empty
 
 
26.07.2021 09:56 AM
برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 26 جولائی۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور پیر کے روز جوڑی کی رفتار

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی جوڑی نے یورو/ امریکی ڈالر کی جوڑی سے ذرا زیادہ سرگرمی سے حرکت کی۔ تاہم، پھر بھی یہ دن میں زیادہ تر بہت محدود رینج میں تجارت کر رہی تھی۔ مثال کے طور پر، یہ یورپی تجارتی سیشن کے دوران 1.3720 اور 1.3740 کے درمیان میں تھی اور امریکی سیشن کے دوران 1.3745 اور 1.3761 کے مابین تھی۔ لہٰذا، حرکات یورپی سیشن اور امریکی سیشن کے آغاز میں دیکھی گئیں تھیں۔ اس کے ساتھ، تاجروں نے پی ایم آئی اور برطانیہ میں ریٹیل سیل کی رپورٹ (چارٹ پر نمبر "1" اور "2" سے نشان زد ہے) پر کوئی توجہ نہیں دی۔ اگرچہ جولائی میں سروسز اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کاروباری سرگرمی میں کمی آئی۔ اسی طرح، امریکی پی ایم آئی کا ڈیٹا نظر انداز کیا گیا۔ لہٰذا، عمومی طور پر یہ سمجھنا مشکل ہے کہ جمعہ کے روز تجارتی فیصلے کرتے وقت مارکیٹوں کو کس چیز کی رہنمائی ہوئی، اگر انٹرا ڈے ٹرینڈ کو ایک فلیٹ سے دو بار تبدیل کیا گیا۔ آئیے تجارتی اشاروں پر نظر ڈالتے ہیں جو جمعہ کو تشکیل پائے۔ مجموعی طور پر، ان میں کچھ ہی تھے۔ پہلا- فروخت کے اشارے کی شکل میں 1.3754 کی انتہائی سطح سے آگے گزرنا، طاقت کے لحاظ سے برا نہیں تھا، لیکن قیمت صرف 1.3731 کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہوئی، جہاں نیچے کی حرکت ختم ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی، 1.3731 کی سطح سے کوئی ری باؤنڈ یا پیش رفت نہیں تھی۔ لہٰذا، فروخت کے اشارے پر مختصر پوزیشن کے ساتھ کام ہونا چاہئیے تھا، لیکن 1.3731 کی سطح کے قریب طویل پوزیشن نہیں کھلنی چاہئیے تھی۔ پہلے اشارے پر 12 پوائنٹس کا منافع تھا۔ تیسرا اشارہ،خرید کا تھا جو امریکی سیشن کے شروع میں بنا۔ قیمت نے نیچے سے اوپر 1.3754 کی سطح کو عبور کیا، لیکن اوپر کی جانب نہیں جا سکی اور 1.3754 کی سطح پر واپس آ گئی، جو وہاں تھی جہاں مارکیٹ بند ہوئی۔ لہٰذا، تاجر تجارت پر 4-5 پوائنٹس کا نقصان کر سکتے تھے۔ اس کو سہ پہر میں دیر سے دستی طور پر بند کرنا چاہئیے تھا۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 1 گھنٹہ

This image is no longer relevant

پاؤںڈ/ڈالر کی جوڑی کا پچھلے جمعہ کو گھنٹہ وار ٹائم فریم پر اضافہ رُک گیا، لیکن اس کے ساتھ ہی اصلاح شروع نہیں کی۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ طاقتور نیچے کی جانب حرکت اور پھر اتنی ہی طاقتور اوپر کی حرکت کس وجہ سے شروع ہوئی۔ بہرحال، اس وقت جوڑی عملی طور پر اسی جگہ پر ہے جہاں ہفتہ پہلے تھی۔ لہٰذا، جوڑی اب کسی توازن کے مقام پر ہے۔ مارکیٹوں نے پچھلے ہفتے (جس میں کچھ ہیں) کی تمام میکرواکنامک رپورٹوں کو نظرانداز کیا۔ تکنیکی اصطلاح میں، ہم آپ کی توجہ سب سے اہم سطحوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں اور ان پر تجارت کی تجویز دیتے ہیں: 1.3677،1.3723، 1.3754، 1.3800، 1.3859۔ سینکو اسپین بی (1.3740) اور کیجن-سن (1.3678) لائینئں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ پیر کو برطانیہ میں کوئی اہم رپورٹیں جاری نہیں ہوں گی۔ لہٰذا، تاجر امریکہ میں صرف پائیدار اشیاء کے آرڈرز پر رپورٹ پر توجہ دے سکیں گے۔ آپ کو دن میں عملی طور پر خالص تکنیک پر تجارت کرنا ہو گی، لیکن اس کے ساتھ ہی پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی تیزی سے حرکت جاری رکھ سکتی ہے۔

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی جوڑی گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (13-19 جولائی) کے دوران 200 پوائنٹس سے گری۔ کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹ کا ڈیٹا اس ترقی کی مکمل حمایت کرتا ہے: غیر تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشن میں کمی آ رہی ہے اور پاؤنڈ بھی گر رہا ہے۔ لہٰذا ہر چیز منطقی دکھائی دیتی ہے۔ تاہم، چارٹ پر پہلا انڈیکیٹر واضح ظاہر کرتا ہے کہ اوپر کا رحجان ختم نہیں ہو رہا، لیکن ایک نیا نیچے کا رحجان شروع ہونے والا ہے۔ سبز اور سرخ لائینوں نے ایک دوسرے کو کراس کیا جس کا مطلب تاجروں کا بئیرش مزاج ہے۔ آپ کو یاد دلاتا چلوں کہ "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن سبز لائن ہے اور سرخ لائن "تجارتی" گرپ کی نیٹ پوزیشن ہے۔ چنانچہ، اس وقت پیشہ ور کھلاڑیوں نے پہلے ہی فروخت (مختصر) کے معاہدوں کی بڑی تعداد کو کھولا اور پھر خرید (طویل) کے معاہدے کھولے۔ اور یہ بتاتا ہے کہ بڑے کھلاڑی برطانوی کرنسی میں مزید زوال پر یقین رکھتے ہیں۔ لیکن ایسا ہی عنصر یورو/ڈالر کی جوڑی کے لئے بھی کام کرتا ہے۔ امریکی معیشت میں کھربوں ڈالر کا اضافہ جاری ہے ، اسی وجہ سے اس کی تیزی سے بحالی حاصل ہوتی ہے۔ تاہم ، اس کے ساتھ ہی رقم کی فراہمی بڑھ رہی ہے ، افراط زر میں اضافہ ہورہا ہے ، جو پاؤنڈ کے بڑے کھلاڑیوں کی فروخت کی نسبت ڈالر کو تیزی سے گراتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ، ہم یہ توقع کرنے میں پوری طرح یقین ہیں کہ پاؤنڈ کی قیمت میں بھی ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہوجائے گا، اس وجہ سے کہ ریاستہائے متحدہ میں پیسہ کی فراہمی میں عالمی سطح پر اضافہ ہوتا ہے۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران ، بڑے کھلاڑیوں نے فوری طور پر 11،600 معاہدوں کو فروخت کے لئے کھول دیا اور 1،100 معاہدوں کو خریدنے کے لئے بند کردیا۔ ان کی نیٹ پوزیشن میں فوری 12.7 ہزار کی کمی آئی۔ اب ان کے پاس پہلے سے ہی خریدنے والوں کے مقابلے میں زیادہ کھلی فروخت پوزیشنز ہیں۔ تاہم ، بڑے کھلاڑیوں کی ان تمام کارروائیوں پر ، پاؤنڈ بمشکل آخری مقامی لو تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ، جو تاجروں کا مزاج بُلش ہونے کے باوجود بھی تشکیل پایا تھا۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback