empty
 
 
14.02.2022 05:42 PM
یورو / یو ایس ڈی کا امریکی دورانیہ کا تجارتی منصوبہ برائے 14 فروری 2022 - صبح کی تجارتوں کا تجزیہ - یورو میں ایف ای ڈی کے ایک غیر طے شدہ اجلاس کی وجہ سے تنزلی جاری ہے


یورو/ یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنز

آج صبح اپنی پیش گوئی میں، میں نے آپ کی توجہ سپورٹ کی کئی سطحوں پر مرکوز کی تھی ۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کیا ہوا۔ 1.1333 پر ایک مصنوعی بریک آؤٹ نے یورو کے لئے ایک اچھا خرید کا اشارہ فراہم کیا تھے لیکن پئیر کے 10 پپس تک بڑھنے کے بعد تجارتی آلات پر دباؤ واپس آ گیا تھا- بئیرز نے 1.1333 کی سطح کو توڑ دیا تھا ا, لیکن اس سطح کو ٹیسٹ کے لئے کوئی فروخت کا اشارہ نہیں تھا. ایسے حالات میں ہمیں 1.1303 کے ٹیسٹ ہونے کا انتظار کرنا پڑا اور ایسا ہی ہوا۔ ایک اور مصنوعی بریک آؤٹ اور خریدنے کا اشارہ تھا۔ ابھی جب یہ لکھا جا رہا ہے تو پئیر نے 20 پپس کا اُچھال کیا ہے، اور یہ بُلش مضبوطی کا اشارہ ہے

This image is no longer relevant

فیڈرل ریزرو سسٹم کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج دورانیہ کے اختتام پر 19:30 ایم ایس کے پر متوقع ہے۔ یہ تیز رفتار طریقہ کار کے تحت منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں مالیاتی پالیسی میں تبدیلیوں کے معاملے پر غور کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، دوسرے الفاظ میں شرح سود میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اجلاس پہلے سے طے شدہ نہی ہے شرحوں میں کم از کم 0.5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ پالیسی میں مزید سخت گیر (ہاکش) تبدیلیوں کی صورت میں ہم مختصر مدت میں یورو میں مزید کمی کی توقع کر سکتے ہیں۔ امکان ہے کہ مارکیٹ کے شرکاء ایسے حالات میں کھلی لانگ پوزیشنز ملتوی کردیں گے کیونکہ بہتر ہے کہ کرنسی خریدنے میں جلدی نہ کی جائے۔ یورو خریدنے کی بہترین صورتحال 1.1303 پر ایک اور منصوعی بریک آؤٹ ہوگا۔

امریکی معیشت سے متعلق بنیادی اعداد و شمار آج متوقع ہیں، فیڈ اجلاس پر زور دیئے جانے کا امکان ہے۔ امریکی دورانیہ میں بُلز کو 1.1339 کی سطح پر دوبارہ قابو حاصل کرنے کی ضرورت ہے جو دن کے پہلے نصف حصے کے بعد حاصل کیا گیا تھا۔ اس سطح سے اوپر موونگ ایوریج ہے، جو پئیر کی ایک بڑی بحالی کو روکنے کے لئے تیار ہے. 1.1339 کی پیش رفت اور اوپر سے نیچے کا واپس ٹیسٹ یورو خریدنے کے لئے ایک اضافی اشارہ دے سکتا ہے اور یہ 1.1375 کے علاقے میں بحالی کا راستہ کھول دے گا۔ تاہم فیڈ اجلاس کے بعد اس میں بڑا اضافہ ہونے کا امکان نہیں ہے۔

صرف بریک آؤٹ اور 1.1375 کا ٹیسٹ 1.1407 اور 1.1452 تک کی راہ کھول دے گا، جہاں میں منافع لینے کی سفارش کرتا ہوں۔ امریکی دورانیہ میں اس پئیر میں مزید کمی اور 1.1303 پر سرگرمی کی کمی اور غالب امکان ہے کہ اس علاقے میں ایک اور ٹیسٹ نہیں ہوگا، بہتر ہے کہ خریداری کو 1.1269 تک ملتوی کر دیا جائے۔ تاہم، تاجر وہاں طویل پوزیشن کھول سکتے ہیں، اگر ایک منصنوعی بریک آؤٹ ہوتا ہے۔ تاجر ریچھ مارکیٹ کے خلاف ری باؤنڈ پر یورو کو 1.1235 یا اس سے بھی نیچے کی سطح 1.1200 سے خرید سکتے ہیں - جس سے 20-25 پپس کی اضافہ کی یومیہ تصحیح ممکن ہوسکتی ہے

یورو/ یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنز

فروخت کنندگان اب بھی مارکیٹ کو قابو کئے ہوئے ہیں ، خاص طور پر آج کی خبروں کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ ایف او ایم سی کے رکن جیمز بلارڈ کی تقریر سے مارکیٹ پر شدید اثر پڑنے کا امکان نہیں ہے، لہذا پوری توجہ فیڈ کے حتمی بیان پر مرکوز ہے۔ امریکی دورانیہ میں بُلز کو 1.1339 پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھنے کا ہمیں امکان نہیں ہے لیکن اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو بئیرز کو اقدامات کرنے چاہئیں۔ اگر قیمت 1.1339 سے اوپر چلی جاتی ہے تو یہ خریداروں کو مارکیٹ میں واپس لا سکتی ہے۔ 1.1339 پر ایک مصنوعی بریک آؤٹ کی تشکیل اور مرکزی بینک کی طرف سے شرح سود میں جارحانہ اضافے سے پئیر پر دباؤ بڑھے گا اور شارٹ پوزیشن کھولنے کے لئے ایک انٹری پوائنٹ ملے گا جس کا ہدف 1.1303 ہے ، جہاں بئیرز مارکیٹ میں صبح ایک مختصر توقف بنا تھا۔

ایک بریک آؤٹ اور اس رینج کے ایک واپس ٹیسٹ نیچے سے اوپر کی جانب 1.1269 کی کم ترین سطح تک تنزلی کے امکان کے ساتھ مختصر پوزیشنوں کے کھولنے کے لئے ایک اضافی اشارہ فراہم کرے گا اور ایک مزید آگے کا ہدف 1.1235 پر واقع ہے, جہاں تاجر منافع لے سکتے ہیں. اگر یورو میں اضافہ ہوتا ہے اور بئیرز 1.1339 پر سرگرمی کی کمی ظاہر کرتے ہیں، تو اس پئیر میں فروخت ملتوی کرنا بہتر ہے۔ اگر 1.375 کی بلند ترین سطح پر مصنوعی بریک آؤٹ ہوتا ہے تو مختصر پوزیشنوں کو لینا بہتر ہوگا۔ یہ 1.1407 کی بلند ترین سطح یا اس سے بھی بلند ترین سطح 1.1452 سے واپسی پر فوری طور پر یورو / یو ایس ڈی میں فروخت کرنا ممکن ہے,جس سے دن کے دوران 25-20 پپس تنزلی کی تصحیح ممکن ہے.

This image is no longer relevant

یکم فروری کے لئے سی او ٹی (کمیٹمنٹ آف ٹریڈرز) کی رپورٹ لانگ اور شارٹ دونوں پوزیشنوں میں اضافہ کو ظاہر کرتی ہے اور بعد میں قدرے ذیادہ تھیں۔ اس سے مثبت ڈیلٹا میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم ان اعداد و شمار میں یورپی مرکزی بینک کے اجلاس کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے جہاں صدر کرسٹین لیگارڈ نے کہا کہ زیادہ افراط زر کی صورتحال تبدیل نہ ہونے کی صورت میں ریگولیٹر مزید جارحانہ رویہ اختیار کرے گا۔ جیسا کہ تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے، ہمیں افراط زر کے دباؤ میں سست روی کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔

اس وقت یورو خریدنے کے لئے یہ ایک مضبوط بُلش اشارہ ہے کیونکہ رواں سال یورو زون میں سخت مالیاتی پالیسی اور شرح سود میں اضافے کا حقیقی امکان ہے۔ دوسری طرف، ہمیں مارچ میں پہلے ہی فیڈ کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بارے میں نہیں بھولنا چاہئے جو یورو/ یو ایس ڈی کے خریداروں کے لئے تھوڑا سا پریشانی کا سبب ہوگا۔ کچھ تاجروں کو توقع ہے کہ مرکزی بینک زیادہ جارحانہ ہو سکتا ہے اور شرحوں میں 0.25 فیصد کی بجائے ایک ساتھ 0.5 فیصد اضافہ کر سکتا ہے - یہ امریکی ڈالر کے لئے ایک طرح سے تیزی کا اشارہ ہوگا۔

سی او ٹی کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ لانگ غیر تجارتی پوزیشنیں 213,408 سے بڑھ کر 213,563 ہو گئیں ہیں جبکہ شارٹ غیر تجارتی پوزیشنیں 181,848 سے بڑھ کر 183,847 ہو گئیں ہیں ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ تاجر لانگ پوزیشنز کو لینا جاری رکھیں گے اور مستقبل کی رپورٹ واضح طور پر خریداروں کے حق میں مضبوط رجحان کا اشارہ کرتی ہیں کیونکہ اس میں فروری کے ای سی بی اجلاس کے نتائج کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ہفتے کے اختتام پر مجموعی غیر تجارتی نیٹ پوزیشننگ 31,569 کے مقابلے میں قدرے کم ہوکر 29,716 رہی ہیں ۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت بھی ایک ہفتہ قبل کی سطح 1.1323 کے مقابلے میں 1.1229 تک کم ہوئی ہیں۔

This image is no longer relevant

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو کہ مارکیٹ میں بئیرز کے غالب ہونے کا اشارہ ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1400 کے گرد ریزسٹنس کا کام کرے گی

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback