یورو / یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشن لینے کے لئے آپ کو ضرورت ہے
میں نے اپنے صبح والے تجزیہ میں توجہ 1.2154 کے لیول پر مرکوز کروائی تھی اور تجویز یہ دی تھی کہ اس سطح سے مارکیٹ میں داخل ہونے کے فیصلے کئے جائیں - اگر آپ 5 منٹ والے چارٹ کو دیکھیں تو آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح بُلز نے 1.2154 کے سپورٹ ایریا میں اپنا متحرک ہونا ظاہر نہیں کیا تھا اور اس سطح کے دھندلا جانے سے ہم یورپی سیشن / دورانیہ کے آغاذ میں مارکیٹ میں داخل ہونے کی سطح معلوم نہ کرسکے تھے - اس کے بعد 1.2154 کی سطح پر ملنے والے چند مصنوعی بریک آوٹس نے بُلز کو یہ موقع فراہم نہ کیا تھا کہ وہ جمعہ کے روز والا اضافہ کا رجحان جاری رکھ سکیں اور نئی لوکل بلند ترین سطح حاصل کر سکیں - آج دن کے دوسرے حصّہ میں ذیادہ اہم خبروں کا جاری نہ ہونا مارکیٹ کے اُتار چڑھاؤ کے منفی رہا ہے
تکنیکی نقطہ نظر سے دن کے دوسرے حصّہ میں صرف قریب ترین سپورٹ اور ریزسٹنس لیولز ہی تبدیل ہوئے ہیں جب کہ حکمت عملی وہی ہے - یورو کے خریداروں کا ہدف یہ ہے کہ وہ 1.2139 کا سپورٹ لیول قائم رکھیں - اس سطح سے گزشتہ جمعہ امریکی روزگار کی رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد مارکیٹ میں خریداروں کا واپس آنا دیکھا گیا تھا
مصنوعی بریک آوٹ کا بننا بُلز کو مضبوط ہونے میں مدد فراہم کرے گا جس سے اضافہ کی تصحیح 1.2169 کے ریزسٹنس ایریا تک ملے گی جو کہ دن کے پہلے حصّہ میں بنا تھا - ٹاپ ٹو باٹم ٹیسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ اس رینج کا بریک آوٹ اور کنسولیڈیشن لانگ پوزیشن کے لئے ایک اضافی انٹری پوائنٹ بنائے گی جس سے قیمت براہِ راست 1.2194 کی سطح تک جائے گی جہاں حصّول نفع کی تجویز ہے
جیساء کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے کہ آج دن کے دوسرے حصّہ میں اہم امریکی معاشی رپورٹس جاری نہیں ہونگی لہذا اگر 1.2139 کے سپورٹ ایریا میں بُلز متحرک انداز میں تجارت نہیں کرتے ہیں تو بہتر یہ رہے گا کہ لانگ پوزیشن کو 1.2113 کی سطح تک مئوخر کیا جائے جہاں سے آپ فوری واپسی پر دن کے دوران 10 - 15 پوائنٹس کی واپسی کو نظر میں رکھتے ہوئے خرید کرسکتے ہیں
یورو / یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشن لینے کے لئے آپ کو درکار ہے
مارکیٹ میں بئیرز میں ذیادہ متحرک نہیں ہیں اس وجہ سے دن کے دوران 20 پوائنٹس کا ہی اُتار چڑھاؤ ملا ہے - ابتدائی ہدف 1.2169 کے ریزسٹنس لیول کا تحفظ ہے -صرف منصوعی بریک آؤٹ کا ملنا ہی یورو / یو ایس ڈی میں ایک اضافی سیل کا اشارہ فراہم کرے گا جس سے پئیر میں 1.2139 کے سپورٹ لیول تک تنزلی کی اُمید بن سکے گی
اس رینج کا بریک آؤٹ اور باٹم آپ ٹیسٹ اور اس کے ساتھ ساتھ یورو زون کی جانب کمزور انویسٹر کانفڈنس انڈیکس کی رپورٹ شارٹ پوزیشن / سیل کی ایک اضافہ انٹری فراہم کرے گا جس میں پہلے ہی 1.2113 کی کم ترین سطح پر مارکیٹ سے باہر آنے کی توقع ہے - جہاں نفع کے حصّول کی تجویز ہے - ذیادہ بڑا اور واضح ہدف 1.2073 کا سپورٹ لیول ہے
بہرحال اس کے حاصل ہونے کی آج کچھ خاص توقع نہیں ہے - اگر 1.2169 کے علاقہ میں بئیرز متحرک نہیں ہوتے ہیں اور دن کے دوسرے حصّہ میں یورو میں ایک تیز رفتار اضافہ ملتا ہے تو میری تجویز ہے کہ سیل کی تجارت کو روکا جائے یہاں تک کہ 1.2194 کا ریزسٹنس لیول تازہ ہو جائے یعنی آپ ڈیٹ ہو جائے - بہرحال آپ صرف مصنوعی بریک آؤٹ کے ملنے پر ہی شارٹ پوزیشن لے سکتے ہیں - میری تجویز یہ ہے کہ یورو / یو ایس ڈی میں سیل کو 1.2213 کی بڑی بلند ترین سطح سے فوری واپسی پر کیا جائے جس سے دن کے دوران 15 - 20 پوائنٹس تنزلی کی تصحیح مل سکے گی - اس کے بعد والا ریزسٹنس لیول 1.2249 کی نئی لوکل بلند ترین سطح پر موجود ہے
اب میں آپ کو 25 مئی کی سی او ٹی رپورٹ (کمیٹمنٹ آف ٹریڈز) کے حوالے سے یاد دلاتا ہوں جس میں لانگ یوزیشنز میں اضافہ اور شارٹ پوزیشنز میں کمی ظاہر کی گئی ہے - جو کہ اس سال کی دوسری سہہ ماہی کے آخری مہینہ میں یورو کی طلب میں اضافہ کو ظاہر کرتا ہے - توقع یہ ہے کہ اس موسمِ گرما میں یورپی معیشت میں ایک مضبوط اضافہ دیکھنے کو ملے گا جس سے یورپی کرنسی سالانہ بلند ترین سطح تک ایک نیاء اضافہ کا عمل بنائے گی
گزشتہ ہفتہ سال 2021 کی پہلی سہہ ماہی کے حوالے امریکی گروتھ ریٹ کی رپورٹ نے کچھ خاص متاثر نہ کیا تھا - جس سے امریکی ڈالر پر دباؤ کا عمل جاری رہا تھا - تاجران اب یورو / یو ایس ڈی میں بننے والی کسی بھی مضبوط موو کو لانگ پوزیشن کا تسلسل ہی خیال کرتے ہیں - صرف ایف ای ڈی کی جانب سے اس خبر کا جاری ہونا کہ وہ بانڈز کی خرید کی پروگرام میں کمی کے لئے سنجیدہ ہیں ہی امریکی ڈالر میں ایک مضبوط طلب کا سبب بنے گی - بہرحال ہم اس حوالے سے صرف ماہ جون کے وسط میں ہی جان سکیں گے - تب تک پئیر میں ملنے والی ہر تنزلی سے اس پُر خطر تجارتی سودے میں طلب ہی بڑھے گی
سی او ٹی رپورٹ کے مطابق لانگ نان پرافٹ پوزیشنز 232330 سے 236103 کی سطح تک اوپر گئی ہیں جب کہ شارٹ نان کمرشل پوزیشنز میں 132472 سے 1332103 کی سطح تک کمی دیکھی گئی ہے - یہ اس بات کا اظہار ہے کہ مارکیٹ میں اضافہ کے مزید عمل کی توقع لئے ہوئے خریدار داخل ہوئے ہیں - جب کہ سیل کرنے والے یعنی بئیرز انتظار کریں اور دیکھیں کی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں
چونکہ پئیر ایک لمبے عرصہ سے لوکل بلند ترین سطح پر موجود ہے لہذا بُلز نے لانگ پوزیشن کو جمع کیا ہے - جب کہ سیل کرنے والے بتدریج یورو سے خلاصی کر رہے ہیں - جو کہ مستقبل قریب میں ماہانہ بُلند ترین سطح کے ٹوٹ جانے اور یورو میں اضافہ کا اشارہ ہے
مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز میں 99858 سے 104000 کی سطح تک اضافہ نوٹ کیا گیا ہے - قیمت کی ہفتہ وار اختتامی سطح (کلوزنگ) بھی 1.21564 سے بڑھ کر 1.22142 ہو گئی ہے.
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج کے درمیان ہوئی ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مارکیٹ میں آئندہ بننے والی صورتحال مبہم یعنی غیر یقینی ہے
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
اُتار چڑھاؤ تیزی کے ساتھ کم ہوا ہے جس نے مارکیٹ میں داخل ہونے کا اشارہ نہیں دیا ہے
انڈیکیٹرز کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )
فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے