empty
 
 
27.01.2022 03:41 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجزیہ برائے 27 جنوری - صبح کی تجارتوں کا تجزیہ - پاؤنڈ 1.3368 کی ایک اور کم ترین سطح پر نظر رکھے ہوئے ہے



جی بی پی/ یو ایس ڈی میں طویل پوزیشنیں کھولنے کے لیے، آپ کو ضرورت ہے:

صبح کی پیش گوئی میں، میں نے 1.3409 کی سطح پر توجہ دی تھی اور مارکیٹ میں داخل ہونے کے بارے میں فیصلے کرنے کی سفارش کی تھی۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ کیا ہوا۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ فیڈرل ریزرو سسٹم کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے بعد بئیر صورتحال پر مکمل قابو میں تھے، دن کے پہلے نصف حصے میں خریداروں کی سرگرمی پر بھروسہ کرنا مشکل تھا۔ 1.3409 پر ایک مصنوعی بریک ڈاؤن نے پاؤنڈ خریدنے کا ایک بہترین اشارہ دیا تھا لیکن 20 پوائنٹس کے اضافے کے بعد، یہ سلسلہ تنزی سے ماند پڑ گیا تھا ۔ 1.3409 کے بار بار ٹیسٹ نے اس سطح کی بریک اور پئیر کے مزید کمی فراہم کی تھی اور آج صبح یورو کے لئے داخلے کے مقامات کیا تھے؟

This image is no longer relevant

بیل اب کوئی ایسی چیز پیش نہیں کر سکتے جو کسی طرح مندی کے رجحان کو متاثر کرے، جو بہترین انداز میں طاقت حاصل کر رہا ہے۔ آج بہت کچھ امریکی جی ڈی پی کے اعداد و شمار پر منحصر ہوگا، جو کسی نہ کسی طرح طاقت کے توازن کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ رپورٹ بہت مثبت ہونے کی توقع ہے، پیش گوئیوں کے برخلاف بدتر رپورٹ کی صورت میں ڈالر میں کمی اور دوپہر میں پاؤنڈ میں اضافے کا باعث بنے گی۔ خریداروں کے لئے اب ایک اہم کام 1.3368 کی اگلی سپورٹ کا تحفظ کرنا ہے، جس تک ابھی جب یہ لکھا جا رہا ہے تو پاؤنڈ تیزی سے گر رہا ہے۔ صرف کمزور امریکی ڈیٹا بُلز کو فروخت کنندگان کے دباؤ سے نمٹنے میں مدد کرے گا۔

1.3368 پر ایک مصنوعی بریک آؤٹ 1.3409 کے علاقے میں بحالی کے امکان کے ساتھ پہلا خریدنے کا اشارہ بنا رہا ہے - اس سطح کو فوری طور پر دن کے اختتام سے پہلے واپس حاصل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بصورت دیگر بئیرز مارکیٹ کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں کر لیں گے۔ اوپر سے نیچے تک بریک ڈاؤن اور 1.3409 کا ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ 1.3452 پر واپس آنے کے لئے طویل پوزیشنوں میں ایک اضافی انٹری پوائنٹ دے گا۔ ایک قدرے مشکل کام 1.3485 کے علاقے کا ٹیسٹ ہوگا، جہاں موونگ ایوریج فروخت کنندگان کے حق میں ہے۔ میں وہاں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔

امریکی دورانیہ میں جی بی پی/ یو ایس ڈی میں کمی اور 1.3368 پر سرگرمی کی کمی کی صورت میں اور اب جو کچھ ہو رہا ہے اس کا اندازہ لگاتے ہوئے، بہتر ہے کہ پُر خطر اثاثوں کی خرید میں جلدی نہ کی جائے۔ میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ 1.3344 کی اگلی بڑی سطح کے امتحان کا انتظار کریں اور وہاں صرف مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل سے لانگ پوزیشنز میں انٹری پوائنٹ ملے گا۔ آپ ایک دن کے اندر 20-25 پوائنٹس کی تصحیح کو نظر مین رکھتے ہوئے کم از کم 1.3322 یا مزید نیچے 1.3301 سے واپسی پر فوری طور پر پاؤنڈ خرید سکتے ہیں۔

جی بی پی/ یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لیے، آپ کو درکار ہے:

پاؤنڈ کے فروخت کنندگان مارکیٹ میں اپنی موجودگی ثابت کر رہے ہیں اور اب 1.3368 کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ تاہم آج کے لئے بنیادی کام 1.3409 کی سطح کا تحفظ کرنا ہے، جسے ہم دن کے پہلے نصف حصے میں واپس حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے- اسٹاپ آرڈرز کی کافی بڑی تعداد اس حد سے اوپر سے گزری ہے - جن کے عمل میں آنے سے پاؤنڈ میں ایک بڑا اضآفہ ملے گا- صرف 1.3409 پر غلط بریک ڈاؤن کی تشکیل اور امریکہ کے بارے میں مضبوط اعداد و شمار مختصر پوزیشنوں میں ایک اور انٹری پوائنٹ تشکیل بناتے ہیں، جس کے بعد اس پئیر میں 1.3368 کے علاقے میں کمی واقع ہوسکتی ہے، جس کے لئے ہمیں بہت سخت جدوجہد کرنی پڑے گی۔ ایک بریک ڈاؤن اور نیچے سے اوپر سے 1.3368 کا ٹیسٹ جی بی پی / یو ایس ڈی میں 1.3344 اور 1.3322 تک کی مزید کمی کی توقع میں مختصر پوزیشنوں میں ایک اضافی انٹری پوائنٹ دے گا، جہاں میں منافع طے کرنے کی سفارش کرتا ہوں۔


This image is no longer relevant


اگر امریکی دورانیہ میں اس پئیر میں اضافہ ہوتا ہے اور فروخت کنندگان 1.3409 پر کمزور ہوتے ہیں تو بہتر ہے کہ فروخت کو اگلی بڑی ریزسٹنس 1.3452 پر ملتوی کر دیا جائے۔ میں آپ کو یہ بھی مشورہ دیتا ہوں کہ صرف مصنوعی بریک کی صورت میں ہی وہاں شارٹ پوزیشن کھولیں۔ آپ جی بی پی / یو ایس ڈی کو 1.3485 یا اس سے بھی بلند ترین سطح 1.3523 سے واپسی کے لئے فوری طور پر فروخت کر سکتے ہیں -جس سے دن کے اندر 20-25 پوائنٹس کی تنزلی کی تصحیح پر نظر رکھی جاسکتی ہے

جنوری 18 کے لئے سی او ٹی کی رپورٹوں (کمیٹمنٹ آف ٹریڈر) میں لانگ پوزیشنز میں اضافہ اور شارٹ پوزیشنز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے- جو بینک آف انگلینڈ کی جانب سے گزشتہ سال کے آخر میں شرح سود میں اضافے کے بعد پاؤنڈ کے مسلسل پُر کشش رہنے کی نشاندہی کرتی ہے۔ توقعات میں کافی سنجیدگی سے اضافہ ہوا ہے کہ اپنے اگلے اجلاس میں ریگولیٹرز دوبارہ شرح سود میں 0.25 پوائنٹس کا ایک اور اضافہ کر سکتے ہے جس سے پاؤنڈ کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ تاہم دیکھی جانے والی بنیادی تصویر کئی اور سنگین لمحوں کا باعث ہے جو اضافہ کی صلاحیت کو محدود کرتی ہیں۔

سب سے پہلے، ہم افراط زر کے بارے میں بات کر تے ہیں، جو سب پر غلبہ لئے ہوئے ہے جو برطانیہ کی لیبر مارکیٹ اس وقت مضبوط رفتار کے ساتھ پیش کر سکتی ہے۔ زیادہ اجرت اور گرتی ہوئی بے روزگاری سے قطع نظر زیادہ افراط زر گھریلو آمدنی میں سے کچھ نہیں چھوڑتا اور توانائی اور دیگر خدمات کی بلند قیمتیں ان کی فلاح و بہبود کو اس سطح سے بھی نیچے لے جاتی ہیں ہیں جو کورونا وائرس وبا کے دوران دیکھی گئی تھی۔ اگر آپ مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو برطانوی پاؤنڈ کے امکانات خاصے مضبوط ہیں اور مشاہدہ کردہ تنزلی کی تصحیح اسے زیادہ پرکشش بناتی ہے۔ ویسے بھی بینک آف انگلینڈ کی جانب سے رواں سال شرح سود میں مزید اضافے کا فیصلہ پاؤنڈ کو نئی بلند ترین سطح پر لے جائے گا۔ یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ اس ہفتے ہر کوئی اوپن مارکیٹ کمیٹی کے اجلاس کے نتائج کا انتظار کر رہا ہے جس میں مالیاتی پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

کچھ تاجروں کو توقع ہے کہ امریکی مرکزی بینک مارچ تک التوء کیے بغیر جنوری کے اجلاس کے دوران پہلے ہی شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کر سکتا ہے، ۔ فیڈ کی بیلنس شیٹ میں کمی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ 18 جنوری کے لئے سی او ٹی کی رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 30,506 کی سطح سے بڑھ کر 39,760 کی سطح پر پہنچ گئیں جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 59,672 کی سطح سے کم ہو کر 40,007 کی سطح پر آ گئیں ہیں۔ اس کی وجہ سے منفی غیر تجارتی نیٹ پوزیشن -29,166 سے -247 تک تبدیل ہوئی۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.3579 سے بڑھ کر 1.3647 ہوگئی ہے

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو کہ پاؤنڈ کے رجحان میں مزید کمی کا اشارہ ہے

انڈیکیٹرز کے اشارے

اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی اوسط حد 1.3452 کے ایریا میں ریزسٹنس کا کام کرے گی

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی اوسط حد 1.3517 کے گرد ریزسٹنس کے طور پر کام کرے گی جب کہ انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.3500 کے گرد ٹوٹ جانے سے پاؤنڈ میں تنزلی کا عمل ملے گا

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback