empty
 
 
16.12.2021 07:46 PM
یورو/ یو ایس ڈی: 16 دسمبر کو امریکی اجلاس کا منصوبہ (صبح کے سودوں کا تجزیہ)۔ یورو خریداروں کا ہدف 1.1323 کی بریک کرنا ہے


یورو/ یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنیں کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے

صبح کی پیش گوئی میں، میں نے 1.1301 کی سطح پر توجہ دی اور مارکیٹ میں داخل ہونے کے بارے میں فیصلے کرنے کا مشورہ دیا تھا آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ کیا ہوا تھا ۔ رواں سال دسمبر میں مینوفیکچرنگ سیکٹر اور یورو زون ممالک کے سروس سیکٹر میں سرگرمی کے بارے میں کثیر الجہت اعداد و شمار نے اس پئیر میں اوپر کی طرف بڑھنے کی صلاحیت کو محدود کردیا تھا جس کا مشاہدہ یورپی دورانیہ کے آغاذ کے بعد سے کیا گیا ہے۔ اوپر سے نیچے تک واپس ٹیسٹ کے ساتھ 1.1301 سے اوپر کا ایک بریک آؤٹ اور کنسولیڈیشن - یہ سب ملکر لانگ پوزیشنز کے لئے ایک عمدہ انٹری پوائنٹ کی تشکیل کا باعث بنیں گے ۔ اضافہ کی تجارت کم و بیش تقریبا 15 پوائنٹس تھی جس کے بعد تاجروں نے یورپی مرکزی بینک کے اجلاس سے قبل منافع لینا شروع کیا جس کی وجہ سے اس پئیر میں کمی واقع ہوئی اور صبح پاؤنڈ کے لئے داخلے کے مقامات کیا تھے؟

This image is no longer relevant


دوپہر کو پوری توجہ یورپی ریگولیٹر کے اجلاس کے نتائج پر مرکوز رہے گی اور ساتھ ہی اس بات پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی کہ آیا وہ مستقبل میں مالیاتی پالیسی کو سخت کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے یا ہر چیز کو ویسا ہی چھوڑ دیں گے۔ مثال کے طور پر اگر مرکزی بینک کے گورنر ہمیں حیران کر دیں تو وہ اقتصادی معاونت کے اقدامات میں زیادہ فعال کمی اور اگلے سال شرح سود میں اضافے کا اعلان کرتے ہیں تو صرف اس صورت میں ہم یورو/ یو ایس ڈی پئیر میں تیزی سے اضافے پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ اگر تمام رپورٹیں معاشی ماہرین کی توقعات کے مطابق جاری ہو جائیں تو یورو امریکی ڈالر کے مقابلے میں واضح طور پر کمزور ہوسکتا ہے۔ خریداروں کے نقطہ نظر سے، طویل پوزیشنز میں انٹری کی بہترین سطح 1.1285 کے ایریا میں مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل ہوگی، جو یورپی اجلاس کے نتائج کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔

اس سطح سے بالکل نیچے، وہاں موونگ ایوریج ہے جو خریداروں کے حق میں ہے جو بھی اس کے زوال کی صورت میں پئیر کی حمایت کرے گی. ایک زیادہ اہم کام 1.1323 کی بلکہ اہم ریزسٹنس پر دوبارہ قابو حاصل کرنا ہوگا جو 9 دسمبر کے بعد سے اوپر نہیں جا سکی ہے۔ لیکن یورپی مرکزی بینک کے اجلاس کے علاوہ امریکہ کے بارے میں بنیادی اعداد و شمار کو نہ بھولیں۔ بے روزگاری کے فوائد کے لئے ابتدائی درخواستوں کی تعداد میں کمی اور صنعتی پیداوار میں اضافے سے یورو پر دباؤ بڑھے گا۔

اس کے برعکس کمزور اعداد و شمار ہمیں 1.1323 سے اوپر بریک کی اجازت نہیں دیں گے اور اوپر سے نیچے تک اس سطح کا واپس ٹیسٹ یورو خریداری کے لئے ایک اضافی انٹری پوائنٹ بناتا ہے جس میں 1.1353 اور 1.1381 تک مضبوطی کا امکان ہے جو 30 نومبر سے سائیڈ چینل کی بالائی حد ہے اس کا ٹوٹ جانے سے یورو/ یو ایس ڈی تنزلی رجحان کو سنجیدگی سے متاثر کر سکتا ہے لہذا اس سطح پر بہت محتاط رہیں۔ ایک بریک آؤٹ اور 1.1381 کا اوپر سے نیچے کی جانب کا ٹیسٹ، ای سی بی کے سیاست دانوں کے ہاکش بیانات کے ساتھ ساتھ 1.1415 اور 1.1442 کی بلند ترین سطحوں کے علاقے تک بڑے اضافے کا باعث بنے گا- ایک زیادہ آگے کا ہدف 1.1480 کی سطح ہو گا، جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں. اگر امریکی سیشن کے دوران یہ پئیر نیچے جاتا ہے اور 1.1285 پر بُلز کی کوئی سرگرمی نہیں ہوتی ہے تو بہتر ہے کہ فروخت کو 1.1255 کی بڑی سپورٹ تک ملتوی کر دیا جائے۔ میں کم از کم 1.1230، یا اس سے بھی نیچے کم و بیش 1.1208 سے واپسی کے لئے فوری طور پر یورو / یو ایس ڈی خریدنے کا مشورہ دیتا ہوں - جس کا مقصد ایک دن کے اندر 20-25 پوائنٹس کی اضافہ کی تصحیح ہے۔


یورو / یو ایس ڈی پر شارٹ پوزیشنیں کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے

فروخت کنندگان صبح کے کام سے نمٹنے میں ناکام رہے اور اس پئیر کو 1.1301 سے نیچے نہیں رکھ سکے۔ تاہم بئیرز نے گھبرانے میں بہت جلدی کی ہے ۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یورپی مرکزی بینک اس پالیسی میں کوئی تبدیل نہیں کرے گا، جو یقینی طور پر یورو/ یو ایس ڈی پئیر کے بئیرش رجحان کو واپس کرے گا۔ مضبوط امریکی اعداد و شمار مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لئے ایک اضافی محرک ثابت ہوں گے۔ دن کے دوسرے حصے کے لئے بئیرز کا بنیادی کام 1.1323 کی سطح کی حفاظت کرنا ہے، جس سے اوپر کسی بھی طرح یورو کی تجارت ناممکن ہے۔ صرف وہاں مصنوعی بریک ڈاؤن کی اگلی تشکیل، مضبوط امریکی اعداد و شمار کے ساتھ، پئیر پر دباؤ برقرار رکھنے کی امید میں مختصر پوزیشنوں میں ایک بہترین انٹری پوائنٹ کا باعث بنے گی۔

یورو/ یو ایس ڈی فروخت کنندگان کے لئے اتنا ہی اہم کام 1.1285 کی سپورٹ کو توڑنا ہے جو یورپی اجلاس کے نتائج کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔ بریک ڈاؤن اور 1.1285 سے نیچے سے اوپر کی جانب کے ٹیسٹ سے 1.1255 کے علاقے میں کمی کے امکان کے ساتھ مختصر پوزیشنز کھولنے کا اشارہ تشکیل دیا جائے گا۔ ایک زیادہ آگے کا ہدف 1.1230 کی سطح ہو گا، جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجوی دیتا ہوں. یورو میں اضافہ اور 1.1323 پر بئیرز کی سرگرمی کی عدم موجودگی کی صورت میں فروخت کے لئے جلدی نہ کرنا بہتر ہے۔ 1.1353 کے علاقے میں مصنوعی بریک ڈاؤن بناتے وقت بہترین منظر نامہ مختصر پوزیشن ہوگی۔ 1.1381 اور 1.1415 کی بلند ترین سطح سے واپسی پر فوری طور پر یورو/ یو ایس ڈی میں فروخت کرنا ممکن ہو سکے گا جس کا مقصد 15-20 پوائنٹس تنزلی کی تصحیح ہے۔

This image is no longer relevant


دسمبر 07 کے لئے سی او ٹی کی رپورٹ (کمیٹمنٹ آف ٹریڈ) میں مختصر پوزیشنوں میں کمی اور لانگ پوزیشنوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے ڈیلٹا کی منفی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ بہت سے تاجر مرکزی بینکوں کے اجلاسوں کی تیاری کر رہے تھے جو اس ہفتے منعقد ہوں گے۔ فیڈرل ریزرو سسٹم کے ساتھ ساتھ یورپی مرکزی بینک کی مالیاتی پالیسی میں خاصی اہم تبدیلیوں کی توقع ہے۔ افراط زر کے اعداد و شمار انتظامیہ کو زیادہ جارحانہ انداز میں کام کرنے پر مجبور کرسکتے ہیں، لیکن وہ کس طریقے کو منتخب کرے گی یہ ایک مشکل سوال ہے۔ گزشتہ ہفتے فیڈرل ریزرو سسٹم کے چیئرمین جیروم پاول کی کئی تقریریں ہوئیں جنہوں نے اپنے تبصروں میں مالیاتی پالیسی میں اس کی سختی کی جانب متوقع تبدیلیوں کے بارے میں کافی بات کی۔

اومائیکرون کورونا وائرس کا تناؤ یورپی باشندؤں اور امریکیوں کو بے فکر نہیں ہونے دے رہا جس کی وجہ یورپی مرکزی بینک کی مستقبل کی پالیسی کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پُر خطر اثاثوں کی مانگ کو محدود کرتا ہے۔ نومبر سی او ٹی کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 191,048 کی سطح سے بڑھ کر 194,869 کی سطح پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 214,288 کی سطح سے کم ہو کر 203,168 کی سطح پر آ گئیں ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ تاجروں نے تشکیل شدہ سائیڈ چینل کے حالات میں اہم واقعات سے پہلے منافع کا کچھ حصہ حاصل کرنے کو ترجیح دی ہے ۔ ہفتے کے اختتام پر مجموعی غیر تجارتی نیٹ پوزیشن ن اپنی منفی قدر -23,240 سے کم کر کے -8,299 کر دی ہے ۔ اس کے برعکس ہفتہ وار اختتامی قیمت میں سائیڈ چینل کی وجہ سے کوئی تبدیلی نہیں آئی جو 1.1292 کے مقابلے میں 1.1283 رہی ہے

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج سے اوپر ہوئی ہے جو بُلش صورتحال کی موجودگی کا اشارہ ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.1255 کے ایریا میں ٹوٹ جانے سے یورو پر دباؤ بڑھے گا جب کہ انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1323 کے ایریا میں ٹوٹ جانے سے یورو میں اضافہ کا ایک نیاء عمل بنے گا

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback