empty
 
 
25.08.2021 02:57 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجزیہ برائے 25 اگست - صبح کی تجارتوں کا تجزیہ - پاؤنڈ سائیڈ چینل میں موجود ہے - بئیرز کا ہدف 1.3706 کی سطح ہ

جی بی پی/ یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشنیں کھولنے کے لیے آپ کو ضرورت ہے

اپنی صبح کی پیش گوئی میں میں نے 1.3728 کی سطح پر توجہ مرکوز کی تھی اور تجویز دی تھی کہ آپ اس سے مارکیٹ میں داخل ہونے کا فیصلہ کریں۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ کیا ہوا تھا۔ یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ بُلز نے کس طرح 1.3728 کی ریزسٹنس کا بریک آؤٹ حاصل کیا ہے اور اوپر سے نیچے کی طرف اس سطح کو ٹیسٹ کیا ہے جو لانگ پوزیشنیں کھولنے کے لئے ایک اشارے کی تشکیل کا سبب بنتا ہے۔ بہرحال چونکہ خریداروں نے کوشش نہیں کی تھی وہ نئی لوکل بلند ترین سطح حاصل کرنے میں نا کام رہے تھے ۔ تکنیکی نقطہ نظر سے قریب ترین سپورٹ اور ریزسٹنس کی سطحوں کے علاوہ کچھ خاص تبدیل نہیں ہوا ہے۔ بُلز کی توجہ اب طویل المعاد اشیاء کے آرڈرز کے حجم میں تبدیلیوں کے اعداد و شمار کی جانب ہو جائے گی۔ تاہم امکان یہ ہے کہ یہ اعداد و شمار کے پاؤنڈ کے خریداروں کی حمایت میں نہ ہونگے ۔

ایک بریک آؤٹ اور اوپر سے نیچے کی طرف 1.3743 کی سطح کا واپس ٹیسٹ ہونا جی بی پی/ یو ایس ڈی میں خرید کے لئے ایک نیا اشارہ فراہم کرے گا جو پئیر کو مزید اوپر 1.3782 کے علاقے میں لے جائے گا - اس علاقے کے ٹوٹ جانے سے 1.3810 کی ایک بڑی ریزسٹنس کے لئے براہ راست راہ ہموار ہو جائے گی، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ طویل مُدتی ہدف زیادہ سے زیادہ 1.3841 پر ہوگا ۔ اگر جی بی پی/ یو ایس ڈی پر دباؤ دوپہر کو واپس آتا ہے تو میں آپ کو یہ مشورہ دیتا ہوں کہ آپ خریداری میں جلدی نہ کریں۔

بُلز کے لئے ایک اہم ہدف 1.3706 کی سپورٹ کا تحفظ ابھی باقی ہے، جہاں نئے ایسنڈنگ چینل کی نچلی حد کو بنانا ممکن ہو سکے گا۔ مصنوعی بریک آؤٹ کی تشکیل لانگ پوزیشنوں میں اندراج کا ایک عمدہ نقطہ بناتی ہے۔ بصورت دیگر، بہترین خریداری کی بہترین صورتحال 1.3671 پر اگلی سپورٹ کا ٹیسٹ ہونا ہوگا۔ تاہم، یہ بہتر ہے کہ مصنوعی بریک آوٹ کے ملنے کا انتظار کیا جائے۔ میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ دن کے اندر 25-30 پوائنٹس کی اضافہ کی تصحیح کی بنیاد پر صرف کم از کم 1.3634 سے واپسی کے لئے جی بی پی/ یو ایس ڈی کی خریداری فوری طور پر دیکھیں۔

This image is no longer relevant

جی بی پی/ یو ایس ڈی پر شارٹ پوزیشنیں کھولنے کے لیے آپ کو ضرورت ہے

بئیرز پاؤنڈ کے خریداروں کو ایک بہترین منسوخی دینے میں کامیاب رہے تھے ۔ تاہم وہ ابھی تک مزید اہم اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ فروخت کنندگان کا بنیادی مقصد 1.3706 کے نئے سپورٹ لیول پر دوبارہ قابو حاصل کرنا ہے۔ اس ایریا سے آگے جانا اور نیچے سے اس کا واپس ٹیسٹ 1.3671 کی سطح تک کمی کی توقع میں شارٹ پوزیشن کھولنے کا اشارہ بناتا ہے۔

امریکی معیشت کے بارے میں مضبوط اعداد و شمار اس حد کے ٹوٹ جانے کا سبب بنیں گے۔ اسی طرح کا اشارہ بُلز کے اسٹاپ آرڈرز کو مسمار کرنے اور کم از کم 1.3634 کے علاقے میں ایک بڑی تنزلی کرنے کے لئے مختصر پوزیشنوں میں ایک اور انٹری پوائنٹ بنائے گا، جہاں میں منافع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر دن کے دوسرے حصّہ میں پاؤنڈ میں دوبارہ اضافہ 1.3743 کے ریزسٹنس ایریا تک ملتا ہے تو مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل جی بی پی / یو ایس ڈی پئیر کے لئے فروخت کا سگنل فراہم کرے گا۔ میں آپ کو یہ تجویز دیتا ہوں کہ 1.3782 کی بڑی ریزسٹنس سے واپسی پر پاؤنڈ میں شارٹ پوزیشنز فوری طور پر کھولیں یا اس سے بھی بلند قیمت 1.3810 سے فروخت کریں دن کے دوران واپسی پر 20-25 پوائنٹس کی کمی پر انحصار کیا جا سکتا ہے۔

This image is no longer relevant

اگست 17 کے لئے سی او ٹی کی رپورٹوں (کمیٹمنٹ آف ٹریڈر) میں شارٹ اور لانگ دونوں پوزیشنوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ یہ حقیقت کہ بینک آف انگلینڈ کے نمائندوں کو مالیاتی پالیسی میں تبدیلی کی بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے جو کہ تاجروں کی سرگرمی کو متاثر کرتا ہے۔ برطانیہ میں خوردہ فروخت (ریٹیل سیلز) اور افراط زر (انفالیشن) کے بارے میں گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ کوئی بھی 2022 کے آخر تک شرح سود بڑھانے کے لئے جلدی نہیں کرے گا اور یہ خاصی طویل المعاد صورتحال ہے۔

اس سے برطانوی پاؤنڈ پر دباؤ آیا ہے۔ لیکن میں نے بار ہا دیکھا ہے کہ پاؤنڈ جتنا کم ہوتا ہے اُتنا ہی رسکی ایسٹ کے خریدار مضبوط ہو کر اپنے آپ کو ظاہر کرنا شروع کریں گے اور مستقبل میں بینک آف انگلینڈ کی مالیاتی پالیسی میں حقیقی تبدیلیوں پر شرط لگائیں گے۔ سی او ٹی کی رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لانگ غیر تجارتی پوزیشنیں 44,750 کی سطح سے کم ہو کر 41,898 کی سطح پر آ گئیں ہیں

اس کے برعکس شارٹ غیر تجارتی پوزیشنیں 37,680 کی سطح سے کم ہو کر 37,2474 کی سطح پر آ گئیں جو طاقت کے توازن میں تقریبا مکمل توازن کی نشاندہی ہے ۔ اس کے نتیجے میں غیر تجارتی نقد پوزیشن قدرے کم ہوئی ہیں اور یہ 4651 رہی ہیں جبکہ ایک ہفتہ قبل یہ تعداد 7070 تھی۔ گذشتہ ہفتے کی اختتامی قیمت میں کچھ خاص تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور 1.3846 کے مقابلے میں 1.3840 رہی ہے۔

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 یومیہ موونگ ایوریج کے گرد ہوئی ہے، جو قلیل مُدتی تناظر میں مارکیٹ کے سائیڈ ویز ہونے کا اشارہ ہے۔

نوٹ: لکھاری موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کا استعمال فی گھنٹہ والے چارٹ کی بنیاد پر کرتا ہے جو کہ یومیہ چارٹ ڈی 1 پر کلاسک یومیہ موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بولینجر بینڈز

انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.3740 پر ٹوٹ جانے سے اضافہ کا ایک نیاء عمل ملے گا - انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.3706 پر ٹوٹ جانے سے پئیر پر دباؤ بڑھے گا

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback