empty
 
 
23.02.2021 09:13 AM
یورو / امریکی ڈالر: یورپی سیشن کا منصوبہ برائے 23 فروری۔ سی او ٹی رپورٹ۔ بُلز نے اس لمحے کو روکلیا ، یورو میں اضافہ جاری ہے۔ 1.2181 کا مقصد

یورو / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

بُلز نے اوپر کے رجحان کو جاری رکھتے ہوئے ان کاموں کو نمٹایا اس حقیقت کے باوجود کہ وہ دوپہر کے وقت مارکیٹ میں داخل ہونے میں ناکام رہے، بئیرز کو اس ہفتے کے شروع میں نیچے کی طرف جانے والی جوڑی میں اصلاح بنانے کی اجازت نہیں دی۔ امریکی سیشن کے دوران بننے والا صرف ایک اشارہ 1.2167 لیول سے فروخت کرنا تھا۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر نظر ڈالتے ہیں۔ یہ دکھاتا ہے کہ کیسے 1.2167 پر ریزسٹنس کے اپ ڈیٹ ہونے کے بعد، نیچے کی جانب ایک 15 پوائنٹس کا رول بیک ہوا۔ میری سہ پہر کی پیش گوئی میں، میں نے آپ کو اس لیول سے مختصر پوزیشنز کھولنے کا مشورہ دیا۔ چارٹ یہ بھی دکھاتا ہے کہ 1.2143 پر ریزسٹنس کو عبور کرنے کے بعد، اس لیول کی اوپر سے نیچے جانچ کا انتظار کرنا ممکن نہیں تھا اور اس لئے میں اس اشارے کو مِس کرنے پر مجبور تھا۔

یورو/امریکی ڈالر کی حرکت کے امکان پر بات کرنے سے پہلے، آئیے دیکھتے ہیں کہ فیوچر مارکیٹ میں کیا ہوا اور کس طرح کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) پوزیشنز تبدیل ہوئی۔ 16 فروری کی سی او ٹی رپورٹ نے بتایا کہ بڑے کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں نمایاں تبدیلیاں نہیں تھیں، جو کہ اس بہار میں اضافے کی نئی لہر سے پہلے ایک بار پھر جوڑی میں عارضی توازن کو ظاہر کرتی ہے۔ پچھلے ہفتے سے بڑی کمی واپس جیت گئی، اور اس نظریہ کی تصدیق ہوتی ہے کہ سرمایہ کاروں کے درمیان امریکی ڈالر کی طلب میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس لئے، مارکیٹ کی جانب ایک اور درست لائحہ عمل درمیانی مدت میں یورو کی خرید ہے۔ یورو کے لئے اچھا عنصر وہ لمحہ ہوگا جب یورپی ممالک فعال طور پر قرنطین اورآئسولیشن کے اقدامات کو پیچھے کرنا شروع کردیں گے اور خدمات کا شعبہ دوبارہ پوری قوت سے کام کرنا شروع کردے گا ، جس سے معاشی نقطہ نظر بہتر ہوگا اور یورو / امریکی ڈالر کی جوڑی کو بھی تقویت ملے گی۔ سی او ٹی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنز 220,943 سے 222,895 تک بڑھیں، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنز 80,721 سے 82,899 تک بڑھیں۔ اس کے نتیجے میں، کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن 140,006 سے 140,222 تک بڑھنے کے بعد ذرا سی کم ہوئی۔ ہفتہ وار بند ہونے والی قیمت ہفتہ پہلے 1.2052 کے خلاف 1.2132 تھی، جو مارکیٹ میں خریداروں کی موجودگی کو ظاہر کرتی ہے۔

This image is no longer relevant

آج کی یورو زون افراطِ زر کی رپورٹ پر توجہ دینا ضروری ہے، جہاں اس انڈیکیٹر میں اضافہ یورو میں مضبوطی کا باعث بنے گا۔ تاہم، ایسا تب ہوگا بشرطیکہ صارف کی قیمتوں کا اشاریہ ماہرین معاشیات کی پیش گوئی سے کہیں زیادہ ہے۔ فیڈرل ریزرو چئیرمین جیروم پاول سہ پہر میں تقریر کریں گے اور امریکی صارف کے اعتماد کے اشارے کے بارے میں رپورٹ کریں گے ، لیکن اس پر مزید بعد میں۔ اگر یورو/امریکی ڈالر دن کے پہلے نصف میں مزید بڑھتا ہے، تو خریدار اس کو عبور کرنے اور 1.2181 پر ریزسٹنس/مزاحمت سے اوپر ترتیب پانے کے قابل ہونے پر توجہ دیں گے۔ اس ایریا کی اوپر سے نیچے تک جانچ، 1.2220 کے ہائی لیول کی جانب بڑھنے کی امید میں یورو میں طویل پوزیشنز کھولنے کا شاندار اشارہ پیدا کرتا ہے، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ بُلز مزید 1.2260 پر ریزسٹنس/مزاحمت کا مقصد بنائیں گے۔ یورو دباؤ میں ہو سکتا ہے اگر خریدار یورپی سیشن کے دوران سرگرم نہیں ہوتے۔ اس صورت میں بُلز کو 1.2136 پر سپورٹ کی حفاظت پر توجہ دینے کی ضرورت ہو گی، جس سے ذرا اوپر موونگ ایوریجز یورو خریداروں کی سائیڈ پر کھیلتے ہوئے گزرتی ہے۔ اس ایریا میں غلط بریک آؤٹ بنانا، اوپر کے رحجان کے جاری رہنے کی امید میں طویل پوزیشنز میں اچھا انٹری پوائنٹ بناتا ہے۔ اگر بُلز اس لیول پر سرگرم نہیں ہوتے تو پھر میں 1.2093 کے لو لیول کی جانچ ہونے تک طویل پوزیشنز سے دور رہنے کی تجویز دیتا ہوں، جہاں سے آپ دن کے اندر 20-25 پوائنٹس کی اوپر کی اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، یورو کو فوری خرید سکتے ہیں۔

یورو / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

میں 1.2181 کے ریزسٹنس/مزاحمت ایریا میں غلط بریک آؤٹ بننے کی صورت میں صبح کو اوپر کے رحجان کے خلاف مختصر پوزیشنز کھولنے کی تجویز دیتا ہوں، جو یورو کی فروخت کا اشارہ بنائے گا۔ 1.2136 لیول کے نچلے ایریا کی طرف واپس جانا اور اس کی نیچے سے اوپر جانچ مارکیٹ میں داخل ہونے کا مناسب انٹری پوائنٹ بناتا ہے۔ ایک مایوس کُن افراطِ زر کی رپورٹ یورو پر دباؤ بڑھا سکتی ہے۔ اس کی پیش گوئی سے ڈائیورجنس مارکیٹ کو نمایاں طور پر متاثر کرے گی اور بڑے کھلاڑیوں کی مارکیٹ میں واپسی کا باعث بنے گی۔ 1.2136 لیول کی نیچے سے اوپر جانچ فروخت میں شاندار انٹری پوائنٹ بناتی ہے اور اس منظرنامے میں اگلا اہم کام یورو/امریکی ڈالر کو 1.2093 کے سپورٹ ایریا کی جانب واپس لانا ہے، کیونکہ جوڑی کی اگلی سمت اس پر منحصر ہے کہ آیا جوڑی اس سے آگے جانے میں کامیاب ہوتی ہے۔ اس لیول کو عبور کرنا اوپر کے رحجان کے ریورسل کا باعث بنے گا۔ اگر ہم دن کے پہلے نصف میں اوپر کے رحجان کا مشاہدہ جاری رکھتے ہیں اور بئیرز 1.2181 کے ریزسٹنس/مزاحمت ایریا میں سرگرم نہیں ہوتے تو 1.2220 پر نئے ہائی لیول کی جانچ ہونے تک مختصر پوزیشنز کو ملتوی رکھنا بہتر ہے، جہاں سے آپ دن کے اندر 20-25 پوائنٹس سے نیچے کھینچنے کے مقصد کے ساتھ یورو/امریکی ڈالر کو ری باؤنڈ پر فوری فروخت کر سکتے ہیں۔ بڑی ریزسٹنس/مزاحمت 1.2260 کے گرد دیکھی جاتی ہے۔

This image is no longer relevant

انڈیکیٹر سگنلز:

موونگ ایوریج

تجارت 30 دن اور 50 دن کی موونگ ایوریج ایریا کے اوپر ہوتی ہے، جو جوڑی کی اوپر کی اصلاح کو برقرار رکھنے کے لئے بُلز کی کوشش کو ظاہر کرتی ہے۔

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بولنگر بینڈز

1.2190 ایریا میں انڈیکیٹر کے اوپری بورڈر کا بریک آؤٹ یورو میں اضافے کی نئی لہر کا باعث بنے گا۔ جوڑی کے گرنے کی صورت میں، 1.2115 ایریا میں انڈیکیٹر کے نچلے بورڈر سے سپورٹ فراہم ہو گی۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بولنگر بینڈ (بولنگر بینڈ) مدت 20

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback