empty
 
 
09.03.2021 03:36 PM
جی بی پی / امریکی ڈالر: 9 مارچ کو یورپی سیشن کا منصوبہ۔ 1.2796 پر سپورٹ کی حفاظت کے بعد پاؤنڈ چینل میں موجود ہے۔ بُلز واپس کنٹرول حاصل کرنے کے منتظر ہیں

جی بی پی/ امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

پاؤنڈ نے پچھلے ہفتے کے آخر میں ڈالر کے مقابلے میں زوال روک دیا، جو واضح طور پر ایک وقفے کو ظاہر کرتا ہے کہ جی بی پی/امریکی ڈالر کے خریدار مارکیٹ پر دوبارہ قابو پانے کے لئے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تاہم، یہ کہنا بھی بہت جلدی ہے کہ بئیرز پیچھت ہٹ گئے ہیں۔ ہر کوئی برطانیہ کی نئی بنیادی رپورٹس اور حکومت کے قرنطین اور آئسولیشن کو ختم کرنے کا انتظار کر رہا ہے جو آبادی میں زیادہ سرگرمی اور سروس سیکٹر میں تیزے سے اضافے کا باعث بنے گا۔

پاؤنڈ کی تکنیکی تصویر کی جانچ کرنے سے پہلے، آئیے دیکھتے ہیں کہ فیوچر مارکیٹ میں کیا ہوا۔ پاؤنڈ مختصر پوزیشنز میں تیزی سے زوال کی وجہ سے ابھی بھی مانگ میں ہے، اگرچہ ہفتہ وار بند ہونے والی قیمت کم تھی۔ ٹریڈرز نقصان اٹھاتے ہیں اور مختصر پوزیشنز کو پاؤنڈ کے ہائی لیول سے ذرا گرنے کے بعد بند کرتے ہیں۔ 2 مارچ کے لئے کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹ نے مختصر اور طویل تجارتی پوزیشنز میں کمی کو ریکارڈ کیا۔ مختصر پوزیشنز کو بند کرنا مضبوط ثابت ہوا، جو مثبت ڈیلٹا میں اضافے کا باعث بنا۔ اور اگرچہ، امریکی بانڈز کی پیداوار میں اضافہ اس وقت درمیانی مدت میں امریکی ڈالر کو سنجیدہ سپورٹ فراہم کر رہا ہے، بُلز مارکیٹ میں مزید پُر کشش قیمتوں پر داخل ہونے کے لئے جوڑی کی اصلاح کو استعمال کر سکتے ہیں۔ رواں سال مارچ میں قرنطین رول بیک کی پیش گوئی اس پاؤنڈ کی حمایت کرے گی، لہٰذا کورونا وائرس وبائی امراض کے خلاف جنگ میں برطانیہ کی آبادی کی مدد کے لئے نئے اقدامات ، جو حال ہی میں ٹریژری کے سکریٹری رشی سنک نے اعلان کیا ہے۔ غیر تجارتی طویل پوزیشنز 68,266 سے 65,138 تک کم ہوئیں۔ اس کے ساتھ ہی، مختصر غیر تجارتی پوزیشنز 37,288 سے 29,056 تک گریں، جو پاؤنڈ کی کامیابی کے بعد اچھے امکانات کو برقرار رکھتا ہے۔ جس کے نتیجے میں، غیر تجارتی نیٹ پوزیشن ایک ہفتہ پہلے 30,978 سے 36,082 تک بڑھیں۔ ہفتہ وار بند ہونے والی قیمت14,067 کے خلاف 13,928 تھی۔ پاؤنڈ میں نیچے کی اصلاح نئے خریداروں کو متوجہ کرے گی۔

تکنیکی پیش گوئی کے بارے میں، ان لوگوں کا ابتدائی کام جو پاؤنڈ خریدنے کا انتخاب کرتے ہیں وہ واپس آکر 1.3860 کی مزاحمت پر طے کرنا ہے، جسے گذشتہ جمعہ کو بُلز نے مس کر دیا تھا۔ اس بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کہ اب موونگ ایوریج کے علاقے میں بھی تجارت کی جارہی ہے ، اس لیول کو اوپر سے نیچے تک جانچنے کے قابل ہونا، اوپر کی سمت بنانے کی امید میں لمبی پوزیشن کھولنے کا اشارہ بنا سکتا ہے، جس سے 1.3931 کے ہائی لیول کی جانب راستہ کھل جائے گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگلا ہدف 1.3995 ہو گا، تاہم، ہم اچھی بنیادی رپورٹس کے نئے بیچ کے بغیر اس تک نہیں پہنچ سکتے ہیں۔ اگر صبح جی بی پی/امریکی ڈالر کی نیچے کی جانب اصلاح جاری رہتی ہے، تو پھر خرید میں جلدی نہ کرنا بہتر ہے، بلکہ 1.3796 پر افقی چینل کے نچلے بورڈر کے ایریا میں غلط بریک آوٹ کا انتظار کریں، جو کل بنا تھا۔ اگر خریدار سرگرم نہیں ہوتے تو پھر دن کے اندر 25-30 پوائنٹس کی اصلاح پر انحسار کرتے ہوئے، وہاں سے ری باؤنڈ پر 1.3732 کے لو لیول کی جانچ ہونے کا انتطار کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ پاؤنڈ جتنا زیادہ گرتا ہے، اتنا یہ نئے خریداروں کے لئے پُرکشش ہو گا۔

جی بی پی / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

اہم بنیادی رپورٹس آج جاری ہوں گی، اور پچھلے ہفتے کے وسط سے پائے جانے والے رجحان کے مطابق ، پاؤنڈ پر اب بھی دباؤ پڑ سکتا ہے۔ بئیرز مارکیٹ کے کنٹرول میں ہیں جب تک ٹریڈ 1.3860 کے ریزسٹنس سے نیچے ہوتی ہے۔ وہاں دن کے پہلے نصف میں بریک آؤٹ بنانا جوڑی پر دباؤ کو واپس لائے گا اور 1.3796 کے سپورٹ ایریا میں نیچے کی جانب ٹرینڈ بننے کا باعث بنتا ہے، جس کے بریک آؤٹ پر جوڑی کی اگلی سمت انحصار کرتی ہے۔ ایک بریک آؤٹ اور اس لیول کی نیچے سے اوپر جانچ کرنے کے قابل ہونا جی بی پی/امریکی ڈالر کو نیچے کھینچنے کے مقصد کے لئے مختصر پوزیشنز کھولنے کا ایک اور اشارہ پیدا کرتا ہے تاکہ یہ جوڑی 1.3732 جسیے لو لیول تک پہنچ سکے، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ جوڑی کے یورپی سیشن میں بڑھنے کی صورت میں اور بئیرز اگر 1.3860 کے ریزسٹنس ایریا میں سرگرم نہیں ہوتے تو میں فروخت میں جلدی نہ کرنے کی تجویز دیتا ہوں، بلکہ 1.3931 ہائی لیول کے اپ ڈیٹ ہونے کا انتظار کریں۔ آپ دن کے اندر 30-35 پوائنٹس کی نیچے کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے مختصر پوزیشنز کھول سکتے ہیں۔ اگلی بڑی ریزسٹنس صرف 1.3995 پر دیکھی جاتی ہے۔

This image is no longer relevant

انڈیکیٹر سگنلز:

موونگ ایوریج

تجارت 30 دن اور 50 دن کی موونگ ایوریج ایریا میں ہوتی ہے، جو جوڑی میں اوپر کی ممکنہ اصلاح کو ظاہر کرتی ہے۔

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بولنگر بینڈز

1.3850 ایریا میں انڈیکیٹر کے اوپری بورڈر کا بریک آؤٹ پاؤنڈ میں اضافے کی نئی لہر کا باعث بنے گا۔ 1.3796 ایریا میں انڈیکیٹر کے نچلے بورڈر سے جوڑی پر دباؤ بڑھے گا۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بولنگر بینڈ (بولنگر بینڈ) مدت 20

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback