empty
 
 
12.08.2021 09:48 AM
یورو / امریکی ڈالر: 12 اگست کو یورپی سیشن کا منصوبہ۔ سی او ٹی رپورٹیں۔ افراط زر نے امریکی ڈالر کی مدد نہیں کی۔ یورو بُلز کا مقصد 1.1752 کو عبور کرنا ہے۔

یورو / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

کل یورو بُلز نے خود کو افراطِ زر کے اعدادوشمار کے لئے تیار کیا، اور اس بات کی یقین دہانی کرنے کے بعد کہ کوئی خطرہ یا "آتش" نہیں ہے، وہ مزید سرگرم ہو گئے۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر نظر ڈالتے ہیں اور کیا ہوا اس بارے میں بات کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ دن کے پہلے نصف میں، میں نے 1.1711 کی سطح پر توجہ دی اور اس پر مارکیٹ میں داخل ہونے کے لئے فیصلہ کرنے کی تجویز دی۔ یہ واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ بُلز نے کیسے یورپی سیشن میں 1.1727 میں غلط بریک آؤٹ کی تشکیل کی کوشش کی، جو یورو میں خرید کے اشارے کی تشکیل کا باعث بنا۔ تاہم، جرمنی میں طاقتور افراطِ زر کے اعدادوشمار کے جاری ہونے کے بعد بھی، کوئی اوپر کی حرکت نہیں تھی۔ ایسا ہی انٹری پوائنٹ دن کے دوسرے نصف میں بنا، جس نے امریکی سی پی آئی کے بعد یورو کو 40 پوائنٹس سے تیزی سے بڑھنے سے روک دیا۔

آج صبح تاجر یورو زون میں صنعتی پیداوار کے حجم میں تبدیلی پر انڈیکیٹر پر غور کریں گے۔ عمدہ اعدادوشمار یورو کی پوزیشن کو مضبوط کریں گے اور بُلز کو 1.1752 پر پہلی مزاحمت کے ساتھ نمٹنے کی اجازت دیں گے، جو کہ توجہ کا مرکز ہو گا۔ صرف اس ایریا سے پیش رفت اور اس کی اوپر سے نیچے جانچ، اس امید کے ساتھ کہ جوڑی 1.1769 اور پھر 1.1787 سطح تک بڑھے گی، طویل پوزیشنز کھولنے کا اشارہ پیدا کر سکتی ہے، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگلا کام 1.1808 کی تجدید ہے۔ اگر ہمیں پیداورا کی مایوس کُن رپورٹ ملتی ہے اور بُلز صبح کو سرگرم نہیں ہوتے تو خرید میں جلدی نہ کرنا بہتر ہے۔ ایک اہم کام 1.1729 پر سپورٹ کی حفاطت کرنا ہے، جہاں موونگ ایوریجز، بُلز کی سائیڈ پر کھیلتے ہوئے گزرتی ہیں۔ وہاں غلط بریک آؤٹ بنانا طویل پوزیشنز میں انٹری پوائنٹ کا باعث بنے گا، جو ہمارے لئے نئے اوپر جانے والے چینل کے نچلے بورڈر کی تعمیر کو بھی ممکن بنائے گا۔ یورپی سیشن کے دوران یورو / امریکی ڈالر کے گرنے کی صورت میں اور بُلز کے 1.1729 کے گرد سرگرم نہ ہونے کی صورت میں، میں آپ کو 1.1707 کے گرد ماہانہ کم سطح کی تجدید کے انتظار کر مشورہ دیتا ہوں، یا یورو/امریکی ڈالر کو دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی اوپر کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، 1.1682 کی سپورٹ سے ری باؤنڈ پر فوری خریدیں۔

This image is no longer relevant

یورو / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

بئیرز 1.1738 کی سطح کی حفاظت نہیں کر سکے، جس کے نتیجے میں یورو نے امریکی سیشن کے دورن اضافہ جاری رکھا۔ اب بئیرز 1.1752 پر نئی مزاحمت پر غور کریں گے۔ یورو زون میں صنعتی پیداورا پر کمزوڑ ڈیٹا یورو/امریکی ڈالر پر دباؤ واپس لا سکتا ہے، اور 1.1752 کی سطح پر غلط بریک آؤٹ کی تشکیل جوڑی کی افقی چینل میں "لٹکنے" کی توقع میں مختصر پوزیشنز کھولنے کا پہلا اشارہ پیدا کرتا ہے۔ ایک زیادہ اہم کام پیش رفت اور 1.1729 کی سطح کی الٹ جانچ ہو گی، جس کے ایریا میں موونگ ایوریجز ہو رہی ہیں۔ صرف یہ منظرنامہ نئی مختصر پوزیشن کے کھولنے کا اشارہ پیدا کرتا ہے، جو جوڑی کو 1.1707 پر اس ماہ کی کم سطح کی جانب دھکیلے گے جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ مزید ہدف 1.1682 کا ایریا ہو گا۔ یورپی سیشن کے دوران یورو / امریکی ڈالر کی اوپر کی جانب اصلاح اور بُلز کے 1.1752 پر سرگرم نہ ہونے کی صورت میں، 1.1769 پر بڑی مزاحمت کی جانچ ہونے تک فروخت ملتوی کرنا بہتر ہے۔ آپ صرف غلط بریک آؤٹ کے بعد ہی مختصر پوزیشنز کھول سکتے ہیں۔ میں 1.1787 جیسی بلند سطح سے 15-20 پوائنٹس کی نیچے کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے جوڑی کو فوری ری باؤنڈ پر فروخت کی تجویز دیتا ہوں۔

This image is no longer relevant

3 اگست کی سی او ٹی رپورٹ (کمٹمنٹ آف ٹریڈر) میں طاقت کے توازن میں کوئی واضح تبدیلیاں نہیں ہیں۔ پچھلے ہفتے یورو زون میں اہم بنیادی اعدادوشمار کی عدم موجودگی میں اور گرمیوں کی چھٹیوں نے تاجروں کو انتظار کرنے اور دیکھنے کا رویہ اپنانے پر مجبور کیا۔ توجہ امریکی لیبر مارکیٹ کے اعدادوشمار کی جانب منتقل ہو گئی، جو گذشتہ ہفتے کے آخر میں شائع ہوئی۔ تاہم، اس سی او ٹی رپورٹ میں اس کے نتائج شامل نہیں ہیں، اس لئے ایسا لگتا ہے کہ کسی چیز میں تبدیلی نہیں آئی۔ حقیقت میں مارکیٹ کی حرکت میں ایک بار پھر بئیرش پن آ رہا ہے، کیونکہ امریکہ میں غیر زرعی سیکٹر میں ملازمیں کی تعداد کے اعدادوشمار ماہرین معیشت کی پیش گوئی سے کافی بہتر نکلے۔ یہ ہمیں فیڈرل ریزرو سسٹم کے اثاثوں کی خریداری کے پروگرام میں کمی پر انحصار کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ کمیٹی کے نمائندوں نے ہفتے کے شروع میں اس کے بارے میں بات کرنا شروع کر دی ہے، جن کی تقاریر پورا ہفتہ جاری رہیں گی۔ سی او ٹی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنز 202,245 سے 199,067 کی سطح تک کم ہوئیں، جبکہ مختصر تجارتی پوزیشنز 164,119 سے 161,060 تک کم ہوئیں۔ اس ہفتے کے آخر تک ہمیں صرف امریکہ میں افراطِ زر پر اہم بنیادی اعدادوشمارکا وصول ہوں گے، جو یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کی سمت پر سنگین اثر ڈال سکتا ہے، لیکن اس شرط پر کہ اعدادوشمار ماہرِ معیشت کی پیش گوئی سے انحراف کرے۔ بہت سے لوگوں کو توقع ہے کہ افراطِ زر میں اضافہ کم ہو گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یورو اپنی پوزیشن واپس حاصل کر لے گا۔ اگر اعدادوشمار سی پی آئی میں جاری تیز اضافے کو ظاہر کرتا ہے، تو امریکی ڈالر یورپی کرنسی کے خلاف اپنی پوزیشن مضبوط کرے گا۔ ہفتے کے آخر میں، کُل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن 38,126 سے 38,007 تک کم ہوئی۔ ہفتہ وار بند ہونے والی قیمت میں 1.1804 سے 1.1874 تک کا اضافہ ہوا۔

انڈیکیٹر سگنلز:

تجارت 30 اور 50 کی موونگ ایوریج کے اوپر ہوتی ہے، جو یورو بُلز کے فوائد کو ظاہر کرتا ہے۔

موونگ ایوریج

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بالنجر بینڈز:

1.1755 کے ایریا میں انڈیکیٹر کے اوپری بورڈر سے پیش رفت جوڑی میں اضافے کی نئی لہر کا باعث بنے گی۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بالنجر بینڈ (بولنگر بینڈ) مدت 20۔

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback