empty
 
 
13.08.2021 10:05 AM
یورو / امریکی ڈالر : 13 اگست کو یورپی سیشن کا منصوبہ۔ سی او ٹی رپورٹیں۔ یورو پھنس گیا۔ بُلز 1.1747 سے اوپر نکلنے کی تلاش میں ہیں۔

یورو / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

کل یورو خریدنے کا صرف ایک اشارہ تھا۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر نظر ڈالتے ہیں اور انٹری پوائنٹس کو سمجھتے ہیں۔ سطحوں کی دن کے پہلے نصف میں جانچ نہیں ہوئی تھی۔ چنانچہ، مارکیٹ میں داخل ہونے کے اشاروں کا انتظار کرنا ممکن نہیں تھا۔ امریکی افراطِ زر کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد انتہائی کم اتار چڑھاؤ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بہت سے تاجروں کے پاس تجارت کے لیے مزید رہنمائی نہیں ہے کیونکہ فیڈرل ریزرو اور یورپی سینٹرل بینک کی مانیٹری پالیسی میں تبدیلی واضح نہیں ہے۔ صورتِ حال دن کے دوسرے نصف میں بھی تبدیل نہیں ہوئی، لیکن 1.1729 سطح کی جانچ ہوئی - وہاں غلط بریک آوٹ کی تشکیل طویل پوزیشن میں انٹری پوائنٹ کی تشکیل کا باعث بنی۔ تاہم، معاملہ یورو میں تیزی سے اضافے کا باعث نہیں بنا۔

آج صبح، تاجر فرانس میں افراطِ زر کے اعدادوشمار پر اور اس کے ساتھ ساتھ اس سال جون کے لئے یورو زون کی بیرونی تجارت کے توازن پر توجہ دیں گے۔ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ انڈیکیٹرز مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ میں اہم تبدیلیوں کا باعث بنیں گے، لیکن ہم توقع کر سکتے ہیں کہ عمدہ اعدادوشمار کم سے کم یورو کی پوزیشن کو ذرا سا مضبوط بنائیں گے اور بُلز کو 1.1747 کی مزاحمت سے نمٹنے کی اجازت دیں گے، جو مرکزی توجہ کا مرکز ہوگا۔ اس ایریا کو عبور کرنا اور اس کی اوپر سے نیچے الٹ جانچ، 1.1766 کی سطح یا پھر 1.1787 کی بلندی کی جانب بڑھنے کی امید میں طویل پوزیشن کھولنے کا اشارہ پیدا کر سکتی ہے، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ ایک اور کام 1.1808 کی تجدید ہو گا، لیکن ایسی مارکیٹ کے ساتھ ہمارا اس تک پہنچنے کا امکان نہیں ہے۔ اگر ہمیں یوروزون کے مایوس کُن اعدادوشمار وصول ہوتے ہیں، تو کل کی صورتِ حال دہرائی جا سکتی ہے: ایک اہم کام 1.1725 پر سپورٹ کی حفاظت ہے، جس سے اوپر بڑھتے ہوئے تصیحی چینل کا نچلا بورڈ ہے۔ صرف غلط بریک آؤٹ کی تشکیل، کل کے مشابہت سے ،طویل پوزیشنوں میں داخلے کے ایریا کی طرف لے جائے گی۔ اگر یورپی سیشن کے دوران یورو / امریکی ڈالر مزید گر جائے اور 1.1725 کے ارد گرد بُلز سرگرم نہ ہوں ، تو میں آپ کو 1.1707 کے گرد ماہانہ کم سطح کی تجدید کے انتظار کا مشورہ دیتا ہوں، یا یورو / امریکی ڈالر کو دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی اوپر کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، 1.1682 کی سپورٹ سے ری باؤنڈ پر فوری خریدیں۔

This image is no longer relevant

یورو / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

بئیرز ہر وہ چیز نہیں دکھا سکے جس کی وہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ 1.1747 مزاحمت کی حفاطت پر توجہ دیں گے۔ فرانس میں افراطِ زر کے کمزور اعدادوشمار اور یورو زون کی بیرونی تجارت کا توازن یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی پر دباؤ واپس لا سکتا ہے، اور 1.1747 کی سطح کے گرد غلط بریک آؤٹ بئیر مارکیٹ کے تسلسل کی امید میں مختصر پوزیشنز کھولنے کا پہلا اشارہ پیدا کرتا ہے، کیونکہ بئیر پہلے ہی افقی چینل میں رہنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ایک زیادہ اہم کام پیش رفت اور 1.1725 کی سطح کی الٹ جانچ ہو گی، جو کل نہیں ہوئی، اگرچہ کوششیں بہت اچھی تھیں- وہاں کافی حجم یا اتار چڑھاؤ نہیں تھا۔ صرف یہ منظرنامہ نئی مختصر پوزیشنز کھولنے کا اشارہ پیدا کرتا ہے، جو جوڑی کو1.1707 ماہانہ کم سطح کی جانب دھکیلے گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگلا ہدف 1.1682 ایریا ہو گا۔ یورپی سیشن میں یورو / امریکی ڈالر میں مزید اوپر کی جانب اصلاح اور 1.1747 پر بُلز کے سرگرم نہ ہونے کی صورت میں، 1.1766 پر بڑی مزاحمت کی جانچ ہونے تک فروخت کو ملتوی کرنا بہتر ہے۔ آپ غلط بریک آؤٹ کے بننے پر ہی مختصر پوزیشنز کھول سکتے ہیں۔ میں آپ کو 1.1787 جیسی بلند سطح سے 15-20 پوائنٹس کی نیچے کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے جوڑی کو فروخت کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔

This image is no longer relevant

3 اگست کی کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ میں طاقت کے توازن میں کوئی واضح تبدیلیاں نہیں ہیں۔ پچھلے ہفتے یورو زون میں اہم بنیادی اعدادوشمار کی عدم موجودگی میں اور گرمیوں کی چھٹیوں نے تاجروں کو انتظار کرنے اور دیکھنے کا رویہ اپنانے پر مجبور کیا۔ توجہ امریکی لیبر مارکیٹ کے اعدادوشمار کی جانب منتقل ہو گئی، جو گذشتہ ہفتے کے آخر میں شائع ہوئی۔ لیکن، اس سی او ٹی رپورٹ میں اس کے نتائج شامل نہیں ہیں، اس لئے ایسا لگتا ہے کہ کسی چیز میں تبدیلی نہیں آئی۔ حقیقت میں مارکیٹ کی حرکت میں ایک بار پھر بئیرش پن آ رہا ہے، کیونکہ امریکہ میں غیر زرعی سیکٹر میں ملازمیں کی تعداد کے اعدادوشمار ماہرین معیشت کی پیش گوئی سے کافی بہتر نکلے۔ یہ ہمیں فیڈرل ریزرو سسٹم کے اثاثوں کی خریداری کے پروگرام میں کمی پر انحصار کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ کمیٹی کے نمائندوں نے ہفتے کے شروع میں اس کے بارے میں بات کرنا شروع کر دی ہے، جن کی تقاریر پورا ہفتہ جاری رہیں گی۔ سی او ٹی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنز 202,245 سے 199,067 کی سطح تک کم ہوئیں، جبکہ مختصر تجارتی پوزیشنز 164,119 سے 161,060 تک کم ہوئیں۔ اس ہفتے کے آخر تک ہمیں صرف امریکہ میں افراطِ زر پر اہم بنیادی اعدادوشمار وصول ہوں گے، جو یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کی سمت پر سنگین اثر ڈال سکتے ہیں، لیکن اس شرط پر کہ اعدادوشمار ماہرِ معیشت کی پیش گوئی سے انحراف کرے۔ بہت سے لوگوں کو توقع ہے کہ افراطِ زر میں کمی ہو گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یورو اپنی پوزیشن واپس حاصل کر لے گا۔ اگر اعدادوشمار سی پی آئی میں جاری تیز اضافے کو ظاہر کرتا ہے، تو امریکی ڈالر یورپی کرنسی کے خلاف اپنی پوزیشن مضبوط کرے گا۔ ہفتے کے آخر میں، کُل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن 38,126 سے 38,007 تک کم ہوئی۔ ہفتہ وار بند ہونے والی قیمت میں 1.1804 سے 1.1874 تک کا اضافہ ہوا۔

انڈیکیٹر سگنلز:

تجارت 30 اور 50 کی موونگ ایوریج کے ایریا میں ہوتی ہے، جو مارکیٹ کی اطراف کی نوعیت کو ظاہر کرتا ہے۔

موونگ ایوریج

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بالنجر بینڈز:

اتار چڑھاؤ بہت کم ہے، جو مارکیٹ میں داخلے کے اشارے فراہم نہیں کرتا۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بالنجر بینڈ (بالنجر بینڈ) مدت 20۔

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback