empty
 
 
23.03.2021 09:07 AM
یورو / یو ایس ڈی : یورپی دورانیہ کا منصوبہ برائے 23 مارچ - سی او ٹی رپورٹ ، یورو نے پاؤل کی تقریر سے قبل اپنی بنیادی مضبوط کی ہے - بُلز کا ہدف 1.1939 کی سطح سے آگے جانا ہے


یورو / یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشن لینے کے لئے آپ کو درکار ہے

کل مارکیٹ میں داخل ہونے کا اشارہ ملا تھا - 5 منٹ والے چارٹ کا مطالعہ کرتے ہیں اور یہ دیکھتے ہیں کہ مارکیٹ میں کیا صورتحال بنی تھی - یہ آپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح بئیرز 1.1877 کے سپورٹ لیول سے نیچے جانے میں ناکام رہے تھے جس کے بعد اس سطح پر ایک مصنوعی بریک آوٹ عمل میں آیا تھا - اگرچہ یہ رینج متعدد مرتبہ ٹیسٹ ہوئی ہے - یورو میں سیل کے لئے کوئی رغبت معلوم نہیں ہوتی ہے جس سے شارٹ پوزیشنز کا بند ہونا ملا تھا اور اس کے بعد صبح کے وقت پئیر میں مضبوطی عمل میں آئی تھی - اس کے نتیجہ میں 1.1933 کی سطح حاصل ہوئی تھی جس کی وجہ سے مارکیٹ سے 50 پوائنٹس کا نفع لیا گیا تھا - شام کے وقت 1.1933 کے ریزسٹنس لیول کے گرد کوئی دلچسپ صورتحال عمل میں نہ تھی - اگرچہ فیڈرل ریزرو کے سربراہ کی تقریر خریداروں کے حق میں تھی - یہ ممکن نہ ہو سکا تھا کہ 1.1933 کی سطح سے ایک عمومی انٹری کی جا سکتی

یورو / یو ایس ڈی میں بننے والی ممکنہ صورتحال پر گفتگو سے قبل یہ دیکھتے ہیں کہ فیوچرز مارکیٹ میں کیا ہوا تھا اور یہ کہ سی او ٹی (کمیٹمنٹ آف ٹریڈرز) رپورٹ میں پوزیشنز کس طرح سے تبدیل ہوئی تھیں - 15 مارچ کی سی او ٹی رپورٹ کے مطابق یہ واضح ہے کہ لانگ پوزیشن میں ایک بڑی تنزلی دیکھی گئی ہے بہرحال وہ جو یورو میں سیل کرنا چاھتے تھے اُن کی تعداد میں بتدریج کمی ہو رہی ہے - اس تمام کے باوجود مارکیٹ سیل کرنے والوں کے حق میں ہی ہے جس کی وجہ سے ایک تنزلی کا عمل مل سکتا ہے

اس کی تصدیق یورو میں تنزلی کے گراف سے ہوئی ہے جو کہ اس سال فروری کے اختتام سے دیکھ رہے ہیں - امریکی 10 سالہ بانڈ کے نفع نے امریکی ڈالر کی حمایت کی ہے کیونکہ سرمایہ کاروں کو یہ توقع ہے کہ سب سے پہلے امریکہ ہی انٹرسٹ ریٹ میں اضافہ کرے گا اور یہ چیز امریکی ڈالر کو ذیادہ پُر کشش بنا رہی ہے - ایف ای ڈی کی میٹنگ ایک مرتبہ دوبارہ سرمایہ کاروں کو یہ باور کروانے میں کامیاب رہی ہے کہ امریکی معیشت توقع سے ذیادہ رفتار سے بہتری کر رہی ہے جس سے وقت سے پہلے انفالیشن میں اضافہ کا رسک بڑھ گیا ہے - فی الوقت یہ بہتر رہے گا کہ یورو میں سیل کی جلدی نہ کی جائے بلکہ قیمت کے کم ہونے کا انتظار کیا جائے

یورو میں درمیانی مُدت کی دباؤ کا ایک اور عنصر یہ ہے کہ یورپی ممالک میں کرونا کی شرح میں اضافہ مل رہا ہے جب کہ ویکسین سُست روی کا شکار ہے - ایسٹرازییکنا ویکسین کے ساتھ یہ مسئلہ بھی موجود ہے کہ وہ سرمایہ کاروں کو اعتماد دینے میں ناکام رہی ہے کہ جن کا اندازہ یہ تھی کہ یورپی معیشت میں موسم گرما میں ایک مضبوط اضافہ کرے گی - یورپی معیشت میں بہتری کی بات صرف تب ہی کی جا سکتی ہے کہ جب یورپ میں کرونا کی پابندیاں نرم ہونگی اور سروس سیکٹر مکمل طور پر کام کرنا شروع کردے گا جس سے یورو / یو ایس ڈی درمیانی مُدت کے لئے مضبوطی حاصل کرے گا - سی او ٹی رپورٹ کے بعد نان کمرشل پوزشینز 207588 سے 195857 کی سطح تک کم ہوئی ہیں جب کہ شارٹ نان کمرشل پوزیشنز 105624 سے 105881 کی سطح تک مضبوط ہوئی ہیں - اس کے نتیجہ میں مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز 101964 سے 89976 کی سطح تک مسلسل 5 ویں ہفتہ کم ہوئی ہیں - اس ہفتہ اختتامی قیمت 1.1926 رہی ہے جو کہ گزشتہ ہفتہ 1.1812 کی سطح پر تھیں


This image is no longer relevant


تکنیکی اعتبار سے کچھ تبدیل نہیں ہوا ہے کیونکہ بُلز 1.1939 کے ریزسٹنس لیول سے اوپر جانے میں ناکام رہے ہیں جو کہ اُفقی چینل کا وسطی باڈر ہے - دن کے پہلے حصہ میں اہم معاشی رپورٹس جاری ہونگی لہذا ہم 1.1939 کے بریک آوٹ اور نیچے کی جانب ٹیسٹ ہونے پر بُلز کے مارکیٹ میں مضبوط ہونے کی بات کر سکتے ہیں - صرف اسی ایریا میں ایک عمدہ اشارہ مل سکتا ہے جس سے بُلش مارکیٹ دوبارہ مضبوط ہوگی - اس صورتحال میں یورو میں ایک مضبوط اضافہ کی اُمید ملے گی جس سے قیمت ہفتہ کی بلند ترین سطح 1.1987 تک جاسکے گی - جہاں حصول نفع کی تجویز ہے - اگر بُلز 1.1939 کے ایریا میں مضبوطی حاصل نہیں کرتے ہیں تو دن کے پہلے حصہ میں یورو دباؤ میں آ جائے گا تو یہ بہتر رہے گا کہ لانگ پوزیشن کو روکا جائے یہاں تک کہ 1.1877 کا ایک بڑا سپورٹ لیول ٹیسٹ ہو جائے - جہاں سے آپ فوری واپسی پر خرید کرسکتے ہیں جس کے دن کے دوران 20 -25 پوائنٹس اضآفہ کی تصحیح ملے گی - اگلا اہم ترین لیول 1.1835 کی سطح پر موجود ہے

یورو / یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشن لینے کے لئے آپ کو درکار ہے

جب تک تجارت 1.1939 کی سطح سے نیچے ہوگی تب تک یورو دباؤ میں ہی رہے گا - اس سطح پر مصنوعی بریک آوٹ کے مل جانے سے شارٹ پوزیشن لینے کے لئے ایک عمدہ انٹری پوائنٹ ملے گا اور پئیر پر دباؤ واپس آئے گا - اس صورت میں قریب ترین ہدف 1.1877 کا سپورٹ لیول رہے گا جہاں حصول نفع کی تجویز ہے اس کے بعد کی اہم ترین سطح 1.1835 پر موجود ہے جہاں یہ دیکھنا ممکن ہو سکے کہ بُلز کس طرح سے تجارت کرتے ہیں اگر یورو میں اضافہ ملتا ہے اور تاجران متحرک نہیں ہوتے ہیں تو یہ بہتر ہوگا کہ سیل کو 1.1987 کی سطح سے واپس پر کیا جائے جہاں سے واپسی پر فوری سیل کی جا سکتی ہے اور اس سے دن کے دوران 25-30 پوائنٹس کی تصحیح مل سکے گی - اگلا اہم لیول 1.2047 کی سطح کے گرد موجود ہے

This image is no longer relevant


انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت ابھی 30 اور 50 موونگ ایوریج سے اوپر ہوئی ہے جو کہ یورو کے خریداروں کی جانب سے دوبارہ مارکیٹ اپنے قابو میں کئے جانے کی کوشش کو ظاہر کر رہا ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اگر دن کے پہلے حصہ میں یورو میں اضافہ ملتا ہے تو انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1950 کے ایریا میں ریزسٹنس کا کام کرے گی - اگر پئیر میں تنزلی ہوتی ہے تو سپورٹ انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.1900 کی جانب سے فراہم کی جائے گی

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس ) فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback