریج ایریا کے اوپر میں ہوتی ہے، جو جوڑی کی مختصر مدتی سمت کے ساتھ مارکیٹ کی غیر یقینی کو ظاہر کرتی ہے۔

موونگ ایوریج

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بالنجر بینڈز:

1.1820 کے ایریا میں انڈیکیٹر کے اوپری بورڈر کو عبور کرنا یورو میں اضافے کی نئی لہر کا باعث بنے گا۔ 1.1795 کے ایریا میں انڈیکیٹر کے نچلے بورڈر کو عبور کرنا جوڑی پر دباؤ بڑھائے گا۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بالنجر بینڈ (بولنگر بینڈ) مدت 20

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback