جی بی پی/ یو ایس ڈی میں طویل پوزیشنیں کھولنے کے لیے آپ کو ضرورت ہے
گذشتہ ہفتے بینک آف انگلینڈ کے اجلاس کے بعد سے برطانوی پاؤنڈ کو اضافہ میں مسائل کا سامنا ہے۔ پیر کا دن بھی اس سے مستثنیٰ نہیں تھا۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور انٹری پوائنٹ کا تجزیہ کرتے ہیں ۔ یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بُلز کس طرح 1.3926 کی سطح کو توڑنے اور ٹیسٹ کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اس پر کوئی کنسولیڈیشن نہیں ہے، جس کے بعد پئیر تیزی سے نیچے واپس آتا ہے، ایک مصنوعی بریک آؤٹ اور مختصر پوزیشنوں کے لئے ایک انٹری پوائنٹ تشکیل پاتا ہے
لیکن اگر آپ کے پاس پہلے سگنل پر تجارت لینے کا وقت نہیں تھا تو بھی کچھ دیر بعد بُلز 1.3926 سے اوپر جانے میں ناکام رہے تھے ، جس سے شارٹ پوزیشنز کے لئے ایک انٹری پوائنٹ بنا تھا۔ اسی طرح کی ایک صورتحال دوپہر کو 1.3926 پر ریزسٹنس لیول پر بھی پیش آئی تھی ۔ بُلز اس سطح سے اوپر جانے میں ناکام رہے تھے اور ناکام ٹیسٹ نے شارٹ پوزیشنش کے لئے ایک اور انٹری فراہم کی تھی ۔ دن کے اختتام پر نیچے کی طرف ملنے والی تجارت 50 پوائنٹس سے زیادہ تھی۔
جی بی پی/ یو ایس ڈی میں تجارت کے مزید امکانات کے بارے میں بات کرنے سے پہلے، دیکھتے ہیں کہ فیوچر مارکیٹ میں کیا ہوا اور تاجروں کے ارادوں میں کیا تبدیلی ملی تھی ۔ 22 جون کو تاجروں کے ارادوں (سی او ٹی کمیٹمنٹ آف ٹریڈر رپورٹ) کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ لانگ پوزیشن میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ شارٹ پوزینشنز میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں مالیاتی پالیسی پر فیڈرل ریزرو کے اجلاس کے بعد مارکیٹ میں تبدیلیاں ظاہر ہوئی ہیں
بینک آف انگلینڈ کی جانب سے گزشتہ ہفتے ہونے والی اسی طرح کی میٹنگ نے صورتحال کو مزید خراب کردیا تھا بہت سے تاجر شرح سود اور مرکزی بینک سے بانڈ خریداری پروگرام کے بارے میں زیادہ واضح اور موثر موقف پر انحصار کر رہے تھے لیکن جیسا کہ ہمیں پہلے ہی معلوم ہے کہ جب تک برطانیہ میں افراط زر کے لئے کوئی سنگین دباؤ نظر نہیں آئے گا تب تک یہ امکان نہیں ہے کہ بینک آف انگلینڈ تبدیلیاں کرنے کے لئے جلد بازی کرے گا
برطانیہ میں کورونا وائرس کی ہندوستانی قسم کے پھیلاؤ سے معیشت کے مکمل کھلنے میں اضافی مشکلات پیدا ہوئی ہیں ، لہذا تاجروں کو بھی پاؤنڈ میں اضافہ کی وجوہات نہیں ملتی ہیں۔ معیشت 2021 کی دوسری سہ ماہی کے لئے معمولی نتائج / بہتری دکھا سکتی ہے۔ اس کے باوجود بہترین صورتحال یہ ہے کہ ہر عمدہ کمی کے ملنے پر پاؤنڈ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں خرید ہی کی جائے
سی او ٹی کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 55,203 سے کم ہو کر 51,445 رہ گئیں ہیں جبکہ اس کے برعکس مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں تیزی کے ساتھ 23,033 سے بڑھتی ہوئی 33,518 ہو گئیں ہیں۔ اس کے نتیجے میں غیر تجارتی نیٹ پوزیشن 32,170 سے کم ہو کر 17 972 ہو گئی ہیں ۔ پچھلے ہفتے کی اختتامی قیمت میں نمایاں تبدیلی آئی اور یہ 1.4109 کے مقابلے میں 1.3924 نوٹ کی گئی ہے
آج کے ایشیائی سیشن میں بُلز ایک اور ہفتہ وار کم سطح حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اب تک پاؤنڈ میں دوبارہ اضافہ کی توقع کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ آج برطانیہ میں قرض دینے سے متعلق اعداد و شمار / رپورٹ متوقع ہیں جس سے برطانوی پاؤنڈ کی خاطر خواہ حمایت کا امکان نہیں ہے لہذا ساری توجہ بینک آف انگلینڈ کے رکن اینڈی ہلڈن کی تقریر پر مرکوز رہے گی جو کہ سٹیومیلٹس کو کم کرنے کے واحد حامل ہیں جو دن کے وقت برطانوی پاؤنڈ کی حمایت کر سکتے ہیں۔
آج کے لئے بُلز کا بنیادی ہدف 1.3885 پر موجود ریزسٹنس دوبارہ قابو حاصل کرنا ہے، جس سے اوپر موونگ ایوریج گُزر رہی ہے اور پئیر میں اضافہ محدود کئے ہوئے ہے۔ صرف اس سطح پر بریک آؤٹ اور کنسولیڈیشن اور اس کے بعد اوپر سے نیچے کی طرف اس کا ٹیسٹ ہونا 1.3937 کے ریزسٹنس لیول تک بحال کرنے کے لئے طویل پوزیشن کھولنے کے لئے ایک اشارہ دے گا جہاں ایک بار پھر یہ مشاہدہ کرنا ممکن ہو جائے گا کہ بئیرز کتنے فعال ہیں. اس ایریا میں بریک آؤٹ بھی یقینی طور پر اس پئیر کو 1.3978 اور 1.4019 کی بلند ترین سطح پر لے جائے گا، جہاں میں حصّول نفع کی تجویز دیتا ہوں
اگر پئیر پر مزید دباؤ برقرار رہتا ہے تو اس سلسلے میں تجویز یہ ہے کہ آپ طویل پوزیشن پر اپنا وقت لیں۔ بہترین صورتحال فوری طور پر طویل پوزیشن کے حق میں ہوگی بشرطیکہ 1.3833 کے سپورٹ ایریا میں ایک مصنوعی بریک آؤٹ بریک آؤٹ مل جائے. میں جی بی پی / یو ایس ڈی میں واپسی پر خریدنے کا مشورہ دیتا ہوں جو صرف 1.3787 کے علاقے میں ایک بڑی کم ترین سطح سے ہو، دن کے اندر اوپر کی جانب 25-30 پوائنٹس تصحیح کی توقع ہے
جی بی پی/ یو ایس ڈی میں مختصر / سیل کی تجارت کھولنے کے لیے آپ کو ضرورت ہے:
جب تک بئیرز 1.3885 پر ریزسٹنس پر قابو رکھتے ہیں تب تک پئیر پر دباؤ برقرار رہے گا۔ برطانیہ میں قرض دینے کے بارے میں مایوس کن رپورٹ موصول ہونے کے بعد وہاں اگلا جھوٹا بریک آؤٹ ملنے سے تنزلی کے رجحان کے تسلسل کے لئے شارٹ پوزیشنیں کھولنے کے لئے ایک اچھا اشارہ تشکیل ملے گا جو پچھلے ہفتے کے آخر میں بنا تھا
اس صورت میں کوئی بھی توقع کر سکتا ہے کہ جی بی پی/ یو ایس ڈی 1.3833 پر سپورٹ پر واپس آئے گا اور پھر 1.3787 پر بڑی کم ترین سطح کی تجدید کرے گی - جہاں میں منافع لینے کی تجویز ہے ۔ پئیر کے لئے اس علاقے سے آگے جانا مشکل ہے۔ اگر بئیرز 1.3885 کے علاقے میں فعال نہیں ہوتے تو اور ہم بینک آف انگلینڈ کے چیف اکانومسٹ کی تقریر کے بعد پاؤنڈ کو اس حد سے اوپر بڑھتے ہوئے دیکھ سکیں گے اور یہ بہتر رہے گا کہ 1.3937 پر ریزسٹنس کی اپ ڈیٹ تک مختصر پوزیشنوں کو ملتوی کر دیا جائے ، جہاں آپ واپسی پر فوری طور پر پاؤنڈ میں مختصر پوزیشن / سیل کی تجارت لے سکتے ہیں، دن کے دوران 20-25 پوائنٹس کی تنزلی کی اصلاح بن سکتی ہے ۔ اگلی بڑی ریزسٹنس 1.3978 پر دیکھی گئی ہے۔
انڈیکیٹر کے اشارے
تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج ایریا سے نیچے ہوئی ہے ، جو کہ پئیر میں قلیل مُتی تناظر میں تنزلی کا اشارہ ہے
موونگ ایوریج
نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو لکھاری ایچ1 چارٹ کی بنیاد پر استعمال کرتا ہے اور یہ ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کے عمومی تعارف سے مختلف ہے۔
بولنجر بینڈز
اضافہ کا عمل انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.3915 پر محدود ہوگا - انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.3850 کے گرد ٹوٹ جانے سے پئیر پر دباؤ واپس بنے گا
انڈیکیٹرز کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف میں سبز رنگ میں سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی سلو 26. ایس ایم اے کی مدت 9.
بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) مدت 20
غیرتجارتی تُجار قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور بعض مقاصد حاصل کرتے ہیں
طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتیتُجار کی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔
مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی تُجار کی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں
کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی تُجار کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے