empty
 
 
05.07.2021 03:59 PM
یورو / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا منصوبہ برائے 5 جولائی - صبح کی تجارتوں کا تجزیہ


یورو / یو ایس ڈی میں طویل پوزیشنیں کھولنے کے لئے، آپ کو ضرورت ہے

دن کے پہلے حصّہ میں یورو زون سروسز سیکٹر کے پی ایم آئی انڈیکس کے اعداد و شمار جاری کیے گئے جس سے یورپی کرنسی کی سمت پر مثبت اثر ہوا تھا ۔ تاہم امریکہ میں یوم آزادی کی وجہ سے مارکیٹ میں بُلز کی کوئی خاص سرگرمی نہیں ہوئی تھی

آئیں 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور جو کچھ ہوا اس کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ خریدار 1.1872 کی ریزسٹنس کے قریب پہنچ گئے تھے اور یہاں تک کہ سروسز سیکٹر کے لئے پی ایم آئی کی عمدہ رپورٹ کے بعد اس سطح سے اوپر مستحکم ہونے کی کوشش تھی کی تھی۔ تاہم اب کوئی بھی زیادہ قیمتوں پر یورو خریدنے کو تیار نہیں ہے

چارٹ میں مصنوعی بریک آوٹ کا عمل میں آنا دیکھا جا سکتا ہے جس سے شارٹ پوزیشن لینے کے لئے انٹری پوائنٹ مل سکتا ہے اور اس سے دن کے دوسرے حصّہ میں یورو پر دباؤ واپس آئے گا

This image is no longer relevant


امریکی تجارتی دورانیہ میں اعداد و شمار کی عدم موجودگی اور امریکہ میں چھٹی کے دن کی وجہ سے مارکیٹ ایک مختصر سائیڈ چینل میں جائے گی جہاں سے باہر نکلنا خاصا مشکل ہوگا۔ اگر یورو کے خریدار اب بھی 1.1872 کی سطح سے اوپر قدم جمانے اور اس کو اوپر سے نیچے تک ٹیسٹ میں کامیاب رہتے ہیں تو اس کے بعد ہی 1.1921 اور 1.1974 کی بلند ترین سطح کے اپریا میں اوپر کی طرف تصحیح کے تسلسل کی اُمید کرنا ممکن ہو سکے گا، جہاں میں حصّول نفع کی تجویز دیتا ہوں۔

لیکن آج تجارتی حجم کو دیکھتے ہوئے اس بات کا امکان نہیں ہے کہ ہم اضافہ کا ایک بڑا تسلسل دیکھیں گے۔ اگر یورو/ یو ایس ڈی پئیر اب بھی 1.1872 کی سطح تک واپس آتا ہے تو بہتر ہے کہ خرید کے لئے جلدی نہ کی جائے۔ بہترین صورتحال کے مطابق 1.1839 کی سپورٹ سے واپسی پر خرید کی جائے، جس کے لئے بُلز گزشتہ جمعہ سی ہی بہت متحرک کوشش کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ، طویل پوزیشنوں کو 1.1805 کے ایریا میں ایک بڑی ماہانہ کم ترین سطح سے واپسی پر دیکھا جاسکتا ہے، جس دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی اضافہ کی تصحیح مل سکے گی


یورو/ یو ایس ڈی میں مختصر پوزیشنز کھولنے کے لئے، آپ کو ضرورت ہے:

فروخت کنندگان کے پاس اب بھی 1.1872 کی سطح کو واپس قابو میں کرنے کا ایک اہم کام ہے۔ اس حد سے نیچے دن کے دوسرے حصے میں موجود سے ایک مصنوعی بریک ڈاؤن عمل میں آئے گا اور 1.1839 کی سپورٹ تک کمی کے لئے شارٹ پوزیشن لینے کا ایک موقع ملے گا ، جہاں میں حصول نفع کی تجویز دیتا ہوں ۔ ایک ذیادہ واضح ہدف 1.1805 کا ایریا ہوگا، جس کے اپ ڈیٹ ہونے سے پئیر میں مزید اضافہ کے لئے خریداروں کی تمام اُمیدیں دم توڑ دیں گی

اگر بڑے بیرز ابھی بھی سائیڈ لائن پر ہیں، تو میں 1.1921 کی ایک بڑی ریزسٹنس کے ٹیسٹ ہونے تک یورو / یو ایس ڈی کی فروخت ملتوی کرنے کی تجویز دیتا ہوں، جہاں سے آپ فوری واپسی پر دن کے دوران 15-20 پوائنٹس کی نیچے کی جانب تصحیح کی اُمید رکھتے ہوئے شارٹ پوزیشن لے سکتے ہیں ۔ تاہم اس بات کا امکان نہیں ہے کہ آج اتار چڑھاؤ اتنا زیادہ ہوگا۔ اس طرح امریکہ میں تعطیل کی وجہ سے آج فعال تجارت سے گریز کرنا بہتر ہے۔

This image is no longer relevant


جون 22 کی کمیٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) کی رپورٹ میں اہم تبدیلیاں ظاہر کی گئیں: لانگ پوزیشنز میں تیزی سے کمی آئی اور شارٹ پوزیشنز میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ اس طرح کی تبدیلیاں شرح سود پر فیڈرل ریزرو کے اجلاس کے بعد ہوئیں تھی۔ میں آپ کو یاد دلاتا چلوں کہ گزشتہ اجلاس کے دوران مرکزی بینک نے شرح سود میں وقت سے قبل اضافے کے ابتدائی اشارے دیئے تھے۔

ایف ای ڈی کے کچھ اراکین 2022 کے اوائل میں اس طرح کی تبدیلی کی توقع رکھتے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مستقبل قریب میں مرکزی بینک اپنے بانڈ کی خریداری پروگرام کو ختم کرنا شروع کر سکتا ہے جس سے عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ تاہم اگر مستقبل قریب میں یورپی کرنسی مزید گر جاتی ہے تو یورپی مرکزی بینک کی جانب سے اس طرح کے اقدامات کی توقع میں اس کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگا - جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں یورپی مرکزی بنک نے حال ہی میں ایف ای ڈی کی مثال پر قدرے تاخیر سے عمل پیرا ہونا شروع کیا ہے

امریکی لیبر مارکیٹ سے متعلق متعدد اہم بنیادی رپورٹیں رواں ہفتے شائع کی جائیں گی اور اس کے علاوہ عالمی مرکزی بینکوں کے سربراہوں کی بہت سی تقریریں بھی نشر کی جائیں گی- جس سے تاجروں کو مالیاتی پالیسی کے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالہ سے فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ غالب امکان ہے کہ امریکی ڈالر کی مضبوطی کا رجحان رواں ہفتے بھی جاری رہے گا جب کہ بئیرز کے لیے اس پئیر کو نیچے لے جانا زیادہ مشکل ہوتا جائے گا۔

سی او ٹی کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنز 210,816 سے کم ہو کر 207,863 رہ گئیں جبکہ شارٹ غیر تجارتی پوزیشنز 92,630 سے بڑھ کر 118,806 ہو گئیں ہیں ۔ یہ سمجھنا چاہئے کہ یورپی مینوفیکچرنگ کا شعبے اور سروس سیکٹر میں سرگرمی سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار یعنی رپورٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یورو زون کی معیشت موسم گرما میں مضبوط اضافہ کی راہ لئے ہوئے ہے جس سے کورونا وائرس وباء کے بعد اس کی بحالی کے امکانات لازمی طور پر بڑھیں گے۔ یہ یورپی کرنسی میں درمیانی مدت کے اضافہ کے رجحان کے لئے اہم ترین ہے ۔ مجموعی غیر تجارتی نیٹ پوزیشن 118,186 کی سطح سے کم ہو کر 89,057 کی سطح پر آ گئی ہیں ۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.2121کی سطح سے کم ہوکر 1.1912 کی سطح پر آ گئی ہے

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 ڈیلی موونگ ایوریج سے اوپر ہوئی ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ یورو کے خریداروں نے پئیر میں اضافہ کی مسلسل کوشش کی ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اگر یورو میں کمی ملتی ہے تو انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.1840 کے ایریا میں سپورٹ کا کام کرے گی

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے


Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback