یورو / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:
کل، مارکیٹ میں داخل ہونے کے بے شمار اشارے پیدا ہوئے۔ آئیے ان پر بحث کرتے ہیں۔ ایم 5 چارٹ پر، میں نے مختصر پوزیشنز کے لئے انٹری پوائنٹ کو نشان زد کیا جو صبح کے سیشن کے دوران بنے تھے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ بئیرز 1.2099 کے لیول سے آگے جانے اور اس سے نیچے ترتیب پانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس رینج میں واپس آنے کی ناکام کوشش کے دوران نیچے کی جانب کے رحجان کے اندر فروخت کا اشارہ بنا۔ پہلی نیچے کی جانب کی حرکت 30 پپس کی تھی۔ پھر بُلز نے اس وقت جب امریکی مینوفیکچرنگ سیکٹر کا کمزور ڈیٹا جاری ہوا، 1.2099 کے لیول سے گزرنے کی دوبارہ کوشش کی۔ تاہم، یہ ناکام کوشش تھی جو 1.2060 کے ہدف لیول کی جانب یورو کے گرنے کا باعث بنی۔ میں نے اپنی صبح کی پیش گوئی میں، پلٹنے پر یورو کو خریدنے کی تجویز دی۔ یہ بالکل وہی ہے جو ہوا۔
اس سے پہلے کے ہم یورو / امریکی ڈالر کی جوڑی کی مزید سمت کے بارے میں بات کرتے ہیں، آئیے دیکھتے ہیں کہ فیوچر مارکیٹ میں کیا ہوا اور کمٹمنٹ آف ٹریڈرز پوزیشنز کیسے تبدیل ہوئیں۔ یورپی یونین میں ویکسین کا رول آؤٹ ابھی بھی سست ہے۔ تاہم ، نیچے دیئے گئے چارٹ کے مطابق، یورو میں معمولی کمی بھی خریداروں کے لئے زیادہ لمبی پوزیشنز شامل کرنے کا فوری اشارہ ہوگا۔ یہ رپورٹنگ ہفتے میں ہوا تھا۔ 26 جنوری کی کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ نے طویل پوزیشنز میں تیزی سے اضافے اور مختصر پوزیشنز میں کمی کو ریکارڈ کیا۔ آنے والا معیشت کا ڈیٹا یورو کے لئے اوپر کی امکان کو محدود کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، یورو زون میں ویکسینیشن کا عمل توقع سے زیادہ کا وقت لے گا۔ یہ یقینی طور پر اس سال کی پہلی سہ ماہی کے ئے جی ڈی پی کو متاثر کرے گا۔ ابھی بھی، یورو/امریکی ڈالر کے لئے درمیانی مدت کے امکانات مثبت رہتے ہیں۔ جوڑی کی کسی بھی طرح کی نمایاں نیچے کی جانب کی اصلاح یورو کی مانگ کو واپس لائے گی، اور کم شرح جوڑی کو سرمایہ کاروں کے لئے مزید پُرکشش بنائے گی۔ قرنطین اقدامات کو ہٹانے کا امکان مارکیٹ کو مستقبل میں مثبت رکھے گا۔ اس کے ساتھ ہی، فروری میں لاک ڈاؤن کی توسیع کا خطرہ بھی یورو پر دباؤ ڈالتا ہے۔ سی او ٹی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ غیر تجارتی ٹریڈرز کی طویل پوزیشنز 236,533 سے 238,099 تک بڑھیں، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنز 73,067 سے 72,755 تک کم ہوئیں۔ طویل پوزیشنز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے، کُل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن ہفتہ پہلے، 163,466 کے خلاف 165,344 تک بڑھی۔
کل کی متغیر ٹریڈنگ کے بعد تکنیکی تصویر تبدیل نہیں ہوئی۔ آج، ٹریڈرز 2020 کی چوتھی سہ ماہی کے لئے یورو ایریا میں جی ڈی پی ڈیٹا پر غور کریں گے۔ یہ جوڑی کی سمت کو مزید ترتیب دے سکتا ہے۔ بُلز کو برتری کا اچھا موقع ملے گا۔ ہدف 1.2099 کے لیول پر دیکھا جاتا ہے۔ واپس جانا اور اس رینج سے اوپر مستحکم ہونا، شاندار جی ڈی پی ڈیٹا اور 1.2099 کی اوپر سے نیچے جانچ کے ساتھ خرید کا اشراہ بنائے گا۔ یورو / امریکی ڈالر کے 1.2136 کی ریزسٹنس/مزاحمت پر پلٹنے کی توقع ہے جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگلا اوپر کا ہدف 1.2175 کی اونچائی پر پایا جاتا ہے۔ یورو میں صبح کو کمی کی صورت میں، 1.2060 کے سپورٹ ایریا میں غلط بریک آؤٹ بنانا عمدہ انٹری پوائنٹ بنائے گا۔ بصورتِ دیگر، میں قیمت کے 1.2026 کی کم قدر کی جانچ کرنے تک طویل پوزیشنز کے لئے انتظار کرنے کا مشورہ دیتا ہوں۔ اس لیول سے، آپ دن کے اندر 20-25 پپس کی اوپر کی اصلاح کو ذہن میں رکھتے ہوئے، طویل پوزیشنز کو فوری پلٹنے پر کھول سکتے ہیں۔
یورو / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:
کل، یورو بئیرز نے مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو ثابت کیا اور بُلز کو اس سے آگے نہ جانے دیتے ہوئے 1.2099 کے لیول پر مضبوطی حاصل کی۔ جب تک جوڑی اس رینج سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے، نیچے کی جانب کے رحجان کا امکان ہے۔ دن کے پہلے نصف میں غلط بریک آؤٹ بنانا 1.2060(اہم ہدف کے طور پر) کی لو کے ساتھ مختصر پوزیشنز کھولنے کا اضافی اشارہ پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔ اس لیول سے آگے گزرنا یورو / امریکی ڈالر کی جوڑی کو 1.2026 کے سپورٹ ایریا کی جانب دھکیلے گا جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگلا اوپر کی جانب کا ہدف 1.1986 کے کم لیول پر دیکھا جاتا ہے۔ یورو زون میں جی ڈی پی پر توقع سے بہتر رپورٹ یورو پر دباؤ کو کم کرے گی۔ اس صورت میں، یورو / امریکی ڈالر کی 1.2099 کے ریزسٹنس/مزاحمت ایریا کی جانب واپس جانے کی توقع ہے جہاں موونگ ایوریجز ملتی ہیں۔ حال میں، موونگ ایوریجز یورو سیلرز کو سپورٹ کرتی ہیں۔ اگر وہاں بئیرش ٹرینڈ کمزور ہوتا ہے تو قیمت کے 1.2136 کی ریزسٹس/مزاحمت پر دوبارہ جانچ ہونے تک ری باؤنڈ پر مختصر پوزیشنز کھولنے کا انتظار کرنا بہتر ہے۔ اور دن کے اندر 15-20 پپس کی نیچے کی جانب اصلاح کو بھی ذہن میں رکھیں۔
انڈیکیٹر سگنلز:
موونگ ایوریج
تجارت 30 دن اور 50 دن کی موونگ ایوریج ایریا کے نیچے ہوتی ہے، جو یورو پر برقرار بئیرش دباؤ کو ظاہر کرتی ہے۔
نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔
بولنگر بینڈز
1.2099 ایریا پر انڈیکیٹر کے اوپری بورڈر کا بریک آؤٹ یورو میں اوپر کی جانب حرکت کا باعث بنے گا۔ 1.2060 کے گرد انڈیکیٹر کے نچلے بورڈر کا بریک آؤٹ جوڑی پر دباؤ بڑھائے گا۔
انڈیکیٹرز کی تفصیل
- موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے۔ (مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے)۔
- موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے۔ (مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے)۔
- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.
- بولنگر بینڈ (بولنگر بینڈ) مدت 20
- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔
- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔
- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔