empty
 
 
02.09.2021 12:57 PM
یورو / امریکی ڈالر: 2 ستمبر کو یورپی سیشن کا منصوبہ۔ سی او ٹی رپورٹیں۔ یورو بُل اپنی پوزیشنز کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 1.1846 پر مزاحمت کا مقصد ہے۔

یورو / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

کل مارکیٹ میں داخل ہونے کے متعدد اشارے بنے لیکن ان میں سب ناکام تھے۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر نظر ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کیا ہوا۔ جرمنی میں ریٹیل سیلز پر کمزور اعدادوشمار کے جاری ہونے کے بعد دن کے پہلے نصف میں، یورو 1.1820 کے مزاحمت کے ایریا پر رُک گیا جہاں غلط بریک آؤٹ اور فروخت کا پہلا اشارہ بنا۔ لیکن کچھ دیر بعد بُلز اس حد سے اوپر جانے میں کامیاب ہو گئے جو اسٹاپ آرڈرز کو گرانے کا باعث بنا۔ ایسی ہی صورتِ حال سہ پہر میں 1.1844 کی سطح کے ساتھ پیش آئی۔ ایسا لگتا ہے کہ بئیرز 1.1844 پر مزاحمت کی حفاظت میں کامیاب ہو گئے اور وہاں مختصر پوزیشنز کے لئے شاندار انٹری پوائنٹ بنایا، لیکن امریکی لیبر مارکیٹ میں کمزور ڈیٹا یورو کو بڑھانے کا باعث بنا۔

آج، اہم بنیادی اعدادوشمار کی توقع نہیں ہے اور یوروزون میں پیداوار کی پرائس انڈیکس توجہ حاصل کرے گی، جس کا یورو کی سمت پر اثرانداز ہونے کا امکان نہیں ہے۔ اس پسِ منظر کے خلاف، ہم دن کے پہلے نصف میں یورو میں اضافے کی توقع کر سکتے ہیں۔ بُلز کو 1.1846 کی سطح سے اوپر بڑھنے کی ضرورت ہے۔ اس حد سے پیش رفت اور اس کی اوپر سے نیچے الٹ جانچ 1.1870 پر مزاحمت کی تجدید کے مقصد کے ساتھ اوپر کے رحجان کے تسلسل میں طویل پوزیشنز میں عمدہ انٹری پوائنٹ پیدا کر سکتی ہے۔ اگلا ہدف 1.1898 کی بلند سطح تک پہنچنا ہے، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ یورو / امریکی ڈالر کے دن کے پہلے نصف میں گرنے کی صورت میں، 1.1821 کی سطح پر غلط بریک آؤٹ عمدہ انٹری پوائنٹ ہو گا۔ وہاں موونگ ایوریجز بھی ہیں جو بُلز کی سائیڈ پر کھیلتی ہیں۔ اگر 1.1821 کے گرد بُلز سرگرم نہیں ہوتے اور ہمیں یوروزون کا کمزور ڈیٹا ملتا ہے تو آپ 1.1797 پر سپورٹ سے ری باؤنڈ پر یورو/امریکی ڈالر میں فوری طویل پوزیشنز کھول سکتے ہیں۔ جو افقی چینل کا نچلا بورڈر بن سکتی ہیں۔ آپ دن کے 15-20 پوائنٹس کی اوپر کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، 1.1769 کی سطح سے ری باؤنڈ پر یورو کو خرید سکتے ہیں۔

This image is no longer relevant

یورو / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

بئیرز مارکیٹ کو دوبارہ قابو کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، اس لئے یہ بہت اہم ہے کہ وہ آج 1.1846 کے مزاحمت کے ایریا میں خود کو کیسا ظاہر کرتے ہیں اورجرمنی میں کون سے بنیادی اعدادوشمار جاری ہوں گے۔ یورپی سیشن میں بئیرز کا ابتدائی کام 1.1846 کی سطح کی حفاظت کرنا ہو گا اور اس پر صرف غلط بریک آؤٹ اس امید میں کہ جوڑی دن میں گرے گی مختصر پوزیشنز مین پہلا انٹری پوائنٹ پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔ اس صورت میں، ہدف پیش رفت اور 1.1821 کی سپورٹ کے نیچے استحکام ہو گا۔ اس سطح کی الٹ جانچ جوڑی پر دباؤ واپس لائے گی اور 1.1797 کی کم سطح کی تجدید کے لئے یورو میں فروخت کا اضافی اشارہ پیدا کرے گی۔ اگلا ہدف 1.1769 کا ایریا ہو گا ، لیکن نیچے کی جانب ایسی طاقتور حرکت کی توقع صرف امریکی لیبر مارکیٹ کی رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد کی جا سکتی ہے جو سہ پہر میں متوقع ہے۔ یورو / امریکی ڈالر کی جوڑی کے دن کے پہلے نصف میں اضافے اور بئیرز کے 1.1846 کی سطح پر سرگرم نہ ہونے کی صورت میں، 1.1870 پر بڑی مزاحمت کی جانچ ہونے تک فروخت کو ملتوی کرنا بہتر ہے اور میں دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی نیچے کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے جوڑی کو ری باؤنڈ پر فوری فروخت کی تجویز دیتا ہوں، میں آپ کو 1.1898 ہفتے کی نئی بلند سطح سے فروخت کا مشورہ دیتا ہوں۔

This image is no longer relevant

میں آپ کو آگاہ رہنے کی تجویز دیتا ہوں:

24 اگست کی کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ نے طویل پوزیشنز میں واضح کمی اور مختصر پوزیشنز میں معمولی سی کمی کو ظاہر کیا۔ یہ سب جیکسن ہول میں فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کی ایک اہم تقریر سے پہلےہوا۔ بہت سے تاجروں کو ڈر تھا کہ وہ بانڈ خریدنے کے پروگرام کو کم کرنے کے لیے سینٹرل بینک کی طرف سے مزید جارحانہ اقدامات کا اعلان کریں گے ، اور اس لیے انہوں نے یورو میں رسک والی طویل پوزیشنوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، ایسا نہیں ہوا اور یورو مقامی بلند سطحوں کی تجدید کرتے ہوئے ہفتے کے آخر میں اوپر گیا۔ تاہم، ایسے اثاثوں کی مانگ معیار کی کمی کی وجہ سے محدود ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی ایک اور لہر اور نئے "ڈیلٹا" تناؤ کے زیادہ امکانات ہیں۔ یہ سب یورپی سینٹرل بینک کو دیکھنے اور انتظار کرنے کا رویہ اپنانے اور حالیہ سطحوں پر محرک پالیسی کو برقرار رکھنے پر مجبور کرے گا جو جوڑی کے اوپر کی جانب امکان کو محدود کرتا ہے۔ سی او ٹی رپورٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ غیر تجارتی پوزیشن میں 233,529 سے 194,169 تک کمی آئی، جبکہ مختصر پوزیشنز میں 175,889 سے 169,539 تک کمی آئی۔ ہفتے کے آخر میں، کُل نیٹ پوزیشنز 57,640 کی سطح سے فوری 24,630 تک گریں۔ ہفتہ وار بند ہونے والی قیمت بھی 1.1777 سے 1.1744 تک گری۔

انڈیکیٹر سگنلز:

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 کی موونگ ایوریج کے ایریا کے اوپر ہوتی ہے، جو مختصر مدت میں یورو میں مسلسل اضافے کے امکان کو ظاہر کرتا ہے۔

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بالنجر بینڈز:

1.1821 ایریا میں انڈیکیٹر کے نچلے بورڈر سے پیش رفت جوڑی میں زوال کا باعث بنے گی۔ 1.1855 کے گرد انڈیکیٹر کے اوپری بورڈر کا بریک آؤٹ یورو میں اضافے کی نئی لہر کا باعث بنے گا۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بالنجر بینڈ (بالنجر بینڈ) مدت 20۔

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback