empty
 
 
24.01.2022 11:42 AM
برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر: 24 جنوری کو ہونے والے یورپی سیشن کا منصوبہ۔ سی او ٹی رپورٹیں۔ پاؤنڈ بئیرز کا مقصد 1.3532 کو عبور کرنا اور 1.3496 تک گرنا ہے

برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

گزشتہ جمعہ کو مارکیٹ میں داخل ہونے کے متعدد اشارے بنے۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر نظر ڈالتے ہیں اور انٹری پوائنٹس کو سمجھتے ہیں۔ دن کے پہلے ںصف میں، میں نے 1.3574 کی سطح پر توجہ دی اور آپ کو مارکیٹ میں داخل ہونے کے لئے اس پر فیصلے کرنے کا مشورہ دیا۔ اس حد کو برطانیہ میں مایوس ریٹیل سیلز کے ڈیٹا کے بعد فوری عبور کرنا اور پھر اس ایریا کی نیچے سے اوپر الٹ جانچ برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر کے لئے فروخت کے اشارے کا باعث بنی تھی۔ اس کے نتیجے میں، پہلا زوال 25 پوائنٹس کا تھا۔ دن کے دوسرے نصف میں، بُلز کی 1.3574 سے اوپر اٹھنے کی ناکام کوشش اور غلط بریک آؤٹ بنانے نے مختصر پوزیشنوں میں ایک اور انٹری پوائنٹ بنا دیا۔ نتیجے کے طور پر، جوڑی 30 پوائنٹس گر گئی۔

This image is no longer relevant

1.3574 کی سطح سے نیچے تجارت جاری ہے، جس سے برطانوی پاؤنڈ پر بُلز کے لیے کئی مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ بہت کچھ آج کے بنیادی اعدادوشمار پر منحصر ہوگا، جس سے بُلز کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ دن کا ایک اہم کام 1.3532 کی سپورٹ کی حفاظت ہے- جس کو مِس کر دیا گیا، آپ مختصر مدت میں پاؤنڈ میں ترقی کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔ اس سطح پر غلط بریک آؤٹ، مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کاروباری سرگرمی کی انڈیکس، سروسز سیکٹر میں کاروباری سرگرمی کی انڈیکس ار برطانیہ پی ایم آئی کی کمپوزٹ انڈیکس کے مضبوط اعدادوشمار کے ساتھ- یہ سب 1.3574 کے ایریا میں بحالی کی امید کے ساتھ خرید کا اشارہ پیدا کر سکتا ہے، جہاں موونگ ایوریجز بئیزر کی سائیڈ پر کھیل رہی ہیں۔ پیش رفت اور اس سطح کی اوپر سے نیچے جانچ ہی 1.3614 کی بلند سطح کی جانب واپسی کے لئے طویل پوزیشنز میں اضافی انٹری پوائنٹ فراہم کر سکتی ہے۔ 1.3656 کا ایریا دور کا ہدف ہو گا جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر کے 1.3532 پر سرگرمی کی کمی اور کمزور اعدادوشمار کے پسِ منظر کے خلاف یورپی سیشن میں گرنے کی صورت میں اور مارکیٹ میں اب کیا ہو رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے، خطرناک اثاثوں میں طویل پوزیشنز میں جلدی نہ کرنا بہتر ہے، میں آپ کو 1.3496 کی اگلی بڑی سطح کی جانچ کا انتطار کرنے کا مشوری دیتا ہوں۔ وہاں غلط بریک آؤٹ کی تشکیل طویل پوزیشن مین انٹری پوائنٹ فراہم کرے گی۔ آپ دن کے اندر 20-25 پوائنٹس کی اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، 1.3461 سے یا اس سے بھی کم سطح 1.3431 سے پلٹنے پر پاؤنڈ کو فوری خرید سکتے ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر پر مختصر پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

بئیرز نے جمعہ کی سہ پہر مارکیٹ کو اپنے کنٹرول میں رکھا، اعتماد کے ساتھ 1.3574 کی مزاحمت کا دفاع کیا۔ انہیں آج دوبارہ اس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ آج کا بنیادی کام 1.3574 کی سطح کی حفاظت کرنا ہے۔ وہاں غلط بریک آؤٹ بنانے سے مختصر پوزیشنوں میں پہلا انٹری پوائنٹ بنتا ہے، جس کے بعد 1.3532 کے ایریا میں کمی واقع ہوتی ہے، جہاں بُلز کے شدید رد ہونے کا امکان نہیں ہوتا ہے۔ برطانیہ کا کمزور ڈیٹا، یعنی خدمات کے شعبے میں سرگرمی، نیز اس سطح پر کنٹرول - یہ سب برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر میں 1.3496 اور 1.3461 کی کامیاب کمی کی امید میں مختصر پوزیشنوں میں ایک نیا انٹری پوائنٹ فراہم کرے گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز کرتا ہوں۔ اگر یورپی سیشن کے دوران جوڑی میں اضافہ ہوتا ہے اور بئیر 1.3574 پر کمزور ہوں، تو یہ بہتر ہے کہ مختصر پوزیشن کو 1.3614 کے درمیانی مزاحمت تک ملتوی کیا جائے۔ میں آپ کو یہ بھی مشورہ دیتا ہوں کہ صرف غلط بریک آؤٹ کی صورت میں ہی وہاں مختصر پوزیشنیں کھولیں۔ آپ دن کے اندر 20-25 پوائنٹس سے جوڑی کے نیچے جانے پر انحصار کرتے ہوئے، 1.3656 سے یا اس سے بھی اوپر 1.3697 کے ایریا کی ماہانہ بلند سطح سے پلٹنے پر برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر کو فروخت کر سکتے ہیں۔

This image is no longer relevant

میں جائزے کی تجویز دیتا ہوں:

11 جنوری کی کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) کی رپورٹوں نے انکشاف کیا ہے کہ طویل پوزیشنوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مختصر پوزیشنز میں کمی آئی ہے - جو 2021 کے آخر میں بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد پاؤنڈ کی اپیل کی نشاندہی کرتی ہے۔ اگر آپ مجموعی تصویر پر نظر ڈالیں تو، برطانوی پاؤنڈ کے امکانات بہت اچھے لگ رہے ہیں، اور مشاہدہ شدہ نیچے کی اصلاح اسے مزید پرکشش بناتی ہے۔ بینک آف انگلینڈ کے فیصلے اس توقع میں خطرناک اثاثوں کے خریداروں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں کہ مرکزی بینک اس سال شرح سود میں اضافہ جاری رکھے گا، جو پاؤنڈ کو مزید بلند کر دے گا۔ بلند افراطِ زر اب بھی بنیادی وجہ ہے کیوں کہ بینک آف انگلینڈ مالیاتی پالیسی کو سخت کرتا رہے گا۔ گزشتہ ہفتے، فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے کہا تھا کہ وہ واقعات کو شکل نہیں دیں گے اور شرح سود بڑھانے کے لیے جلدی نہیں کریں گے، خاص طور پر دسمبر 2021 میں ریٹیل فروخت میں تیزی سے کمی کے پیش نظر، جس سے افراطِ زر کے دباؤ کو تھوڑا سا ٹھنڈا کرنا چاہیے۔ اس کی وجہ سے امریکی ڈالر کی مانگ میں کمی واقع ہوئی، جس سے پاؤنڈ بُلز کو اوپر کی جانب رجحان جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔ 11 جنوری کی سی او ٹی رپورٹ نے اشارہ کیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 25,980 کی سطح سے بڑھ کر 30,506 کی سطح تک پہنچ گئیں، جب کہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 65,151 کی سطح سے کم ہو کر 59,672 کی سطح پر آگئیں۔ اس کی وجہ سے منفی غیر تجارتی نیٹ پوزیشن -39,171 سے -29,166 تک تبدیل ہوئی۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.3482 سے بڑھ کر 13579 ہوگئی۔

انڈیکیٹر کے اشارے:

تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج کے ایریا سے نیچے ہوتی ہے جو بئیر مارکیٹ کے تسلسل کو ظاہر کرتی ہے۔

موونگ ایوریج

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بالنجر بینڈز:

اضافے کی صورت میں، 1.3574 کے ایریا میں انڈیکیٹر کی اوپری حد مزاحمت کے طور پر کام کرے گا۔ 1.3540 کے ایریا میں انڈیکیٹر کی نچلی حد سے پیش رفت پاؤنڈ میں زوال کی نئی لہر کا باعث بنے گی۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بالنجر بینڈ (بالنجر بینڈ) مدت 20۔

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن غیر تجارتی تاجروں کی مختصر اور طویل پوزیشنوں کے درمیان فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback