جی بی پی/ یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنیں کھولنے کے لیے آپ کو ضرورت ہے
پاؤنڈ خریدار 1.3322 پر سپورٹ کی حفاظت کرنے میں کامیاب رہے، اس طرح ایک مضبوط خریداری سگنل پیدا ہوا ہے ۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ کیا صورتحال بنی تھی ۔ اپنی صبح کی پیش گوئی میں، میں نے 1.3322 کی سطح پرتوجہ مبذول کروائی تھی اور اس سطح پر قیمتوں کے رد عمل کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کی سفارش کی۔ اس طرح قیمت 1.3322 سے نیچے رُکنے میں ناکام رہی تھی اور ایک مصنوعی بریک آؤٹ تشکیل دیا گیا تھا ۔ نتیجتا، ایک مضبوط خریداری سگنل بنایا گیا تھا. اس مضمون کو لکھتے وقت یہ پئیر پہلے ہی 30 سے زائد پپس سے آگے بڑھ چکا ہے اور 1.3360 کے ریزسٹنس لیول تک پہنچ چکی ہے۔ تکنیکی نقطہ نظر سے صورتحال بمشکل تبدیل ہوئی ہے۔
اپنی اضافہ کی تصیحیح کو جاری رکھنے کے لئے، پئیر کو 1.3360 کی سطح کو توڑنے اور اسے اوپر سے نیچے کی جانب ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس صورت میں لانگ پوزیشنوں کا حجم بڑھ جائے گا اور جی بی پی/ یو ایس ڈی پئیر 1.3388 ایریا میں اوپر جائے گی۔ اگر بُلز اس سطح پر قابو پانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان کا اگلا ہدف 1.3446 کی بلند ترین سطح ہوگی جہاں میں منافع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ تاہم یہ منظر نامہ صرف فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کی ڈووش بیان بازی کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ اگر برطانوی پاؤنڈ امریکی دورانیہ میں نقصانات میں اضافہ کرتا ہے تو میں مشورہ دیتا ہوں کہ بُلز کی جانب سے 1.3322 کی حفاظت کرنے کے انتظام کے بعد ہی نئی لانگ پوزیشنیں کھولیں، جو سائیڈ ویز چینل کی وسطی لائن ہے۔ اس سطح پر موونگ ایوریج گزر رہی ہے۔ لہذا اس کا مصنوعی بریک آؤٹ خریداروں کو اضافی معاونت فراہم کرے گا اور مارکیٹ میں ایک نیا انٹری پوائنٹ بنائے گا۔ اگر خریداروں کی سرگرمی کو کم کیا جاتا ہے تو ری باؤنڈ پر طویل پوزیشنوں کے لئے صرف گزشتہ ہفتے کی کم ترین سطح 1.3279 سے غور کیا جاسکتا ہے، جس کا مقصد 20-25 پپس کی یومیہ تصحیح کو حاصل کرنا ہے
جی بی پی/ یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لیے آپ کو درکار ہے
ابتدائی سیشن میں 1.3322 کی سپورٹ لیول کو توڑنے کی ناکام کوشش کے باوجود بئیرز کو گھبرانا نہیں چاہئے۔ انہیں صرف 1.3360 کی مزاحمتی سطح کا تحفظ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سطح پر ایک غلط بریک آؤٹ جس پر خریدار اس وقت پاؤنڈ اسٹرلنگ واپس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک نیا فروخت سگنل پیدا کرے گا. اس صورت میں قیمت ایک مرتبہ دوبارہ چینل کی درمیانی لکیر 1.3322 تک نیچے آ جائے گی. اگر قیمت بریک کرتی ہے اور اس علاقے کے نیچے مستحکم ہوتی ہے اور فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول سخت بیان دیتے ہیں تو جی بی پی / یو ایس ڈی میں ایک مضبوطی تنزلی کا عمل بنے گا
نیچے سے اوپر 1.3322 کا واپس ٹیسٹ ایک اچھا انٹری پوائنٹ فراہم کرے گا اور یہ پئیر گزشتہ ہفتے کی کم ترین 1.3279 تک نیچے جائے گی، جہاں میں منافع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر امریکی دورانیہ میں جی بی پی/ یو ایس ڈی کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے اور فروخت کنندگان کی تجارتی سرگرمی 1.3360 پر کمزور ہوتی ہے تو یہ ایک دانشمندانہ فیصلہ ہوگا کہ جب تک قیمت 1.3388 کی مضبوط ریزسٹنس کی سطح تک نہیں پہنچ جاتی تب تک مختصر پوزیشنوں سے گریز کیا جائے۔ اس سطح پر صرف مصنوعی بریک کی صورت میں ہی شارٹ پوزیشن پر غور کیا جانا چاھیے ۔ ری باؤنڈ پر شارٹ پوزیشن صرف 1.3446 یا اس سے بھی بلند ریزسٹنس 1.3494 سے واپسی پر ہی ممکن ہے - جس سے دن کے دوران 25-20 پوائنٹس کی تصحیح بن سکتی ہے
تجارت کو مطالعہ کے لئے درج ذیل تجزیات تجویز کئے جاتے ہیں
Forex Analysis & Reviews: GBP/USD: trading plan for European session on November 29. Commitments of Traders. GBP rebounds from weekly low. Target at 1.3360
Forex Analysis & Reviews: EUR/USD: plan for the European session on November 29. COT reports. Euro sharply up, but pressure could return quickly
نومبر 16 کے لئے سی او ٹی کی رپورٹ (کمیٹمنٹ آف ٹریڈرز) میں مختصر پوزیشنوں میں اضافہ اور طویل پوزیشنوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے منفی ڈیلٹا میں اضافہ ہوا۔ برطانیہ کی لیبر مارکیٹ کے بارے میں حوصلہ افزا اعداد و شمار، افراط زر کے دباؤ میں اضافہ اور خوردہ فروخت میں اضافہ - ان سب نے گزشتہ ہفتے برطانوی پاؤنڈ کی حمایت کی اور بُلز کو اس پئیر میں مسلسل اضافہ کا موقع فراہم کیا۔ تاہم یورپ میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بینک آف انگلینڈ کے نمائندوں کے بیانات کے درمیان کہ ریگولیٹر کو اپنی مالیاتی پالیسی تبدیل کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے نے ہفتے کے آخر میں پاؤنڈ/ڈالر پئیر دوبارہ دباؤ میں آ گئی۔
ایک اور اہم تشویش شمالی آئرلینڈ کے پروٹوکول کے حوالے سے حل نہ ہونے والا مسئلہ ہے جسے برطانیہ کے حکام مستقبل قریب میں معطل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں یورپی یونین کچھ جوابی اقدامات متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے جس کا اثر برطانوی پاؤنڈ پر بھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ افراط زر میں اضافے کا شکار ہے اور اگلے سال شرح سود میں پہلے اضافے کی ضرورت کے بارے میں بات چیت ہو رہی ہے جس سے امریکی ڈالر کو نمایاں مدد مل رہی ہے۔ تاہم میں مرکزی بینک کی پالیسی پر غیر یقینی صورتحال کے سبب مثال کے طور پر شدید کمی کی صورت میں پئیر میں خرید کی حکمت عملی پر قائم رہنے کی تجویز دیتا ہوں۔
سی او ٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر تجارتی طویل پوزینشنز کی تعداد 54 ہزار 4 سے کم ہو کر 50 ہزار 443 رہ گئی ہے جبکہ غیر تجارتی شارٹ پوزیشنز 66 ہزار 97 سے بڑھ کر 82 ہزار 42 ہوگئیں ہیں ۔ اس کی وجہ سے منفی غیر تجارتی نیٹ پوزیشن میں اضافہ ہوا: ڈیلٹا ایک ہفتہ پہلے کے مقابلے میں -12,093 کے مقابلے میں -31,599 تھا۔ بینک آف انگلینڈ کی پالیسی کی وجہ سے ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.3563 سے کم ہو کر 1.3410 ہوگئی تھی
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت 30 اور 50 یومیہ موونگ ایوریج سے اوپر ہوئی ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ بُلز بطور تصحیح قیمت کو اوپر لے جانے کی تیاری میں ہیں
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.3322 کی سطح پر ٹوٹ جانے سے برطانوی پاؤنڈ پر مزید دباؤ بنے گا
انڈیکیٹر کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )
فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے