empty
 
 
24.11.2020 11:50 AM
یورو / امریکی ڈالر: یورپی سیشن کا منصوبہ برائے 24 نومبر۔ سی او ٹی رپورٹس۔ یورو میں مسلسل اضافے کی امیدیں آہستہ آہستہ ختم ہوتی جاتی ہیں

یورو / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

کل 1.1890 لیول کی چوٹی سے نیچے تک جانچ ہوئی اور اس نے یورو پر طویل پوزیشنز کے لئے شاندار انٹری پوائنٹ بنایا، لیکن بد قسمتی سے یہ سگنل پورا نہیں ہوا۔ 5 منٹ چارٹ پر، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بُلز کیسے 1.1890 لیول کی اوپر سے نیچے جانچ کر رہے ہیں اور پھر انہوں نے جوڑی میں اضافے کو برقرار رکھنے کی بھی کوشش کی، تاہم امریکی معیشت کا ڈیٹا ڈالر کے حق میں کھیلا، جو یورو کے گرنے کا باعث بنا۔ اگر آپ پہلی ٹریڈ میں نقصانات اٹھاتے ہیں، تو پھر 1.1802 کی لو سے ری باؤنڈ پر خریدتے ہوئے ہر چیز کی تلافی ہو سکتی ہے۔ میں نے اس ڈیل کا بھی کل کی پیش گوئی میں ذکر کیا تھا۔

لیکن جوڑی کے امکانات کے بارے میں بات کرنے سے پہلے، آئیے دیکھتے ہیں فیوچر مارکیٹ میں کیا ہوا اور کس طرح کمٹمنٹ آف ٹریڈرز پوزیشنز (سی او ٹی) تبدیل ہوئی ہیں۔ پچھلے ہفتے مارکیٹ توازن میں رہی، جیسا کہ ہم مختصر اور طویل پوزیشنز دونوں میں ذرا سا اضافے کا مشاہدہ کر سکتے تھے۔ ویکسین کی خبر واضح طور پر رسک والے اثاثوں کے خریداروں کی سائیڈ میں کھیلی، جبکہ یورپ میں کورونا وائرس انفیکشن کی تعداد میں اضافہ اور کمزور بنیادی رپورٹس نے بُلز کو افقی چینل چھوڑنے کی اجازت نہیں دی۔ 17 نومبر کی سی او ٹی نے طویل اور مختصر پوزیشنز میں اضافے کو ظاہر کیا۔ اس کے باوجود، رسک والے اثاثوں کے خریدار یقین رکھتے ہیں کہ بُل مارکیٹ جاری رہے گی چونکہ ڈیلٹا ان کی سائیڈ پر ہے۔ طویل غیر تجارتی پوزیشنز میں 202,374 سے 203,551 تک کا اضافہ ہوا، جبکہ غیر تجارتی مختصر پوزیشنز میں 67,087 سے 69,591 کا اضافہ ہوا۔ کُل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز میں ہفتہ پہلے،135,287 سے 133,960 تک کی کمی ہوئی۔ یہ نوٹ کریں کہ ڈیلٹا اب لگاتار آٹھ ہفتوں سے گر رہا ہے، جو موجودہ صورتحال میں یورو خریداروں کے مارکیٹ میں داخل ہونے کی خواہش کے فقدان کی تصدیق کرتا ہے۔ ہم صرف یورپین لیڈرز کے پولینڈ اور ہنگری میں تنازعوں کے حل کرنے پر اور یوکے کا برسلز کے ساتھ نئی ٹریڈ ڈیل پر بات چیت پر ہی یورو کی بحالی کی بات کر سکتے ہیں۔ بصورتِ دیگر، آپ کو پابندی والے اقدامات کے ہٹنے تک انتظار کرنا ہو گا، جو بہت سے یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے لاگو ہوئے تھے۔

This image is no longer relevant

اب تکنیکی تصویر کی بات کرتے ہیں۔ مارکیٹ کا ان کی سائیڈ میں رہنے کے لئے، یورو خریداروں کو جوڑی کو 1.1844 لیول سے اوپر رکھنے کی ضرورت ہے۔ دن کے پہلے نصف میں غلط بریک آؤٹ بنانا، تیسری سہ ماہی کے لئے جرمنی جی ڈی پی پر اچھے بنیادی ڈیٹا کے ساتھ، 1.1890 پر کل کی ہائی کی طرف واپس جانے کی امید میں نئی طویل پوزیشنز کھولنے کا اشارہ بناتا ہے، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ ہم صرف بریک آؤٹ کے بعد اور جوڑی کا اس لیول سے اوپر ترتیب پانے سے ہی اوپر کے رحجان کے جاری رہنے کے بارے میں بات کر سکتے ہیں اور کل کی طرح اس کی چوٹی سے نیچے کی جانب جانچ سے، جو پھر طویل پوزیشنز میں نیا انٹری پوائنٹ بناتا ہے۔ اس صورت میں، خریدار 1.1929 کی ہائی کا مقصد بنائیں گے۔ اگر بُلز سرگرم نہیں ہوتے اور جوڑی 1.1844 سے نیچے ایریا کی جانب واپس جاتی ہے، تو میں خرید کی پوزیشنز میں جلدی نہ کرنے کی تجویز دیتا ہوں، بلکہ 1.1802 پر کل کی سپورٹ کے ایریا کی جانب نیچے کی اصلاح کے لئے انتظار کریں۔ آپ وہاں صرف غلط بریک آؤٹ کے بننے کے بعد ہی طویل پوزیشنز کھول سکتے ہیں۔ میں دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی نیچے کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، صرف 1.1749 کی لو سے ری باؤنڈ پر یورو / امریکی ڈالر کو فوری خریدنے کی تجویز دیتا ہوں۔

یورو / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

بیئرز کا نیچے کے رحجان کو واپس لانے کے لئے، ان کا 1.1844 لیول سے نیچے جانا کافی ہو گا۔ جوڑی کا اس سے نیچے ترتیب پانا اور اس کی نیچے سے اوپر جانچ، 1.1802 ایریا کی جانب کل کی لو تک گرنے کے مقصد کے ساتھ یورو کی فروخت کا شاندار سگنل بناتا ہے، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ تاہم، صرف اس رینج کا بریک آؤٹ ہی 1.1749 ایریا میں وسیع افقی چینل کے نچلے بورڈر کی طرف حقیقی راستہ کھول سکتا ہے۔ جب ہمیں جرمنی کی معیشت پر اچھا ڈیٹا وصول ہوتا ہے اور یورو کے دن کے پہلے نصف میں بڑھنے کی صورت میں، فروخت میں جلدی نہ کرنا بہتر ہے، بلکہ 1.1890 کے ریزسٹنس ایریا میں غلط بریک آؤٹ بننے تک انتظار کریں۔ میں دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی نیچے کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، صرف 1.1929 کی ہائی سے یورو کو فوری ری باؤنڈ پر فروخت کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔

This image is no longer relevant

انڈیکیٹر سگنلز:

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج سے نیچے ہوتی ہے، جو بیئرز کا مارکیٹ پر قابو پانے کی کوشش کو ظاہر کرتی ہے۔

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بولنگر بینڈز

اگر یورو دن کے پہلے نصف میں بڑھتا ہے، تو 1.1900 کے گرد انڈیکیٹر کا اوپری بورڈر ریزسٹنس کے طور پر عمل کرے گا۔ جوڑی کے گرنے کی صورت میں، 1.1802 پر انڈیکیٹر کا نچلا بورڈر سپورٹ کے طور پر کام کرے گا۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بولنگر بینڈ (بولنگر بینڈ) مدت 20

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتے ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback