empty
 
 
29.06.2021 08:58 AM
یورو / امریکی ڈالر: 29 جون کو یورپی سیشن کا منصوبہ۔ سی او ٹی رپورٹیں۔ یورو پر دباؤ آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔ بُلز نے مقرر کردہ کاموں کا سامنا نہیں کیا

یورو / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

دن کا پہلا نصف یورپی کرنسی کے لئے کافی پُر سکون تھا۔ اہم بنیادی رپورٹوں کی عدم موجودگی میں کم اتار چڑھاؤ نے قیمت کا قریبی سپورٹ اور مزاحمت کی سطحوں تک جانا ممکن نہیں بنایا۔ سہ پہر زیادہ دلچسپ تھی۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر نظر ڈالتے ہیں اور داخلی پوائنٹس کو سمجھتے ہیں۔ امریکی سیشن کے دوران غلط بریک آؤٹ اور 1.1914 کی سطح پر واپسی، اور پھر اس کا نیچے سے اوپر ریورس ٹیسٹ طویل پوزیشنز کھولنے کے اشارے کی تشکیل کا باعث بنا ہے۔ اس کے نتیجے میں، اوپر کی جانب کی حرکت 25 پوائنٹس کی تھی، جس کے بعد اتار چڑھاؤ اور تجارتی حجم میں پھر سے تیزی سے کمی آئی۔

یورو / امریکی ڈالر کی حرکت کے لئے مزید امکانات کے بارے میں بات کرنے سے پہلے، آئیے دیکھتے ہیں فیوچر مارکیٹ میں کیا ہوا اور کمٹنٹ آف ٹریڈرر پوزیشنز کیسے تبدیل ہوئیں۔ 22 جون کی کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹ نے نمایاں تبدیلیاں دکھائیں: طویل پوزیشنز تیزی سے گریں اور مختصر پوزیشنز میں اضافہ ہوا۔ ایسی تبدیلیاں فیڈرل ریزرو میٹنگ میں سود کی شرح کے بعد وقوع پذیر ہوئیں۔ میں آپ کو یاد دلاتا چلوں کہ پچھلی میٹنگ کے دوران، سینٹرل بینک نے سود کی شرحوں میں اضافے کا پہلا اشارہ دیا۔ فیڈ کے کچھ ممبران جلد از جلد 2022 میں ایسی تبدیلی کی توقع رکھتے ہیں۔ یہ بتاتا ہے کہ قریب مستقبل میں سینٹرل بینک اپنے بانڈ کی خریداری کے پروگرام کو ختم کرنا شروع کر سکتا ہے، جو امریکی ڈالر کی پوزیشن کو عالمی سطح پر طاقتور بنائے گا۔ تاہم، اگر یورپی کرنسی میں قریب مستقبل میں مزید کمی آتی ہے تو پھر اس کی طلب یورپی سینٹرل بینک کی جانب سے ایسے اقدامات کے امکان میں بڑھے گی، جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں ، حال ہی میں فیڈ کی مثال پر عمل پیرا ہے اور تھوڑی تاخیر کے ساتھ۔ امریکی لیبر مارکیٹ کی اہم بنیادی رپورٹوں کی تعداد اس ہفتے شائع ہو گی، ساتھ ہی ساتھ دنیا کے مرکزی بینکوں کے سربراہوں کی بہت سی تقریریں جو ہونے والی ہیں ، جن سے تاجروں کو مانیٹری پالیسی کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ بہت زیادہ امکان ہے کہ امریکی ڈالر کی مضبوطی کا رحجان اس ہفتے جاری رہے گا، لیکن جوڑی کو نیچے کھینچنا بئیرز کے لئے بہت مشکل ہو گا۔ سی او ٹی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنز 210,816 سے 207,863 تک کم ہوئیں، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنز میں 92,630 سے 118,806 تک اضافہ ہوا۔ یہ سمجھنا چاہئیے کہ یورو مینوفیکچرنگ سیکٹر اور سروسز سیکٹر میں سرگرمی پر جدید ڈیٹا نے یہ ظاہر کیا یورو زون کی معیشت گرمیوں میں مضبوط نمو کی راہ پر گامزن ہے ، جس سے کورونا وائرس وباء کے بعد لازمی طور پر اس کی بحالی کے امکانات کو متاثر کرے گا۔ یہ یورپی کرنسی میں درمیانی مدت کے اضافے کے رجحان کی کلید ہے۔ کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز میں 118,186 سے 89,057 تک کمی آئی۔ ہفتہ وار بند ہونے والی قیمت 1.2121 سے 1.1912 کی سطح تک کم ہوئی۔

This image is no longer relevant

بُلز کو کامیاب اضافے میں مسائل کا سامنا ہے اور اس ہفتے کے آغاز میں بلند سطح کو اپ ڈیٹ نہ کرنا جوڑی کی بڑی نیچے کی جانب اصلاح کا باعث بن سکتا ہے۔ جون کے یورو زون میں صارفین کے اعتماد کا انڈیکیٹر آج جاری ہو گا، ، جو کافی اچھا ہونے کا یقین دلاتا ہے، لیکن جرمن صارفین کی قیمت انڈیکس میں اضافہ زیادہ اہم ہوگا۔ اگر انڈیکیٹر ماہرینِ معاشیات کی پیش گوئی سے بہتر ہوتا ہے تو ای سی بی کے لئے مانیٹری پالیسی کو تبدیل کرنے کے بارے میں سوچنے کا ایک اور مطالبہ ہوگا۔ بُلز کے 1.1932 مزاحمت تک قابو پانے تک، یورو میں اضافے پر بات کرنا مشکل ہو گا۔ اوپر سے نیچے ریورس ٹیسٹ کے ساتھ اس سطح سے گزرنا اور استحکام آپ کے لئے 1.1974 پر موجود پچھلے ہفتے کی بلند سطح کی جانب اوپر کا رحجان جاری رکھنے کی امید میں طویل پوزیشنز کو کھولنے کا اشارہ تشکیل دے سکتا ہے۔ اس سطح کو عبور کرنا اور ایسا ہی استحکام خرید کا اضافی پوائنٹ پیدا کر سکتا ہے، جو یورو/امریکی ڈالر کو 1.2032 اور 1.2063 کے ایریا میں نئے مقامی بلند لیول کی جانب لے جائے گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگلا ہدف 1.2103 پر مزاحمت ہو گا۔ اگر ہمیں یورو زون پر مایوس کُن اعدادوشمار موصول ہوتے ہیں اور یورو یورپی سیشن مین گرتا ہے تو طویل پوزیشنز کھولنے میں جلدی نہ کرنا بہتر ہے۔ آپ 1.1885 کے سپورٹ ایریا میں غلط بریک آؤٹ بننے پر طویل پوزیشنز کھول سکتے ہیں۔ میں دن میں 15-20 پوائنٹس کی اوپر کی جانب ری باؤنڈ پر انحصار کرتے ہوئے 1.1852 ایریا کی ماہانہ لو سطح کے پہلے ٹیسٹ کے بعد ، یورو / امریکی ڈالر کو ری باؤںڈ پر فوری خریدنے کی تجویز دیتا ہوں۔

یورو / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

بئیر مارکیٹ پر قابو پانے کے لئے لڑیں گے اور ایسا کرنے کے لئے انہیں جوڑی کو 1.1932 کی مزاحمت سے نیچے رکھنے کی ضرورت ہے، جو کل کے دن آخر میں بنی۔ جرمنی میں افراطِ زر پر کمزور ڈیٹا کے ساتھ وہاں غلط بریک آؤٹ بنانا، 1.1885 افقی چینل کے نچلے بورڈر کی جانب دھکیلنے کے لئے یورو کی فروخت کا اشارہ تشکیل دے گا۔ اس سطح سے گزرنا اور اس کی نیچے سے اوپر جانچ جوڑی کو نیچے کے رحجان پر واپس لائے گی جو فیڈ میٹنگ میں بنا تھا، جو 1.1852 کی کم سطح کی جانب راستہ بنائے گا۔ اس کا بریک ڈاؤن صرف وقت کا معاملہ ہو گا۔ تاہم،اس ایریا کی نیچے سے اوپر تجدید کے بعد وہاں مختصر پوزیشنز کھولنا ممکن ہو گا، جو جوڑی کو مزید نیچے 1.1805 کی سپورٹ کی جانب کھینچے گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر بئیرز دن کے پہلے نصف میں 1.1932 ایریا میں سرگرم نہیں ہوتے تو پھر میں 1.1974 پر مزاحمت یا اس سے بھی اوپر 1.2032 کی بلندی سے 15-20 پوائنٹس کی نیچے کی اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے مختصر پوزیشنز کو ری باؤنڈ پر فوری کھولنے کی تجویز دیتا ہوں۔ 1.2032 کی سطح کی جانچ بئیرز کی نیچے کے رحجان کی تمام کوششوں پر کراس ڈال دے گی۔

This image is no longer relevant

انڈیکیٹر سگنلز:

تجارت 30 دن اور 50 دن کی موونگ ایوریج ایریا کے نیچے ہوتی ہے، جو مارکیٹ کی اطراف کی نوعیت اور جوڑی کے لئے سمت کی عدم موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

موونگ ایوریج

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بالنجر بینڈز:

1.1940 کے ایریا میں اوپری بورڈر کے انڈیکیٹر کو عبور کرنا یورو میں اضافے کی نئی لہر کا باعث بنے گا۔ 1.1910 کے ایریا میں نچلے بورڈر کے انڈیکیٹر کو عبور کرنا جوڑی پر دباؤ بڑھائے گا۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بالنجر بینڈ (بولنگر بینڈ) مدت 20

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback