برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:
جمعہ کو مارکیٹ میں داخل ہونے کے متعدد دلچسپ اشارے تھے۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر نظر ڈالتے ہیں اور انہیں سمجھتے ہیں۔ دن کے پہلے نصف میں، 1.3482 کی سطح سے اوپر پیش رفت اور استحکام کے بعد، اس حد کے اوپر سے نیچے تک ایک الٹ جانچ ہوئی، جو پاؤنڈ میں اوپر کی جانب اصلاح کی توقع میں طویل پوزیشن کھولنے کے اشارے کی تشکیل کا باعث بنی۔ پھر 1.3544 ایریا میں بڑا اضافہ غلط بریک آؤٹ کی تشکیل اور بُلز کے پہلے حملے کو روکنے کا باعث بنا، جو دن میں فروخت کے اشارے اور 20 پوائنٹس کی نیچے کی اصلاح کا سبب بنا، جمعہ کی صبح کو جس کی جانب میں نے توجہ دلائی۔ اس کے بعد، ایک پیش رفت اور 1.3544 کی الٹ مزاحمت کی جانچ ہوئی، جس کے نتیجے میں برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر خریدنے کے لیے ایک اور اشارہ تشکیل دیا گیا۔
آج ہمارے پاس برطانیہ کے لیے اہم اعدادوشمار نہیں ہیں اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ 24 ستمبر کو جو صورتِ حال ہم نے دیکھی وہ کیسے ہوئی۔ چارٹ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ 23 ستمبر کو پاؤنڈ میں بڑے اضافے کے بعد ، بئیرز نے بہت تیزی سے پوری تحریک کو جیت لیا اور مارکیٹ کو اپنے کنٹرول میں رکھا۔ اس لئے محتاط رہیں، خاص طور پے ہفتے کی نئی بلند سطحوں پر، کیونکہ بُلز کے حساب کتاب کا انحصار 1.3572 کی مزاحمت سے اوپر پیش رفت اور استحکام پر ہو گا، جس پر وہ پچھلے ہفتے تھے۔ اس سطح کی جانچ اور انٹری پوائنٹ کے ساتھ اس کی اوپر سے نیچے الٹ جانچ، جس کا میں نے 1.3544 کی سطح سے جائزہ لیا، وہ 1.3613 کی بلند سطح کی جانب اوپرکی اصلاح کو جاری رکھنے کے لئے برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر کی خرید کے اشارے کی تشکیل کا باعث بنے گی۔ اگلا ہدف 1.3643 کا ایریا ہو گا جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ یہ حقیقت کہ تجارت پہلے سے موونگ ایوریج سے اوپر ہے ایک بار پھر پاؤنڈ کے لیے اوپر کی اصلاح کو جاری رکھنے کے امکان کی تصدیق کرتی ہے۔ برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر دن کے پہلے حصے میں گرنے کی صورت میں، 1.3525 کی سطح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، جس سے نیچے موونگ ایوریج گزرتی ہے۔ صرف غلط بریک آؤٹ 1.3572 کی بحالی کی امید کے ساتھ رحجان کے خلاف مختصر پوزیشنز کھولنے کے اشارے کو تشکیل دیتا ہے۔ اگر جوڑی دن کے پہلے نصف میں گرتی ہے اور بُلز اس حد میں سرگرم نہیں ہوتے جو بہت اہم ہے، تو طویل پوزیشن میں جلدی نہ کرنا بہتر ہے۔ ممکنہ منظرنامہ 1.3486 کی سطح سے پاؤنڈ کی خریداری ہو گا، لیکن شرط غلط بریک آؤٹ ہے۔ میں آپ کو دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی اوپر کی اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، 1.3437 ایریا یا اس سے بھی نیچے 1.3375 سے پلٹنے پر برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر کو پلٹنے پر طویل پوزیشنز کھولنے کا مشورہ دیتا ہوں۔
برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:
بئیرز کا ابتدائی کام 1.3572 پر مزاحمت کی حفاظت کرنا ہے، جس کی قریب مستقبل میں جانچ کی جا سکتی ہے، جو انہیں نازک صورتِ حال میں لے جائے گی۔ آج اہم اعدادوشمار کی عدم موجودگی اور برطانیہ میں ایندھن کے بحران کے ساتھ صورتِ حال کی بہتری پر غور کرتے ہوئے، یہ ممکن ہے کہ پاؤنڈ بڑھتا رہے۔ صرف 1.3572 پر غلط بریک آؤٹ بُلز کے منصوبوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اگر بئیر اوپری حد کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ہم 1.3525 پر درمیانی سپورٹ کے ایریا میں برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر کے زوال کی توقع کر سکتے ہیں۔ اس ایریا سے پیش رفت اور اس کی نیچے سے اوپر جانچ بُلز کے اسٹاپ آرڈر کو چھوئے گی، جو پہلے سے گذشتہ ہفتے میں کافی سرگرم تھے، جو 1.3486 کی جانب برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر کو نیچے کھینچنے کے مقصد کے ساتھ مختصر پوزیشن میں اضافی انٹری پوائنٹ پیدا کرے گا۔ پاؤںڈ پر کافی سرگرم مختصر پوزیشن کے ساتھ، بئیرز کے لئے اگلا ہدف 1.3437 اور 1.3375 کی کم سطحیں ہوں گی، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر بئیرز 1.3572 ایریا میں سرگرم نہیں ہوتے، تو بئیرش رحجان میں سنجیدہ مسائل شروع ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں، 1.3613 پر اگلی بڑی مزاحمت تک فروخت کو ملتوی کرنا بہتر ہے، جہاں سے آپ دن کے اندر 25-30 پوائنٹس کی نیچے کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، مختصر پوزیشنز کو پلٹنے پر فوری کھول سکتے ہیں۔
21 ستمبر کی کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ نے مختصر میں تیزی سے اضافہ اور پاؤنڈ کی مزید ترقی پر شرط لگانے والوں میں اضافے کا انکشاف کیا۔ پچھلے ہفتے بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری پالیسی میٹنگ نے خطرناک اثاثہ خریداروں کے جذبات پر نمایاں اثر ڈالا۔ جوڑی میں کسی بھی سنگین نیچے کی جانب اصلاح کی صورت میں،اس سال نومبر میں شرح میں اضافے کا فیصلہ بُلز کو سپورٹ فراہم کرے گا، اس لئے درمیانی مدت میں برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی نمو پر شرط لگانا بہتر ہے۔ افراطِ زر کے معاملات میں بگاڑ بی او ای کو زیادہ جارحانہ طریقے سے کام کرنے پر مجبور کر سکتا ہے ، جو پاؤنڈ خریدنے کا ایک اور اشارہ بھی ہے۔ بُلز کے راستے میں کھڑا ہونے والا واحد مسئلہ فیڈرل ریزرو ہے ، اگرچہ یہ ابھی تک شرح سود میں اضافہ نہیں کر رہا ہے ، بلکہ مالیاتی پالیسی کو سخت کرنے کے راستے پر بھی چل رہا ہے۔ پاؤنڈ جتنا نیچے گرتا ہے، خطرناک اثاثوں کے زیادہ فعال خریدار ہوں گے ، مستقبل میں بی او ای کی مانیٹری پالیسی میں حقیقی تبدیلیوں پر شرط لگائیں گے۔ سی او ٹی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ غیر تجارتی طویل پوزیشنز میں 44,161 سے 51,910 تک اضافہ ہوا، جبکہ غیر تجارتی مختصر پوزیشنز میں 39,371 سے 52,128 تک ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا،جو مارکیٹ میں بُلز کے فائدے کے مکمل ہتھیار ڈالنے اور بئیرز کی طرف بڑھنے کا باعث بنتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، غیر تجارتی نیٹ پوزیشن اپنی منفی قدر پر واپس آئیں اور 4,790 سے -218 کی سطح پر گری۔ برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی بند ہونے والی قیمت گذشتہ ہفتے 1.3837 سے 1.3662 تک گری۔
انڈیکیٹر سگنلز:
موونگ ایوریج
تجارت 30 اور 50 کی موونگ ایوریج کے ایریا کے اوپر ہوتی ہے، جو بُلز کی جانب سے جوڑی میں اوپر کی جانب اصلاح کے جاری رکھنے کو ظاہر کرتی ہے۔
نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔
بالنجر بینڈز:
1.3572 ایریا میں انڈیکیٹر کے اوپری بورڈر سے پیش رفت پاؤنڈ میں اضافے کی نئی لہر کا باعث بنے گی۔ 1.3525 پر نچلے بورڈر سے پیش رفت جوڑی پر دباؤ بڑھائے گی۔
انڈیکیٹرز کی تفصیل
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔
- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.
- بالنجر بینڈ (بالنجر بینڈ) مدت 20۔
- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔
- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔
- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔