یورو / یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشن یعنی خرید کے لئے آپ کو درکار ہے
اس سال جون کے ماہ میں جرمن کنزیومر کلائمیٹ انڈیکس میں ایک بڑی کمی دیکھی گئی تھی ( انڈیکیٹر اپنی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا تھا) جس کی وجہ سے دن کے پہلے حصّہ میں یورو میں ایک بڑی تنزلی ملی تھی - کم تجارتی اُتار چڑھاؤ کے سبب یہ ممکن نہ ہو سکا تھا کہ مارکیٹ میں داخل ہونے کے لئے کسی اشارے کا انتظار کیا جاتا - ظاہر / بیان کئے گئے لیولز ٹیسٹ نہ ہوسکے تھے جس کی وجہ سے امریکی دورانیہ میں خریداروں اور فروخت کنندگان کا توازن قائم رہا تھا - یہ ضروری ہے کہ بلکل اُسی طرح سے تجارت کی جائے جیساء کہ صبح کے تجزیہ میں بیان کیا گیا تھا
دن کے دوسرے حصّہ میں امریکی معیشت کے حوالے سے ذیادہ اہم رپورٹ جاری ہونگی اور لیبر مارکیٹ کی رپورٹ بھی جاری کی جائے گی جس کہ وجہ پئیر آج دیکھے گئے چینل سے باہر آ سکتا ہے - یورپی کرنسی کے خریدار ابھی بھی یہ کوشش کریں گے کہ وہ 1.2219 کے ریزسٹنس لیول تک واپس جا سکیں - صرف اس سطح کا بریک آوٹ اور حجم کے ساتھ ٹاپ ٹو باٹم اس ایریا کا ٹیسٹ ہونا ہی یورو میں خرید کا اشارہ فراہم کرسکتا ہے جس سے اضافہ کے عمل کا تسلسل بنے گا اور اس ماہ کی بلند ترین سطح 1.2261 کے ٹیسٹ ہونے کی اُمید بن سکے گی - جہاں حصّول نفع کی تجویز ہے
ذیادہ بڑا اور واضح ہدف 1.2313 کے ایریا میں موجود ہے - بہرحال اس سطح کا حاصل کیا جانا آسان نہیں ہے - خرید کے لئے ذیادہ مناسب صورت 1.2179 کی سطح تک تنزلی کی تصحیح کا ملنا بھی ہو سکتا ہے جس کو ہم دن کے پہلے حصّہ میں متعدد مرتبہ کی کوشش میں بھی حاصل نہ کر سکے تھے - مصنوعی بریک آوٹ کا ملنا لانگ پوزیشن لینے کے لئے ایک عمدہ انٹری پوائنٹ ہوگا جس سے انٹرا ڈے بئیرش عمل رُک جائے گا اور قیمت 1.2219 کے ریزسٹنس ایریا تک بحالی حاصل کرے گا جہاں سے موونگ ایوریج بھی گُزر رہی ہیں اور اضافہ کا عمل محدود کر رہی ہیں - 1.2179 کی سطح سائیڈ چینل کی زیریں حد کے طور پر بھی کام کرے گی کہ جس میں پئیر ابھی رُکا ہوا ہے - چینل کی بالائی حد 1.2261 کی سطح سے مطابقت رکھتی ہے - اگر 1.2179 کے ایریا میں بُلز کمزور تجارتی عمل دیکھاتے ہیں تو بہتر یہ رہے گا کہ خرید کی تجارت کرنے سے گُریز کیا جائے یہاں تک کہ قیمت 1.2126 کی سطح تک پہنچ جائے جس سے دن کے دوران 15-20 پوائنٹس آضافہ کی تصحیح کی اُمید ملے گی
یورو / یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشن لینے کے لئے آپ کو درکا ہے
بئیرز نے 1.2219 کے ایریا میں خریداروں کو دوبارہ مات دی ہے حتیٰ کہ انہیں اس سطح کو ٹیسٹ بھی نہیں کرنے دیا ہے - غالب امکان ہے کہ وہ پئیر میں تنزلی کا تسلسل بنانے کے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے - ایساء کرنے کے لئے اُن کو 1.2179 کی سطح سے نیچے کی بریک کرنا ہے - اس سطح کے دوبارہ ٹیسٹ ہونے کے نتیجہ میں اس رینج کا بریک آوٹ ملے گا - اس سطح کا باٹم آپ اُلٹا ٹیسٹ ہونا شارٹ پوزیشن لینے کے لئے ایک عمدہ اشارہ فراہم کرے گا جس کی وجہ سے کل کے تنزلی کے رجحان میں تسلسل ملے گا - بئیرز کا فوری ہدف 1.2126 کی سطح پر ہے جہاں میں حصّول نفع کی تجویز دیتا ہوں - 1.2075 کی سطح پر سپورٹ ایک طویل مُدتی ہے - اگر یورو / یو ایس ڈی امریکی جی ڈی پی اور لیبر مارکیٹ سمیت متعدد رپورٹس جاری ہونے پر اوپر جاتا ہے تو صرف 1.2219 کے ایریا میں مصنوعی بریک آوٹ کا ملنا ہی یورو میں سیل کا اشارہ فراہم کرے گا جس 1.2179 کی سطح تک تنزلی اور اس کے ٹوٹ جانے کی اُمید بنے گی - 1.2219 کے اپریا میں موجود موونگ ایوریج سیل کرنے والوں کے حق میں ہے - اگر اس سطح پر بئیرز کچھ خاص تجارتی عمل نہیں بناتے تو تجویز یہ ہے کہ 1.2261 کے ریزسٹنس لیول کے آپ ڈیٹ ہونے پر ہی سیل کی جائے اور اس کے لئے صبر کیا جائے - جہاں سے آپ فوری واپسی پر سیل کرسکتے ہیں اور دن کے دوران 15 -20 پوائنٹس تنزلی کی تصحیح کی اُمید رکھی جا سکتی ہے - اگلی اہم ریزسٹنس صرف نئی لوکل بلند ترین سطح 1.2313 پر ہی موجود ہے
اب میں آپ کو 18 مئی کی سی او ٹی رپورٹ (کمیٹمنٹ آف ٹریڈز) کے حوالے سے یاد دلاتا ہوں جس میں دونوں ہی یعنی لانگ اور شارٹ پوزیشنز میں اضافہ ظاہر ہوا ہے - گزشتہ ہفتہ ہر کسی کی نظر یورو زون کے معاشی انڈیکیٹرز پر مرکوز تھی خصوصی طور پر جی ڈی پی اور انفالیشن کی رپورٹس توجہ کا مرکز تھیں - یہ رپورٹس تاجران کی توقع کے عین مطابق جاری ہوئیں تھیں جس کی وجہ سے یورو پئیر میں اضافہ کا عمل جاری رکھنے میں کامیاب رہا تھا
فیڈرل ریزرو کی میٹنگ کے منٹس جاری ہونے کے بعد اس پُر خطر اثاثہ میں ایک بڑا تنزلی کا عمل ملا تھا کیونکہ کمیٹی ممبران کے مابین مرکزی بنک کی جانب سے بانڈ خریداری کے پروگرام میں کٹوٹی کے حوالے سے واضح رائے سامنے نہ آتی تھی - بہرحال اگلے ہی روز یہ تمام تنزلی کا عمل واپس ہوا تھا - اختتام ہفتہ پر یورپی مرکزی بنک کے سربراہ کریسٹائن لگارڈے کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا تھا کہ یورو زون کے امدادی پروگرام کو واپس کرنے کا ابھی وقت نہیں ہے - اس بیان کے جاری ہونے کی وجہ سے یورو پر دباؤ واپس آیا تھا
گزشتہ ہفتہ جاری ہونے والی معاشی رپورٹس نے تاجران کو کچھ خاص پریشان نہ کیا تھا کیونکہ ابھی تمام تر وجہ مرکزی بنک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کے جاری ہونے پر مرکوز ہے - امریکی ڈالر میں ایک واضح اضافہ صرف اُسی صورت میں مل سکے گا کہ جب یہ خبر سامنے آئے کہ ایف ای ڈی بانڈز کی خریداری کو کم کرنے میں سنجیدہ ہے - لیکن تب تک پئیر میں ہونے والا ہر تنزلی کا عمل اس میں طلب کے اضافہ کا ہی سبب ہوگا - جس کی وجہ سے یورو قلیل مُدتی تناظر میں مہینہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ سکے گا
سی او ٹی رپورٹ کے مطابق لانگ نان پرافٹ پوزیشنز 223387 سے 232330 کی سطح تک اوپر گئی ہیں جب کہ شارٹ نان کمرشل پوزیشنز میں 129480 سے 132472 کی سطح تک اضافہ دیکھا گیا ہے - یہ اس بات کا اظہار ہے کہ مارکیٹ میں اضافہ کے مزید عمل کی توقع لئے ہوئے خریدار داخل ہوئے ہیں - لیکن ہر بلند ترین سطح کے حاصل ہونے سے سیل کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ جائے گی - مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز میں 93907 سے 99858 کی سطح تک اضافہ نوٹ کیا گیا ہے - اختتامِ ہفتہ پر قیمت کی اختتامی سطح (کلوزنگ) بھی 1.21406 سے بڑھ کر 1.21564 ہو گئی ہے
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت 30 اور 50 ڈیلی موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مارکیٹ سیل کرنے والوں کے حق میں ہے
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.2179 کے گرد ٹوٹ جانے سے یورپی کرنسی میں دباؤ بڑھے گا - جب کہ 1.2210 کے گرد موجود انڈیکیٹر کی بالائی حد کے ٹوٹ جانے سے پئیر میں اضافہ کا ایک نیاء عمل بنے گا
انڈیکیٹر کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )
فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے