یورو / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:
ہم کل سہ پہر کی پیش گوئی میں دن کے پہلے نصف میں یورو کی خرید اور فروخت کے لئے ٹرانزیکشن کے ساتھ نمٹے۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر نظر ڈالتے ہیں اور امریکی سیشن میں کیا ہوا اس کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ اگر دن کے پہلے نصف میں 1.1890 لیول کی ٹیسٹنگ کے نتیجے میں خرید کا سگنل پیدا ہوا تو پھر بیئرز سہ پہر میں اس رینج سے نیچے قدم جمانے میں کامیاب ہو گئے اور مختصر پوزیشنز میں ایک انٹری پوائنٹ بنایا، جس کا کبھی امریکی معیشت کے کمزور بنیادی ڈیٹا کی وجہ سے احساس نہیں ہوا۔ 1.1890 لیول کی جانب واپس جانا اور اس کی اوپر سے نیچے جانچ نے یورو خریدنے کا نیا سگنل پیدا کیا، جو جوڑی کو تیزی سے 1.1929 کی ہفتہ وار ہائی پر لے آیا، جہاں خریدار اب متوجہ ہیں۔ تمام انٹری پوائٹس چارٹ پر نشان زد کیے گئے ہیں۔
آج کوئی اہم بنیادی رپورٹس کا جاری ہونا طے نہیں پانا، اور اس کی مانیٹری پالیسی کی میٹنگ میں یورپین سینٹرل بینک کی رپورٹ ہی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کو واپس لانے کے قابل ہو گی۔ بُلز کا ابتدائی مقصد بریک آؤٹ ہونا اور 1.1929 ہائی پر ترتیب پانا ہے، اس کی اوپر سے نیچے ٹیسٹنگ، یورو میں اضافے اور 1.1964 کے نئے لیول تک پہنچنے کی امید میں، طویل پوزیشنز میں ایک عمدہ مناسب انٹری پوائنٹ پیدا کرتا ہے، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ بُلز ابھی بھی 1.2008 کی ریزسٹنس کا مقصد بنائیں گے، اس کی نوعیت بھی نفسیاتی ہے۔ یورو / امریکی ڈالر کے دن کے پہلے نصف میں 1.1890 ایریا میں گرنے کی صورت میں، اس ایریا میں غلط بریک آؤٹ بنانا طویل پوزیشنز کھولنے کا اشارہ ہو گا۔ بُلز کے اس لیول میں سرگرم نہ ہونے کی صورت میں، میں خرید میں جلدی نہ کرنے کی تجویز دیتا یوں، بلکہ 1.1844 کے سپورٹ ایریا میں نیچے کی اصلاح کے لئے انتطار کریں، جہاں سے آپ دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، یورو کو ری باؤنڈ پر فوری خرید سکتے ہیں۔ ایک بڑا سپورٹ لیول 1.1802 ایریا میں اس ہفتے کی لو پر دیکھا جاتا ہے، جہاں آپ یورو کو اس کے ابتدائی ٹیسٹ پر خرید سکتے ہیں۔
یورو / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:
سیلرز کا ابتدائی کام 1.1885 لیول کی جانب واپس جانا ہے، جسے وہ کل امریکی معیشت پر کمزور رپورٹ کی وجہ سے دوبارہ پکڑنے میں ناکام ہو گئے تھے۔ اس رپورٹ نے بے روزگاری کے فوائد کی درخواستوں کی تعداد میں اضافے اور امریکہ کی آمدنی اور اخراجات میں پچھلے ماہ کی نسبت کمی کو ظاہر کیا۔ 1.1885 سے نیچے ترتیب پانا اور اس کی نیچے سے اوپر جانچ نیچے کی جانب رحجان کو واپس لانے کی امید میں مختصر پوزیشنز میں مزید مناسب انٹری پوائنٹ بناتا ہے۔ اس صورت میں، قریبی ہدف 1.1844 کی لو ہو گا، جہاں آپ حال میں جوڑی کے سرگرم اضافے کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ تاہم، اس لیول کی اپ ڈیٹ صرف اس چیز کو ظاہر کرے گی کہ ٹریڈ افقی چینل میں رہتی ہے۔ اس رینج سے نیچے بریک ڈاؤن ہونا اور ترتیب پانا، یورو / امریکی ڈالر کو 1.1802 پر ہفتہ وار لو کے ایریا کی جانب لے جانے کا باعث بنے گی، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر بُلز ای سی بی کی مانیٹری پالیسی کے منٹس کے بعد طاقتور نکلتے ہیں اور جوڑی کو دھکیلنا جاری رکھتے ہیں تو پھر فروخت میں جلدی نہ کرنا بہتر ہے، لیکن 1.1929 کے ریزسٹنس ایریا میں غلط بریک آؤٹ بننے کا انتظار کریں، جو یورو میں مختصر پوزیشنز کھولنے کا اشارہ ہو گا۔ میں دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، صرف 1.1964 کی ہائی سے یورو / امریکی ڈالر کو فوری ری باؤنڈ پر فروخت کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔
17 نومبر کی سی او ٹی نے طویل اور مختصر پوزیشنز میں اضافے کو ظاہر کیا۔ اس کے باوجود، رسک والے اثاثوں کے خریدار یقین رکھتے ہیں کہ بُل مارکیٹ جاری رہے گی چونکہ ڈیلٹا ان کی سائیڈ پر ہے۔ طویل غیر تجارتی پوزیشنز میں 202,374 سے 203,551 تک کا اضافہ ہوا، جبکہ غیر تجارتی مختصر پوزیشنز میں 67,087 سے 69,591 کا اضافہ ہوا۔ کُل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز میں ہفتہ پہلے،135,287 سے 133,960 تک کی کمی ہوئی۔ یہ نوٹ کریں کہ ڈیلٹا اب لگاتار آٹھ ہفتوں سے گر رہا ہے، جو موجودہ صورتحال میں یورو خریداروں کے مارکیٹ میں داخل ہونے کی خواہش کے فقدان کی تصدیق کرتا ہے۔ ہم صرف یورپین لیڈرز کے پولینڈ اور ہنگری میں تنازعوں کے حل کرنے پر اور یوکے کا برسلز کے ساتھ نئی ٹریڈ ڈیل پر بات چیت پر ہی یورو کی بحالی کی بات کر سکتے ہیں۔ بصورتِ دیگر، آپ کو پابندی والے اقدامات کے ہٹنے تک انتظار کرنا ہو گا، جو بہت سے یورپی یونین ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے لاگو ہوئے تھے۔
انڈیکیٹر سگنلز:
موونگ ایوریج
تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج سے اوپر ہوتی ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ یورو کا مختصر مدت میں اضافہ جاری رہے گا۔
نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔
بولنگر بینڈز
1.1930 کے گرد انڈیکیٹر کے اوپری بورڈر کا بریک آؤٹ یورو میں اضافے کی نئی لہر کا باعث بنے گا۔ جوڑی میں کمی کی صورت میں، 1.1885 پر نچلے بورڈر سے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
انڈیکیٹرز کی تفصیل
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔
- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.
- بولنگر بینڈ (بولنگر بینڈ) مدت 20
- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
- طویل غیر تجارتی پوزیشنز غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔
- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتے ہیں۔
- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔