یورو / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:
اگر آپ کل سہ پہر کی پیش گوئی پڑھیں تو آپ دیکھیں گے کہ میں نے 1.1890 پر غلط بریک آؤٹ کا ذکر کیا تھا اور آپ کو اس لیول سے 1.1844 کے لئے ہدف بناتے ہوتے یورو میں مختصر پوزیشنز کھولنے کی نصیحت کی تھی، جو کہ ہوا۔ اس سگنل کو مزید کمنٹس کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، میں نے وہاں غلط بریک آؤٹ بنانے کے لئے، آپ کو 1.1844 لیول سے طویل پوزیشنز کھولنے کی نصیحت کی۔ میں نے 5 منٹ چارٹ پر انٹری پوائنٹ کو نشان زد کیا ہے، جو آپ کو مارکیٹ سے 40 سے زائد پوائنٹس کا منافع لینے کے قابل بھی بناتا ہے۔
امریکی معیشت پر کل سہ پہر جاری ہونے والا کمزور ڈیٹا یورو کی مانگ کو واپس لایا، اور بُلز اپنی چھٹی کوشش سے 1.1890 رینج سے اوپر چلے گئی۔ انہیں اس لیول پر کسی مخالفت کا سامنا نہیں ہوا۔ ایشین سیشن کے دوران 1.1890 کے اوپر ترتیب پانا اوپر کی جانب رحجان کے لئے تمام مواقع برقرار رکھتا ہے۔ دن کے پہلے نصف میں یورپین معیشت پر اہم بنیادی اعدادوشمار کی عدم موجودگی کے پسِ منظر کے خلاف اس ایریا میں غلط بریک آؤٹ بنانا، طویل پوزیشنز میں نیا انٹری پوائنٹ بناتا ہے۔ اس صورت میں، خریدار پھر 1.1929 کی ہائی کا مقصد رکھیں گے۔ تاہم، اگلا ہدف ابھی بھی 1.1964 کی ریزسٹنس ہو گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر یورو / امریکی ڈالر دن کے پہلے نصف میں واپس 1.1890 ایریا کی طرف گرتا ہے اور بُلز اس لیول پر سرگرم نہیں ہوتے تو میں خرید کی پوزیشنز میں جلدی نہ کرنے کی تجویز دیتا ہوں، بلکہ 1.1844 پر کل کے سپورٹ ایریا میں نیچے کی جانب اصلاح کے لئے انتظار کریں، جہاں سے آپ 15-20 پوائنٹس کی اوپر کی جانب اصلاح کی بنیاد پر، ری باؤنڈ سے فوری یورو خرید سکتے ہیں۔ ایک بڑا سپورٹ لیول صرف 1.1802 ایریا میں ہفتے کی لو پر دیکھا جاتا ہے، جہاں آپ پہلے ٹیسٹ پر بھی یورو کو فوری خرید سکتے ہیں۔
یورو / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:
ابتدائی چیلنج 1.1890 کے لیول کا دعوٰی کرنا ہے، جسے آج ایشین سیشن میں انہوں نے امریکہ میں صارفین کے اعتماد پر کمزور رپورٹ کی وجہ سے کھو دیا۔ 1.1890 کے نیچے ترتیب پانا اور اس کی نیچے سے اوپر ٹیسٹنگ کرنا، نیچے کے رحجان کو واپس لانے کی امید میں مختصر پوزیشنزز کے لئے مزید مناسب انٹری پوائنٹ بناتا ہے۔ اس صورت میں، قریبی ہدف 1.1844 کی لو ہو گا، جہاں سے کوئی بھی اس کے فعال اضافے کا مشاہدہ کر سکتا ہے۔ تاہم، لیول کو اپ ڈیٹ کرنا یہ ظاہر کرے گا کہ ٹریڈنگ افقی چینل میں رہتی ہے۔ ایک بریک ڈاؤن اور اس رینج سے نیچے ترتیب پانا یورو / امریکی ڈالر کو 1.1802 پر ہفتہ وار لو کے ایریا کی طرف لے جائے گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر بُلز طاقتور نکلتے ہیں اور جوڑی کو یورو زون ڈیٹا کی عدم موجودگی کے باوجود اوپر دھکیلنا جاری رکھتے ہیں، تو پھر فروخت میں جلدی نہ کرنا بہتر ہے۔ بلکہ 1.1929 پر ریزسٹنس کے اپ ڈیٹ ہونے تک انتظار کریں، جہاں ایک غلط بریک آؤٹ یورو میں مختصر پوزیشنز کھولنے کا اشارہ ہو گا۔ میں دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، صرف 1.1964 کی ہائی سے یورو / امریکی ڈالر کو فوری ری باؤنڈ پر فروخت کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔
17 نومبر کی سی او ٹی نے طویل اور مختصر پوزیشنز میں اضافے کو ظاہر کیا۔ اس کے باوجود، رسک والے اثاثوں کے خریدار یقین رکھتے ہیں کہ بُل مارکیٹ جاری رہے گی چونکہ ڈیلٹا ان کی سائیڈ پر ہے۔ طویل غیر تجارتی پوزیشنز میں 202,374 سے 203,551 تک کا اضافہ ہوا، جبکہ غیر تجارتی مختصر پوزیشنز میں 67,087 سے 69,591 کا اضافہ ہوا۔ کُل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز میں ہفتہ پہلے،135,287 سے 133,960 تک کی کمی ہوئی۔ یہ نوٹ کریں کہ ڈیلٹا اب لگاتار آٹھ ہفتوں سے گر رہا ہے، جو موجودہ صورتحال میں یورو خریداروں کے مارکیٹ میں داخل ہونے کی خواہش کے فقدان کی تصدیق کرتا ہے۔ ہم صرف یورپین لیڈرز کے پولینڈ اور ہنگری میں تنازعوں کے حل کرنے پر اور یوکے کا برسلز کے ساتھ نئی ٹریڈ ڈیل پر بات چیت پر ہی یورو کی بحالی کی بات کر سکتے ہیں۔ بصورتِ دیگر، آپ کو پابندی والے اقدامات کے ہٹنے تک انتظار کرنا ہو گا، جو بہت سے یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے لاگو ہوئے تھے۔
انڈیکیٹر سگنلز:
موونگ ایوریج
تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج سے اوپر ہوتی ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ یورو کا مختصر مدت میں اضافہ جاری رہے گا۔
نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔
بولنگر بینڈز
اگر جوڑی گِرتی ہے تو 1.1860 کے گرد انڈیکیٹر کے نچلے بورڈر سے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
انڈیکیٹرز کی تفصیل
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔
- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.
- بولنگر بینڈ (بولنگر بینڈ) مدت 20
- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
- طویل غیر تجارتی پوزیشنز غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔
- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتے ہیں۔
- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔