empty
 
 
17.03.2022 04:24 PM
یورو / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجارتی منصوبہ برائے 17 مارچ (صُبح کی تجارتوں) کا تجزیہ - بُلز 1.1067 سے اوپر پہنچنے میں ناکام رہے ہیں

یورو / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنز

آج صبح اپنی پیشن گوئی میں، میں نے آپ کی توجہ 1.1067 کی سطح کی طرف مبذول کراوئی تھی اور اس سے مارکیٹ میں داخل ہونے کی سفارش کی تھی ۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور تجزیہ کرتے ہیں کہ کیا ہوا تھا۔ دن کے پہلے حصّے میں، یورو خریداروں نے پئیر کو 1.1067 تک واپس کھینچ لیا تھا لیکن اس سطح کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے ۔ فیڈرل ریزرو سسٹم کی کل کی میٹنگ کے بعد بُلش رفتار میں کمی آئی ہے۔ 1.1067 پر ایک مصنوعی بریک آؤٹ نے فروخت کا اشارہ دیا تھا لیکن بڑی فروخت نہیں ہوئی تھی ۔ 40 پپس کی کمی کے بعد، یورو پر دباؤ بھی کم ہوا تھا ۔ یہ پئیر صبح کے سائڈ وے چینل کے اندر تجارت کر رہا تھا۔ دن کے دوسرے نصف حصے میں، تکنیکی انداز تبدیل نہیں ہوا ہے.

This image is no longer relevant

مارکیٹس کل کی فیڈرل ریزرو میٹنگ کا جائزہ لے رہی ہیں، جس نے ماہرین اقتصادیات کی تمام توقعات کو پورا کیا تھا۔ دن کے پہلے نصف میں تاجروں کی سرگرمی کو کم کہنا مشکل ہے، کیونکہ یورو ایریا پر نئے بنیادی اعدادوشمار کی کمی کی وجہ سے اتار چڑھاؤ کافی معتدل تھا۔ دن کے دوسرے حصّے میں، امریکی معیشت کے اعداد و شمار پر توجہ مرکوز کرنا بہتر ہے۔ بڑی خبریں امریکہ میں بلڈنگ پرمٹ اور ہاؤسنگ کے آغاز سے متعلق رپورٹس ہیں۔ میں صنعتی پیداوار کے اعداد و شمار کے جاری ہونے کے بعد ایک بڑی تحریک کی توقع کرتا ہوں، جو 1.1067 پر دوبارہ مزاحمت کا باعث بن سکتی ہے، جو کہ توقع سے زیادہ بُری ہو سکتی ہے۔ بُلز کے پاس 1.1067 پر مزید بُلش تصحیح اور 1.1067 پر ریزسٹنس ٹیسٹ کرنے کا موقع ہے۔

بہرحال بُلز کو 1.1007 پر سپورٹ سے اوپر کی قیمت کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے، جو کل تشکیل دی گئی تھی۔ اس سطح کے نیچے موونگ ایوریج ہے جو یورو / یو ایس ڈی کی مزید مضبوطی میں بھی معاون ہونی چاہیے۔ اس سطح کا صرف ایک مصنوعی بریک آؤٹ لمبی پوزیشنوں میں پہلا انٹری پوائنٹ بنائے گا۔ یورو / یو ایس ڈی میں بڑا اضافہ دیکھنے کے لیے، ہمیں بُلز سے مزید سرگرمی اور 1.1067 پر مزاحمت کے ٹوٹ جانے کی ضرورت ہے۔ اس سطح کا اوپر سے نیچے کی جانب کا ٹیسٹ خرید کا اشارہ دے گا اور پئیر 1.1118 پر مزاحمت کی طرف لوٹ سکتا ہے، جو مارکیٹ میں طاقت کے توازن کو بُلز کے حق میں بدل سکتا ہے۔ اگلا ہدف 1.1165 کی بُلند ترین سطح ہے، جہاں تاجر منافع کو حاصل کر سکتے ہیں۔

اس سطح کا بریک آؤٹ بئیرش رجحان کو منسوخ کر دے گا اور فروخت کنندگان کے سٹاپ آرڈرز کو عمل میں لائے گا، جس سے 1.1227 اور 1.1271 کی بلندیوں تک براہ راست راستہ کھل جائے گا۔ تاہم اس منظر نامے کو روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کے حوالے سے ایک اور اچھی خبر کے ساتھ لیا جا سکتا ہے۔ اس سے جغرافیائی سیاسی تناؤ میں کمی آئے گی اور پُر خطر اثاثوں کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ اگر پئیر میں کمی ہوتی ہے اور 1.1007 پر بُلز کی سرگرمی کی کمی ہوتی ہے تو یہ بہتر ہوگا کہ لانگ پوزیشنز کا لینا ملتوی کر دیا جائے ۔ 1.0953 کے ارد گرد کم ترین سطح کا مصنوعی بریک آؤٹ خرید کی بہترین صورت ہوگا۔ لانگ کھولنے کا بہترین طریقہ 1.0903 سے ہے جو 30-35 پِپس کی اضافہ کی تصحیح کی اجازت دیتا ہے۔

یورو / یو ایس ڈی پر شارٹ پوزیشنیں

بیئرز نے آج صبح بہت اچھا کام کیا تھا جس سے پئیر کو 1.1067 سے واپسی پر کچھ فائدہ حاصل ہوا تھا ۔ یورو بیچنے والوں کو یہ سوچتے رہنے کی ضرورت ہے کہ قیمت کو اس سطح سے نیچے کیسے رکھا جائے اور امریکہ میں صنعتی پیداوار کا صرف مضبوط ڈیٹا ہی اس پئیر میں بڑے تنزلی کا باعث بن سکتا ہے۔ 1.1067 پر مصنوعی بریک آؤٹ ایک اور سیل کا اشارہ دے سکتا ہے، جس کا ہدف 1.1007 کی سپورٹ پر ہے۔ ممکنہ طور پر، اس علاقے کی پیش رفت صرف قیاس آرائی پر خرید کرنے والوں کے کچھ سٹاپ لاس آڈرز کو عمل میں لائے جو کل کی ایف او ایم سی میٹنگ کے بعد طویل پوزیشن حاصل کر رہے تھے۔

یہ کہ 1.1007 کا واپس ٹیسٹ ہو سکتا ہے، جو مختصر پوزیشنوں کو کھولنے کے لیے ایک اضافی اشارے دے گا اور 1.0953 اور 1.0903 کی سطح تک گراؤٹ کا امکان ہے - اگلا ہدف 1.0855 کی نئی کم ترین سطح پر واقع ہے۔ اگر یورو میں اضافہ ہوتا ہے اور 1.1067 پر بئیرز کی سرگرمی کم ہوتی ہے، تو بُلز لمبی پوزیشنیں اکٹھا کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ اکتوبر میں ای سی بی کی جانب سے متوقع شرح میں اضافے اور یورپی ریگولیٹر کی زیادہ جارحانہ پالیسی کے بعد، یہ اچھی خبر ہے۔ اس صورت میں، یہ بہتر ہے کہ فروخت کرنے کے لئے جلدی نہ کریں. 1.1118 کے آس پاس مصنوعی بریک آؤٹ ہونے کی صورت میں مختصر پوزیشنز کھولنا بہتر صورتحال ہوگی۔ واپسی پر یورو / یو ایس ڈی کی فروخت 1.1165 یا 1.1227 سے ممکن ہے، جس سے 15-20 پِپس تنزلی کی تصحیح مل سکتی ہے۔

This image is no longer relevant

مارچ 08 کی سی او ٹی (تاجروں کی کمٹمنٹ) رپورٹ میں لانگ اور شارٹ دونوں پوزیشنز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ توقع کی جا رہی تھی کہ یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے دوران زیادہ فروخت کنندگان تھے، جس کی وجہ سے مثبت ڈیلٹا میں کمی واقع ہوئی۔ تاہم، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یورو میں بڑی گراوٹ کی وجہ سے خریداروں نے ہمت نہیں ہاری اور پرکشش قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متحرک انداز میں لانگ پوزیشنز کو جمع کرنا جاری رکھا

گزشتہ ہفتے، یورپی مرکزی بینک نے ایک اجلاس منعقد کیا جہاں ریگولیٹر نے اپنی پالیسی کو مزید تفصیل سے بیان کیا۔ اس سے موجودہ مشکل جغرافیائی سیاسی ماحول میں پرخطر اثاثوں کے خریداروں کا اعتماد بھی بڑھتا ہے۔ کرسٹین لیگارڈ نے اعلان کیا کہ ای سی بی نے معیشت کو سہارا دینے اور شرح سود میں اضافے کے لیے مزید جارحانہ انداز میں اقدامات واپس لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس نے یورو کے خریداروں کے لیے درمیانی مدت کے لیے مضبوط اضافہ کا اشارہ دیا ہے ۔ اس ہفتے ہمارے پاس فیڈرل ریزرو کی میٹنگ ہے اور گزشتہ 40 سالوں میں مہنگائی کی بلند ترین شرح کے سبب امریکی ریگولیٹر کیسا برتاؤ کرے گا یہ ایک بڑا سوال ہے۔

اگرچہ روس اور یوکرین مذاکرات کر رہے ہیں لیکن اب تک ان ملاقاتوں کا کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ اس پس منظر میں، بہتر ہے کہ امریکی ڈالر خریدتے رہیں، کیونکہ یورو/ یو ایس ڈی پئیر میں بئیرش رجحان اب بھی موجود ہے۔ سی اور ڈی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ لانگ غیر تجارتی پوزیشنز 228,385 سے بڑھ کر 242,683 ہو گئی ہیں، جبکہ شارٹ غیر تجارتی پوزیشنز 163,446 سے بڑھ کر 183,839 ہو گئی ہیں۔ ہفتے کے اختتام پر، کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز 64,939 کے مقابلے میں 58,844 تک گر گئیں۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.1214 سے 1.0866 تک گر گئی ہے

This image is no longer relevant

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر ہوئی ہے جو قلیل مُدتی تناظر میں یورو میں متحرک خرید کا اشارہ ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.1000 پر ٹوٹ جانے سے یورو پر دباؤ بڑھ سکتا ہے - انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1075 پر ٹوٹ جانے سے پئیر میں اضافہ ملے گا

انڈیکیٹرز کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے موجود رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback