empty
 
 
29.03.2022 05:24 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی: 29 مارچ کو امریکی دورانیہ کا منصوبہ (صبح کے سودوں کا تجزیہ)۔ پاؤنڈ کے بیچنے والوں نے ایک اور ہفتہ وار کم ترین سطح کی تجدید حاصل کر لی ہے۔


اپنی صبح کی پیشن گوئی میں، میں نے 1.3114 کی سطح پر توجہ دی تھی اور تفصیل سے تجویز کی کہ اگر قیمت یہاں تک پہنچ جائے تو کیا کرنا ہے۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھیں اور معلوم کرتے ہیں کہ کس طرح عمل کرنا ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ ہمارے پاس تنزلی کا رجحان تھا، تمام فروخت کنندگان کی ضرورت ایک مصنوعی بریک آؤٹ کی تھی۔ دن کے پہلے نصف میں بالکل ایسا ہی ہوا، جس کی وجہ سے پاؤنڈ میں 60 پپس سے ذائد کی بڑی فروخت ہوئی تھی-میں نے ایم اے سی ڈی اشارے پر ڈائیورجنس پر بھی توجہ دی تھی اور ہفتہ وار کم ترین سطحکو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد 1.3070 کی سطح پر مصنوعی بریک ڈاؤن پر پاؤنڈ خریدنے کا مشورہ دیا تھا۔ سب کچھ بالکل منظر نامے کے مطابق ہوا: 1.3070 سے اوپر کی واپسی نے خرید کا اشارہ دیا تھا، جو ابھی جب یہ لکھا جا رہا ہے تو اس وقت تک درست ہے۔ اور آج صبح یورو کے داخلے کے پوائنٹس کیا تھے؟

This image is no longer relevant

جی بی پی / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنیں کھولنے کے لیے، آپ کو ضرورت ہے

اس لمحے تک جب تجارت 1.3070 سے اوپر کی جاتی ہے، ہم پئیر کی مضبوطی کے تسلسل پر اعتماد کر سکتے ہیں۔ یہ اضافہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے پس منظر میں بھی ہو رہا ہے۔ یہ ان کے نتیجے پر منحصر ہے کہ آیا پاؤنڈ اپنی ترقی کو جاری رکھے گا یا دباؤ میں رہے گا کیونکہ پئیر کے پاس اضافہ کی تصحیح کی کوئی اور معروضی وجوہات نہیں ہیں۔ ابھی حال ہی میں، بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی نے کہا کہ حُکام معیشت کے لیے بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث اس سال شرح سود میں مزید اضافے کی ضرورت کے حوالے سے اپنے الفاظ میں نرمی کو ضروری سمجھتے ہیں

اس سے پتہ چلتا ہے کہ ریگولیٹر مہنگائی کی موجودہ سطح کے ساتھ کھل کر لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتا، جغرافیائی سیاسی تنازعہ کے خطرات کم ہونے کے بعد اس کی سست روی کی امید رکھتا ہے۔ جی بی پی / یو ایس ڈی کی ترقی کو جاری رکھنے کے لیے، خریداروں کے لیے ایک اہم کام 1.3114 پر واپس قابو حاصل کرنا ہے، جو دن کے پہلے نصف حصے میں نہیں ہو سکا تھا۔ اس رینج کے اوپر سے نیچے کیجانب کے واپس ٹیسٹ کے ساتھ صرف بریک آؤٹ اور کنسولیڈیشن ہی ایک اضافی خرید سگنل کا باعث بنے گی، جو 1.3155 تک براہ راست راہ ہموار کرے گی۔ اس سطح سے آگے بڑھنا صرف مذاکرات کے حوالے سے انتہائی مثبت خبروں اور پُر خطر اثاثوں کی مانگ میں اضافہ کے ساتھ ہی ہوگا۔ یو ایس میں کنزیومر کانفڈنس انڈیکس کی کمزور رپورٹ 1.3155 کے بریک تھرو اور ریورس ٹیسٹ کو عمل میں لا سکتی ہے، جو خرید کا سگنل دے گی، جس سے بُلز کو 1.3187 اور 1.3219 کی بُلند ترین سطح تک جانے کی اجازت ملے گی، جہاں میں منافع حاصل کرنے کی تجویز کرتا ہوں۔

امریکی دورانیہ میں جی بی پی / یو ایس ڈی میں کمی کی صورت میں، 1.3069 کی صبح کی سپورٹ تک خریداری کو ملتوی کرنا بہتر ہے۔ میں آپ کو یہ بھی مشورہ دیتا ہوں کہ وہاں لمبی پوزیشنیں صرف اس صورت میں کھولیں کہ جب اوپر بیان کی گئی صورتحال کے مطابق مصنوعی بریک آؤٹ ملے ۔ آپ 1.3037، یا اس سے بھی نیچے کی کم ترین سطح 1.3003 سے واپسی پر فوری طور پر جی بی پی / یو ایس ڈی خرید سکتے ہیں، آپ یومیہ 30-35 پوائنٹس کی تصحیح کو شمار کرسکتے ہیں

جی بی پی / یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشنیں کھولنے کے لیے آپ کو درکار ہے

فروخت کنندگان کو متحرک رہنے کی ضرورت ہے، حالانکہ وہ پہلے ہی ہفتہ وار کم ترین سطح کو آپ ڈیٹ کرنے کے اہم کام کا مقابلہ کر چکے ہیں۔ صرف ایک بریک اور 1.3069 کا واپس ٹیسٹ، امریکی کنزیومر کانفڈنس کے مضبوط اعداد و شمار اور فیڈ کے نمائندوں کی طرف سے سخت بیانات کے ساتھ، پاؤنڈ کی فروخت کے لیے ایک نئے اشارے کی تشکیل کا باعث بنے گے۔ اس صورت میں، ہم 1.3037 کی کم ترین سطح تک پہنچنے پر نظر رکھ سکتے ہیں، لیکن طویل مدتی ہدف 1.3003 کی سپورٹ ہوگی، جس تک روس اور یوکرین کے نمائندگان کے ناکام مُذاکرات کی صورت میں ہم تیزی سے گر سکتے ہیں۔ دوپہر میں اضافہ کی تصحیح کی صورت میں، صرف 1.3114 کے تحفظ کی ضرورت ہے۔ اس سطح پر ایک مصنوعی بریک کی تشکیل، صبح کے سگنل سے مشابہت کے ساتھ جس کا میں نے اوپر تجزیہ کیا ہے جی بی پی / یو ایس ڈی ایک اور سیل آف کے مقصد کے ساتھ مختصر پوزیشنوں میں ایک اور بہترین انٹری پوائنٹ کی طرف لے جائے گا۔ 1.3114 پر تجارتی سرگرمی کے نہ ملنے کی صورت میں بئیرز کو پریشانی ہو سکتی ہے۔ اس صورت میں، میں آپ کو شارٹ پوزیشنز کو 1.3155 تک ملتوی کرنے کا مشورہ دیتا ہوں۔ میں مضنوعی بریک کی صورت میں وہاں فروخت کرنے کا بھی مشورہ دیتا ہوں۔ 1.3187، یا اس سے اوپر کی سطح 1.3219 سے واپسی کے لیے فوری طور پر مختصر پوزیشنوں کو کھولنا ممکن ہے جس سے دن کے دوران پئیر میں 20-25 پوائنٹس تنزلی کی تصحیح پرکو ذہن میں رکھا جا سکتا ہے

This image is no longer relevant

مارچ 22 کے لیے سی او ٹی رپورٹس (تاجروں کی کمٹمنٹ) میں شارٹ پوزیشنز میں تیزی سے اضافہ اور لانگ پوزیشنوں میں صرف ہلکی سی مضبوطی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے فیڈرل ریزرو سسٹم کے نمائندوں کے متعدد بیانات نے برطانوی پاؤنڈ پر دباؤ واپس ڈالا تھا جو پہلے ہی معیشت میں مسائل کی وجہ سے اضافہ کے لئے خاصے سنگین مسائل کا سامنا کر رہا ہے، جس کی وجہ سے گھریلو معیار زندگی پہلے ہی گرا ہوا ہے۔ ماہرین نوٹ کرتے ہیں کہ صورت حال مزید خراب ہوگی، کیونکہ افراط زر کے خطرات، جو بنیادی طور پر معیشت پر منفی اثر ڈالتے ہیں کا اندازہ لگانا اب کافی مشکل ہے۔ توانائی کی بُلند قیمتیں اور یوکرین کی جغرافیائی سیاسی صورتحال، برطانیہ اور دیگر ممالک کی طرف سے متعدد پابندیوں کے ساتھ - یہ سب معاشی سُست روی کی وجہ ہیں۔

اس ہفتے بینک آف انگلینڈ کے گورنر کی نرم پوزیشن پہلے ہی برطانوی پاؤنڈ کی ایک اور فروخت کا باعث بنی ہے، جو اچھی خبر نہ ملنے کی وجہ سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ بُلز اب صرف ایک چیز پر بھروسہ کر سکتے ہیں جو روس اور یوکرین کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے مثبت نتائج اور تنازع کے حل کی طرف پیش رفت ہے۔ 22 مارچ کی سی او ٹی رپورٹ نے اشارہ کیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 32,442 کی سطح سے بڑھ کر 32,753 کی سطح پر پہنچ گئیں ہیں جب کہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 61,503 کی سطح سے 69,997 کی سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔ اس کی وجہ سے غیر تجارتی نیٹ پوزیشن کی منفی قدر میں -29,061 سے -37,244 تک اضافہ ہوا ہے ۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.3010 سے 1.3169 تک بڑھ گئی ہے۔


انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت یومیہ 30 اور 50 موونگ ایوریج کے ایریا سے نیچے ہوئی ہے جو کہ مارکیٹ کے بئیرش ہونے کا اشارہ ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.3110 کے ایریا میں ریزسٹنس کا کام کرے گی

انڈیکیٹرز کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے موجود رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback