یورو / یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشن کھولنے کے لئے آپ کا درکار ہے
اپنی صُبح کی پیشن گوئی میں میری جانب سے توجہ 1.1378 کی سطح پر مبذول کروائی گئی تھی اور میں نے یہاں سے مارکیٹ میں یہاں سے داخل ہونے کا فیصلہ کرنے کی تجویز دی تھی - آئیے 5 منٹ والے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ کیا ہوا تھا - دن کے پہلے حصّہ میں یورو زون کی جانب سے کاروباری لین دین کی عمدہ رپورٹس کے جاری ہونے پر یورو میں فوری طور پر اضافہ ہوا تھا بہرحال کم تجارتی حُجم کے سبب خریداروں کو اہم کھلاڑیوں / تاجران کی جانب سے درکار مدد نہ مل سکی تھی جس سے آخر کار پئیر 1.1378 کی سطح کی جانب واپس ہوا تھا
اس صورتحال کی وجہ سے مصنوعی بریک ڈاؤن بنا تھا اور یورو میں شارٹ پوزیشنز لینے کا ایک اشارہ ملا تھا - ابھی جب یہ لکھا جا رہا ہے تو پئیر میں کم و بیش 25 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور دباؤ کم ہوا ہے - حکمت کے تحت کسی بھی طرح سے تکنیکی صورتحال تبدیل نہیں ہوئی ہے - اور پاؤنڈ میں صبح کے وقت انٹری پوائنٹس کیا تھے ؟
دوپہر کے وقت، ہم بہت کم اتار چڑھاؤ اور اسی طرح کے کم تجارتی حجم کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ امریکی صدارتی دن کا ہونا ہے ۔ اختتام ہفتہ کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج بند رہے گی جس سے تجارتی حجم خاصی حد تک متاثر ہوگا۔ امریکی معیشت کے بارے میں بھی کوئی بنیادی اعداد و شمار جاری نہیں ہونے ہیں۔ اس وجہ سے، میں توقع کرتا ہوں کہ تجارت ایک سائیڈ ویز چینل کے اندر ہوگی
جیوپولیٹیکل میدان میں صرف سنگین تبدیلیاں ہی پئیر کی سمت پر اثر انداز ہوسکیں گی۔ دن کے دوسرے حصے کے لئے بُلز کا اہم ہدف 1.1344 کی سپورت کا تحفظ کرنا ہے، جس کی جانب ابھی یہ پئیر جا رہا ہے۔ موونگ ایوریج اس سطح سے بالکل اوپر سے گزر رہی ہے، جو یورو کے خریداروں کے لئے کچھ نفع کی صورتحال قائم رکھے ہوئے ہے
صرف 1.1344 کی سطح پر مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل اضافہ کی تصیحیح کے تسلسل کے لئے لانگ پوزیشنز کے لئے پہلا انٹری پوائنٹ بناتا ہے۔ تاہم یورو / یو ایس ڈی میں ایک بڑی بحالی اور سائیڈ چینل سے آگے جانے والی پئیر پر بھروسہ کرنے کے لئے خریداروں کی ذیادہ متحرک تجارت اور 1.1379 کی ریزسٹنس پر بریک آؤٹ کی ضرورت ہے، جو دن کے پہلے نصف میں اس سے اوپر نہیں کیا جا سکا ایک بریک آؤٹ اور 1.1378 کا اوپر سے نیچے کی جانب کا ٹیسٹ خرید کا ایک اور اشارہ فراہم کرے گا جس سے یورو میں 1.1414 کے ایریا تک بحالی کا امکان بنے گا جس کے قریب یورو کے خریداروں کے لئے توقف قدرے آسان ہو جائے گا
اس حد کے ٹوٹ جانے سے بُلش رجحان دوبارہ شروع ہوگا اور قیمت براہ راست 1.1452 اور 1.1491 کی بلند ترین سطحوں تک جائے گی جہاں میں حصّولِ نفع کی تجویز دیتا ہوں - بہرحال جیساء کہ میں نے اوپر توجہ دلائی ہے کہ امریکہ میں تعطیل آج پُر خطر اثاثے کے خریداروں کے منصوبہ میں قدرے توقف لا سکتی ہے - امریکہ - روس - یوکرائن کے مابین علاقائی کیشدگی میں اضافہ سے امریکی ڈالر کی طلب تیزی سے واپس آسکتی ہے لہذا حالیہ بلُند ترین سطحوں کے گرد یورو میں خرید کے حوالے سے محتاط رہیں
اس کی ایک غور طلب مثال یہ ہے کہ مینوفیکچرنگ کے شعبے اور یورو زون ممالک کے سروس سیکٹر میں سرگرمی کے حوالے سے مضبوط اعداد و شمار کے پس منظر میں بھی بُلز 1.1379 کی سطح سے اوپر جانے میں ناکام رہے ہیں۔ اگر امریکی دورانیہ میں اس پئیر میں کمی ہوتی ہے اور 1.1344 پر کوئی خاص تجارتی سرگرمی نہیں ملتی تو سب کچھ ایک بُرے انداز میں ختم ہو سکتا ہے۔ لہذا، خریداری میں جلدی نہ کرنا بہتر ہے۔
بہترین صورتحال 1.1316 پر مصنوعی بریک ڈاؤن کا ملنا ہے لیکن آپ یورو میں خرید 1.1283 یا اس سے بھی نیچے 1.1235 کے گرد سے فوری واپسی پر کر سکتے ہیں جس سے دن کے دوران 20-25 پوائنٹس اضافہ کی تصحیح کو ہدف رکھا جاسکتا ہے
یورو / یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشن لینے کے لئے آپ کو درکار ہے
فروخت کنندگان نے خود کو 1.1379 کے ریزسٹنس ایریا میں ظاہر کیا ہے وہاں سے مختصر پوزیشنوں میں ایک بہترین انٹری پوائنٹ بنا رہے ہیں، جس کا میں نے اوپر تجزیہ کیا ہے ۔ اُس لمحے تک جب تک تجارت اس حد سے نیچے کی جارہی ہے، آپ پئیر میں تنزلی پر تکیہ کرسکتے ہیں۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ دوپہر میں اتار چڑھاؤ بہت کم ہوگا، ہم توقع کر سکتے ہیں کہ یہ پئیر سائیڈ چینل کی درمیانی حد تک واپس آئے گا۔ دن کے دوسرے نصف حصے میں بئیرز کو 1.1378 کی ریزسٹنس کا دفاع جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
میں نے اوپر جو بات کی ہے اس کے ساتھ تشبیہ کے ذریعے اس سطح پر مصنوعی بریک کا بننا اور ساتھ ہی ساتھ امریکہ کے بارے میں اعداد و شمار کی کمی - یہ سب 1.1344 کے چینل کے وسطی علاقے میں یورو / یو ایس ڈی میں کمی کے لئے مختصر پوزیشنز کھولنے کا اشارہ ہوگا۔ اس ایریا کے ٹوٹ جانے اور نیچے سے اوپر کی طرف کی جانب کا واپس ٹیسٹ کم سے کم 1.1316 تک تنزلی کے امکان کے ساتھ پہلے ہی شارٹ پوزیشنیں کھولنے کے لئے ایک اضافی اشارہ فراہم کرے گا - مزید آگے کا ہدف 1.1283 کا علاقہ ہوگا اور اس کے دوبارہ عمل میں آنے کی وجہ صورتحال میں شدت اور یوکرائن کے علاقہ میں فوری کشیدگی کا اضافہ ہو سکتا ہے
ایک زیادہ دور کا ہدف 1.1283 کا علاقہ ہوگا لیکن یوکرائن کے علاقے میں فوجی تنازعہ کی صورت میں اضافہ سے اس کی تجدید ممکن ہو سکے گی -میں 1.1283 کے علاقہ میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں - اگر امریکی دورانیہ میں یورو میں اضافہ ہوتا ہے اور 1.1379 کی سطح کے پر بئیرز موجود نہیں ہوتے ہیں تو فروخت کے لئے جلدی نہ کرنا ہی بہتر رہے گا - شارٹ پوزیشنز کے لئے ذیادہ بہتر صورتحال 1.1414 کے ایریا میں مضنوعی بریک آؤٹ ہوگا - آپ 1.1452 کی سطح سے فوری واپسی یا مزید اوپر 1.1491 سے فروخت کر سکتے ہیں جس سے 15 -20 پوائنٹ تنزلی کی تصحیح مل سکتی ہے
سی او ٹی (کمیٹمنٹ آف ٹریڈرز رپورٹ) رپورٹ برائے 08 فروری میں لانگ پوزیشنز میں اضافہ جب کہ شارٹ پوزیشنز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے - اس رپورٹ میں پہلے ہی یورپی مرکزی بنک کی میٹنگ کو مدِنظر رکھا گیا ہے کہ جس میں صدر کریسٹن لیگارڈے نے تمام شُرکاء پر یہ واضح کیا تھا کہ ارباب اختیار اگر انفالیشن میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھتے یا صورتحال کو مزید بدتر ہوتا ہوا دیکھتے ہیں تو وہ ذیادہ جارحانہ حکمت عملی اپنائیں گے - گزشتہ ہفتہ ای سی بی کے نمائندوں نے دیکھو اور صبر کرؤ کی حکمت عملی اپنائی تھی اور بُلش مارکیٹ سے تکنیکی واپسی سے یورو / یو ایس ڈی پئیر میں تنزلی ملی تھی - روس اور یوکرائن کے درمیان فوجی کشیدگی کی وجہ سے پُر خطر اثاثہ جات کی طلب میں بھی کمی ملی ہے بہرحال کمی کی بنیادی وجہ کلیدی انٹرسٹ ریٹ کے حوالے سے ایف ای ڈی کا طرز عمل بنا تھا
پیر 14 فروری کے روز ایک غیر معمولی مجلس منعقد کی گئی تھی جس کے نتائج کو عوام الناس کے لئے مخفی رکھنے کو ترجیح دی گئی تھی - اس نے جلتی پر مزید ایندھن کا کام کیا جس کی وجہ امریکہ میں بڑھتا ہوا افراط زر کا دباؤ ہے - بعض ماہرین معیشت کو توقع ہے کہ مرکزی بنک اپنی جارحانہ حکمت عملی دوبارہ اپنائے گا اور در اصل 0.25 فیصد کے منصوبہ کی بجائے اس سال مارچ میں ریٹس میں فوری طور پر 0.5 فیصد کا اضافہ کرے گا - یہ امریکی ڈالر کے لئے ایک طرح کا بُلش اشارہ ہے
سی او ٹی رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لانگ نان کمرشل پوزیشنز 213563 کی سطح سے بڑھ کر 218973 کی سطح پر پہنچ گئی ہیں جب کہ شارٹ نان کمرشل پوزیشنز 183847 کی سطح سے کم ہو کر 180131 ہوگئی ہیں - ایسی تبدیلیاں اس صورتحال کا اشارہ ہے کہ تاجران یورپی کرنسی میں کسی بھی عمدہ کمی پر خرید جاری رکھیں گے - لہذا اختتامِ ہفتہ پر مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز میں قدرے اضافہ ملا ہے اور یہ 29716 کے مقابلہ میں 38842 ہوگئی ہیں - ہفتہ وار اختتامی قیمت اوپر گئی ہے اور ایک ہفتہ قبل کی سطح 1.1229 کے مقابلہ میں 1.1441 ہو گئی ہے
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت 30 اور 50 روزہ موونگ ایوریج کے گرد ہوئی ہے جو مارکیٹ کے غیر یقینی ہونے کو ظاہر کرتا ہے
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1380 کے ایریا میں ٹوٹ جانے سے یورو میں ایک نیاء اضافہ ملے گا - تنزلی کی صورت میں انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.1300 کے گرد سپورٹ کام کرے گی
انڈیکیٹرز کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے موجود رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )
فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے