جی بی پی/ یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنز کھولنے کے لیے، آپ کو درکار ہے
دن کے پہلے حصّہ میں، میں نے 1.3532 کی سطح پر توجہ دی تھی اور مارکیٹ میں داخل ہونے کے بارے میں فیصلے کیے تھے ۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ کیا ہوا تھا ۔ پاؤنڈ کے خریداروں نے اس پئیر کے لئے اضافہ کی تصحیح کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی تھی لیکن اس بار اس سے کچھ حاصل نہ ہوا تھا۔ صبح کی تجارت کے دوران 1.3532 پر مصنوعی بریک ڈاؤن کی وجہ سے پاؤنڈ خریدنے کا اشارہ ملا تھا لیکن برطانیہ کی سروسز اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرگرمی کے اعداد و شمار نے مایوس کیا تھا جس کی وجہ سے 1.3532 بریک ڈاؤن ہوا تھا اور جی بی پی/ یو ایس ڈی میں مزید کمی واقع ہوئی تھی۔ دوپہر کے وقت تکنیکی صورتحال قدرے تبدل ہوگئی تھی۔ اور آج صبح یورو کے لئے داخلے کے مقامات کیا تھے؟
یقینی طور پر امریکی معیشت کے اعداد و شمار پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ دن کے دوسرے حصے کے لئے بُلز کا بنیادی ہدف اب 1.3532 کی مزاحمت پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا ہے، جس نے صبح سپورٹ کے طور پر کام کیا تھا۔ تاہم اس سے پہلے، آپ کو بہت کوشش کرنے کی ضرورت ہے کہ پاؤنڈ کو 1.3490 کی سطح سے نیچے نہ گرنے دیا جائے ، جس تک تحریر کے وقت پئیر تیزی سے نیچے آرہا ہے۔ صرف 1.3490 پر مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری سرگرمی کے انڈیکس پر ناقص اعداد و شمار، سروسز کے شعبے میں کاروباری سرگرمی کا انڈیکس اور امریکی پی ایم آئی کا کمپوزٹ انڈیکس بئیرز مارکیٹ کے خلاف طویل پوزیشنوں میں پہلا انٹری پوائنٹ کا باعث بنے گا جس کا ہم گزشتہ ہفتے کے آخر سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔
اگر 1.3490 سے پئیر میں کوئی فعال اضافہ نہیں ملتا ہے، تو آپ پاؤنڈ کو فوری طور پر صرف 1.3461 کی اگلی سپورٹ سے، یا اس سے بھی نیچے سے کم از کم 1.3431 سے، دن کے اندر 20-25 پوائنٹس کی تصحیح پر بھروسہ کرتے ہوئے ری باؤنڈ کے لئے خرید سکتے ہیں۔ اگر خریدار 1.3532 کی سطح پر دوبارہ قابو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس حد کے اوپر سے صرف ایک بریک اور واپس ٹیسٹ ہی پاؤنڈ خریدنے کے لئے اشارے تشکیل دے گا جس میں 1.3574 کے علاقے میں آج کی بلند ترین سطح اپ ڈیٹ ہونے کا امکان ہے، جہاں موونگ ایوریج موجود ہے۔ زیادہ آگے کا ہدف 1.13614 کا علاقہ ہوگا۔
جی بی پی/ یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشنز کھولنے کے لیے، آپ کو درکار ہے:
بئیرز ابھی بھی مضبوطی سے خود کو ظاہر کر رہے ہیں اور دن کے پہلے نصف حصے میں اپنے متعین اہداف کو حاصل کر چکے ہیں۔ برطانیہ میں شرح سود میں ایک اور اضافے کے پیش نظر کمزور اعداد و شمار معیشت کے لئے بیدار کرنے کی آواز ہے کیونکہ مرکزی بینک کے فیصلے معاشی ماہرین کی توقع سے کہیں زیادہ اس کی ترقی کو سست کر سکتے ہیں۔ بئیرز کا ابتدائی کام 1.3532 کی مزاحمت کا تحفظ کرنا ہوگا جس میں پاؤنڈ امریکی معیشت کے کمزور اعداد و شمار کے ساتھ واپس آسکتا ہے۔ اگر یہ پئیر امریکی اجلاس کے دوران بڑھتا ہے تو صرف اس سطح پر مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل مختصر پوزیشنوں کے لئے پہلا انٹری پوائنٹ بناتی ہے جس کے بعد 1.3490 کے علاقے میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
مضبوط امریکی اعداد و شمات اور اس سطح کا قابو حاصل کرنے سے مختصر پوزیشنوں میں ایک نیا انٹری پوائنٹ ملے گا، جی بی پی/ یو ایس ڈی میں 1.3461 اور 1.3431 تک کمی پر بھروسہ کیا جائے گا، جہاں میں منافع طے کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ پئیر کی ترقی اور فروخت کنندگان کی کمزور سرگرمی کی صورت میں 1.3532 پر میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ فروخت کو اگلی بڑی ریزسٹنس تک 1.3574 پر ملتوی کر دیں، جہاں موونگ ایوریج موجود ہے۔ وہاں مختصر پوزیشنیں صرف مصنوعی بریک ڈاؤن کے ساتھ کھولنا بھی ممکن ہے۔ میں جی بی پی / یو ایس ڈی کو فوری طور پر 1.3614 یا اس سے بھی بُلند سطح 1.3656 کے علاقے میں اس ماہ کی زیادہ سے زیادہ سے زیادہ سے واپسی پرفروخت کرنے کا مشورہ دیتا ہوں - دن کے اندر پئیر کی واپسی پر 20-25 پوائنٹس کی کمی پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے
جنوری 11 کے لئے سی او ٹی کی رپورٹوں (تاجروں کی کمیٹمنٹ) میں طویل پوزیشنوں میں اضافہ اور مختصر پوزیشنوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے- جو بینک آف انگلینڈ کی جانب سے گزشتہ سال کے آخر میں شرح سود میں اضافے کے بعد پاؤنڈ کے مُسلسل پُرکشش ہونے کی نشاندہی ہے۔ اگر آپ مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو برطانوی پاؤنڈ کے امکانات بہت اچھے نظر آتے ہیں اور دیکھی جانے والی تنزلی کی تصحیح اسے مزید پرکشش بناتی ہے۔ بینک آف انگلینڈ کے فیصلے اس توقع پر پُر خطر اثاثوں کے خریداروں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں کہ انتظامیہ رواں سال شرح سود میں اضافہ جاری رکھے گی جس سے پاؤنڈ مزید اضافہ ہو جائے گا۔
زیادہ افراط زر کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بینک آف انگلینڈ اپنی مالیاتی پالیسی کو سخت کرتا رہے گا۔ گزشتہ ہفتے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے کہا تھا کہ وہ واقعات کو تشکیل نہیں دیں گے اور شرح سود بڑھانے کے لیے جلد بازی کریں گے، خاص طور پر گزشتہ سال دسمبر میں خوردہ فروخت میں شدید کمی کے پیش نظر، جس سے افراط زر کے دباؤ کو تھوڑا متعدل کرنا چاہئے۔ اس کی وجہ سے امریکی ڈالر کی مانگ میں کمی واقع ہوئے جائے گی جس سے پاؤنڈ کے خریدار وں کو اضافہ کا رجحان جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔ 11 جنوری کے لئے سی او ٹی کی رپورٹ میں اشارہ دیا گیا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 25,980 کی سطح سے بڑھ کر 30,506 کی سطح پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 65,151 کی سطح سے کم ہو کر 59,672 کی سطح پر آ گئیں ہیں۔ اس کی وجہ سے منفی غیر تجارتی نیٹ پوزیشن -39,171 سے -29,166 تک تبدیل ہوئی ہیں۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.3482 سے بڑھ کر 1.3579 ہوگئی ہیں
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت 30 اور 50 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو کہ پاؤنڈ میں رجحان میں کمی کا اشارہ ہے
انڈیکیٹرز کے اشارے
اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی اوسط حد 1.3545 کے ایریا میں ریزسٹنس کا کام کرے گی
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
تنزلی کی صورت میں انڈیکیٹر کی اوسط حد 1.1389 کے گرد سپورٹ کے طور پر کام کرے گی جب کہ انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.3417 کے گرد ٹوٹ جانے سے پاؤنڈ میں اضافہ کا ایک نیاء عمل ملے گا
انڈیکیٹر کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )
فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے