empty
 
 
27.01.2022 02:37 PM
یورو/ یو ایس ڈی: 27 جنوری کو امریکی دورانیہ کا منصوبہ (صبح کے سودوں کا تجزیہ)۔ بئیرز نے یورو کو 1.1180 کی اہم سپورٹ کی جانب بھیج دیا ہے


یورو/ یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنیں کھولنے کے لئے آپ کو درکار ہے

صبح کی پیش گوئی میں، میں نے 1.1208 کی سطح پر توجہ دی اور سفارش کی کہ مارکیٹ میں داخل ہونے کے بارے میں فیصلے اس سطح سے کیے جائیں۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ کیا ہوا تھا- فیڈرل ریزرو سسٹم کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے بعد یورو خریداروں کی جانب سے سرگرمی کی کمی کی وجہ سے فوری طور پر بریک اور کنسولیڈیشن سے قیمت 1.1208 سے نیچے آگئی تھی ۔ نیچے سے اوپر کی طرف کے واپس ٹیسٹ، جس پر میں نے صبح توجہ دی، نے رجحان کے ساتھ ساتھ مزید فروخت کا اشارہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں یہ پئیر 1.1180 کی اہم سپورٹ تک گر گیا تھا، جس کے نیچے یورو کو مزید مسائل درپیش ہوں گے۔ اور آج صبح پاؤنڈ کے لئے داخلے کے مقامات کیا تھے؟


This image is no longer relevant

دوپہر کے وقت امریکی معیشت کے بارے میں ایک بہت اہم رپورٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس سے یورو/ یو ایس ڈی میں مزید کمی اور 1.1180 سے نیچے کمی ہو سکتی ہے۔ میں آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ فیڈرل ریزرو سسٹم کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے دوران رواں سال مارچ میں امریکہ میں شرح سود بڑھانے کے فیصلے کیے گئے تھے جس سے ڈالر کی طلب واپس آ گئی تھی اور پُر خطر اثاثوں میں کمی واقع ہوئی تھی۔

اب بُلز کو مارکیٹ کا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے بہت کوشش کرنے کی ضرورت ہے، لیکن اس بات کا اندازہ لگاتے ہوئے کہ کس طرح ہر کوئی 1.1180 کی سطح کے آس پاس چھپا ہوا ہے، ایسا کرنا بہت دشوار ہوگا۔ اگر مستقبل قریب میں ہمیں 1.1208 سے اوپر کی واپسی نظر نہیں آتی جو ہم دن کے پہلے نصف حصے میں نہ ہو سکا تھا تو یورو میں کمی جاری رہے گی۔ اس صورت میں خریداروں کا بنیادی کام 1.1180 کی حمایت کا تحفظ کرنا ہوگا جس کا ٹیسٹ مارکیٹ میں واپسی کے لئے بُلز کی آخری امید ہوگی۔ 1.1180 کی سطح پر مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل یورو خریدنے کا اشارہ بنائے گی، لیکن اس سال کی چوتھی سہ ماہی کے لئے امریکی جی ڈی پی پر ناقص اعداد و شمار اور بے روزگاری کے فوائد کے لئے ابتدائی درخواستوں کی بڑی تعداد کی صورت میں ہی اضافہ کی ایک بڑی تصحیح ملے گی

خریداروں کے لئے 1.1208 کی سطح تک واپسی بھی اتنا ہی اہم کام ہے۔ اس رینج کے اوپر کی کنسولیڈیشن یورو/ یو ایس ڈی کے خریدنے کے اشارے کا باعث بنے گا، جس سے 1.1236 کے علاقے میں بحالی کا امکان بن جائے گا۔ طویل مُدتی ہدف زیادہ سے زیادہ 1.1265 ہوگا، جہاں موونگ ایوریج فروخت کنندگان کے حق میں ہے جہاں میں منافع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ امریکی دورانیہ میں پئیر میں کمی اور 1.1180 پر بُلز کی سرگرمی کی عدم موجودگی اور سب کچھ اس سطح کی بریک کی طرف بڑھ رہا ہے، یورو پر دباؤ واضح طور پر بڑھ سکتا ہے۔ اس معاملے سے یہ بہتر ہے کہ نیچے تلاش کرنے یا واپسی کی تجارت کو حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں۔ میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ خریداری کو 1.1155 کی نئی کم ترین سطح تک ملتوی کریں۔ تاہم، میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ مصنوعی بریک آؤٹ بناتے وقت وہاں لانگ پوزیشنیں کھولیں۔ 1.1118 اور 1.1081 کی سطح سے، آپ دن کے اندر 20-25 پوائنٹس کی اضافہ کی تصحیح کے مقصد کے ساتھ ری باؤنڈ کے لئے فوری طور پر یورو/ یو ایس ڈی خرید سکتے ہیں۔

یورو/ یو ایس ڈی پر شارٹ پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو درکار ہے

فروخت کنندگان مارکیٹ کو قابو میں رکھے ہوئے ہیں اور صبح 1.1208 کی اگلی سپورٹ کی کامیابی صرف یہ ثابت کرتی ہے۔ بارہویں عدد سے نیچے خریداروں کی عدم موجودگی بُلز کے جذبات پر بہت برا اثر ڈالتی ہے، جو زیادہ طویل بئیرش رجحان کا باعث بن سکتی ہے۔ جیسا کہ میں نے اوپر غور کیا تھا پوری توجہ امریکی اعداد و شمار پر مرکوز رہے گی۔

This image is no longer relevant

جبکہ تجارت 1.1208 کی حد سے نیچے کی جائے گی، ہم کم سے کم 1.1180 تک کمی کی توقع کر سکتے ہیں۔ - اس علاقے کے بریک آؤٹ اور نیچے کی اوپر کی جانب کے ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ مضبوطی امریکی معاشی رپورٹس- جی ڈی پی معاشی ماہرین کی پیش گوئیوں سے کہیں بہتر ہونی چاہئے - یہ سب 1.1155 اور 1.1118 تک پہنچنے کے امکان کے ساتھ مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لئے ایک اضافی اشارہ فراہم کرسکتے ہیں۔ ایک زیادہ آگے کا ہدف 1.1081 کا علاقہ ہوگا، جہاں میں منافع حاصل کرنے کی سفارش کرتا ہوں۔ تاہم گزشتہ سال کے آخر میں امریکی معیشت میں پیش رفت کی خبروں کی وجہ سے پُر خطر اثاثوں کی عجلت میں کی فروخت کی صورت میں ہی یہ سطح حاصل کی جائے گی۔

اگر امریکی دورانیہ میں یورو میں اضافہ ہوتا ہے تو بئیرز کو یہ سوچنے کی ضرورت ہوگی کہ 1.1208 کی مزاحمت کا دفاع کیسے کیا جائے۔ اس سطح پر مصنوعی بریک آؤٹ کی تشکیل مختصر پوزیشنوں کے لئے ایک اضافی اشارہ فراہم کرتی ہے۔ آپ 1.1236، یا اس سے بھی بُلند ترین سطح 1.1265 کے آس پاس سے واپسی کے لئے فوری طور پر یورو / یو ایس ڈی فروخت کر سکتے ہیں - جس کا مقصد 15-20 پوائنٹس تنزلی کی تصحیح ہے۔

جنوری 18 کے لئے سی او ٹی کی رپورٹ (کمیٹمنٹ آف ٹریڈر) میں طویل پوزیشنوں میں اضافہ اور مختصر پوزیشنز میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے مثبت ڈیلٹا میں مزید اضافہ ہوا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ فیڈرل ریزرو سسٹم کی پالیسی میں متوقع تبدیلیوں کے باوجود یورو کی مانگ ختم نہیں ہوئی ہے۔ یورو/ یو ایس ڈی پئیر میں جتنی زیادہ تصحیح ہوتی ہے، طلب اُتنی ہی مضبوط ہوتی ہے۔ رواں ہفتے ہر کوئی اوپن مارکیٹ کمیٹی کے اجلاس کے نتائج کا انتظار کر رہا ہے جس میں مالیاتی پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ کچھ تاجروں کو توقع ہے کہ مرکزی بینک جنوری کے اجلاس کے دوران مارچ تک کے التواء کے بغیر ہی وقت سے پہلے ہی شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کر سکتا ہے، فیڈ کی بیلنس شیٹ میں کمی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ بہت کچھ فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کی بیان بازی پر منحصر ہے۔

اگر وہ امریکہ میں افراط زر کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہیں تو غالب امکان ہے کہ امریکی ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہی ہوگا۔ فی الحال اس سال امریکہ میں شرح سود میں چار اضافے کی پیش گوئی کی جا چکی ہے اور کچھ بڑے کھلاڑی پانچ کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ دریں اثنا یورپی مرکزی بینک رواں سال مارچ میں اپنے ہنگامی بانڈ خریداری پروگرام کو ہر لحاظ سے مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ تاہم، ریگولیٹر اپنی پالیسی کو سخت کرنے کے مقصد سے کوئی اور اقدامات نہیں کرے گا، جو پُر خطر اثاثوں کی اضافہ کی صلاحیت کو محدود کرتا ہے۔ سی او ٹی کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ طویل غیر منافع بخش پوزیشنیں 204,361 کی سطح سے بڑھ کر 211,901 کی سطح پر پہنچ گئیں جبکہ مختصر غیر منافع بخش پوزیشنیں 198,356 کی سطح سے کم ہو کر 187,317 رہ گئیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ تاجر اوپر کی طرف رجحان کی تعمیر کی توقع کے ساتھ یورو میں طویل پوزیشنوں میں اضافہ جاری رکھتے ہیں۔ ہفتے کے اختتام پر مجموعی غیر تجارتی نیٹ پوزیشن مثبت رہی ہیں اور 6005 کے مقابلے میں 24,584 رہی ہیں ۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت ایک ہفتہ قبل 1.1330 کے مقابلے میں 1.1410 تک بڑھ گئی

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مارکیٹ فروخٹ کرنے والوں کے قابو میں ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

تنزلی کی صورت میں انڈیکیٹر کی اوسط حد 1.1389 کے گرد سپورٹ کے طور پر کام کرے گی جب کہ انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.3417 کے گرد ٹوٹ جانے سے پاؤنڈ میں اضافہ کا ایک نیاء عمل ملے گا

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback