empty
 
 
25.11.2021 01:36 PM
یورو/ امریکی ڈالر کے لیے پیشن گوئی اور تجارتی اشارے برائے 25 نومبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ یورو نے امریکی اعداد و شمار کے اجراء سے پہلے ہی اپنا زوال دوبارہ شروع کردی

یورو/ امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/ امریکی ڈالر کی جوڑی بدھ کو نیچے کے رحجان میں رہی، اگرچہ یہ اب حیران کُن نہیں ہے۔ لیکن بدھ کو ہونے والی تجارت خود بہت، بہت ہی قابلِ ذکر تھی۔ ہم آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ کل امریکہ میں کافی بڑی تعداد میں میکرو اکنامک اشاعتوں کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ قدرتی طور پر سہ پہر میں ہر چیز۔ اس لئے مارکیٹوں نے دن کے پہلے نصف میں یورپی کرنسی پر مختصر پوزیشن کو جاری رکھا، جب کوئی اہم واقعات یا خبریں نہیں تھیں۔ دوسری جانب امریکی تجارتی سیشن کے دوران، کم سے کم نیچے کی طرف تعصب کے ساتھ ایک بہت کمزور تحریک تھی۔ یہ بھی نوٹ کرنا چاہئیے کہ تمام معاشی اعدادوشمار جو دو بلاکس میں جاری ہوئے تھے، درحقیقت ان کا جوڑی کی حرکت پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔ لیکن تمام شائع شدہ رپورٹوں میں تیسری سہ ماہی کے لیے جی ڈی پی کا ڈیٹا، پائیدار سامان کے آرڈرز کا ڈیٹا، امریکی آبادی کی ذاتی آمدنی اور اخراجات میں تبدیلی کا ڈیٹا، بے روزگاری کے فوائد کے لیے درخواستوں کا ڈیٹا تھا۔ ہو سکتا ہے، اگر الگ سے لیا جائے، تو اہم ترین رپورٹس نہیں، لیکن سب کو ساتھ ملا کر، پھر بھی انہیں کم از کم کسی نہ کسی قسم کے ردِعمل کا باعث بننا چاہیے تھا۔ تاہم، اوپر چارٹ (نمبر "1" اور "2") میں آپ واضح دیکھ سکتے ہیں کہ کوئی ردِ عمل نہیں ہوا۔ اب صرف تجارتی اشارے کا تجزیہ کرنا اور یہ سمجھنا باقی ہے کہ بدھ کو کس طرح تجارت کرنی چاہیے۔ اور یہاں ایک چھوٹا سا مسئلہ ہے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ کل اتار چڑھاؤ کافی زیادہ تھا، جیسا کہ یورو /امریکی ڈالر کی جوڑی کے لیے، ایشیائی تجارتی سیشن میں یا دن کے وقت ایک بھی تجارتی اشارہ پیدا نہیں ہوا۔ اس طرح، تجزیہ کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر، نیچے کی حرکت جاری رہتی ہے اور یہ واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ قیمت نیچے کی رحجان لائن تک بھی نہیں پہنچتی، اب ہم طاقتور حرکت دیکھ رہے ہیں۔ مارکیٹوں نئی مختصر پوزیشنز کھولنے کے لئے اگلی رپورٹوں اور اہم واقعات کا انتظار بھی نہیں کرتیں۔ جوڑی ہر روز مسلسل گرتی ہے۔ ایسی حرکت ہر روز کے فلیٹ سے بہتر ہے جو ہم نے پہلے کئی ماہ سے دیکھا ہے، لیکن اس وقت قیمت ایسی قدر پر ہے جس پر کم سے کم وہ ایک سال سے نہیں تھی، اور یہاں کچھ سطحیں ہیں۔ اس لئے، کچھ اشارے بھی ہیں۔ جمعرات کو ہم درج ذیل سطحوں کو تجارت کے لئے نمایاں کرتے ہیں۔- 1.1192, 1.1264, 1.1371۔ نیز سینکو اسپین بی (1.1436) اور کیجن-سن لائنیں (1.1280)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا پیش رفت کا کام دے سکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ 25 نومبر کو یورپی سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ یورپی یونین میں تقریر کریں گی اور امریکہ میں بالکل کچھ نہیں ہو گا۔ کل سے بالکل مخالف، جب متعدد معاشی رپورٹیں تھیں۔ بہرحال، مارکیٹیں روز یہ بتاتی ہیں کہ انہیں یورو کی فروخت جاری رکھنے اور ڈالر خریدنے کے لئے اب بنیادی پسِ منظر کی ضروررت نہیں ہے۔ لیگارڈ کی تقریر کا مارکیٹ سے ردِعمل کا امکان نہیں ہے، اور اس سے بھی زیادہ اس کا یورو کی حمایت کا امکان نہیں ہے۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی۔ 25 نومبر۔ "کورونا وائرس" جرمنی میں پھیل گیا۔ یورپی معیشت کا انجن رک سکتا ہے...

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی۔ 25 نومبر۔ ایک سال گزر گیا ہے۔ برطانیہ اور یورپی یونین اب بھی بات چیت میں ہیں۔ ماروس سیفکووک کی بیان بازی تبدیل نہیں ہوتی ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 25 نومبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹ کا جائزہ

This image is no longer relevant

گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (9-15 نومبر) کے دوران غیر تجارتی تاجروں کا مزاج نمایاں طور پر تبدیل ہوا۔ ہفتے کے دوران غیر تجارتی تاجروں کے گروپ نے 7,000 خرید کے معاہدے (طویل) اور 20,500 فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے۔ لہٰذا، پیشہ ور تاجروں کے لئے نیٹ پوزیشن میں 13,500 کی کمی ہوئی اور ان کا مزاج مزید "بئیرش" ہو گیا۔ یہ نوٹ کرنا چاہئیے کہ یورپی کرنسی میں پچھلے کچھ ہفتوں میں کافی سنگین کمی آئی ہے۔ لیکن "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن اکتوبر کے شروع سے عملی طور پر تبدیل نہیں ہوتی۔ یہ اوپر چارٹ میں پہلے انڈیکیٹر کی سبز لائن سے اشارہ کی گئی ہے۔ تقریباً اس وقت یہ صفر کی سطح کے قریب رہا ہے جو بڑے کھلاڑیوں کے مزاج میں سنجیدہ تبدیلیوں کی عدم موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس طرح، اگر عمومی رحجان یہی رہتا ہے - پچھلے دس مہینوں کے دوران، بڑے کھلاڑیوں نے سنجیدگی سے طویل پوزیشن کی تعداد میں کمی کی ہے اور مختصر کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، تو پچھلے چند ہفتوں میں اس قسم کی کوئی چیز نہیں دیکھی گئی، اور یورپی کرنسی اب بھی گر رہی تھی۔ یہ بتاتا ہے کہ مارکیٹ میں جو اب ہو رہا ہے وہ بڑے کھلاڑیوں کے اعمال سے بالکل مطابقت نہیں رکھتا ہے۔ دوسرا انڈیکیٹر (پیشہ ور تاجروں کے لیے ہسٹوگرام کی صورت میں نیٹ پوزیشن) ظاہر کرتا ہے کہ پچھلے چھ ہفتوں میں تاجروں کا مزاج کم بئیرش ہوا ہے، یعنی نظریاتی طور پر، اس وقت یورو کو بڑھنا چاہیے تھا، نہ کے گرنا۔ اس طرح، اگر ہم صرف کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹوں کی بنیاد پر کوئی نتیجہ اخذ کرتے ہیں، تو یورو کرنسی میں مزید کمی بالکل غیر واضح ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ وار ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$8000 مزید!
    ہم مارچ قرعہ اندازی کرتے ہیں $8000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback