empty
 
 
26.08.2021 11:30 AM
برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر : 26 اگست کو یورپی سیشن کا منصوبہ۔ سی او ٹی رپورٹیں۔ پاؤنڈ نے طاقت پائی اور نئی ہفتہ وار بلندیوں کو توڑ دیا۔ 1.3775 کا مقصد۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

کل مارکیٹ میں داخل ہونے کے متعدد اشارے تھے، لیکن ان میں سب منافع بخش نہیں تھے۔ میری صبح کی پیش گوئی میں، میں نے 1.3728 کی سطح پر توجہ دی اور آپ کو مارکیٹ میں داخل ہونے پرفیصلہ کرنے کا مشورہ دیا۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر نظر ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کیا ہوا۔ واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ بُلز نے کیسے 1.3728 کی مزاحمت کو توڑنے کی اور اس سطح کی اوپر سے نیچے جانچ کی کوشش کی، جو طویل پوزیشنز کھولنے کا اشارہ پیدا کرتا ہے۔ تاہم، کیونکہ بُلز نے کوشش نہیں کی، وہ نئی مقامی بلند سطح کو پکڑنے میں ناکام ہو گئے، جو جوڑی کے دن کے دوسرے نصف میں گرنے اور نقصان کا باعث بنا۔ امریکی سیشن کے دوران، بُلز نے خرید کا عمدہ اشارہ بناتے ہوئے، 1.3706 کے سپورٹ ایریا میں غلط بریک آؤٹ کی تشکیل کی جو 50 پوائنٹس کے تیزی سے اضافے کا باعث بنا۔

آج ہمارے پاس برطانیہ میں کوئی اہم بنیادی اعدادوشمار نہیں ہیں اور نہ ہی بینک آف انگلینڈ کے نمائندوں کی تقاریر ہیں۔ اس لئے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ تجارت امریکی بنیادی رپورٹوں اور جیکسن ہال میں فیڈرل ریزرو چئیرمین جیروم پاول کی تقریر پر منحصر ہو گی۔ جہاں تک برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی تکنیکی تصویر کی بات ہے، بُلز پہلے ہی پیش رفت اور 1.3775 کی مزاحمت سے اوپر استحکام پر غور کر رہے ہیں۔ صرف اس سطح کی اوپر سے نیچے کی جانچ، 1.3810 جیسی نئی بلند سطح تک پہنچنے کی امید میں 1.3841 کی تجدید کے امکان کے ساتھ طویل پوزیشنز میں ایک اچھا انٹری پوائنٹ بنا سکتا ہے، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ 1.3876 کی سطح ابھی بھی ہدف ہے، جس کی تجدید بئیرز کے نیچے کے رحجان کی جانب واپسی کے ارادے کو منسوخ کرے گا۔ تاہم، اس سطح کا اضافہ براہِ راست پاول کے بیانات پر منحصر ہو گا۔ دن کے پہلے نصف میں برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر میں زوال کی صورت میں، ممکنہ منظر نامہ 1.3736 کی سطح سے طویل پوزیشنز ہو گا، لیکن صرف غلط بریک آؤٹ کی تشکیل کی صورت میں۔ وہاں موونگ ایوریجز بھی ہیں جو بُلز کی سائیڈ پر کھیلتی ہیں۔ اگر پاؤنڈ پر دباؤ برقرار رہتا ہے اور بُلز 1.3736 کے سپورٹ ایریا میں سرگرم نہیں ہوتے تو ممکنہ منظرنامہ 1.3697 کی کم سطح سے طویل پوزیشنز ہوں گی، لیکن صرف غلط بریک آؤٹ کی تشکیل کے بعد ہی۔ دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی اوپر کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے 1.3662 کے ایریا یا اس سے نیچے 1.3634 کی سطح سے ری باؤنڈ پر برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کو فوری خریدنا ممکن ہے۔

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

بئیرز کا ابتدائی کام 1.3775 پر مزاحمت کی حفاطت ہے، جس نے گذشتہ ہفتے جوڑی کے نیچے کے رحجان کو برقرار رکھنے میں بئیرز کی مدد کی۔ مختصر پوزیشنز کھولنے کا ممکنہ منظر نامہ اس سطح پر غلط بریک آؤٹ کی تشکیل ہو گا، جو پاؤںڈ کی پوزیشن کو کمزور کرے گا اور جوڑی کو 1.3736 کی سپورٹ کی جانب دھکیلے گا جس کے نیچے کی اصلاح میں رکاوٹ پیدا کرتے ہوئے موونگ ایوریجز موجود ہیں۔ پیش رفت اور اس ایریا کی نیچے سے اوپر جانچ مختصر پوزیشنز کھولنے کا ایک اور انٹری پوائنٹ بنائے گا اور برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کو نیچے 1.3697 کی جانب دھکیلے گا، اور وہاں یہ 1.3662 کی کم سطح ہے جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر بئیرز 1.3775 کے گرد سرگرم نہیں ہوتے تو میں آپ کو 1.3810 پر اگلی بڑی مزاحمت تک مختصر پوزیشنز ملتوی کرنے کا مشورہ دیتا ہوں، جو ہفتہ وار نئی بلند سطح بن سکتا ہے۔ میں صرف غلط بریک آؤٹ بننے پر ہی مختصر پوزیشنز کھولنے کی تجویز دیتا ہوں۔ برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کو دن کے اندر 25-30 پوائنٹس کی نیچے کی اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، 1.3841 کے علاقے میں مقامی بلند سطح سے ری باؤنڈ پر فوری فروخت کرنا ممکن ہے۔

This image is no longer relevant

میں آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتا ہوں:

17 اگست کی کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ نے ظاہر کیا کہ مختصر اور طویل دونوں پوزیشنز میں کمی ہوئی ہے۔ یہ حقیقت کہ بینک آف انگلینڈ (بی او ای) مانیٹری پالیسی میں تبدیلی کے بارے میں بات کرنے میں جلدی میں نہیں ہے یہ تاجروں کی سرگرمی پر اثر ڈالتی ہے۔ گذشتہ ہفتے برطانیہ میں ریٹیل سیل اور افراطِ زر پر کمزور ڈیٹا نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ 2022 کے آخر تک سود کی شرح میں اضافے کی کسی کو جلدی نہیں ہو گی - اور یہ طویل مدتی دائرہ کار ہے۔ یہ پاؤنڈ پر دباؤ بڑھائے گا۔ لیکن میں بار بار نوٹ کیا ہے کہ پاؤنڈ جتنا نیچے گرے گا اتنا رسک والے اثاثوں کے زیادہ فعال خریدار خود کو ظاہر کرنا شروع کردیں گے ، مستقبل میں بی او ای کی مانیٹری پالیسی میں حقیقی تبدیلیوں پر شرط لگائیں گے۔ سی او ٹی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنز میں 44,750 سے 41,898 تک کمی آئی، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنز میں 37,680 سے 37,274 تک کمی آئی، جو طاقت کے بیلنس میں توازن کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، غیر تجارتی نیٹ پوزیشن میں تھوڑی سی کمی آئی اور یہ ہفتہ پہلے 7,070 کے خلاف 4,651 تک پہنچی۔ گذشتہ ہفتے بند ہونے والی قیمت 1.3846 کے خلاف 1.3840 پر عملی طور پر تبدیل نہیں ہوئی۔

انڈیکیٹر سگنلز:

تجارت 30 اور 50 کی موونگ ایوریج کے اوپر ہوتی ہے، جو پاؤنڈ میں اضافے کی تجدید کو ظاہر کرتا ہے۔

موونگ ایوریج

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بالنجر بینڈز:

1.3700 ایریا میں انڈیکیٹر کے نچلے بورڈر سے پیش رفت پاؤنڈ میں زوال کی نئی لہر کا باعث بنے گی۔ 1.3780 ایریا میں اوپری بورڈر کا بریک آؤڑ جوڑی میں اضافے کا باعث بنے گا۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بالنجر بینڈ (بالنجر بینڈ) مدت 20۔

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback