یورو/ یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو درکار ہے
صبح کی پیش گوئی میں، میں نے 1.1162 کی سطح پر توجہ دی اور مارکیٹ میں داخل ہونے کے بارے میں فیصلے کرنے کی تجویز دی تھی ۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ کیا ہوا تھا ۔ دن کے پہلے حصّہ میں 1.1162 کی سطح پر مصنوعی بریک ڈاؤن سے یورو میں فروخت کا اشارہ بنا تھا۔
یہ تجارت سمجھ میں آتی ہے کیونکہ ایشیائی فروخت کے بعد پُر خطر اثاثوں پر زبردست دباؤ تھا۔ تاہم روس اور یوکرائن کے درمیان مذاکرات کے آغاز کے بارے میں خوشخبری کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے یہ پئیر مضبوط ہوا تھا۔ 1.1162 کی سطح کا بریک آؤٹ اور اوپر سے نیچے کی جانب کا واپس ٹیسٹ لانگ پوزیشنز کے لئے ایک بہترین اشارے کا سبب بنا تھا۔
ابھی جب یہ لکھا جا رہا ہے تو اضافہ کا عمل 65 پوائنٹس سے زیادہ تھا ۔ تکنیکی نقطہ نظر سے دن کے دوسرے حصے میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ہے۔ اور آج صبح پاؤنڈ کے لئے داخلے کے مقامات کیا تھے؟
یوکرائن کی سرزمین پر روسی فوجیوں کی پیش رفت سے یورو پر شدید دباؤ موجود ہے لیکن یقینا مذاکرات کے آغاز کے بارے میں خوشخبری سے مارکیٹیں متحرک ہو جائیں گی۔
دوپہر کے وقت اگرچہ امریکی معیشت کے بارے میں کئی بنیادی اعداد و شمار جاری کیے جاتے ہیں جن میں اشیاء میں غیر ملکی تجارت کے توازن اور امریکہ میں ہول سیل گوداموں میں اسٹاک کے حجم میں تبدیلیوں سے متعلق رپورٹیں شامل ہیں تاہم تمام توجہ اجلاس کے نتائج پر مرکوز رہے گی جس کا پتہ نہیں کب ختم ہوگا اور یہ کیسے ختم ہوگا۔
اس وجہ سے، میں لانگ پوزیشنز میں جلدی نہ کرنے کی تجویز دیتا ہوں، خاص طور پر موجودہ بلند ترین سطحوں پر۔ دن کے دوسرے حصے کے لئے بُلز کا ایک اہم کام 1.1162 کی قریبی سپورٹ کو قائم رکھنا ہوگا جو یورپی دورانیہ میں توجہ کا مرکز تھی۔
صرف غلط بریک ڈاؤن کی تشکیل ہی پئیر میں تصحیح کی توقع کے ساتھ لانگ پوزیشنز میں پہلا انٹری پوائنٹ دے گی۔ فوجی کشیدگی کو کم کرنے اور 1.1216 کے ایریا میں خریداروں کے فعال لین دین کے بعد ہی یورو/ یو ایس ڈی میں مضبوط بہتری پر بھروسہ کرنا ممکن ہے۔
کمزور امریکی رپورٹس کے اجراء کے دوران اوپر سے نیچے تک ایک بریک تھرؤ اور اس کا ٹیسٹ خرید کے اشارے کا باعث بنے گا اور 1.1272 کے علاقے میں بحالی کے امکانات کا امکان بنائے گا، جہاں میں منافع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ تاہم، جیسا کہ میں نے اوپر غور کیا ہے جیوپولیٹیکل کشیدگی یورو کو متاثر کرے گی۔ فوجی تنازعہ میں مزید اضافہ کی صورت میں امریکی ڈالر کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگا۔
اگر 1.1162 پر کوئی سرگرمی نہ ہوتی تو تاجر لانگ پوزیشنز بند کرنا شروع کر دیں گے جس سے پئیر پر دباؤ بڑھے گا۔ لہذا، کم از کم 1.1108 کے قریب مصنوعی بریک آؤٹ کے ملنے تک خریداری ملتوی کرنا بہتر ہے، لیکن ایک دن کے اندر 20-25 پوائنٹس اضافہ کی تصحیح کے مقصد سے 1.1070 یا اس سے بھی کم 1.1034 کیسطح سے واپسی کے لئے فوری طور پر یورو پر لانگ پوزیشن کھولنا ممکن ہے۔
یورو/ یو ایس ڈی پر شارٹ پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے
فروخت کنندگان مارکیٹ کو قابو میں رکھے ہوئے ہیں، لیکن انہیں کچھ مسائل کا سامنا بھی ہے۔ جو کچھ مارکیٹ میں ہو رہا ہے اُس وجہ سے زیادہ اتار چڑھاؤ سپیکولیٹیو تاجران کو نفع حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ امریکی اعداد و شمار کے علاوہ یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ بھی آج سہ پہر خطاب کریں گی تاہم ان کی تقریر کا زرمبادلہ کی مارکیٹ پر اثر انداز ہونے کا امکان نہیں ہے۔
جب تک تجارت 1.1216 کی سطح سے نیچے ہو رہی ہے تب تک آپ پئیر پر دباؤ کے واپس آنے کا سوچ سکتے ہیں - شام کے وقت بئیرز کا اہم ہدف اس ریزسٹنس کا تحفظ کرنا ہوگا
اس سطح پر مصنوعی بریک آؤٹ کا بننا اور اس کے ساتھ ساتھ روس اور یوکرائن کی منفی خبریں - یہ تمام یورو / یو ایس ڈی میں 1.1162 تک تنزلی کے لئے شارٹ پوزیشن کھولنے کا اشارہ ہونگی
اس ایریا کا بریک ڈاؤن اور نیچے سے اوپر کی طرف سے ایک واپس ٹیسٹ کم سے کم 1.1108 تک تنزلی کے امکان کے ساتھ پہلے سے ہی مختصر پوزیشنز کھولنے کے لئے ایک اضافی اشارہ دے گا, اور وہاں آپ 1.1070 تک پہنچ سکتے ہیں, جہاں میں منافع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں. امریکہ کے مضبوط بنیادی اعداد و شمار کی صورت میں، آپ 1.0994 کو اپ ڈیٹ کرنے کے امکان کے ساتھ 1.1034 کے ٹیسٹ پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔
اگر امریکی دورانیہ میں یورو میں اضافہ ہوتا ہے اور 1.1216 پر بئیرز متحرک نہیں ہوتے ہیں اور جیسا کہ گزشتہ جمعہ کی تجارت سے ظاہر ہوتا ہے، کچھ بھی ہوسکتا ہے، تو بہتر ہے کہ فروخت کے لئے جلدی نہ کی جائے۔ 1.1272 کے علاقے میں مصنوعی بریک ڈاؤن بناتے وقت بہترین صورت مختصر پوزیشنز کی ہوگی ۔ آپ 1.1325 یا اس سے بھی بُلند سطح 1.1356 کے آس پاس سے 15-20 پوائنٹس تنزلی کی تصحیح کو نظر میں رکھتے ہوئے فوری طور پر یورو/ یو ایس ڈی کو فروخت کر سکتے ہیں۔
دی سی او ٹی رپورٹ (کمیٹمنٹ آف ٹریڈر) برائے 15 فروری میں دونوں لانگ پوزیشنز اور شارٹ پوزیشن میں کمی درج کی گئی ہے - جس کی وجہ سے مثبت ڈیلٹا میں اضافہ ہوا ہے - کیونکہ یہاں خاصی کم تعداد میں شارٹ پوزیشنز ہیں - یورپی مرکزی بنک اور اُس کی صدر کریسٹن لگارڈے کی مبہم پالیسی کہ جنہوں کے حال ہی میں کہا تھا کہ بڑھتے ہوئے انفالیشن کے دباؤ کے سبب مزید جارحانہ حکمت عملی اپنانا ضروری ہے جب کہ گزشتہ ہفتہ اُنہوں نے اپنی پالیسی کو یکسر تبدیل کر لیا ہے جس کی وجہ سے تاجران تعطل کا شکار ہوگئے ہیں - جب کہ ڈیلٹا میں مثبت اضافہ سے قطع نظر رپورٹنگ پریڈ کے اختتام تک یورو میں ایک واضح کمی ہو چُکی ہے - یہ روس اور یوکرائن کے درمیان فوجی کشیدگی کے خطرہ کے سبب ہو رہا ہے - حال ہی میں روسی ارباب اختیار نے ایل این آر ڈی کی آذادی کو تسلیم کیا ہے جس کی وجہ دُنیا بھر میں علاقائی (جیو پولیٹیکل) کشیدگی بڑھ گئی ہے - یورو میں گراوٹ کی ایک اور مضبوط دلیل امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے انٹرسٹ ریٹ کے حوالے سے عمل در آمد ہے - ایف ای ڈی کی فروری کی میٹنگ کے منٹس کے مطابق مرکزی بنک کی جانب سے مزید ہاکش طرز عمل اپنائے جانے کی توقع ہے اور جیساء کہ منصوبہ تھا اس سال مارچ میں 0.25 فیصد کی بجائے ریٹ میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوسکتا ہے - یہ امریکی ڈالر کے لئے ایک بُلش اشارہ ہے
سی او ٹی رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لانگ نان کمرشل پوزیشنز 218،973 سے معمولی کمی کے بعد 217،899 ہو گئیں ہیں جب کہ شارٹ نان کمرشل پوزیشنز 180،131 سے کمی کے بعد 170،318 ہوگئی ہیں - اس کا مطلب یہ ہے کہ یورو کی فروخت کے لئے رضا مند تاجران کی تعداد خاصی کم ہے جب کہ خریداروں کی تعداد میں اضافہ بھی نہیں ہو رہا ہے- ایساء معلوم ہوتا ہے کہ تاجران واقعات کے وقوع پذیر ہونے کے انتظار میں ہیں - ہفتہ کے اختتام پر مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز میں 38،842 کے برخلاف 47،581 تک اضافہ ہوا تھا - ہفتہ وار اختتامی قیمت ایک ہفتہ قبل کی سطح 1.1441 سے 1.1305 تک نیچے آگئی ہے
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت یومیہ 30 اور 50 موونگ ایوریج کے گرد ہوئی ہے جو کہ سمت کے حوالے سے مارکیٹ کے قدرے مبہم ہونے کا اشارہ ہے
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1290 کے گرد ریزسٹنس کے طور پر کام کرے گی
انڈیکیٹرز کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے موجود رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )
فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے