empty
 
 
25.11.2020 01:40 PM
یورو / یو ایس ڈی : امریکی تجارتی دورانیہ کا منصوبہ برائے 25 نومبر - صبح کی تجارتوں کا تجزیہ


یورو / یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشن لینے کے لئے آپ کو درکار ہے

صبح کے تجزیہ میں میں نے 1890۔1 کی سطح سے خرید کی جانب مبذول کروائی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ 1929۔1 کے ریزسٹنس لیول کے حاصل ہونے پر سیل کی بات کی تھی - اگر آپ 5 منٹ والے چارٹ کو دیکھیں اور یہ بات کریں کہ کیا صورتحال بنی تھی اور آپ کہاں سے کما سکتے تھے تو اہم معاشی خبروں کے جاری نہ ہونے کے سبب بُلز کے یورو میں اضافہ کی ایک اور کوشش کی تھی اور 1890۔1 کی سطح کے ٹیسٹ ہونے سے ایک اور خرید کا اشارہ ملا تھا - اس موو کا ہدف 1929۔1 کا ریزسٹنس لیول تھا جہاں سے شارٹ پوزیشن لینا ممکن ہوا تھا - درست بات تو یہ ہے کہ میں خود اس اُمید سے تھا کہ اس سطح سے مصنوعی بریک آوٹ ملے گا اور میں نے 1929۔1 کے پہلی مرتبہ ٹیسٹ ہونے پر پوزیشن نہ لی تھی

This image is no longer relevant


تمام تجارتی مووز کے نتیجہ میں تکنیکی صورتحال بلکل بھی تبدیل نہیں ہوئی ہے - دن کے دوسرے حصّہ میں محور نگاہ امریکی معیشت کی جانب سے جاری ہونے والی اہم معاشی خبریں ہیں - آج امریکی جی ڈی پی کی اہم ترین رپورٹ اور فیڈرل ریزرو کی میٹنگ کے منٹس جاری کئے جائیں گے جس سے ڈالر قدرے مضبوط ہوسکتا ہے -اگر رپورٹس معیشت دانوں کی توقع کے برعکس آتی ہیں تو ہم امریکی آمدن اور اخراجات کی رپورٹ بھی دیکھنا چاھیں گے جس کے بعد یورو میں طلب بڑھے گی

شام کے وقت 1890۔1 کی سطح کے گرد مصنوعی بریک آوٹ کے ملنے سے نئی لانگ پوزیشن لینے کا اشارہ ملے گا - اس صورت میں اگلا ہدف خریداروں کے لئے 1929۔1 کی سطح پر ہوگا جہاں سے آج پئیر جلدی کے ساتھ نیچے کی سمت آیا تھا - طویل مُدتی ہدف 1964۔1 کی ریزسٹنس پر موجود ہے - جہاں حصّول نفع کی تجویز ہے

اگر یورو / یو ایس ڈی میں دن کے دوسرے حصّہ میں 1890۔1 کے گرد تنزلی عمل میں آتی ہے تو اور یہاں بُلز کسی خاص انداز میں تجارت نہیں کرتے ہیں تو تجویز یہ ہے کہ خرید کے لئے جلد بازی نہ کی جائے اور کل کے سپورٹ لیول 1844۔1 تک تنزلی کی تصحیح کا انتظار کیا جائے جہاں سے آپ 15 سے 20 پوائنٹس اضافہ کی تصحیح کو ذہن میں رکھتے ہوئے فوری خرید کر سکتے ہیں - ایک بڑا سپورٹ لیول صرف اس ہفتہ کی کم ترین سطح 1802۔1 پر موجود ہے اور یہاں سے بھی آپ پہلے ٹیسٹ پر فوری خرید کر سکتے ہیں


یورو / یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشن لینے کے لئے آپ کو درکار ہے

سیل کرنے والوں کا ابتدائی ہدف 1890۔1 کے لیول تک واپس آنا ہے جس کو دن کے پہلے حصّہ میں حاصل نہ کر سکے تھے صرف 1890۔1 کی سطح سے نیچے کی کنسولیڈیشن اور مخالف سمت میں اس کے باٹم آپ ٹیسٹ سے شارٹ پوزیشن لینے کا ایک آسان موقع میسر آئے گا اور اس سے تنزلی کے رجحان کا تسلسل مل سکے گا - اس صورت میں بئیرز کے لئے قریب ترین ہدف 1844۔1 کی سطح پر موجود ہے کہ جہاں سے کل ایک مضبوط اضافہ کا عمل بنا تھا - بہرحال اس لیول کے آپ ڈیٹ ہونے سے یہ اشارہ ملے گا کہ تجارت ایک سائیڈ چینل کے اندر ہو رہی ہے

صرف اس رینج کے ٹوٹ جانے سے اس سے نیچے کی کنسولیڈیشن سے یورو / یو ایس ڈی ہفتہ کی کم ترین سطح 1802۔1 تک جا سکے گا جہاں میں حصّول نفع کی تجویز دیتا ہوں - اگر بُلز واپس آتے ہیں اور امریکی معاشی رپورٹ تاجران کو مایوس کرتی ہیں تو سیل کے لئے جلد بازی بہتر نہ رہے گی بلکہ 1929۔1 کے ریزسٹنس لیول کے حاصل ہونے کا انتظار کیا جانا بہترت ہے جہاں مصنوعی بریک آوٹ کا ملنا یورو میں شارٹ پوزیشن لینے کا اشارہ ہوگا - میری تجویز یہ ہے کہ یورو / یو ایس ڈی میں سیل 1964۔1 کی بلند ترین سطح کے حاصل ہونے کے بعد کی جائے جس سے دن کے دوران 15- 20 پوائٹس کی تصحیح مل سکتی ہے

This image is no longer relevant


آئیں آپ کی توجہ 17 نومبر کے حوالے سے کمیٹمنٹ آف ٹریڈرز رپورٹ {سی او ٹی} رپورٹ پر مرکوز کرواتا ہوں جس میں لانگ اور شارٹ پوزیشن دونوں میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے - لہذا لانگ نان کمرشل پوزیشنز 202374 سے 203551 کی سطح تک اوپر گئیں ہیں جب کہ نان کمرشل شارٹ پوزیشن 69591 سے 67087 کی سطح تک اوپر گئی ہیں - مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز ایک ہفتہ قبل کی سطح 135287 سے 133960 تک نیچے آئی ہیں - یہ نوٹ کیا جانا چاھیے کہ ڈیلٹا مسلسل 8 ہفتوں سے تنزلی کا شکار ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مارکیٹ کی موجودہ صورتحال میں یورو کے خریدار کم ہو رہے ہیں - یورو کی مزید بہتری کے حوالے سے بات تب ہی کی جاسکے گی کہ جب یورپی رہمنا پولینڈ اور ہنگری کے درمیان مفاہمت کروا لیں گے اور برسلز میں نئے تجارتی معائدہ پر برطانیہ سے سمجھوتہ طے پا جائے گا - بصورت دیگر ہمیں یورپی یونین میں کرونا کی دوسری لہر کے پیش نظر لگائی گئیں بندشوں کے نرم ہونے کا انتظار کرنا ہوگا

انڈیکیٹرز کے سگنلز

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج کے ایریا سے اوپر ہوئی ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ یورو میں مزید اضافہ ملے گا

نوٹ: یہاں لکھنے والے کی جانب سے موونگ ایوریج ایچ 1 چارٹ کی بنیاد پر لی گئی ہے اور یہ ڈی ون چارٹ کی عمومی ڈیلی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

انڈیکیٹر کی بالائی حد 1920۔1 کے گرد ٹوٹ جانے سے پئیر میں نیاء اضافہ کا عمل ملے گا - اگر یورو میں تنزلی کا عمل بنتا ہے تو انڈیکیٹر کی زیریں حد 1875۔1 کے ایریا میں سپورٹ فراہم کرے گی

انڈیکیٹرز کی تفصیل

موونگ ایوریج {موونگ ایوریج اُتار چڑھاؤ اور نوائس کو یکجا کرتے ہوئے جاری رجحان کا تعین کرتی ہے - پریڈ 50 - ِیہاں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج {موونگ ایوریج اُتار چڑھاؤ اور نوائس کو یکجا کرتے ہوئے جاری رجحان کا تعین کرتی ہے - پریڈ 30 - ِیہاں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر - موونگ ایوریج کنسورجنس / ڈائیورجنس} فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ایم اے پریڈ 26 ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز {بولینجر بینڈز} پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران - جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کو کساد بازاری کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں تاکہ مخصوص مقاصد حاصل کئے جا سکیں

لانگ نان کمرشل پوزیشن سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشن سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشن سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں شارٹ اور لانگ پوزیشنز کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback