empty
 
 
29.09.2021 08:57 AM
یورو/امریکی ڈالر: 29 ستمبر کو یورپی سیشن کا منصوبہ۔ سی او ٹی رپورٹیں۔ یورو چینل میں پھنس گیا۔ جوڑی کا مزید زوال ایک بڑا سوال ہے۔

یورو / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

کل یورو کی تجارت زیادہ دلچسپ نہیں تھی۔ اہم سیاسی شخصیات کی متعدد تقریروں کے باوجود ، کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کم رہا۔ کل صبح کی پیش گوئی میں، میں نے 1.1683 کی سطح پر توجہ مبذول کروائی اور اس پر فیصلے کرنے کی تجویز دی۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر نظر ڈالتے ہیں اور اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ کیا ہوا۔ یہ واضح دیکھا جاتا ہے کہ پیش رفت اور بُلز کی 1.1683 کی سطح پر دوبارہ قابو پانے میں ناکامی کے بعد، جوڑی اس سطح سے نیچے واپس آتی ہے، جو یورو کی فروخت کے اشارے کی تشکیل کا باعث بنتا ہے۔ تاہم، یہ زیادہ فروخت کا باعث نہیں بنی۔ دن کے دوسرے نصف میں، 1.1674 ایریا میں یورو کی خرید کے متعدد اشارے بنے، لیکن سب سے زیادہ جو مارکیٹ سے حاصل کیا جا سکتا تھا وہ 25 پوائنٹس کے اوپر کی طرف ایک حرکت تھی ، جو کہ تقریباً تمام انٹرا ڈے اتار چڑھاؤ ہے۔

آج صبح، توجہ یوروزون میں صارف اعتماد کے انڈیکیٹر کی جانب منتقل ہو گی۔ کمی یورو بُلز کے اعتماد کو اوپر کی اصلاح میں کمزور کر سکتی ہے ، جو ہفتہ وار کم سطحوں کی ایک اور تجدید کا باعث بنے گی۔ ہم چئیرمین جیروم پاول کے علاوہ امریکی فیڈرل ریزرو کے نمائندوں کی تقاریر کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔ یورپی سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈے کی تقریر کو بھی مت بھولیں، جو حال ہی میں افراطِ زر اور انتہائی نرم مالیاتی پالیسی کے بارے میں بہت کچھ کہہ رہی ہے ، جو یورو کو اپنے آپ کو صحیح طریقے سے اکٹھا کرنے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ دن کے پہلے نصف میں ایک اہم کام 1.1671 پر سپورٹ کی حفاظت ہو گا، جو کل کے دن کے اختتام پر بنی۔ صرف غلط بریک آؤٹ 1.1699 کے مزاحمتی ایریا میں اوپر کی جانب اصلاح کی امید میں طویل پوزیشنز کھولنے کے اشارے کی تشکیل کا باعث بنے گا۔ یوروزون میں صارف کے اعتماد پر عمدہ دیتا کے ساتھ، ایک پیش رفت اور اس سطح کی اوپر سے نیچے جانچ 1.1724 کے ایریا میں جوڑی کی بحالی کے لئے طویل پوزیشنز مین عمدہ انٹری پوائنٹس کی تشکیل کا باعث بنتی ہے، اور پھر 1.1747 پر اطراف کے چینل کے اوپری بورڈر کی جانب، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگلا ہدف 1.1775 کی بلند سطح ہو گا۔ اگر بُلز 1.1671 پر سرگرم نہیں ہوتے تو میں آپ کو 1.1651 اور 1.1631 کے گرد نئی کم سطحوں کو ملتوی کرنے کا مشورہ دیتا ہوں۔ آپ دن کے اندر 15-20 پوائنٹس سے اوپر کی اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، 1.1605 پر نئی مقامی سپورٹ سے پلٹنے پر طویل پوزیشنز کو فوری کھول سکتے ہیں۔

This image is no longer relevant

This image is no longer relevant

یورو / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

بئیرز کے لئے کل سے کچھ تبدیل نہیں ہوا۔ وہ مارکیٹ کو قابو رکھنے کی اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، لیکن اب تک مقامی سطحوں کی تجدید کے باوجود بھی کوئی بھی مختصر پوزیشنز کھولنے کے لئے رضامند نہیں ہے۔ اس سے جوڑی کی کامیاب بئیر مارکیٹ پر شک پیدا ہوتا ہے۔ صرف منفی خبروں کی موجودگی یورو کو مقامی ہفتہ وار کم سطح سے نیچے لے جا سکتی ہے۔ 1.1671 کی سطح سے پیش رفت، جو کہ کل دن کے آخر میں بنی، نیز اس کی نیچے سے اوپر تجدید، یورو/امریکی ڈالر کو 1.1651 اور 1.1631 کی انٹراڈے کم سطحوں کی جانب نیچے کھینچنے کے لئے مختصر پوزیشنز میں نیا انٹری پوائنٹ پیدا کرے گی، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ ایک زیادہ دور کا ہدف 1.1605 کی کم سطح ہو گی لیکن ہم اس تک پہنچ سکیں گے اگر فیڈ سنجیدگی سے نرم مالیاتی پالیسی کو کم کرنے کی زیادہ فعال شرح کے بارے میں بات کرنا شروع کردے۔ اگر یورو/امریکی ڈالر کی دن کے پہلے نصف میں بحالی ہوتی ہے، بئیرز کو 1.1699 پر مزاحمت کے دفاع کی بہت زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اس پر صرف غلط بریک آؤٹ ہی مختصر پوزیشنز میں عمدہ انٹری پوائنٹ پیدا کر سکتا ہے۔ اگر بئیرز 1.1699 پر سرگرم نہیں ہوتے، تو 1.1724 پر بڑی مزاحمت کی جانچ ہونے تک مختصر پوزیشنز ملتوی کرنا بہتر ہے۔ میں آپ کو 1.1747 کی نئی بلند سطح سے 15-20 پوائنٹس کی نیچے کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، مختصر پوزیشنز کو فوری کھولنے کا مشورہ دیتا ہوں۔

This image is no longer relevant

21 ستمبر کی کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ نے مختصر پوزیشن میں تیزی سے اضافے اور طویل پوزیشن میں معمولی اضافے کا انکشاف کیا، جو اس زوال کے آغاز میں خطرناک اثاثوں کو مضبوط بنانے کے لیے تاجروں میں خواہش کی کمی کی وجہ سے ہے۔ اس سال نومبر میں فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی میں تبدیلی کا امکان امریکی ڈالر کی مانگ کو برقرار رکھتا ہے ، کیونکہ بہت سے سرمایہ کار مرکزی بینک سے بانڈ کی خریداری کے پروگرام میں کمی کی توقع رکھتے ہیں۔ یہ حقیقت کہ فیڈ کے ذریعہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں افراط زر تقریباً قابو سے باہر ہے ، سال کے آخر تک ممکنہ زائد جارحانہ اقدامات کی بات کرتا ہے، جو تاجروں اور سرمایہ کاروں کے جذبات کو شدید متاثر کر سکتا ہے۔ اس ہفتے فیڈ اور چیئرمین جیروم پاول دونوں کی کافی بڑی تعداد میں تقاریر ہوں گی ، جو اس بات پر روشنی ڈال سکتی ہیں کہ مرکزی بینک کسی بھی صورت حال میں کیسے کام کرے گا۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ توانائی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں ، جو یقینی طور پر پروڈیوسر اور صارف پرائس انڈیکس کو متاثر کرے گی ، فیڈ کی تفصیلات یقینی طور پر مارکیٹوں میں مداخلت نہیں کریں گی۔ رسک والے اثاثوں کی طلب کورونا وائرس کی ایک اور لہر کے پھیلاؤ کے بہت زیادہ امکان اور اس کے نئے ڈیلٹا تناؤ کی وجہ سے محدود ہوتی ہے۔ یہ سب یورپی سینٹرل بینک کو انتظار کرنے اور دیکھنے کا رویہ اپنائے رکھنے اور متحرک پالیسی کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے پر مجبور کرے گا، چونکہ اب تک یوروزون میں سنگین افراطِ زر کے مسائل نہیں ہیں۔ سی او ٹی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنز 186,554 سے 189,406 تک بڑھیں، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنز 158,749 سے 177,311 تک گئیں۔ ہفتے کے آخر میں، کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز27,805 کی سطح سے 12,095 تک گری۔ ہفتہ وار بند ہونے والی قیمت 1.1809 سے 1.1726 تک گری۔

انڈیکیٹر سگنلز:

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 کی موونگ ایوریج کے ایریا میں ہوتی ہے، جو مارکیٹ میں توازن کو ظاہر کرتا ہے۔

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بالنجر بینڈز:

اتار چڑھاؤ کافی کم ہے جو انڈیکیٹر کی بنیاد پر مارکیٹ میں داخل ہونے کے کوئی اشارے فراہم نہیں کرتا۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بالنجر بینڈ (بالنجر بینڈ) مدت 20۔

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback